آغا حیدر حسن مرزا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آغا حیدر حسن مرزا
معلومات شخصیت
پیدائش 14 اگست 1893(1893-08-14)
دہلی
وفات نومبر 5، 1976(1976-11-05) (عمر  83 سال)
حیدرآباد
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ اردو پروفیسر
وجہ شہرت اردو نثر نگار

پیدائش[ترمیم]

آغا حیدر حسن مرزا 14 اگست 1893ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام آغا صفدر حسن مرزا تھا۔[1]

تعلیم[ترمیم]

آغا اعلٰی تعلیم کے لیے علی گڑھ گئے تھے۔[1]

سیاسی سرگرمیاں[ترمیم]

آغا، علی برداران، حکیم اجمل خان، موہن داس گاندھی وغیرہ کے ساتھ تحریک خلافت میں شامل ہوئے۔ اس کی وجہ سے انھیں اولاً علی گڑھ اور بعد میں دہلی چھوڑنا پڑا تھا۔[1]

حیدرآباد میں سکونت[ترمیم]

آغا سر راس مسعود کے مشورے پر حیدرآباد آئے اور یہیں سکونت اختیار کیے۔[1]

ملازمتیں[ترمیم]

آغا، حیدرآباد نے کے بعد پہلے پولیس کی ملازمت اختیار کیے تھے، پھر وہ نظام کالج میں اردو کے پروفیسر کے طور مقرر ہوئے۔[1]

رہائش[ترمیم]

آغا حیدر حسن مرزا شروع شروع میں حیدرآباد کے اے سی گارڈز علاقہ میں قیام پزیر تھے۔ اس کے بعد وہ بنجارا ہلز کے علاقہ میں اپنا الگ مکان حیدر منزل تعمیر کر کے وہاں منتقل ہو گئے۔[1]

مطبوعات[ترمیم]

  • پس پردہ: یہ پہلی کتاب تھی جو 1926ء مطبع مسلم یونیورسٹی علیگڑھ سے شائع ہوئی تھی۔ یہ پندرہ مضامین پر مشتمل تھی۔ یہ دلی کی سیاسی، سماجی، تاریخ، تہذیب وغیرہ سے متعلق تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ خاکہ نگاری، افسانہ نگاری، انشاپردازی، ڈرامائی پہلوجیسے ہمہ رنگ کے ساتھ ساتھ یہ کتاب اس زمانے میں رائج بیگماتی زبان کی صحیح عکاسی کے لیے مشہور ہے جو اب مفقود ہو چکی ہے۔
  • ندرت زبان: یہ دوسری کتاب ہے جسے آغا حیدر حسن مرزا کی بیٹی نے 1996ء میں شائع کیا۔ اس میں شخصیات، انشا پردازی اور کہانیاں شامل ہیں۔[1]

حلقہ احباب[ترمیم]

وفات[ترمیم]

آغا حیدر حسن مرزا 5 نومبر، 1976ء کو وفات پا گئے تھے۔ ان کی تدفین درگاہ یوسفین، نامپلی کے احاطے میں ہوئی تھی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح "دکنی ادب اور آغا حیدر حسن مرزا"، پروفیسر اشرف رفیع، ہفت روزہ ہماری زبان، نئی دہلی، 22-28 جولائی، صفحات 1,2,7