شہزادی در شہوار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شہزادی در شہوار
Dürrüşehvar Sultan
شہزادی سلطنت عثمانیہ
Princess Durru Shehvar (cropped).jpg
شریک حیات اعظم جاہ
نسل مکرم جاہ
مفحم جاہ
مکمل نام
اردو: خدیجہ خیریہ عائشہ در شہوار
ترکی: Hatice Hayriye Ayşe Dürrüşehvar
شاہی خاندان عثمانی خاندان (پیدائشی)
والد عبد المجید ثانی
والدہ مہستی خانم
پیدائش 26 جنوری 1914(1914-01-26)
اسکودار، استنبول، سلطنت عثمانیہ
وفات 7 فروری 2006(2006-20-70) (عمر  92 سال)
لندن، انگلستان
تدفین بروک ووڈ قبرستان

بیگم صاحبہ خدیجہ خیریہ عائشہ در شہوار سلطان المعروف شہزادی در شہوار (سلطان سلطنت عثمانیہ کی شاہی خواتین کے لیے استعمال ہوتا ہے) (پیدائش: 26 جنوری 1914ء، استنبول – انتقال: 7 فروری 2006ء، لندن) آخری خلیفۃ المسلمین عبد المجید ثانی کی صاحبزادی تھیں۔

وہ جس وقت پیدا ہوئیں اس وقت سلطنت عثمانیہ اپنے آخری ایام گن رہی تھی۔ 1924ء میں خلافت کے خاتمے کے بعد ان کے والد عبد المجید ثانی کو ملک بدر کر دیا گیا اور وہ جنوبی فرانس میں رہنے لگے۔

12 نومبر 1931ء کو نیس، فرانس میں ان کی شادی آخری نظام حیدرآباد میر عثمان علی خان کے بڑے صاحبزادے اعظم جاہ سے ہوئی۔

1933ء میں ان کے بطن سے مکرم جاہ اور 1936ء میں مفحم جاہ پیدا ہوئے۔ دونوں نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور ترک خواتین سے ہی شادیاں کیں۔

روایتی طور پر پردہ کرنے کی بجائے وہ خاص تقاریب میں شریک ہوا کرتی تھیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتی تھیں۔ انہوں نے حیدرآباد شہر میں ایک شفا خانہ بھی قائم کروایا جو آج بھی انہی کے نام سے موسوم ہے۔

وہ آخری بار نظامی عجائب گھر کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کی صدارت کے موقع پر منظر عام پر آئیں۔

7 فروری، 2006ء کو وہ لندن میں انتقال کر گئیں۔

تصاویر[ترمیم]