مندرجات کا رخ کریں

آٹو شنکر (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آٹو شنکر (فلم)
فائل:Auto Shankar Grand 100 Days poster.jpg
ہدایت کارڈی راجندر بابو
پروڈیوسررامو
تحریراجے کمار
بی ایل وینو
ستارےاوپیندرا
شلپا شیٹی
رادھیکا کماراسوامی
موسیقیگرو کرن
سنیماگرافیایچ ایس وینو
ایڈیٹرٹی ششی کمار
جی سسی کمار
تاریخ نمائش
  • 9 ستمبر 2005ء (2005ء-09-09)
دورانیہ
170 منٹ
ملکبھارت
زبانکنڑا زبان

آٹو شنکر (فلم) ایک 2005ء کی کنڑا زبان کی فلم ہے جس میں اوپیندرا، شلپا شیٹی، رادھیکا کماراسوامی اور سدھا رانی نے کام کیا۔[1] اس فلم کی ہدایت ڈی راجندر بابو نے کی اور فلم سازی رامو نے انجام دی جو رامو اینٹر پرائزیز سے تعلق رکھتے ہیں۔[1]

اس فلم کو مختلف جگہوں پر فلمایا گیا، جن میں آسٹریلیا، فن لینڈ، بنگلور پیلس، میسور لیمپ فیکٹری۔۔ میسور شامل تھے۔[2] اس فلم کو تمل میں "آنوکاری" اور ہندی میں " شلپا - دی بیگ ڈان" کے طور ڈب کیا گیا۔ اسی فلم کو ملیالم میں "سرپا سُندری" کے طور ڈب کیا گیا۔

کہانی

[ترمیم]

شنکر (اوپیندرا) ایک متوسط طبقے کا آٹو ڈرائیور ہے۔ وہ ملن سار اور خوش مزاج ہے۔ مایا (شلپا شیٹی) ایک ساہوکارا ہے جو رئیس خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اسے ایک بگڑے ہوئے کردار کے طور پیش کیا گیا ہے۔ وہ بے دھڑک طریقے سے غریبوں کو دیے گئے قرض کو وصول کرتی رہتی ہے اور اس مقصد کے لیے وہ بہت ہی ناگفتہ بہ طریقوں کو استعمال کرتی ہے۔ وہ ایک خان ڈان کی بیٹی ہے۔

آٹو شنکر غریبوں کا دفاع کرتا ہے اور ساہو کاروں کا مقابلہ کرتا ہے۔ کئی دل چسپ مڈ بھیڑ اس وجہ سے شروع ہوتی ہیں، اس کے بعد مایا اپنی ساری جائداد اور وقار کھو دیتی ہے۔ یہ بھی آشکارا ہوتا ہے وہ خاتوں ڈان کی حقیقی بیٹی نہیں ہے۔ اس اسے ایک سبق ملتا ہے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لاتی ہے۔ وہ بدل جاتی ہے اور شنکر اسے اپنا لیتا ہے کیوں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں ڈوب جاتے ہیں۔ شنکر بالآخر سبھی بد نما گروہی ارکار سے لڑتا ہے، جن کی سرکردگی خاتون ڈان کرتی ہے اور غریبوں کے ساتھ کی جانے والی ہر ناانصافی کا خاتمہ کرتا ہے۔

اداکار

[ترمیم]

اوپیندرا آٹو شنکر کے طور پر
شلپا شیٹی مایا کے طور
سدھا رانی
رادھیکا کماراسوامی

حوالہ جات

[ترمیم]