ارمان (فلم)
ارمان | |
---|---|
ارمان | |
ہدایت کار | پرویز ملک |
پروڈیوسر | وحید مراد |
تحریر | وحید مراد |
منظر نویس | پرویز ملک |
ستارے | وحید مراد زیبا ظہور احمد نرالا بیبو روزینہ |
موسیقی | سہیل رانا |
سنیماگرافی | سہیل نجمی |
پروڈکشن کمپنی | فلم آرٹس پریزنٹیشن |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 3 گھنٹے |
ملک | |
زبان | اردو |
ارمان (انگریزی: Armaan)، اردو زبان میں ریلیز ہونے والی 1966ء کی پلاٹینم جوبلی بلیک اینڈ وائیٹ پاکستانی فلم تھی۔[1]۔ اس فلم کو سال 1966ء کی بہترین فلم کا نگار ایوارڈ ملا۔ ارمان پاکستان کی پہلی اردو فلم تھی جس نے اپنی نمائش کے 75 ہفتے مکمل کر کے پہلی پلاٹینم جوبلی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔ اس فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے فلمساز و مصنف وحید مراد تھے، جبکہ ہدایت کار پرویز ملک، موسیقار سہیل رانا اور نغمہ نگار مسرور انور تھے۔[2]
اس فلم کی کامیابی میں سہیل رانا کی موسیقی کا بڑا دخل تھا، اس فلم کے گیتوں نے رلیز ہوتے ہی پورے برصغیر میں دھوم مچا دی۔ فلم ارمان نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 1966ء میں سب سے زیادہ نگار ایوارڈ حاصل کیے۔[2]
اداکار
[ترمیم]- وحید مراد
- زیبا، اداکارہ
- ظہور احمد
- نرالا
- بیبو
- روزینہ
موسیقی
[ترمیم]اس فلم کی موسیقی سہیل رانا نے ترتیب دی جبکہ نغمات مسرور انور نے تحریر کیے۔ اس فلم میں احمد رشدی، خورشید شیرازی اور مالا نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔[1]
نغمات
[ترمیم]نمبر شمار | گانا | نغمہ نگار | گلوکار / گلوکارہ |
---|---|---|---|
1 | اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم | مسرور انور | احمد رشدی |
2 | اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم | مسرور انور | مالا |
3 | میری قسمت بتا، میری کیا ہے خطا | مسرور انور | مالا |
4 | کو کو کورینا | مسرور انور | احمد رشدی |
5 | جب پیار میں دو دل ملتے ہیں | مسرور انور | احمد رشدی |
6 | زندگی اپنی تھی اُڑتے بادل کی طرح | مسرور انور | خورشید شیرازی، احمد رشدی[1] |
اعزازات
[ترمیم]ارمان نے مجموعی طور پر 6 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں [2]:
نمبر شمار | شعبہ | نام | ایوارڈ کا نام |
---|---|---|---|
1 | بہترین اردو فلم سال 1966ء | وحید مراد | نگار ایوارڈ |
2 | بہترین ہدایت کار | پرویز ملک | نگار ایوارڈ |
3 | بہترین اداکارہ | زیبا | نگار ایوارڈ |
4 | بہترین موسیقار | سہیل رانا | نگار ایوارڈ |
5 | بہترین پس پردہ گلوکار | احمد رشدی | نگار ایوارڈ |
6 | بہترین مزاحیہ اداکار | نرالا | نگار ایوارڈ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ "ارمان، پاکستان فلمز ڈاٹ نیٹ"۔ 25 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2017
- ^ ا ب پ ص 256، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء