مندرجات کا رخ کریں

سرگم (پاکستانی فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آئینہ
ہدایت کارسید نور
پروڈیوسرسید نور
کہانیسید نور
ستارےعدنان سمیع خان
زیبا بختیار
ندیم
مہاراج غلام حسین کتھک
شفقت چیمہ
موسیقیعدنان سمیع خان
تاریخ نمائش
  • 1 ستمبر 1995ء (1995ء-09-01)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زباناردو

سرگم (انگریزی: Sargam) 1995ء میں جاری ہونے والی اردو زبان میں پاکستانی نغماتی فلم تھی۔[1]

فلم سرگم یکم ستمبر، 1995ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز، ہدایت کار اور کہانی کار سید نور ،موسیقار عدنان سمیع خان اور نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر تھے۔[1]

اداکار

[ترمیم]

موسیقی

[ترمیم]

اس فلم کی موسیقی عدنان سمیع خان نے ترتیب دی جبکہ نغمات ریاض الرحمان ساغر نے لکھے۔ اس فلم میں استاد حامد علی خان، آشا بھوسلے، حدیقہ کیانی، عدنان سمیع خان اور مہاراج غلام حسین کتھک نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔[1]

نغمات

[ترمیم]
نمبر شمارگانانغمہ نگارگلوکار / گلوکارہ
1چمکی کرن کھلے پھلواریاض الرحمان ساغراستاد حامد علی خان، عدنان سمیع خان، حدیقہ کیانی
2ذرا ڈھولکی بجاؤ گوریوریاض الرحمان ساغرعدنان سمیع خان، آشا بھوسلے
3اے خدا اے خدامظفر وارثیعدنان سمیع خان
4بھیگا ہوا موسم پیاراریاض الرحمان ساغرعدنان سمیع خان
5کب سے کھلی، مجھے تو اب ملی ہوریاض الرحمان ساغرمہاراج غلام حسین کتھک، عدنان سمیع خان، حدیقہ کیانی
6برسے بادل، دل میں ہلچلریاض الرحمان ساغرعدنان سمیع خان، حدیقہ کیانی
7پیار بنا جینا نہیں جیناریاض الرحمان ساغرعدنان سمیع خان، حدیقہ کیانی
8سہانی رُت آئیریاض الرحمان ساغراستاد حامد علی خان، عدنان سمیع خان، حدیقہ کیانی
9وہ مجھے یاد آیاریاض الرحمان ساغرحدیقہ کیانی

اعزازات

[ترمیم]

سرگم نے مجموعی طور پر 8 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ سرگم نے یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں[1]:

نمبر شمارشعبہنامایوارڈ کا نام
1بہترین اردو فلم سال 1995ءسید نورنگار ایوارڈ
2بہترین ہدایت کارسید نورنگار ایوارڈ
3بہترین اداکارہزیبا بختیارنگار ایوارڈ
4بہترین معاون اداکارمہاراج غلام حسین کتھکنگار ایوارڈ
5بہترین موسیقارعدنان سمیع خاننگار ایوارڈ
6بہترین نغمہ نگارریاض الرحمان ساغرنگار ایوارڈ
7بہترین پس پردہ گلوکارہحدیقہ کیانینگار ایوارڈ
8بہترین کہانی / مکالمہ نگارسید نورنگار ایوارڈ

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 3 4 ص 768، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء