مہاراج غلام حسین کتھک
مہاراج غلام حسین کتھک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 مارچ 1905ء کولکاتا ، برطانوی ہند |
وفات | سنہ 2001ء (95–96 سال) لاہور ، پاکستان |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | معلم ، رقاص |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
مہاراج غلام حسین کتھک (انگریزی: Maharaj Ghulam Hussain Kathak) (پیدائش: 4 مارچ، 1899ء - وفات: 29 جون، 1998ء) پاکستان کے معروف کلاسیکی رقاص تھے۔
حالات زندگی و فنی خدمات
[ترمیم]مہاراج غلام حسین کتھک 4 مارچ، 1899ء کو کلکتہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام تصدق حسین تھا جو ایک مسجد کے امام تھے۔[1] ان کے والد رابندر ناتھ ٹیگور کے دوستوں میں شامل تھے جن کے مشورے پر غلام حسین کتھک نے پہلے مصوری، پھر اداکاری اور کلاسیکی رقص کی تربیت حاصل کی۔ رقص میں ان کے استاد لکھنؤ کتھک اسکول کے بانی اچھن مہاراج تھے۔[2]
1950ء میں مہاراج غلام حسین کتھک پاکستان منتقل ہو گئے جہاں وہ پہلے کراچی اور پھر لاہور میں رقص کی تربیت دیتے رہے۔ ان کے معروف شاگردوں میں ریحانہ صدیقی، ناہید صدیقی، نکہت چوہدری، جہاں آرا اخلاق، رفیع انور اور فصیح الرحمٰن کے نام سرفہرست ہیں۔ 1995ء مہاراج غلام حسین نے فلم سرگم میں بھی کام کیا اور اس فلم میں اداکاری پر انھیں بہترین معاون اداکار کا نگار ایوارڈ ملا تھا۔ حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا تھا۔[2]
وفات
[ترمیم]مہاراج غلام حسین کتھک 9 دسمبر ، 1990ء میں لاہور ، پاکستان میں وفات پاگئے قبرستان میانی صاحب میں دفن ہوئے ۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ماہنامہ بیاض لاہور، مئی 2020۔ مہاراج غلام حسین کتھک، از: واجد امیر۔ صـ29
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ پبلی کیشنز، کراچی، 2010ء، ص 819
- 1905ء کی پیدائشیں
- 4 مارچ کی پیدائشیں
- 2001ء کی وفیات
- لاہور میں وفات پانے والی شخصیات
- پاکستان میں اموات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- پاکستان میں رقص
- پاکستانی مرد فلمی اداکار
- کراچی کی شخصیات
- کولکاتا کی شخصیات
- لاہور کے فنکار
- لاہوری شخصیات
- ہندومت سے اسلام قبول کرنے والے شخصیات
- مہاجر شخصیات
- پاکستانی مرد رقاص