احمد پرویز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
احمد پرویز
معلومات شخصیت
پیدائش 7 جولائی 1926(1926-07-07)ء
راولپنڈی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 5 اکتوبر 1979(1979-10-05) (عمر  53 سال)
کراچی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ جوزف کالج، بارہ مولا
گورڈن کالج راولپنڈی
پیشہ مصور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
صنف تجریدی مصوری
اعزازات
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی

احمد پرویز (انگریزی: Ahmed Pervez) (پیدائش: 7 جولائی 1926ء - وفات: 5 اکتوبر 1979ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور تھے۔ وہ تجریدی مصوری میں اختصاص رکھتے تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

احمد پرویز 7 جولائی 1926ء کوراولپنڈی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انہوں نے اپنی تعلیم سینٹ جوزف کالج، بارہ مولا اور گورڈن کالج راولپنڈی میں حاصل کی۔ 1952ء میں ان کی مصوری کی پہلی نمائش جامعہ پنجاب لاہور کے فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی جسے اہل فن نے بے حد سراہا۔ 1955ء سے 1964ء تک کا عرصہ انہوں نے لندن میں اور پھر1966ء سے 1969ء تک کا عرصہ نیویارک میں بسر کیا۔[1]

احمد پرویز تجریدی مصوری میں ایک علٰیحدہ اور منفرد اسلوب کے مالک تھے۔ زندگی کے آخری دورمیں انہوں نے اپنے لیے گلدان اور پھول کے موضوع کا انتخاب کیا تھا اور اس موضوع پر لاتعداد تصویریں بنائی تھیں۔ تیز اور شوخ رنگ ان کی مصوری کی ایک خاص شناخت تھے اور شاید ان کی ذات کا اظہار بھی۔[1]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے احمد پرویز کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 1978ء میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا[1]۔ پاکستان پوسٹ نے 14 اگست، 2006ء کو پاکستان کے 10 عظیم مصوروں پر مبنی 40 روپے مالیت کی ڈاک ٹکٹ شیٹ کا اجرا کیا، ان میں احمد پرویز بھی شامل تھے۔[3]

وفات[ترمیم]

احمد پرویز 5 اکتوبر 1979ء کو 53 سال کی عمر میں کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے[1][2]۔ وہ کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ص 484، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  2. ^ ا ب ص 109، دی گروو انسائیکلوپیڈیا آف اسلامک آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر(جلد اول)، جوناتھن ایم بلوم / شائلا ایس بی، اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس، نیویارک، 2009ء، آئی ایس بی این 9780195309911
  3. 2006 اسٹامپس، پاکستان پوسٹ آفیشل