اینا مولکا احمد
اینا مولکا احمد | |
---|---|
(اردو میں: اینا مولکا احمد) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 اگست 1917ء [1][2][3][4] لندن [5] |
وفات | 20 اپریل 1994ء (77 سال)[1][3][4] لاہور |
رہائش | لاہور، پاکستان |
شہریت | ![]() ![]() |
نسل | پولش روسی |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | جامعہ پنجاب |
مادر علمی | سی ایس ایم |
پیشہ | مصور ، استاد جامعہ |
شعبۂ عمل | مصوری ، تدریس |
نوکریاں | جامعہ پنجاب |
درستی - ترمیم ![]() |
اینا مولکا احمد (پیدائش: 13 اگست 1917ء— وفات: 20 اپریل 1995ء) ایک مشہور پاکستانی فنون لطیفہ کی فنکار تھیں۔ ان کا شمار 1947ء آزادی کے بعد ملک میں فنون لطیفہ کی ابتدا کرنے والوں میں کیا جاتا ہے۔[7] وہ لاہور کی جامعہ پنجاب کی پروفیسر تھیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]اینا مولکا 13 اگست 1917ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ اینا مولکا کی پیدائش لندن میں مقیم ایک یہودی گھرانے میں ہوئی۔ 1935ء میں رائل کالج آف آرٹس لندن میں تدریس کے دوران میں ان کی ملاقات اپنے ہم جماعت شیخ احمد سے ہوئی۔ 1939ء میں کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اینا مولکا نے شیخ احمد سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد اینا مولکا احمد لاہور آگئیں جہاں انھوں نے جامعہ پنجاب میں شعبہ فنون لطیفہ کی بنیاد ڈالی۔ 1940ء سے 1972ء تک وہ اس شعبے کی چیئرپرسن رہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔[8]
وفات
[ترمیم]20 اپریل 1995ء کو اینا مولکا احمد لاہور میں انتقال کر گئیں۔ انھیں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودۂ خاک کیا گیا۔
ڈاک ٹکٹ
[ترمیم]14 اگست 2006ء کو پاکستان پوسٹ نے دس بہتریں مرحوم پاکستانی مصورین کے احترام میں 40 روپے کے ٹکٹ جاری کیے۔ اینا مولکا احمد بھی اس فہرست میں موجود تھیں۔[9]
بیرونی روابط
[ترمیم]- اینا مولکا احمد کی یاد میںآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ saadatsaeed.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- اینا مولکا احمد پینٹنگز
- اینا مولکا احمدآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ pakistanpaedia.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- اینا مولکا احمد پینٹنگزآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ vaslart.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- اینا مولکا احمد کی یاد میںآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ thefridaytimes.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب آئی ایس این آئی: https://isni.org/isni/0000000078961996 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جنوری 2016
- ↑ عنوان : Anna Molka Ahmed — خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500123107
- ^ ا ب عنوان : Anna Molka Ahmed — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — ISBN 978-0-19-977378-7 — Benezit ID: https://doi.org/10.1093/benz/9780199773787.article.B2230819
- ^ ا ب Artnet artist ID: https://www.artnet.com/artists/anna-molka-ahmed/past-auction-results — بنام: Anna Molka Ahmed — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — تاریخ اشاعت: 13 مئی 2005 — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500123107 — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اکتوبر 2018
- ↑ "Laila Shahzada"۔ 2010-05-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-03
- ↑ "Anna Molka Ahmed: A Painter with a Difference"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-27
- ↑ وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفٰی صفحہ 37
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2016-05-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-03
- 1917ء کی پیدائشیں
- 13 اگست کی پیدائشیں
- لندن میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1994ء کی وفیات
- 20 اپریل کی وفیات
- لاہور میں وفات پانے والی شخصیات
- 1995ء کی وفیات
- برطانوی خواتین فنکار
- بیسویں صدی کے پاکستانی مصور
- پاکستانی خواتین اکیڈمک
- پاکستانی خواتین فنکار
- پاکستانی فنکار
- پاکستانی مصور
- پاکستانی معلمین
- تمغائے امتیاز وصول کنندگان
- جامعہ پنجاب کا تدریسی عملہ
- یہودیت سے اسلام قبول کرنے والی شخصیات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- بیسویں صدی کی برطانوی خواتین فنکار
- لاہوری شخصیات
- لاہور کے فنکار