مندرجات کا رخ کریں

محمد علی (اداکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد علی (اداکار)
فلمی اداکار محمد علی و زيبا

معلومات شخصیت
پیدائش 19 اپریل 1931ء   ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رام پور, بھارت
وفات 19 مارچ 2006ء (75 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور, پاکستان
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر  (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر  (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستانی
دیگر نام محمد علی بھائی
زوجیت زیبا، اداکارہ (1967–2006)  ویکی ڈیٹا پر  (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکاری, صداکاری
دور فعالیت 1962–1995[2]
اعزازات
تمغۂ حسن کارکردگی, ستارۂ امتیاز
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر  (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معروف اداکار سید محمد علی جنھیں شہنشاہ جذبات کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو شہنشاہ جذبات محمد علی کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ محمد علی ایک بہت بڑے فنکار اور عظیم انسان تھے۔ انھوں نے اداکاری میں اَنمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔[3]

سوانح

[ترمیم]

ابتدائی حالات

[ترمیم]

محمد علی 19 اپریل، 1931ء میں بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ چار بھائی بہنوں میں وہ سب سے چھوٹے تھے۔ سب سے بڑے بھائی ارشاد علی تھے۔ محمد علی ابھی تین سال کے تھے کہ ان کی والدہ فوت ہو گئیں۔ ان کے والد سید مرشد علی نے ان کی پرورش کی خاطر دوسری شادی نہیں کی حالانکہ اس وقت ان کی عمر 35 برس تھی۔

محمد علی کا خاندان بہت مذہبی تھا۔ ان کے ہاں انگریزی تعلیم کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔ محمد علی کے والد سید مرشد علی بہت بڑے دینی عالم تھے۔ محمد علی نے 14 سال تک اسکول کی شکل نہ دیکھی وہ صرف مدرسے میں اردو، عربی، فارسی وغیرہ کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔

1943 ء میں اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے ملتان آ گئے۔ ملتان کی گڑ منڈی کی ایک مسجد میں محمد علی اپنے والد کے ساتھ 12 سال رہے۔ اس مسجد میں ان کے والد خطیب تھے۔

ملتان آنے کے کچھ عرصے بعد سید مرشد علی کی سوچ میں تبدیلی آئی کہ وقت کے ساتھ چلنے کے لیے انگریزی تعلیم ضروری ہے اس لیے انھوں نے 1949ء میں محمد علی کو اسلامیہ اسکول ملتان میں داخل کرا دیا۔ ان کا ساتویں کلاس میں داخلہ ہوا اس کے ایک برس بعد ملت ہائی اسکول ملتان میں انھیں نویں کلاس میں داخلہ مل گیا۔

محمد علی کے خاندان کے زیادہ تر لوگ حیدرآباد سندھ میں رہتے تھے اس لیے 1955 ء میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہو گئے۔ اور سٹی کالج حیدرآباد سے انٹر پاس کیا۔

محمد علی کو پائلٹ بننے کا شوق تھا اور وہ پائلٹ بن کر ایئر فورس جوائن کرنا چاہتے تھے۔ مگر معاشی حالات تنگ تھے ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ ایبٹ آباد جاکر ٹرینینگ حاصل کرسکیں۔

انھیں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا مشکل نظر آ رہا تھا۔ ذریعہ معاش کے لیے انھوں نے کوئی کام کرنے کا سوچا۔ ان کے بڑے بھائی ارشاد علی ریڈیو پاکستان حیدرآباد میں بطور ڈراما آرٹسٹ کام کر رہے تھے۔ انھوں نے ڈرائریکٹر قیوم صاحب سے محمد علی کا تعارف کرایا۔

محمد علی نے اپنے کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد، سندھ سے کیا۔ ان کی بھرپور آواز نے انھیں ایک بہترین ریڈیو صداکار کی حیثیت سے منوایا اور انھیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے ہی اہم کردار ادا کیا۔

اس وقت ایک ڈرامے کی صدا کاری کے دس روپے ملا کر تے تھے۔ بعد ازاں انھوں نے ریڈیو پاکستان بہاولپور سے بھی پروگرام کیے۔ ان کی آواز سن کر ریڈیو پاکستان کے جرنل ڈرائریکٹر ذوالفقار احمد بخاری المعروف زیڈ۔ اے بخاری صاحب نے انھیں کراچی بلا لیا۔ سونے کو کندن بنانے میں زیڈ۔ اے بخاری مرحوم کا بہت ہاتھ تھا۔ انھوں نے محمد علی کو آواز کے اتار چڑھاؤ، مکالموں کی ادائیگی، جذبات کے اظہار کا انداز بیاں اور مائکرو فون کے استعمال کے تمام گرسکھا دیے۔ زیڈ۔ اے بخاری نے ان کی آواز کی وہ تراش خراش کی کہ صدا کاری میں کوئی ان کا مدمقابل نہ رہا۔

دور عروج

[ترمیم]

1962ء میں فِلم ’ چراغ جلتا رہا‘ سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا۔ فلم کا افتتاح کراچی کے نشاط سینما میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ فلم زیادہ کامیاب نہ ہو سکی مگر محمد علی کی اداکاری اور مکالمے بولنے کے انداز نے دوسرے فلم سازوں اور ہدایتکاروں کو ضرور متوجہ کر لیا۔ اور جلد ہی ان کا شمار ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں کیا جانے لگا۔ پہلی فلم کے بعد محمد علی نے ابتدائی پانچ فلموں میں بطور ولن کام کیا۔ محمد علی کو شہرت 1963 ء میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم "شرارت" سے ملی۔ انھوں نے درجنوں فلموں میں بحیثیت ہیرو کے کام کیا۔ ان کی فلموں کی زیادہ تر ہیروئن ان کی اپنی اہلیہ زیبا تھیں نیز ان فلموں میں زيادہ تر گانے جو ان پر فلمائے گئے ان کے گلوکار مہدی حسن تھے۔ انھوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ "علی زیب" کی جوڑی اتنی کامیاب تھی کہ انھوں تقریباً 75 فلموں میں اکٹھے کام کیا۔

حالات زندگی

[ترمیم]

محمد علی اور زیبا کی پہلی فلم "چراغ جلتا رہا" تھی۔ اس فلم کے پہلے ٹیک سے ہی محمد علی زیبا کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ لیکن سدھیر نے زیبا کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھائیں اور شادی کر کے زیبا کو لے اڑے اور محمد علی صاحب دیکھتے رہ گئے۔ دوسری طرف لالا سدھیر نے زیبا کو بھی فلموں میں کام کرنے سے منع کر دیا۔ مگر زیبا نے اس پابندی کو قبول نہیں کیا۔ کچھ فلمی دوستوں کی مدد سے وہ بھاگ کر لاہور واپس آ گئیں اور کچھ عرصے بعد ان میں طلاق ہو گئی۔

فلم "تم ملے پیار ملا" کی شوٹنگ کے دوران ہی بروز جمعرات 29ستمبر، 1966 ء کی سہ پہر تین بجے اداکار آزاد کے گھر واقع ناظم آباد میں محمد علی نے زیبا سے نکاح کر لیا۔ علی زیب نے ایک انتہائی خوش گوار بھر پور ازدواجی زندگی گزاری، کئی یادگار فلموں میں اپنی یادگاری کے جوہر دکھائے، نہ صرف پاکستان، بلکہ دوسرے ممالک میں بھی علی زیب ایک قابل احترام جوڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ دونوں نے حج بھی کیا اور کئی عمرے بھی ادا کیے۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں بے شماردولت، عزت اور شہرت عطا کی، لیکن اولاد جیسی نعمت سے محروم رکھا۔

اس پر بھی محمد علی اﷲ کے شکر گزار تھے اور اس محرومی کو اﷲ کی مصلحت قرار دیتے تھے۔ محمد علی نے زیبا کی بیٹی ثمینہ جو لالا سدھیر سے تھی۔ اسے اپنی سگی بیٹی کی طرح پالا اسے اپنا نام دیا۔ پندرہ سال تک وہ اپنا ایک خیراتی ادارہ چلاتے رہے۔ شادی کے بعد محمد علی اور زیبا نے "علی زیب" کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس قائم کیا اور "علی زیب" کے بینر تلے کافی اچھی اور کامیاب فلمیں بنائیں۔

سماجی و سیاسی زندگی

[ترمیم]

محمد علی نے کبھی سیاست میں حصہ نہیں لیا۔ ان کے ذو الفقار بھٹو کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔ 1974ء میں مسلم سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سلطان قابوس اور شاہ فیصل شہید نے علی زیب ہاؤس میں ہی قیام کیا تھا، اسی دوران فلسطین آزادی کے رہنما یاسر عرفات مرحوم نے بھی محمد علی سے ملنے کی خواہش کی تھی اور مسقط عمان کے سلطان قابوس نے انھیں غیر سرکاری سفیر کی حیثیت سے تعریفی شیلڈ پیش کی، ایران کے شہنشاہ نے پہلوی ایوارڈ دیا۔ اس طرح عالمی سطح پر محمد علی کو مقبولیت حاصل رہی۔ پاکستان میں ہر سربراہ حکومت سے ان کے اچھے اور قریبی تعلقات قائم رہے۔ بھٹو کی حمایت کرنے پر 1977ء میں جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں انھیں جیل بھی کاٹنی پڑی۔ تاہم حالات ٹھک ہونے کے بعد جنرل ضیاء الحق سے محمد علی کے اچھے اور قریبی تعلقات ہو گئے۔ وہ ضیاء الحق کے ساتھ 1983ء میں بھارت کے دورے پر بھی گئے۔ نواز شریف سے ان کے بہت قریبی تعلقات رہے، وہ ان کے ایڈوائز بھی رہے، محمد علی کو اسی طرح ہمیشہ قومی سطح پر اولیت دی جاتی رہی۔

انھوں نے "علی زیب فاؤنڈیشن" کے تحت سر گودھا، فیصل آباد، ساہیوال اور میانوالی میں تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں کے علاج اور کفالت کے لیے ہسپتال قائم کیے، جہاں بلا معاوضہ بچوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس ادارے کے تمام اخراجات وہ اپنے وسائل سے پورے کرتے تھے۔ "علی زیب فاؤنڈیشن" کے علاوہ محمد علی کئی اداروں کے صدر اور فاؤنڈر ممبر رہے۔ ان تمام امور میں ان کی پیاری بیوی بھی ان کے ہم رکاب رہیں۔ نجی سطح پر بھی علی زیب ضرورت مندوں کی ہر ممکن معاونت کرتے رہتے تھے۔ انھوں نے کئی بیواؤں اور یتیموں کے وظیفے مقرر کر رکھے تھے۔ بہت سے غریبوں کے گھر کے چولہے محمد علی کے امدادی چیک سے جلتے تھے۔ وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے، بُرے وقت میں کام آتے تھے۔

فلمیں

[ترمیم]

محمد علی نے 277 فلموں میں کام کیا جن میں 248 اردو، 17 پنجابی، 8 پشتو، 2 ڈبل وریژن انڈین، 1 بنگالی۔ 28 فلموں میں بطور مہمان اداکار اور ایک ڈاکو منٹری فلم میں کام کیا۔ آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ mazhar.dk (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)[Mazhar Magzine محمد علی]

اداکار محمد علی کی فلمیں
#جاریفلمزبانہفتےمقبولیتفلم سازہدایت کارساتھی فنکار
11962چراغ جلتا رہااردو15/27سلور جوبلیفضل کریم فضلیفضل کریم فضلیفردوس، محمد علی، ننّھا، زلفی، سلام ممتاز
21962باجیاردو5/13فلاپ- -فضل کریم فضلیرانی، صدیقی، محمد علی، طلعت صدیقی
31962دال میں کالااردو7/19فلاپ- -ایس سلیمانروزینہ، محمد علی، صوفیہ بانو، حنیف، نرالا
41963سفید خوناردو4/16فلاپ- -اقبال یوسفشبنم، محمد علی، کمار، عالیہ، طالش
51963قتل کے بعداردو3/10فلاپ- -انور کمال پاشاحسنیٰ، محمد علی، کومل، صدیقی ایرانی، طالش
61963خانداناردو10/31سلور جوبلی- -حسن طارقسلونی، محمد علی، محمد اسماعیل، ادیب
71963مسٹر ایکساردو3/11فلاپ- -ریاض احمد راجوسلونی، محمد علی، رخسانہ، رنگیلا، ادیب
81963شرارتاردو4/11فلاپ- -ایس اے غفارساچندا، محمد علی، فیصل، ببیتا، لہری، انور
91963دل نے تجھے مان لیااردو5/21فلاپ- -جاوید ہاشمیغزالہ، محمد علی، صابرہ سلطانہ، ادیب، الیاس
101964چھوٹی بہناردو4/17فلاپ- -اے حمیدزیبا، درپن، سلونی، آسیہ، محمد علی (مہمان اداکار)
111964رواجاردو10/36سلور جوبلی- -دلجیت مرزازیبا، محمد علی، دیبا، اسلم پرویز، طالش
121964بیس دناردو5/14فلاپ- -اعجاز میررانی، محمد علی، سنتوش، نرالا، ادیب
131964شیر دی بچیپنجابی3/10فلاپ- -جعفر بخارینیلو، محمد علی، آصف جاہ، راگنی، ساون
141964خاموش رہواردو12/33سلور جوبلی- -جمیل اختردیبا، یوسف خان، محمد علی، مینا
151964دل کے ٹکڑےاردو15/28سلور جوبلی- -نذیر اجمیریشمیم آرا، حبیب، دیبا، محمد علی، ادیب
161964ہیڈ کانسٹیبلاردو6/25سلور جوبلی- -نزیر صوفیزیبا، محمد علی، حبیب، یاسمین، کمار
171964تماشااردو3/12فلاپ- -ایس سلیمانحسنیٰ، سلطان، نذر، محمد علی (مہمان اداکار)
181964شبنماردو11/28سلور جوبلی- -ایس اے حفیظزیبا، کمال، رانی، محمد علی، لہری، کمار
191964عورت کا پیاراردو5/13فلاپ- -شباب کیرانویرانی، علاؤ الدین، ناصرہ، محمد علی
201964ایسا بھی ہوتا ہےاردو14/37سلور جوبلی- -فضل کریم فضلیزیبا، کمال، لہری، سلونی، محمد علی (مہمان اداکار)
211964غداراردو6/25سلور جوبلی- -ریاض احمد راجوسلونی، سدھیر، محمد علی، فردوس، مظہر شاہ
221965ہزار داستاناردو11/43سلور جوبلی- -عزیز میرٹھیرانی، محمد علی، اسد، محمد اسماعیل، طالش
231965ناچے ناگن باجے بیناردو5/14فلاپ- -حیدر چوہدریرانی، محمد علی، فردوس، رنگیلا، ادیب
241965جاگ اٹھا انساناردو16/50گولڈن جوبلی- -حسن شیخزیبا، وحید مراد، محمد علی، فردوس
251965مجاہداردو3/25سلور جوبلی- -جمیل اخترمحمد علی، لالہ سدھیر اور دیبا
261965معجزہاردو4/16فلاپ- -ایم اے رشیددیبا، حبیب، درپن، اسلم، محمد علی (مہمان اداکار)
271965ہمراہیاردو19/50گولڈن جوبلی- -راجا حفیظحنا، خالد , حیدر، سنتوش، محمد علی منور ظریف، رنگیلا
281965بھائی جاناردو2/12فلاپ- -راجا حفیظرانی، محمد علی، صبا، اسد، اسلم پرویز
291965مسٹر اللہ دتہپنجابی2/10فلاپ- -ریاض شاہدنیلو، اسد، علاؤ الدین، محمد علی (مہمان اداکار)
301965تصویراردو3/16فلاپ- -ایس سلیمانصبیحہ، سنتوش، زیبا، اسلم، محمد علی (مہمان اداکار)
311965صنماردو?فلاپ- -ایس اے حفیظرانی، کمال، محمد علی، بہار، کمار
321965کنیزاردو16/50گولڈن جوبلی- -حسن طارقزیبا، محمد علی، صبیحہ، اسلم، طالش وحید مراد
331966وطن کا سپاہیاردو4/13فلاپ- -اے حمیدفردوس، محمد علی، ننّھا، زلفی، سلام ممتاز
341966اکیلے نہ جانااردو2/10فلاپ- -اے ایچ صدیقیروزینہ، محمد علی، صوفیہ بانو، حنیف، نرالا
351966عادلاردو9/25سلور جوبلی- -احمد بشیرسلونی، محمد علی، محمد اسماعیل، ادیب
361966جان پہچاناردو5/17فلاپ- -فرید احمدشہ پارہ، محمد علی، ترانہ، قوی
371966وطن کی پکاراردو4/33سلور جوبلی- -حسن طارقرانی، محمد علی، شاہد، ندیم، طالش
381966جانبازاردو4/19فلاپ- -ایم اکرمشیریں، محمد علی، نذر، ساقی، طالش
391966بہادراردو4/25سلور جوبلی- -منور رشیدمسرت نذیر، درپن، محمد علی، ناصرہ
401966گھر کا اجالااردو3/12فلاپ- -ریاض احمد راجوفردوس، محمد علی، صوفیہ بانو، حبیب، ساقی
411966لوریاردو13/52گولڈن جوبلی- -ایس سلیمانزیبا، سنتوش، محمد علی، سلونی، طلعت صدیقی
421966سجدہاردو4/25سلور جوبلی- -ایس اے حفیظدیبا، محمد علی، ترانہ، لہری، ناصرہ، طالش
431966مادر وطناردو4/15فلاپ- -سیف الدین سیفدیبا، محمد علی، رنگیلا، ادیب، طالش
441966باغی سرداراردو6/26سلور جوبلی- -ظہور راجاسلونی، محمد علی، غزالہ، ظہور راجا، ادیب
451966آئینہاردو17/51گولڈن جوبلی- -شباب کیرانویدیبا، محمد علی، منور ظریف، صدیقی ایرانی
461966نغمۂ سحراردو4/21فلاپ- -مقصود احمدنیلو، سدھیر، محمد علی، علاؤ الدین، ادیب
471966کھوٹا پیسہاردو4/26سلور جوبلی- -راجا حفیظسلونی، محمد علی، محمد اسماعیل، اسلم پرویز
481966ملنگیپنجابی15/40سلور جوبلی- -رشید اخترشیریں، اکمل، فردوس، یوسف، محمد علی (مہمان اداکار)
491966آگ کا دریااردو14/52گولڈن جوبلی- -ہمایوں مرزاشمیم آرا، محمد علی، لہری، ساقی، ناصرہ
501967حاتم طائیاردو7/26سلور جوبلی- -اکبر علیسلونی، محمد علی، رخسانہ، رنگیلا، ادیب
511967لالا رخاردو3/16فلاپ- -عزیز میرٹھینیلو، محمد علی، ننّھا، اسلم، ادیب، طالش
521967آگاردو8/43سلور جوبلی- -حسن عسکریبابرہ شریف، اشعر شاہد، سلطان راہی، محمد علی
531967دل دیا درد لیااردو9/25سلور جوبلی- -کے خورشیدزیبا، محمد علی، غزالہ، رنگیلا، علاؤ الدین
541967ہمرازاردو5/18فلاپ- -خورشید انورشمیم آرا، محمد علی، لہری، نبیلہ، طالش
551967محلاردو13/51گولڈن جوبلی- -لقمانزیبا، محمد علی، غزالہ، لہری، ساقی، ادیب
561967ووہٹیپنجابی2/8فلاپ- -لقماننیلو، سنتوش، لہری، محمد علی (مہمان اداکار)
571967پاکیزہاردو4/18فلاپ- -لقمانزیبا، اعجاز، نغمہ، محمد علی، لہری، الیاس
581967امام دین گوہاویہپنجابی2/14فلاپ- -ایم سلیمفردوس، اکمل، یوسف، طالش، محمد علی
591967مجھے جینے دواردو7/27سلور جوبلی- -رزاقزیبا، محمد علی، رنگیلا، زمرّد، الیاس
601967آگاردو26/55گولڈن جوبلی- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، لہری، صبیحہ، سنتوش، اسلم
611967یار دوستپنجابی3/9فلاپ- -ایس سلیمانفردوس، اکمل، نغمہ، محمد علی، لہری
621967وقت کی پکاراردو4/20فلاپ- -سعید کریم کاظمیزیبا، طاہر، ادا، صدیقی ایرانی، محمد علی (مہمان اداکار)
631968نیلا پربتاردو5/16فلاپ- -آغا ریاض گلحسنیٰ، محمد علی، کومل، صدیقی ایرانی، طالش
641968سونے کی چڑیااردو2/15فلاپ- -اختر علیغزالہ، محمد علی، صابرہ سلطانہ، ادیب، الیاس
651968بالماردو3/14فلاپ- -ال حامدزیبا، درپن، سلونی، آسیہ، محمد علی (مہمان اداکار)
661968شاہی محلاردو3/14فلاپ- -اشرف علیفردوس، محمد علی، ناصرہ، ادیب، اسلم پرویز
671968پرستاناردو4/18فلاپ- -عزیز میرٹھینیلو، محمد علی، مینا، اسد، نذر، ادیب
681968میرا گھر میری جنتاردو6/25سلور جوبلی- -حسن طارقشمیم آرا، محمد علی، رانی، لہری، الیاس
691968بنو رانیاردو12/40سلور جوبلی- -کے خورشیدشبنم، محمد علی، حسنیٰ، رنگیلا، لہری
701968صاعقہاردو21/62گولڈن جوبلیشمیم آرالئیق اخترشمیم آرا، محمد علی، درپن، لہری، طالش
711968آسرااردو7/27سلور جوبلی- -رضا میرشبنم، محمد علی، روزینہ، مصطفیٰ قریشی
721968زندگی کتنی حسین ہےاردو8/25سلور جوبلی- -ریاض بخاریزیبا، محمد علی، غزالہ، مصطفیٰ قریشی
731968پیا ملن کی آساردو4/15فلاپ- -ایس سلیمانحسنیٰ، محمد علی، زمرّد، لہری، طالش
741968جیسے جانتے نہیںاردو9/25سلور جوبلیعلی زيب پروڈکشنایس سلیمانزیبا، محمد علی، روزینہ، لہری، ساقی، طالش
751968تاج محلاردو10/35سلور جوبلی- -ایس ٹی زیدیزیبا، محمد علی، حبیب، یوسف، عالیہ، طالش
761968تم ملے پیار ملااردو12/41سلور جوبلی- -اقبال یوسفزیبا، محمد علی، اقبال یوسف، حنیف، رنگیلا
771969دل بیتاباردو9/30سلور جوبلی- -ہمایوں مرزاشمیم آرا، محمد علی، رانی، یوسف، رنگیلا
781969بازیاردو12/35سلور جوبلی- -اقبال شہزادنشو، ندیم، محمد علی، قوی، وحیدہ خان
791969پہاریں پھر بھی آئیں گی-18/37ٹاپ- -ایس سلیمانمصطفی قریشی، احمد رشدی، زيبا
801969آنسو بن گے موتیاردو8/25سلور جوبلی- -ایم اے رشیدشمیم آرا، محمد علی، نسیمہ خان، ادیب
811969گیت کہیں سنگیت کہیںاردو4/18فلاپ- -محسننسیمہ خان، محمد علی، رنگیلا، صاعقہ، ادیب
821969انجاناردو7/25سلور جوبلی- -منور رشیدزیبا، محمد علی، روزینہ، لہری، رخسانہ، علاؤ الدین
831969آنچاردو5/25سلور جوبلی- -این کے زیدیشمیم آرا، محمد علی، لہری، قوی، اسلم پرویز
841969بہو رانیاردو9/29سلور جوبلی- -ایس ایم یوسفزیبا، محمد علی، ریحانہ صدیقی، لہری، قوی
851969انسان اور آدمیاردو25/57گولڈن جوبلی- -شباب کیرانویزیبا، منور ظریف
861969بہاریں پھر بھی آئیں گياردو10/35سلور جوبلیشمیم نازلیایس سلیمانزیبا، محمد علی، مصطفیٰ قریشی، احمد رشدی
871969نازاردو18/37سلور جوبلی- -شریف نیئرشبنم، محمد علی، رنگیلا، ادیب، الیاس
881970یادیںاردو3/14فلاپ- -عزیز میرٹھیزیبا، محمد علی، آسیہ، ناظم، رنگیلا، ریحان
891970بے قصوراردو8/25سلور جوبلی- -حیدر چوہدریدیبا، محمد علی، مسعود اختر، علاؤ الدین
901970وحشیاردو9/40سلور جوبلی- -حسن طارقشمیم آرا، محمد علی، رانی، کیفی، علاؤ الدین
911970نوریناردو10/25سلور جوبلی- -لئیق اخترزیبا، محمد علی، غزالہ، لہری، ترانہ، طالش
921970دنیا نہ مانےاردو5/25سلور جوبلی- -لقمانزیبا، محمد علی، لہری، صاعقہ، مصطفیٰ قریشی
931970نجمہاردو5/20فلاپ- -مسعود پرویززیبا، محمد علی، روزینہ، مصطفیٰ قریشی، طالش
941970محبت رنگ لائے گیاردو4/20فلاپ- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، جمال , لہری، صاعقہ، صبیحہ
951970ایک پھول ایک پتھراردو4/25سلور جوبلی- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، مصطفیٰ قریشی، طالش
961970تیری صورت میری آنکھیںاردو19/53گولڈن جوبلی- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، ارشاد علی , مسعود اختر
971970انصاف اور قانوناردو10/32سلور جوبلی- -شباب کیرانویزیبا، محمد علی، سنگیتا، لہری، اسلم پرویز
981971خاک اور خوناردو7/26سلور جوبلی- -ہمایوں مرزاشمیم آرا، محمد علی، مصطفیٰ قریشی، طالش
991971کرشمہاردو2/7فلاپ- -جمیل اخترنیلو، محمد علی، حسنیٰ، لہری، اسلم پرویز
1001971الزام-7/35سلور جوبلی- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، سنگیتا، شاہد، قوی
1011971میرے ہم سفراردو26/60گولڈن جوبلی- -پرویز ملکشبنم، محمد علی، لہری، طالش، الیاس
1021971دل اور دنیااردو14/75پلاٹینم جوبلی- -رنگیلامنور ظریف، رنگیلا، ننھا، سلطان راہی، آسیہ، حبیب، صاعقہ،
1031971الزاماردو7/35سلور جوبلی- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، سنگیتا، شاہد، مینا، قوی
1041971سلام محبتاردو5/25سلور جوبلی- -ایس ٹی زیدیزیبا، محمد علی، سنتوش، سنگیتا، لہری، قوی
1051971افسانہ زندگی کااردو13/50گولڈن جوبلی- -شباب کیرانویزیبا، محمد علی، زینت، علی اعجاز، ریحان، نکہت
1061971آنسو بہائے پتھروں نےاردو2/20فلاپ- -ظفر شبابزیبا، محمد علی، جمال , اسلم پرویز، طالش
1071972آساردو12/57گولڈن جوبلیعلی سفیان آفاقیعلی سفیان آفاقیشبنم، محمد علی، عقیل، ننّھا، صاعقہ
1081972گھرانہاردو22/52گولڈن جوبلی- -کے خورشیدشبنم، محمد علی، شاہد، عندلیب، رنگیلا
1091972سرحد کی گود میںاردو5/36سلور جوبلی- -ایم اے رشیدفردوس، محمد علی، مصطفیٰ قریشی، طالش
1101972محبتاردو9/36سلور جوبلی- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، عندلیب، صبیحہ، سنتوش
1111972سبقاردو16/52گولڈن جوبلی- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، حسنیٰ، زمرّد، علاؤ الدین
1121972بدلے کی دنیا ساتھیاردو5/17فلاپ- -ایس ٹی زیدیزیبا، محمد علی، اقبال حسن، رانی، تنظیم
1131972نیا راستہاردو5/25سلور جوبلی- -ظفر شبابشبنم، محمد علی، صاعقہ، زینت، علاؤ الدین
1141972دل اک آئینہاردو4/42سلور جوبلی- -شباب کیرانویزیبا، محمد علی، شاہد، سنگیتا، ساقی، قوی
1151973آبرواردو13/38سلور جوبلی- -علی سفیان آفاقیشبنم، محمد علی، لہری، مصطفیٰ قریشی
1161973زخمیاردو2/18فلاپ- -فیاض شیخشبنم، محمد علی، طارق عزیز، اسلم پرویز
1171973ٹائیگر گینگاردو2/20فلاپ- -اقبال شہزادزیبا، محمد علی، نشو، علی اعجاز، قوی
1181973سماجاردو17/50گولڈن جوبلی- -جعفر بخارینشو، محمد علی، ندیم، نیّر سلطانہ
1191973پرچھائیاںاردو3/19فلاپ- -لقمانزیبا، محمد علی، ارشاد علی، روشن، زینت
1201973تم سلامت رہواردو15/51گولڈن جوبلی- -ایم اے رشیدآسیہ، محمد علی، ممتاز، وحید مراد
1211973ندیا کے پاراردو3/25سلور جوبلی- -ایس اے حفیظزیبا، محمد علی، لہری، طالش، مصطفیٰ قریشی
1221973خوشیاپنجابی4/20فلاپ- -حیدر چوہدریسنگیتا، حبیب، منور ظریف
1231973دامن اور چنگاریاردو14/63گولڈن جوبلی- -شباب کیرانویزیبا، محمد علی، ندیم، عالیہ، اسلم پرویز منورظریف، علاوالدین
1241973آئینہ اور صورتاردو20/55گولڈن جوبلی- -شباب کیرانویشبنم، محمد علی، اسلم پرویز، علاؤ الدین
1251974ملاپاردو3/19فلاپ- -اے ایچ صدیقیشبنم، محمد علی، کمار، عالیہ، طالش
1261974دیداراردو?فلاپ- -حسن طارقرانی، وحید مراد، شاہد، محمد علی
1271974تیرے میرے سپنےاردو13/75پلاٹینم جوبلی- -اقبال رضویسنگیتا، محمد علی، کویتا، شاہد، قوی
1281974معاشرہاردو3/25سلور جوبلی- -جعفر بخاریسنگیتا، محمد علی، ندیم، شاہد، نشو
1291974ننھا فرشتہاردو4/28سلور جوبلی- -کے خورشیددیبا، محمد علی، وحید مراد، نیّر سلطانہ منور ظریف
1301974حقیقتاردو10/39سلور جوبلی- -نذر الاسلامبابرہ، محمد علی، وحید مراد، دیبا، طالش
1311974دشمناردو15/54گولڈن جوبلی- -پرویز ملکممتاز، وحید مراد، محمد علی، زیبا، ادیب
1321974آرزواردو15/60گولڈن جوبلی- -رضا میرزیبا، محمد علی، حسنیٰ، اسلم، مصطفیٰ قریشی
1331974گمراہاردو4/23فلاپ- -ایس سلیمانزیبا، محمد علی، ندیم، نیّر سلطانہ
1341974قسمتاردو14/50گولڈن جوبلی- -ظفر شبابشبنم، محمد علی، صبیحہ، علاؤ الدین، ننّھا
1351974شکوہاردو5/25سلور جوبلی- -ظفر شبابدیبا، محمد علی، غلام محی الدین، نشو
1361974بن بادل برساتاردو16/54گولڈن جوبلی- -زینتزیبا، محمد علی، شاہد، سنگیتا، لہری، الیاس
1371974پھول میرے گلشن کااردو20/62گولڈن جوبلی- -اقبال اخترزیبا، محمد علی، وحید مراد، ندیم، لہری
1381974بے مثالاردو4/28سلور جوبلی- -شباب کیرانویشبنم، محمد علی، علاؤ الدین، رضا مراد
1391974شیریں ف رہاداردو4/25سلور جوبلی- -شریف نیئرزیبا، محمد علی، طالش، ادیب، علاؤ الدین
1401974شمعاردو21/65گولڈن جوبلی- -نذر شبابدیبا، محمد علی، وحید مراد، ندیم، زیبا
1411975اجنبیاردو2/20فلاپ- -علی سفیان آفاقیدیبا، محمد علی، قوی، بابرہ شریف، شاہ نواز
1421975آگ اور آنسواردو2/16فلاپ- -علی سفیان آفاقیدیبا، محمد علی، بابرہ، غلام محی الدین
1431975بدل گیا انساناردو2/18فلاپ- -حیدرشبنم، محمد علی، حیدر، صاعقہ، لہری، طالش
1441975اک گناہ اور سہیاردو20/52گولڈن جوبلی- -حسن طارقرانی، محمد علی، شاہد، درپن، اسلم، صبیحہ
1451975صورت اور سیرتاردو6/50گولڈن جوبلی- -اقبال یوسفممتاز، سدھیر، محمد علی، وحید مراد، نشو
1461975عورت اک پہیلیاردو9/36سلور جوبلی- -جعفر بخاریزیبا، محمد علی، سنگیتا، اسلم، علاؤ الدین سنگیتا، زيبا
1471975پیسہاردو5/25سلور جوبلی- -کے خورشیدشبنم، محمد علی، نشو، قوی، لہری
1481975داغاردو3/18فلاپ- -کے خورشیدشبنم، محمد علی، اسلم، منور ظریف
1491975بکھرے موتیاردو8/31سلور جوبلی- -کیفیشبنم، محمد علی، نشو، کیفی، صبیحہ، طالش
1501975ایثاراردو3/25سلور جوبلی- -لئیق اخترزیبا، محمد علی، صبیحہ، قوی، لہری، اسلم
1511975راستے کا پتھراردو3/23فلاپ- -ایم اے رشیدنشو، وحید، سلطان راہی، محمد علی (مہمان اداکار)
1521975جب جب پھول کھلے-11/59گولڈن جوبلی- -اقبال اخترزیبا، محمد علی، ندیم، وحید مراد
1531975پروفیسراردو3/20فلاپ- -رضا میرنشو، محمد علی، شاہد، قوی، نیّر سلطانہ
1541975نیک پرویناردو5/25سلور جوبلی- -ایس ایم یوسفنشو، محمد علی، سنگیتا، رحمان، اسلم
1551975دامن کی آگاردو2/22فلاپ- -ظفر شبابشبنم، محمد علی، ندیم، صاعقہ، علاؤ الدین
1561975جب جب پھول کھلےاردو11/59گولڈن جوبلی- -اقبال اخترزیبا، محمد علی، ندیم، وحید مراد
1571975نوکراردو16/68گولڈن جوبلی- -شباب کیرانویزیبا، محمد علی، بابرہ شریف، ننّھا، شاہ نواز
1581975پالکیاردو3/27سلور جوبلی- -قمر زیدیزیبا، محمد علی , ندیم، لہری، روحی بانو
1591975محبت زندگی ہےاردو12/59گولڈن جوبلی- -اقبال اخترزیبا، محمد علی، وحید مراد، ممتاز، قوی
1601976پہلی نظراردو5/36سلور جوبلی- -اسلم ڈاربابرہ شریف، ندیم، محمد علی، آسیہ،
1611976ان داتااردو10/68گولڈن جوبلی- -اقبال یوسفممتاز، سدھیر، محمد علی، سلطان راہی، مصطفی قریشی
1621976جینے کی راہاردو3/25سلور جوبلی- -اقبال یوسفآسیہ، سدھیر، محمد علی، ممتاز، غلام محی الدین۔
1631976خریداراردو3/28سلور جوبلی- -جمشید نقویدیبا، محمد علی، وحید مراد، حبیب، اسلم
1641976نیا سورجاردو2/17فلاپ- -مسعود پرویزشبنم، محمد علی، منور، مصطفیٰ قریشی
1651976پھول اور شعلے---- ----
1661976پھول اور شعلےاردو6/35سلور جوبلی- -ریاض بخاریزیبا، محمد علی، یوسف خان، آصف خان، افضال
1671976گونج اٹھی شہنائیاردو6/39سلور جوبلی- -ایس ایم یوسفزیبا، محمد علی، وحید مراد، روحی بانو
1681976دھڑکناردو4/28سلور جوبلی- -سید حفیظ احمدزیبا، محمد علی، شاہد، نشو، منور سعید
1691976آپ کا خادماردو3/25سلور جوبلی- -وزیر علیزیبا، محمد علی، وحید مراد، رنگیلا
1701976بھروسااردو18/74گولڈن جوبلیعلی زیب پروڈکشنظفر شبابزیبا، محمد علی، مسرت شاہین، ننّھا، تمنّا
1711976نشیمناردو7/40سلور جوبلی- -شباب کیرانویبابرہ شریف، محمد علی، ننّھا، اسلم، علی اعجاز
1721976اللہ اکبراردو1/13فلاپ- -رفیق چمنصداکاری از محمد علی
1731976راجا جانیاردو9/38سلور جوبلی- -ایس اے حفیظشبنم، محمد علی، حسنیٰ، منور سعید
1741977سلاخیںاردو11/50گولڈن جوبلی- -حسن عسکریبابرہ شریف، محمد علی، غلام محی الدین
1751977کالواردو6/50گولڈن جوبلی- -حسن طارقرانی، محمد علی، شاہد، کویتا، صبیحہ، اسلم
1761977روٹی کپڑا اور انساناردو7/38سلور جوبلی- -کیفیدیبا، محمد علی، کیفی، نجمہ، ندیم
1771977ملناردو9/50گولڈن جوبلی- -ایم اے رشیدشبنم، محمد علی، رحمان، نیّر سلطانہ
1781977امبراردو25/91پلاٹینم جوبلی- -نذر الاسلامممتاز، ندیم، دیبا، محمد علی، لہری
1791977انتخاباردو18/76پلاٹینم جوبلی- -پرویز ملکشبنم، محمد علی، غلام محمد، تمنّا
1801977دل کے داغاردو3/25سلور جوبلی- -رضا میرنشو، محمد علی، لہری، صاعقہ، مسعود اختر
1811977ٹیپو سلطاناردو4/25سلور جوبلی- -رزاق قیصرروحی بانو، محمد علی، نیّر سلطانہ، بدر منیر
1821977آگ اور زندگیاردو3/27سلور جوبلی- -ایس سلیمانممتاز، محمد علی، دیبا، طالش، صبیحہ، عشرت
1831977باراتاردو3/26سلور جوبلی- -ایس اے حفیظبابرہ شریف، شاہد، غلام محمد، محمد علی
1841977اپنے ہوئے پرائےاردو6/32سلور جوبلی- -اقبال اخترممتاز، وحید مراد، محمد علی، گلّو
1851978سیتا مریم مارگریٹاردو4/26سلور جوبلی- -حسن طارقرانی، محمد علی، دیبا، شاہد، الیاس، طالش
1861978ٹکراؤاردو9/44سلور جوبلی- -اقبال یوسفزیبا، محمد علی، یوسف خان، چکوری، آصف خان
1871978خدا اور محبتاردو10/41گولڈن جوبلی- -اقبال یوسفبابرہ، وحید مراد، محمد علی، روحی بانو
1881978کورا کاغذاردو4/27سلور جوبلی- -ایم اکرمزیبا، محمد علی، بابرہ شریف، زبیر، قوی، افضال
1891978انقلاباردو2/18فلاپ- -ایم اشرفنیلو، محمد علی، مسرت شاہین، آصف، طالش
1901978حیدر علیاردو6/40سلور جوبلی- -مسعود پرویزممتاز، محمد علی، صبیحہ، حبیب، ادیب، طالش
1911978بہن بھائیاردو10/52گولڈن جوبلی- -نذر شبابرانی، وحید مراد، محمد علی، ننّھا، علی اعجاز
1921978دو ڈاکوپنجابی3/44سلور جوبلی- -رحمت علیدیبا، سلطان راہی، محمد علی، بدر منیر، آصف
1931978چوری چوریاردو9/50گولڈن جوبلیاطہر شاہ جیدیایس ٹی زیدیزیبا، محمد علی، قوی، نرالا، ساقی، خالد سلیم موٹا
1941978آوازاردو30/93پلاٹینم جوبلی- -ظفر شبابشبنم، وحید مراد، محمد علی، نغمہ
1951978اچھے میاںاردو10/55گولڈن جوبلی- -اقبال اخترشبنم، محمد علی، جمشید انصاری، مسعود اختر
1961978نقش قدماردو4/30سلور جوبلی- -اقبال اختررانی، محمد علی، غلام محی الدین، آصف خان
1971978وعدے کی زنجیراردو5/33سلور جوبلی- -شباب کیرانویانجمن، وحید مراد، محمد علی، صبیحہ
1981978آدمیاردو3/28سلور جوبلی- -ایم اے رشیدمحمد علی، سنگیتا وحید مراد کویتا، نشو، طالش
1991979عبادتاردو8/31سلور جوبلی- -حسن طارقزیبا، محمد علی، رانی، شاہد، کویتا، ساقی
2001979راجا کی آئے گی باراتاردو2/18فلاپ- -افتخار خانممتاز، محمد علی، وحید مراد، صبیحہ
2011979جوشاردو7/50گولڈن جوبلی- -اقبال یوسفرانی، محمد علی، بابرہ شریف، شاہد، اسلم، ادیب
2021979دہشتپنجابی2/17فلاپ- -ایم انیسچکوری، سلطان راہی، کیفی، محمد علی (مہمان اداکار)
2031979آپ سے کیا پردہاردو8/50گولڈن جوبلی- -ظفر شبابانجمن، محمد علی، رنگیلا، علی اعجاز، شاہ نواز
2041979ضمیراردو4/28سلور جوبلی- -اقبال اختردیبا، محمد علی، وحید مراد، روحی بانو
2051979جنرل بخت خاناردو2/21فلاپ- -سرشار ملکنیلو، سلطان راہی، سدھیر، یوسف، محمد علی (مہمان اداکار)
2061981کھوٹے سکےاردو8/34سلور جوبلی- -عزیز تبسمبابرہ شریف، غلام محی الدین، محمد علی
2071981گھیراؤاردو5/35سلور جوبلی- -اقبال یوسفشبنم، محمد علی، وحید مراد، آصف خان
2081981نصیباردو13/75پلاٹینم جوبلی- -ایم اے رشیدشبنم، محمد علی، غلام محمد، بازغہ
2091981مہربانیاردو9/64گولڈن جوبلی- -پرویز ملکبابرہ شریف، ندیم، محمد علی، نیّر سلطانہ
2101981وطن-4/33-- -حسن طارقرانی، شاہد، ندیم، طالش، محمد علی
2111981فاصلےاردو?فلاپ- -ظفر شبابشبنم، محمد علی، بازغہ، ننّھا
2121981کرن اور کلیاردو11/58گولڈن جوبلی- -زاہد شاہشبنم، محمد علی، وحید مراد، لہری
2131981ٹانگے والیاردو4/42سلور جوبلی- -ایم جے راناشبنم، محمد علی، نشو، بندیا، افضال، ننّھا
2141981شیراں دا پتر شیرپنجابی3/18فلاپ- -مقصود بٹآسیہ، سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی، محمد علی (مہمان اداکار)
2151982مانگ میری بھر دواردو3/25سلور جوبلی- -گوہرشبنم، محمد علی، وحید مراد، لہری، عشرت
2161982کنارااردو3/33سلور جوبلی- -حسن عسکریرانی، محمد علی، غلام محی الدین، سلطان راہی
2171982اک دوجے کے لیےاردو10/58گولڈن جوبلی- -حسن عسکریبابرہ شریف، ایاز، زمرّد، افضال، محمد علی
2181982بگڑی نسلیںاردو3/28سلور جوبلی- -محمد طارقرانی، شاہد، بہار، قوی، علاؤ الدین، محمد علی
2191982ذرا سی باتاردو12/55گولڈن جوبلی- -نذر شبابشبنم، محمد علی، ممتاز، وسیم عباس
2201982سہارےاردو2/25سلور جوبلی- -وزیر علیشبنم، محمد علی، نشو، فیصل اقبال، شازیہ
2211982آج کی راتاردو3/25سلور جوبلی- -اقبال اخترشبنم، محمد علی، زمرّد، لہری، علاؤ الدین
2221982تیرے بنا کیا جینااردو9/50گولڈن جوبلی- -ایس سلیمانبابرہ شریف، عمران، طالش، محمد علی
2231982نصیب والیاردو3/27سلور جوبلی- -شمس چوہدریشبنم، شفیع محمد، محمد علی
2241983بارڈر بلٹاردو2/20فلاپ- -انور کمال پاشابابرہ شریف، یوسف خان، محمد علی، مصطفیٰ قریشی
2251983وڈا خانپنجابی3/17فلاپ- -دلجیت مرزارانی، یوسف، سلطان راہی، محمد علی، مصطفیٰ قریشی
2261983دوریاںاردو7/50گولڈن جوبلی- -حسن عسکریشبنم، محمد علی، فیصل، آرزو، طالش
2271983مقدر کا سکندراردو4/31سلور جوبلی- -اقبال کاشمیریممتاز، محمد علی، سلطان راہی، بندیا، علی اعجاز
2281983ٹینااردو7/77پلاٹینم جوبلی- -جان محمدبابرہ شریف، وسیم عباس، محمد علی، لہری
2291983بھیگے بدناردو2/25سلور جوبلی- -رائے رفیقسونیا، ویکی، محمد علی، ننّھا، طارق شاہ
2301983کائناتاردو7/39سلور جوبلی- -ایس اے بخاریبابرہ شریف، غلام محی الدین، محمد علی، روحی بانو
2311983نام میرا بدناماردو9/43سلور جوبلی- -سنگیتاشبنم، محمد علی، سنگیتا، ایاز، کویتا
2321983بدلتے رشتےاردو3/26سلور جوبلی- -شمس چوہدریبابرہ شریف، وسیم عباس، محمد علی، افضال
2331983ہیبت خانپنجابی8/27سلور جوبلی- -ظہور گیلانیممتاز، سلطان راہی، محمد علی، بدر منیر
2341984آگ کا سمندراردو2/25سلور جوبلی- -اقبال یوسفرانی، محمد علی، شاہد، ساقی، اسلم پرویز
2351984دل ماں دااردو2/12فلاپ- -محمد سلیمسنگیتا، شہباز، سلطان راہی، محمد علی (مہمان اداکار)
2361984اک دلہناردو4/34سلور جوبلی- -ممتاز علی خانرانی، بدر منیر، محمد علی، نعمت سرحدی
2371984بوبیاردو28/140ڈائمنڈ جوبلی- -نذر شبابسبیتا، جاوید، محمد علی، سکندر شاہین
2381984آندھی اور طوفاناردو6/39سلور جوبلی- -ایس اے حفیظشبنم، غلام محی الدین، محمد علی، حبیب
2391984جینے نہیں دوں گیاردو7/55گولڈن جوبلی- -سنگیتاسنگیتا، جاوید شیخ، محمد علی، فیصل، افضال
2401984خون اور پانیاردو6/61گولڈن جوبلی- -یونس ملکرانی، محمد علی، بابرہ شریف، غلام محی الدین
2411984مہکاردو3/29سلور جوبلی- -ظفر شباببابرہ شریف، فیصل، صبیحہ، زمرّد، محمد علی
2421984باردواردو5/35سلور جوبلی- -رائے رفیقشبنم، محمد علی، سلطان راہی، آصف خان
2431985زمن پیغامپشتو1/3فلاپ- -عزیز تبسمبابرہ شریف، غلام محی الدین، محمد علی
2441985غلامیپنجابی4/19فلاپ- -حسنینرانی، سلطان راہی، یوسف، مصطفیٰ قریشی، محمد علی
2451985ہم ایک ہیںاردو11/65گولڈن جوبلی- -اقبال کاشمیریسلمیٰ آغا، جاوید شیخ، محمد علی (مہمان اداکار)
2461985ڈائریکٹ حوالداراردو7/54گولڈن جوبلی- -عرفان کھوسٹسونیا، بابر، عرفان کھوسٹ، محمد علی (مہمان اداکار)
2471985شاہ بہرامپنجابی4/25سلور جوبلی- -کیفیانجمن، سلطان راہی، کیفی، محمد علی
2481985بات بن جائےاردو3/28سلور جوبلی- -مسرت شاہینسنگیتا، محمد علی، مسرت نذیر، فیصل، سویرا
2491985زنجیراردو7/42سلور جوبلی- -پرویز ملکممتاز، جاوید شیخ، محمد علی، نذر، ادیب
2501985شکاردو3/19فلاپ- -تحسین خانمسرت شاہین، آصف، بدر منیر، محمد علی (مہمان اداکار)
2511986میاں بیوی اور وہاردو3/25سلور جوبلی- -فاروق خانسنگیتا، آصف، بدر منیر، فردوس، محمد علی
2521986اک رشتہاردو3/28سلور جوبلی- -حسنینبابرہ شریف، جاوید شیخ، زمرّد، محمد علی
2531986قاتل کی تلاشاردو8/43سلور جوبلی- -ایم اے رشیدبابرہ شریف، ندیم، محمد علی، ممتاز
2541986قرضپنجابی5/19فلاپ- -مقصود بٹانجمن، سلطان راہی، مصطفی قریشی، محمد علی
2551986آگ اور شعلےاردو2/21فلاپ- -ایس اے حفیظانجانا، جاوید شیخ، محمد علی، غلام محمد
2561986وائٹ گولڈاردو3/28سلور جوبلی- -ظفر شبابوجیرہ، نور نغمی، محمد علی، ننّھا
2571987دیواراردو4/26سلور جوبلی- -امن مرزابابرہ شریف، جاوید شیخ، محمد علی، طالش
2581987روکی دادااردو2/18فلاپ- -ارشد قریشیسونیا، شاہد، محمد علی، حبیب، ادیب، بہار
2591987مستی خاناردو4/25سلور جوبلی- -اصغر علیشبنم، غلام محی الدین، محمد علی
2601987چن پنجاب داپنجابی?/?فلاپ- -محمد سلیمستارہ , شہباز، اکمل، شاہد، نازلی، محمد علی
2611987ڈوئے ڈاکو (پشتو)پشتو2/4فلاپ- -رحمت علیدیبا، سلطان راہی، محمد علی، بدر منیر، آصف
2621987تیری بانہوں میںاردو3/25سلور جوبلی- -یونس راٹھورسونیا، بابر، شبنم، محمد علی، رنگیلا
2631987قسم منے دیاردو4/26سلور جوبلی- -سنگیتابابرہ شریف، فیصل، سنگیتا، محمد علی، افضال
2641988داپلر ارمانپشتو1/2فلاپ- -فاروق خانسنگیتا، آصف، بدر منیر، فردوس، محمد علی
2651988کرائے کے قاتلاردو2/17فلاپ- -فضا حسین قریشیبابرہ شریف، اسماعیل شاہ، محمد علی، دیبا
2661988محبت ہو تو ایسیاردو2/9فلاپ- -فیروززیبا، محمد علی، شیری ملک، صبیحہ، اسلم
2671988دپلار ارمان ( پشتو)---- ----
2681989جانے انجانے ( بنگالی)بنگالی?/88پلاٹینم جوبلی- -اکبر علیساچندا، محمد علی، فیصل، ببیتا، لہری، انور
2691989جنوناردو2/13فلاپ- -علی بھائیریٹا، بدر منیر، محمد علی (مہمان اداکار)
2701989بدناماردو8/41سلور جوبلی- -اقبال یوسفبابرہ، وحید مراد، رانی، محمد علی، نغمہ
2711989گن میناردو4/32سلور جوبلی- -اقبال یوسفبابرہ، محمد علی، وحید مراد، ممتاز، رانی
2721989کلرک ( انڈین )ہندی?/?فلاپ- -منوج کمارزیبا، محمد علی، اشوک کمار، راجندر کمار
2731989منزلاردو14/85پلاٹینم جوبلی- -ایس سلیمانبابرہ شریف، وسیم عباس، ممتاز، محمد علی
2741989شانیاردو8/43سلور جوبلی- -سعید رظویبابرہ شریف، شیری ملک، محمد علی، طالش، آصف
2751989بڑا آدمیاردو9/60گولڈن جوبلی- -شمس چوہدریبابرہ شریف، شاہد، محمد علی، روحی بانو، بندیا
2761989سنگراماردو7/50گولڈن جوبلی- -اقبال یوسفممتاز، محمد علی، آصف، ادیب، نیّر سلطانہ
2771990دامور انتقام ( پشتو)پشتو1/2فلاپ- -اقبال کاشمیریسلمیٰ آغا، جاوید شیخ، محمد علی (مہمان اداکار)
2781990کفر و اسلامپشتو2/3فلاپ- -اقبال یوسفممتاز، محمد علی، آصف، ادیب، نیّر سلطانہ
2791990ٹرک ڈرائیور ( پشتو)پشتو1/3فلاپ- -محمد طارقرانی، شاہد، بہار، قوی، علاؤ الدین، محمد علی
2801991یوہناوےپشتو1/2فلاپ- -ممتاز علی خانرانی، بدر منیر، محمد علی، نعمت سرحدی
2811991دشمن کاکاپشتو1/3فلاپ- -تحسین خانمسرت شاہین، بدر منیر، محمد علی (مہمان اداکار)
2821992حسینوں کی بارات ( مہمان اداکار)P./اردو6/23فلاپ- -اقبال کاشمیریانجمن، سلطان راہی، جاوید، محمد علی (مہمان اداکار)
2831995دم مست قلندر ( مہمان اداکار )P./اردو3/13فلاپ- -ظہور گیلانیانجمن، سلطان راہی، مدیحہ، محمد علی (مہمان اداکار)

تاثرات

[ترمیم]

1983ء میں بھارت کے دورے پر گئے۔ اس دورے کے دوران اندرا گاندھی نے ان کے ہمراہی جنرل ضیاء الحق سے خواہش ظاہر کی کہ محمد علی ہماری فلموں میں کام کریں، تاکہ فلموں کے ذریعے ہمارے تعلقات بہتر ہو سکیں، لہٰذا پاکستان آنے کے بعد ضیاء الحق نے خصوصی طور پر محمد علی کو ملاقات کے لیے بلایا اور بھارتی فلموں میں کا م کرنے کے لیے راضی کیا، یوں انھوں نے اپنی بیوی زیبا کے ساتھ منوج کمار کی فلم "کلرک" میں کام کیا لیکن جب منوج کمار نے فلم دیکھی تو محمد علی کی اداکاری کے سامنے خود کو بونا محسوس کیا اس لیے اپنے تعصب کی بنا پرمحمد علی کا سارا اہم کام کاٹ کر ان کا کردار ثانوی کر دیا، جس کے باعث فلم بھی ناکام ہو گئی۔

مسلم سربراہی کانفرنس 1974ء کے دوران فلسطین آزادی کے رہنما یاسر عرفات مرحوم نے محمد علی سے ملنے کی خواہش کی تھی۔

اعزازات

[ترمیم]

مسلم سربراہی کانفرنس 1974ء کے دوران ہی مسقط عمان کے سلطان قابوس نے انھیں غیر سرکاری سفیر کی حیثیت سے تعریفی شیلڈ پیش کی اور ایران کے شہنشاہ نے پہلوی ایوارڈ دیا۔

فنی خدمات کے اعتراف میں محمد علی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغا امتیاز سمیت بے شمار ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا

وفات

[ترمیم]

وہ 19 مارچ، 2006ء کو اچانک دل کا دررہ پڑنے پر دنیا سے کوچ کر گئے۔ انھیں لاہور میں صوفی بزرگ میاں میر کے مزار سے ملحق قبرستان میں دفن کیا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. http://www.onlinenews.com.pk/details.php?id=94677
  2. Raza Khan (Mar 19th, 2013)۔ "شہنشاہ جذبات کوبچھڑے سات برس بیت گئے"۔ دی نیوز ٹرائب۔ کراچی {{حوالہ خبر}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت|authorlink= میں بیرونی روابط (معاونتاس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونتتأكد من صحة قيمة |authorlink= (معاونت)، ونامعلوم پیرامیٹر |seperator= رد کیا گیا (معاونت)
  3. دلپسند سیال۔ "شہنشاہِ جذبات"۔ ماہ نامہ ون اردو 2011۔ Urdu Public Library {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) ونامعلوم پیرامیٹر |seperator= رد کیا گیا (معاونت)