حاجی محمد شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
استاد حاجی محمد شریف
معلومات شخصیت
پیدائش 1889ء
ریاست پٹیالہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات دسمبر 9، 1978(1978-12-09)ء
لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ مصور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
صنف منی ایچر پینٹنگز
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی
ممبر آف برٹش ایمپائر

استاد حاجی محمد شریف (پیدائش: 1889ء — وفات: 9 دسمبر 1978ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مصور اور جامعہ پنجاب کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے وزیٹنگ پروفیسر تھے۔ وہ منی ایچر پینٹنگز میں تخصیص رکھتے تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

حاجی محمد شریف 1889ء کوریاست پٹیالہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے دادا اور والد دونوں ریاست پٹیالہ کے درباری مصور تھے۔ حاجی محمد شریف نے مصوری کے اسرار و رموز اپنے والد بشارت اللہ خان کے ایک شاگرد لالہ شائورام اور استاد محمد حسین خان سے سیکھے اور 1906ء میں مہاراجا پٹیالہ کے دربار سے وابستہ ہو گئے۔[1]

1924ء میں ان کی منی ایچر پینٹنگز کی ایک نمائش لندن میں ہوئی جس سے ان کی بڑی شہرت ہوئی اور انہیں ممبر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز عطا کیا گیا۔ 1945ء میں وہ لاہور آ گئے اور میو اسکول آف آرٹس میں مصوری کی تعلیم دینے لگے۔ 1965ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ جامعہ پنجاب کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ سے بطور وزیٹنگ پروفیسر منسلک ہوئے اور ایک طویل عرصہ تک طلبہ کو مصوری کی تعلیم سے آراستہ کرتے رہے۔ ان کے قدر دانوں میں صدر محمد ایوب خان اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو دونوں شامل تھے۔[1]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں14 اگست، 1967ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1]

وفات[ترمیم]

حاجی محمد شریف 9 دسمبر، 1978ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے اور لاہور ہی میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ص 472، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء