عبد الرحمٰن چغتائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عبد الرحمٰن چغتائی
معلومات شخصیت
پیدائش 21 ستمبر 1894[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 جنوری 1975 (81 سال)[2][3][1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصور  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

عبد الرحمن چغتا‎‎ئی (پیدائش: 21 ستمبر 1894ء— وفات: 17 جنوری 1975ء) پاکستان کے ممتاز ترین مصور تھے۔

حالات زندگی اور فن[ترمیم]

انارکلی

عبد الرحمن چغتا‎‎ئی لاہور میں 1897ء میں پیدا ہوئے۔ مصوری کی تعلیم لاہور اور بیرون ملک سے حاصل کی تھی۔ چغتائی نے بدھ، ہندو، اسلام، مغل اور پنجاب کے موضوعات پر تصویریں بنائیں۔ چغتائی نے رنگوں میں شاعری کی۔ ان کی تصویریں دنیا کی ممتاز آرٹ گیلریوں میں موجود ہیں۔ اقبال، پکاسو اور ملکہ ایلزبتھ دوم بھی ان کے فن کے معترف تھے۔ 1924ء میں ویمبلے شو میں تقریباً 25 ملین افراد نے آپ کے فن پارے دیکھے۔

نمونۂ مصوری عبدالرحمن چغتائی1.jpg

آپ کے مشہور ترین کاموں میں پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن اور ریڈیو چینل کے لیے شارے (لوگو) اور 1992ء کے ایک ڈرامے کے لیے تیار کی گئی انارکلی کی تصویر ہے۔ انہوں نے کئی ڈاک ٹکٹوں کے لیے بھی مصوری کی۔ آپ کو مصور مشرق کا خطاب دیا گیا۔

نمونۂ مصوری عبدالرحمن چغتائی2.jpg

اعزازات[ترمیم]

آپ کو 1960ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ مغربی جرمنی نے آپ کو 1964ء میں طلائی تمغے سے نوازا۔

وفات[ترمیم]

آپ 17 جنوری 1975ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

عبد الرحمن چغتائی - پاکستان کا روایتی مصور

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: http://id.worldcat.org/fast/1427297 — بنام: A. R. Chughtai — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500123056 — بنام: Abdur Rahman Chughtai — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
  3. او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL377214A — بنام: Muhammad Abdullah Rahman Chughtai — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: آرون سوارٹز — اجازت نامہ: GNU Affero General Public License, version 3.0