قوی خان
محمد قوی خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 نومبر 1942ء لاہور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) |
رہائش | لاہور |
قومیت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، فلم اداکار، ٹیلی ویژن اداکار |
وجہ شہرت | اداکاری |
کارہائے نمایاں | اندھیرا اجالا فشار ڈاکٹر دعاگو میرے قاتل مرے دلدار |
صنف | سنجیدہ اداکاری |
اعزازات | |
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی ستارہ امتیاز پی ٹی وی لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ ریڈیو پاکستان لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم ![]() |
محمد قوی خان (انگریزی: Qavi Khan) (پیدائش: 15 نومبر، 1942ء ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بقید حیات نامور ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے اداکار ہیں۔
حالات زندگی[ترمیم]
محمد قوی خان 15 نومبر، 1932ء کو،پشاور برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1]۔ انہوں نے فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ 1964ء میں جب لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن کا آغاز ہوا تو انہیں اس کے پہلے ڈرامے میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے لاتعداد سیریلز، سیریز اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا جن میں اندھیرا اجالا ، فشار، لاہوری گیٹ، دو قدم دور تھے، مٹھی بھر مٹی، من چلے، میرے قاتل مرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، در شہوار، بیٹیاں، داستان، ایک نئی سنڈریلا اور ڈاکٹر دعاگو کے نام سرفہرست ہیں۔[1]
وہ پاکستان ٹیلی وژن کی پہلے اداکار تھے جنہیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں 14 اگست، 1980ء کو ملا۔ بعد ازاں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔ محمد قوی خان پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا اور تین نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔[1]
اعزازات[ترمیم]
- 1980ء - صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی- حکومت پاکستان
- 2012ء - ستارہ امتیاز- حکومت پاکستان
- 2007ء - لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ - پاکستان ٹیلی وژن
- بہترین اداکار - پاکستان ٹیلی وژن
- لائف ٹایم اچیومنٹ ایوارڈ - ریڈیو پاکستان
- 1969ء - نگار ایوارڈ
- 1976ء - نگار ایوارڈ
- 1978ء - نگار ایوارڈ
حوالہ جات[ترمیم]
- 15 نومبر کی پیدائشیں
- 1942ء کی پیدائشیں
- 1932ء کی پیدائشیں
- 1947ء کی پیدائشیں
- اردو سنیما میں مرد اداکار
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کے پاکستانی مرد اداکار
- پاکستانی اداکار
- پاکستانی مرد اسٹیج اداکار
- پاکستانی مرد ریڈیو اداکار
- پاکستانی مرد فلمی اداکار
- پاکستانی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پنجابی شخصیات
- پاکستانی ریڈیو شخصیات
- ستارۂ امتیاز وصول کنندگان
- لاہور کے اداکار
- لاہور کے مرد اداکار
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- وصول کنندگان ستارہ امتیاز
- پاکستانی تھیٹر کے ہدایت کار
- ہم ایوارڈز جیتنے والی شخصیات