اللہ رکھا خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
استاد اللہ رکھا خان
معلومات شخصیت
پیدائش 1932ء
سیالکوٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
تاریخ وفات جنوری 27، 1991(1991-01-27)ء
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ فن کار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

استاد اللہ رکھا خان (پیدائش: 1932ء — وفات: 27 جنوری 1991ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے برصغیر ہند و پاک کے نامور سارنگی نواز تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

اللہ رکھا خان 1932ء کو گاؤں مظفر، سیالکوٹ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی میں وہ امرتسر چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے والد استاد لال دین سے سارنگی بجانی سیکھی بعد ازاں انہوں نے استاد احمدی خان، استاد اللہ دیا خان اور استاد نتھو خان جیسے اساتذہ سے بھی استفادہ کیا۔ انہیں ایک مرتبہ قائداعظم کے سامنے بھی سارنگی بجانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ 1948ء میں وہ پاکستان آ گئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔[1]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے استاد اللہ رکھا خان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں14 اگست 1995ء کو بعد از مرگ صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1]

وفات[ترمیم]

استاد اللہ رکھا خان 27 جنوری 1991ء میں وفات پاگئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ص 886، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء