طفیل نیازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
طفیل نیازی
معلومات شخصیت
پیدائش 1916ء
جالندھر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات نومبر 21، 1990(1990-11-21)ء
اسلام آباد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
صنف لوک موسیقی
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی Flag of پاکستان

طفیل نیازی (انگریزی: Tufail Niazi) (پیدائش: 1926ء - وفات: 21 ستمبر، 1990ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار اور موسیقار تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

طفیل نیازی 1916ء کو منڈیراں، پنجاب، ضلع جالندھر، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے[1]۔ طفیل نیازی نے پہلے پہل نوٹنکیوں میں شرکت کی اور سسی پنوں، ہیرا رانجھا، سوہنی مہینوال اور پورن بھگت جیسے کلاسیکل ڈراموں میں ہیرو کا کردار ادا کیا، پھر اپنی ایک سنگیت پارٹی قائم کرکے مختلف مقامات پر گانے کے سلسلے کا آغاز کیا۔ تقسیم ہند کے بعد پہلے ملتان میں سکونت اختیار کی پھر لاہور چلے آئے۔[2]۔

26 نومبر 1964ء کو پاکستان ٹیلی وژن کی افتتاحی نشریات کا آغاز ان کے مشہور گانے لائی بے قدراں نال یاری سے ہوا۔ 1970ء کی دہائی میں وہ لوک ورثہ کے ادارے سے وابستہ ہوئے اور پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام لوک تماشا میں خود بھی گانے گائے اور دوسروں کے گانوں کی دھنیں بھی ترتیب دی۔ انہوں نے لوک موسیقی میں اپنا منفرد انداز متعارف کرایا۔[2]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے طفیل نیازی کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں 14 اگست، 1982ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[2]

وفات[ترمیم]

طفیل نیازی 21 ستمبر، 1990ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]