مندرجات کا رخ کریں

جمیل نقش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جمیل نقش
معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1939ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کیرانہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 16 مئی 2019ء (80 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی نیشنل کالج آف آرٹس   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصور [2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جمیل نقش ایک پاکستانی مصور تھے۔ معروف مصور نے اپنے کام سے خوب نام کمایا اور فن مصوری میں الگ پہچان بنائی، ان کے فن پاروں سے نئی فکر، نئی سوچ اور نیا انداز نمایاں ہوتا ہے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

1939ء میں ہندوستان کے شہر کیرانہ اترپردیش میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے۔ انھوں نے نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔ جہاں انھوں نے استاد حاجی شریف سے منی ایچر مصوری کی تربیت لی۔

فنی زندگی

[ترمیم]

جمیل نقش نے کئی خطاطی کے شاہکار تخلیق کیے اور متعدد کتابوں کے سرورق بنائے۔ جمیل نقش کی مصوری کی خاص بات عورت اور کبوتر کا استعارہ تھا۔ انھوں نے اسلامی خطاطی میں بھی اپنا جداگانہ اسلوب وضع کیا۔جمیل نقش کے بے مثال کام کی نمایش پاکستان، بھارت، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں ہوئی، 1960ء سے 1968ء کے درمیان وہ مشہور ادبی جریدے سیپ کے شریک مدیر بھی رہے۔ جمیل نقش نے 1970ء سے 1973ء تک پاکستان پینٹرز گلڈ کی صدارت کا منصب بھی سنبھالا۔نامور مصور جمیل نقش کی پینٹنگ موہٹہ پیلس میوزیم میں بھی رکھی گئی جو ایک زندہ آرٹسٹ کے لیے انوکھا اعزاز تھا، جمیل نقش کو 1989ء میں صدارتی تمغائے حسن کارکردگی اور 2009ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

وفات

[ترمیم]

16 مئی 2019ء کو بعارضہ نمونیا، سینٹ میری ہسپتال لندن میں بعمر 80 سال 16مئی 2019ء کو ہمیشہ کے لیے ہم سے بچھڑ گئے ، لندن میں ہی تدفین کی گئی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب https://artsandculture.google.com/entity/wd/m027kyzs
  2. خالق: گیٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ — تاریخ اشاعت: 5 نومبر 2010 — یو ایل اے این - آئی ڈی: https://www.getty.edu/vow/ULANFullDisplay?find=&role=&nation=&subjectid=500123054 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 مئی 2021