انجمن (اداکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(انجمن(اداکارہ) سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search


انجمن (اداکارہ)
معلومات شخصیت
پیدائش 24 جولا‎ئی 1955 (64 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ملتان،  پنجاب،  پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

انجمن پنجابی فلموں میں کام کرنے والی ایک پاکستانی اداکارہ ہے۔ اس کا شمار پنجابی فلموں کی مشہور ترین صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ انجمن نے 1980 سے 1990 کے دوران بننے والی پاکستانی فلموں میں نمایاں اداکاری کی ہے۔ انجمن کا اصلی نام انجمن شاہین اور وہ بہاولپور میں پیداہوئیں۔ ان کے والدین ہجرت کرکے احمدپور شرقیہ، ملتان منتقل ہو گئے۔ بعد ازاں انہوں نے ملتان سے لاہور کو ہجرت کی۔ اپنے گھرانے میں سے انجمن کے ساتھ ساتھ اس کی چھوٹی بہن گوری نے بھی فلمی میدان میں کامیابی حاصل کی۔

فنی سفر[ترمیم]

انجمن کا فلمی سفر کئی سالوں پر محیط ہے اور قریب قریب اس نے ہ سال پاکستانی پنجابی فلموں پر حکمرانی کی۔ انجمن نے اردو فلم صورت 1973 سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کی۔ اس کے بعد اس نے اردو فلم وعدے کی زنجیر1979 میں اداکاری کی۔ اس فلم نے کامیابی حاصل کی۔ اور انجمن فلم بینوں اور فلم بنانے والوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ اس کے بعد انجمن نے تین پنجابی فلموں میں کام کیا۔ جن میں چن وریام، شیرخان میں بطور مرکزی اداکارہ، جبکہ سالاصاحب میں معاون اداکارہ کے طور پر ظاہر ہوئیں۔ یہ تینوں فلمیں ایک ہی دن نمائش کے لیے پیش ہوئیں اور تینوں فلموں نے جشن الماس (diamond jubilee)برپاکئے۔ ان تینوں فلموں میں وجاہت عطرے کی موسیقی جبکہ 24 گانے ملکہ ترنم نورجہاں نے گائے تھے اور تینوں فلموں نے کامیابی کی تاریخ رقم کی۔ اور انجمن و سلطان راہی (مرکزی اداکار) سمیت وجاہت عطرے (موسیقار) اور ملکہ ترنم میڈم نورجہاں (گلوکارہ) کو بھی اعزاز سے نوازاگیا۔ انجمن تمام فلم بینوں کی محبوبہ تھی اور لوگ جوق در جوق اس کی فلمیں دیکھنے سینما جائاکرتے تھے۔ انجمن کے جسمانی خدوخال پنجاب کی روائیتی مٹیار کی طرح تھے۔ اس کے جسم کے زیر و بم ہر پنجابی نوجوان کے لیے دلکش اور حسین تھے۔ انجمن نے قریب قریب ہر اداکار کے ساتھ کام کیا جن میں سلطان راہی، اعجاز، ننھا، غلام محی الدین، اظہار قاضی، ندیم اور جاوید شیخ شامل ہیں۔ انجمن کی ابتدائی فلمیں اردو تھیں مگر بعد میں وہ پنجابی فلموں کی مطلوب ترین اداکارہ بن گئی، انجمن کاکردار فلموں میں معصوم اور الہڑ پنجابن لڑکی کاہوتاتھا مگر بعد میں اس کا کردار جدید اور عریانی سے بھرپور ہو گیا۔ جبکہ رومانوی کردار کرتے رہنے کے بعد اس نے ماردھاڑ اور لڑائی والے کردار اداکرنے شروع کردئے تھے۔ 1973 میں اردو فلموں سے آغاز کرنے کے بعد انجمن نے 2000 میں آخری پنجابی فلم پینگاں میں اداکاری کی۔

شادی اور گھرداری[ترمیم]

انجمن نے انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے شادی کی اور اس سے تین بچے تولد ہوئے، دو بیٹے ذیشان، عدنان اور ایک بیٹی ایمان۔ اس دوران انجمن برطانیہ منتقل ہو گئی اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وہیں مقیم رہی۔ اس دوران سلطان راہی کا قومی شاہراہ پر قتل ہو گیا اور لولی وڈ اپنے قیمتی ہر دلعزیز اداکار سے محروم ہو گئی۔ سلطان راہی کے قتل پر ایک مبصر نے تبصرہ کیا کہ آج انجمن بیوہ ہو گئی۔ کیونکہ بیسیوں فلموں میں انجمن نے سلطان راہی کے بیوی اور محبوبہ کے طور پر اداکاری کی تھی۔

فلموں میں واپسی[ترمیم]

انجمن نے 1999 میں فلم چوہدرانی میں مرکزی اداکاری سے فلموں میں واپسی کا اعلان کیا۔ اس کے چاہنے والے فلم بینوں نے اس کا نہائت گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور قیاس کیاگیاکہ اس کی فلم چوہدرانی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی مگر فلم کے نمائش کے لیے پیش ہونے کے کچھ روز بعد ہی یہ قیاس غلط ثابت ہوااور فلم متوقع کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ اس فلم کے بعد انجمن کی ایک اور فلم جگ ماہی 2000 میں غلام محی الدین کے ساتھ نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم نے تھوڑا سا متوقع کاروبار کیا تاہم آخری ہفتوں میں اس فلم کی نمائش کے دوران بیشتر سینما ہال خالی ہی رہے۔ اس کے بعد انجمن کی ایک اور فلم پیگاں نمائش کے لیے پیش ہوئی اس فلم میں انجمن کے ساتھ سعود نے اداکاری کی تھی۔ فلم جونہی سینما گھروں کی زینت بنی۔ فلم بینوں نے چلانا شروع کر دیا ۔۔۔ ماں پتر (ماں اور بیٹا) اور بڈھی گھوڑھی لال لگام (بوڑھی گھوڑی اور لال لگام) کیونکہ انجمن اور سعود کی ظاہری عمروں کے علاوہ حقیقی عمروں میں قطعی مماثلت نہ تھی۔ یہ فلم بھی تمسخر کا نشانہ بننے کے بعد ناکام ہو گئی۔ فلمی صنعت میں یہ خبریں بھی گرم تھیں کہ انجمن کی اس کے شوہر سے ناچاقی ہے اور اس کے گھریلو حالات اختلافات کا شکار ہیں۔ اس بنا پر بہت سے فلم تقسیم کاروں نے ہر اس فلم کی تشہیر اور تقسیم کاری سے انکار کر دیا جس میں انجمن اداکارہ ہو۔ حتیٰ بہت سے فلم بنانے والوں نے فلمیں ادھوری چھوڑدیں تاکہ کسی قسم کے مزید مالی نقصان سے بچ سکیں۔ افواہیں تھیں کہ ایسی کہ یہاں تک مشہور ہوا کہ ایک فلم جس میں انجمن نے کچھ مناظر عکسبند کروادئے تھے کو تبدیل کر دیاگیاہے اور اس کی جگہ نرگس کو اداکارہ منتخب کرلیاگیاہے۔ اس ذلت اور بے اعتنائی کے بعد انجمن نے پاکستان اور فلمی دنیاکو خیرباد کہااور لندن میں اپنے خاوند مبین ملک کے ملکیتی فلیٹ میں رہائش اختیارکرلی۔ انجمن کی دو قطعی آخری فلمیں ایک دھی پنجاب دی (دختر پنجاب) اور جٹ دا ویر (جٹ کا انتقام) جو انجمن کے جانے کے بعد نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔

جسمانی خدوخال[ترمیم]

انجمن کا قد نہائت میانہ اور اس کے چہرے کے نقوش جاذب نظر تھے۔ اس کا مخصوص قد، ستواں ناک، بھرے ہوئے گال اور مخروطی تھوڑی ہی سبب تھے کہ وہ اپنے وقت کی مصروف ترین اور مقبول ترین فلمی اداکارہ تھی۔

فنی سفر کا اختتام[ترمیم]

انجمن کے مایوس کن اختتامی فلمی سفر پر شاید اس کے دیوانے ناراض ہوں جو انجمن کے رقص اور اداکاری کے دلدادہ ہیں۔ 1980 اور بعد میں بننے والی کسی بھی پنجابی فلم کو انجمن، سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی اور میڈم نورجہاں کی آواز کے بغیر نامکمل سمجھاجاتاتھا۔ انجمن، سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی اوپر تلے ایک ہی موضوع پر مختلف ناموں سے کئی فلمیں نمائش پزیر ہوتی تھیں مگر پاکستان فلم بین ان سب فلموں کو شوق سے دیکھتے تھے اور داد تحسین بلند کرتے تھے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ چاروں (انجمن، سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی اور میڈم نورجہاں کی گلوکاری)میں سے کون پنجابی فلم کی مقبولیت کا باعث ہے۔

انجمن اور مار دھاڑ والی فلمیں[ترمیم]

مار دھاڑ اور کشت و خون پنجابی فلموں کا لازمی عنصر ہے۔ سلطان راہی ایک ایکشن اداکار کے طور پر مشہور تھا جبکہ انجمن بھی بہت سے ایکشن فلموں میں بطور مرکزی ایکشن اداکارہ ظاہر ہوئی ہے۔ انجمن نے ایکشن فلموں کے لیے مناظر عکسبند کرواتے ہوئے گھڑسوار، کار سواری، موٹرسائیکل سواری اور بہت سے خطرناک مناظر خود عکسبند کروائے اور پنجابی فلموں میں ادکاراؤں کو ایک نئے انداز سے ایکشن اداکاری کرنے کا طریقہ رائج کیا۔ انجمن پاکستان کی پہلی مکمل ایکشن والے کردار اداکرنے والی اداکارہ کہی جاسکتی ہے۔ اس کے ایکشن کردار عمومی طور پر ظلم، انتقام ہواکرتے تھے۔ انسانیت کے دشمن فلم میں اس نے ایک زیر زمین مجرمانہ سرگرمیاں عمل میں لانے والی سربراہ کا کردار اداکیاتھا۔ اس کے دیوانوں کو ناصرف انجمن کی اداکاری، رقص پسند تھا بلکہ وہ انجمن کے ایکشن کرداروں کو بھی پسند کرتے تھے۔

فلم نامہ[ترمیم]

سال فلم کردار شریک ستارے
1973 صورت وسیم عباس، افشاں , تاج نیازی
1977 (پشتوفلم) دامنه دامنه یاسمین خان، بدر منیر، آصف خان، انجمن، نعمت سرحدی
1979 وعدے کی زنجیر وحید مراد، محمد علی، صبیحہ، علی اعجاز، ننھا
دو راستے ممتاز، ندیم، شاہد، شہلا گل، ننھا، صبیحہ
آپ سے کیا پردہ محمد علی، رنگیلا، علی اعجاز، شاہنواز، صاعقہ، عشرت چوہدری
1980 سردار آسیہ، یوسف خان، اقبال حسن، رنگیلا، طالش
رشتہ شبنم، ندیم، صبیحہ، علاؤ الدین، ساقی، صبیحہ، نجمہ محبوب
1981 شیر میدان دا آسیہ، سلطان راہی، مصطفی قریشی، ادیب
شیر خان سلطان راہی، مصطفی قریشی، عالیہ، نازلی، بابر، حبیب، نانا، ادیب، سیما، اقبال حسن
چن وریام سلطان راہی، اقبال حسن، افضال، مصطفی قریشی
سالا صاحب ممتاز، علی اعجاز، ننھا، سلطان راہی، نازلی، اقبال حسن
چاچا بھتیجا علی اعجاز، ننھا، دردانہ رحمن، خالد سلیم، تمنا، ساقی، مصطفی قریشی
ملے گا ظلم دا بدلہ سلطان راہی، چکوری، کیفی، مصطفی قریشی
وریام سلطان راہی، مصطفی قریشی، ممتاز، ادیب
جیدار سلطان راہی، چکوری، Haifi, مصطفی قریشی
مفت بر سلطان راہی، علی اعجاز، ہما ڈار، افضال
چھانگا تے مانگا یوسف خان، سلطان راہی، چکوری، بابر، طالش
1982 دو بیگھہ زمین ممتاز، سلطان راہی، مصطفی قریشی، الیاس کشمیری
شان ممتاز، سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی، ادیب، بابر
آئینہ اور زندگی ایاز، وسیم عباس، سیما، ،سجاد خاور، ،منور سعید،
دوستانہ علی اعجاز، نیناں , شجاعت ہاشمی، الیاس
جٹ مرزا یوسف خان، فاضل بٹ , نازلی، بابر، الیاس
1983 صاحب جی علی اعجاز، نیناں , دردانہ، رنگیلا
قدرت علی اعجاز، نیناں , رنگیلا، سلطان راہی
دہشت خان شاہد، غلام محی الدین، حبیب، علاؤ الدین
ہیرا موتی سلطان راہی، مصطفی قریشی، نازلی، چکوری
چوروں قطب سلطان راہی، مصطفی قریشی، نازلی، نغمہ
شاگردمولاجٹ دا لاڈلا، نازلی، شجاعت ہاشمی، زمرد لاوارث سلطان راہی، اقبال حسن، ادیب
خان ویر اقبال حسن، شاہد، نازلی، بابر، دردانہ
Rustam Te Khan یوسف خان، سلطان راہی، مصطفی قریشی
Dushman Pyara علی اعجاز، ننھا، رنگیلا، اقبال حسن
Dara Baloch سلطان راہی، مصطفی قریشی، اقبال حسن، Zummurd
1984 Mela Te Medan یوسف خان، مصطفی قریشی، عالیہ
Sholay سلطان راہی، مصطفی قریشی، Ejaz, Anwar Khan
Lal Toofan سلطان راہی، مصطفی قریشی، رنگیلا، Kahnum
Commander سلطان راہی، مصطفی قریشی، اقبال حسن
Taqat سلطان راہی، مصطفی قریشی، کیفی، چکوری
Baghi مصطفی قریشی، ممتاز، Shujait, رنگیلا
Khanu Dada اقبال حسن، مصطفی قریشی، سلطان راہی، نازلی
Kaliyar Ejaz, اقبال حسن، Zamarrud
Dulla Bhatti یوسف خان، مصطفی قریشی، طالش، رنگیلا
Baz Shehbaz سلطان راہی، مصطفی قریشی، Naghma, اقبال حسن
Pardesi Aain Piar Reeta, Musthaq Changezi, Nasreen, Roshan
Chann Cheeta سلطان راہی، مصطفی قریشی، اقبال حسن، فردوس
Lagaan سلطان راہی، مصطفی قریشی، شاہدہ منی
1985 Nikah علی اعجاز، ننھا رنگیلا، گوری، Ilyas
Chooriyan علی اعجاز، نازلی، ننھا
Badle Di Aag سلطان راہی، مصطفی قریشی، اقبال حسن
Dhee Rani علی اعجاز، یوسف خان، طالش، ننھا
Rishta Kaghaz Da علی اعجاز، ننھا، نازلی
Qismat یوسف خان، سلطان راہی، Arifa Siddiqi, الیاس کشمیری
Maa Puttar سلطان راہی، مصطفی قریشی، اقبال حسن
Lakha Daku سلطان راہی، مصطفی قریشی، نازلی
Ajab Khan یوسف خان، سلطان راہی، Babra, Afzal
سودے بازی سلطان راہی، علی اعجاز، Sangeeta, نازلی
Khuddar Rani, مصطفی قریشی، اقبال حسن، طالش
Jagga سلطان راہی، مصطفی قریشی، Afzal, Yousuf
Shah Behram سلطان راہی، کیفی، محمد علی، اقبال حسن
Mehndi جاوید شیخ، Sangeeta, ننھا، رنگیلا، Afzal
Ziddi Khan سلطان راہی، مصطفی قریشی، شاہدہ منی
Wadera غلام محی الدین، Arifa Siddiqi, مصطفی قریشی
1986 Chann Te Surma سلطان راہی، مصطفی قریشی، ممتاز، زمرد
Do Qaidi سلطان راہی، چکوری، مصطفی قریشی
Qaidi سلطان راہی، زمرد، فردوس، Afzal
Joora یوسف خان، علی اعجاز، Sangeeta, Bindia, اقبال حسن
Chann Bahadur سلطان راہی، مصطفی قریشی، یوسف خان
Insaaf سلطان راہی، مصطفی قریشی، رنگیلا، نازلی
Akbar Khan سلطان راہی، گوری، مصطفی قریشی، زمرد
Hitler سلطان راہی، مصطفی قریشی، فردوس، حبیب
Qarz سلطان راہی، محمد علی، Irfan Khoost, Nana, Naghma, بابر، مصطفی قریشی
Puttar Shahiye Da یوسف خان، سلطان راہی، مصطفی قریشی
Kali Basti سلطان راہی، Bazgha, مصطفی قریشی
Sanjhi Hathkari سلطان راہی، مصطفی قریشی، گوری، زمرد
Dara Gujjar سلطان راہی، مصطفی قریشی، زمرد، Naghma
Haq Such سلطان راہی، مصطفی قریشی، کیفی
Qeemat سلطان راہی، یوسف خان، زمرد، Khanum
Malanga سلطان راہی، مصطفی قریشی، الیاس کشمیری
Mela سلطان راہی، مصطفی قریشی، زمرد، گوری
Sher Bahadur سلطان راہی، افضال، Urooj, زمرد
1987 Jugnu سلطان راہی، طالش، Babar, Sitara, Arifa
Doli Te Hathkari سلطان راہی، مصطفی قریشی، بابر، دردانہ
Jurnel Singh سلطان راہی، مصطفی قریشی، چکوری، ننھا، ادیب
Disco Dancer یوسف خان، آصف خان، رنگیلا، ننھا، Sheva
Faqeeria سلطان راہی، Arifa Siddiqi, مصطفی قریشی
Silsila سلطان راہی، مصطفی قریشی، طالش، دردانہ
Allah Rakha یوسف خان، سلطان راہی، طالش، زمرد
Dulari سلطان راہی، اظہار قاضی، اسماعیل شاہ
Janbaz سلطان راہی، غلام محی الدین، Sitara
Ik Si Daku یوسف خان، مصطفی قریشی، شاہد، Afzal
Bagroo شاہد، Shehbaz, طالش، Akmal, Sawan, Sapna
Tiger سلطان راہی، Sheeva, Sashma Shahee
1988 Shaka شہباز اکمل، Babar, Afzal, Soniya, نعمت سرحدی
Bardasht اظہار قاضی، غلام محی الدین، اسماعیل شاہ
Qismat Wala سلطان راہی، مصطفی قریشی
Noori سلطان راہی، اظہار قاضی، Afzal Ahmed, Ilyas
Disco Leonei Badar Minir, Sangeeta, رنگیلا، نعمت سرحدی
Roti سلطان راہی، مصطفی قریشی، ہمایوں قریشی
Hunter Wala سلطان راہی، مصطفی قریشی، رنگیلا، ہمایوں قریشی
Aakhri Muqadama غلام محی الدین، بابر، اقبال حسن
1989 Sikandra سلطان راہی، غلام محی الدین، مصطفی قریشی
Super Girl سلطان راہی، گوری، ہمایوں قریشی، رنگیلا، البیلا
Qatil Haseena سلطان راہی، Akbar, رنگیلا، ہمایوں قریشی
Maula Saeen سلطان راہی، غلام محی الدین، رنگیلا، مصطفی قریشی
Aakhri Qatal سلطان راہی، غلام محی الدین، مصطفی قریشی، ادیب
Zabardast سلطان راہی، غلام محی الدین، طالش
Bilawal سلطان راہی، طالش، Afzal, Sitara, البیلا، Jahanzeb
Kalka سلطان راہی، آصف خان، Afzal, شاہدہ منی، ادیب
Daket سلطان راہی، غلام محی الدین، مصطفی قریشی
Changeza سلطان راہی، ہمایوں قریشی، رنگیلا، ہمایوں قریشی، Afzal, Abid Ali
Achhoo 302 سلطان راہی، طالش، ہمایوں قریشی، Afzal Ahmed
Nangi Talwar جاوید شیخ، طالش، غلام محی الدین
Mazdoor سلطان راہی، گوری، ادیب، بابر، ہمایوں قریشی
1990 Hoshiar سلطان راہی، جاوید شیخ، Kavita, غلام محی الدین، اسماعیل شاہ
Shera Baluch سلطان راہی، Naghma, Sangeeta, Deeba, Sonia
Allah Waris سلطان راہی، غلام محی الدین، ہمایوں قریشی
Insaniyat Ke Dushman سلطان راہی، ندیم، Neeli, اظہار قاضی، Abid Ali, ہمایوں قریشی، افضال
Palay Khan سلطان راہی، شاہدہ منی، رنگیلا، بابر، ہمایوں قریشی
Governor سلطان راہی، اظہار قاضی، Abid Ali, ہمایوں قریشی
Daku Haseena سلطان راہی، اظہار قاضی، رنگیلا، ہمایوں قریشی
Lutera سلطان راہی، ادیب۔ دردانہ، Kanwal, البیلا
Sultana سلطان راہی، غلام محی الدین، ہمایوں قریشی، Sonia
Kali Charan سلطان راہی، Akbar, ثمینہ پیرزادہ، رنگیلا، شفقت چیمہ
Shadmani سلطان راہی، مصطفی قریشی، Naghma, رنگیلا، ہمایوں قریشی
Loha سلطان راہی، مصطفی قریشی، Sitara, Babra, گوری
Waliya سلطان راہی، Sonia, Babar, بابر، ادیب، Tengeela
Malanga سلطان راہی، Qazi, بابر، البیلا، ہمایوں قریشی
Makhan Gujjar سلطان راہی، بابرا شریف، رنگیلا، بابر، البیلا
Paisa Naach Nachawe سلطان راہی، جاوید شیخ، شکیلہ قریشی
Sarmaya سلطان راہی، جاوید شیخ، وسیم عباس، Sonia, Shakeela
Allah Shehanshah یوسف خان، جاوید شیخ، Abid Ali, بابر، الیاس کشمیری
Jangi سلطان راہی، اظہار قاضی، Sahar, Naghma, ہمایوں قریشی
Sholay e Sholay سلطان راہی، غلام محی الدین، Muniza Shaikh, آصف خان
1991 Bhangra سلطان راہی، Sawan, بابر، ہمایوں قریشی، آصف خان
Election سلطان راہی، مصطفی قریشی، گوری، Saima, ہمایوں قریشی
Wehshi Dogar سلطان راہی، ہمایوں قریشی، شاہدہ منی، Abid Ali
Maula Te Mukho سلطان راہی، مدیحہ شاہ، طارق شاہ، الیاس کشمیری
Chiragh Bali سلطان راہی، اظہار قاضی، غلام محی الدین
Billoo Badhshah سلطان راہی، افضال Ahmed, Muniza Shaikh, Jahanzeb
Qanoon Apna Apna سلطان راہی، غلام محی الدین، Naghma, ہمایوں قریشی
Riaz Gujjar سلطان راہی، Hina Shaheen, ہمایوں قریشی
1992 Khooni Sholay بابرا شریف، سلطان راہی، ندیم، بابر
Bulanda سلطان راہی، غلام محی الدین، شاہدa
Hasinon Ki Baarat سلطان راہی، جاوید شیخ، محمد علی
Kakay Da Kharak سلطان راہی، شاہدہ منی، بابر
Majhoo سلطان راہی، ریما، غلام محی الدین
Hijrat سلطان راہی، Kavita, اظہار قاضی
Surpa سلطان راہی، غلام محی الدین، صاعقہ
Wadera Sain غلام محی الدین، مصطفی قریشی
Mehbooba ریما، Shaan, Nadra, ندیم، Hamayun
Gawah Te Badmash سلطان راہی، گوری، ادیب، طالش
1993 Subay Khan سلطان راہی، ریما، جاوید شیخ، رنگیلا، ہمایوں
1994 Khandan سلطان راہی، ریما، ندیم، ہمایوں قریشی
Gujjar Badshah سلطان راہی، ریما، اظہار قاضی، ہمایوں
Jabroo Te Malangi سلطان راہی، مصطفی قریشی، ہمایوں قریشی
Bala Peeray Da سلطان راہی، ریما، عمر شریف، بابر، ہمایوں
1995 Dam Mast Qalandar سلطان راہی، محمد علی، Rembo
Madam Rani سلطان راہی، ریما، ندیم، ہمایوں قریشی
Mangal Khan سلطان راہی، ہمایوں قریشی
Golden Girl سلطان راہی، شاہدہ منی، اظہار قاضی
Khoon Da Hisab سلطان راہی، ہمایوں قریشی
1999 Chohdrani Saima, Shaan, سعود، Sabira, شفقت چیمہ
2000 Jug Mahi Sana, Shaan, سعود، Nargis, Rembo, غلام محی الدین
Peengan سعود، Sana, Babu Ali, Irfan Khoost, Sardar Kamal
Jatti Da Wair سعود، Moamar Rana, Nargis, Afzal, ہمایوں

انجن کے شوہر مبین ملک کا قتل[ترمیم]

اداکارہ انجمن کے سابق شوہر مبین ملک کولاہور میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ لالی وڈ سٹار کاکہناہے کہ میں مبین ملک کی بیوہ ہوں اورہم میں طلاق نہیں ہوئی تھی ہم نے رجوع کرلیاتھا۔ 16 اکتوبر 2013 عید کے روز قتل ہونیوالے مبین ملک کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد گھر لائی گئی تواداکارہ انجمن نعش سے لپٹ کرروتی رہیں اورمعافیاں مانگتی رہیں۔ جنازہ اٹھنے پر وہ غم سے نڈھال ہوگئیں اوراپنے بیٹے سے لپٹ کربین کرتی رہیں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میں نے مبین ملک کے خلاف خلع کادعویٰ دائر کیاتھا جومیں نے واپس لے لیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے میرااورمیرے بچوں کاگھراجاڑدیاہے۔ بیرون ملک لوگ شیشوں کے گھروں میں رہتے ہیں اورانہیں کوئی خطرہ نہیں ہوتا پاکستان میں اونچی دیواروں اورلوہے کے گیٹوں میں بھی لوگ محفوظ نہیں۔ سابق انکم ٹیکس آفیسراورانجمن کے شوہر کوڈیفنس میں ہی سپرد خا ک کر دیاگیا۔ انجمن نے صدر پاکستان اوروزیراعظم سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے ۔

حوالہ جات[ترمیم]

انجمن نامور اداکارہ انجمن پاکستانی پنجابی اداکارہ