صائمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صائمہ
معلومات شخصیت
پیدائش 25 نومبر 1975ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع پشاور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پاکستانی فلمی اداکارہ اور فلم ساز۔ 1990ء میں لالی وڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئیں۔ صائمہ نے جس وقت فلمی صنعت میں قدم رکھا، اس وقت انجمن اور سلطان راہی کی جوڑی ہٹ تھی اورانجمن اپنے کیریئر کی بلندیوں پر تھیں- اسے صائمہ کی خوش قسمتی کہا جا سکتا ہے کہ صائمہ کی فلمی صنعت میں آمد کے کچھ ہی عرصہ بعد انجمن نے شادی کر لی اور فلمی صنعت چھوڑ دی- اب صائمہ کے لیے میدان خالی تھا چنانچہ صائمہ نے سخت محنت کی اور فلمی صنعت پر چھا گئیں- صائمہ نور ضلع ملتان میں پیدا ہوئیں گوگل سے ثابت ہوا ہے۔۔

پہلی فلم[ترمیم]

انھوں نے 1990ء میں فلم ’خطرناک‘ سے فنی زندگی کا آغاز کیا اور اس کے ایک سال بعد ہی ان کی آٹھ فلمیں ریلیز ہوئیں- فلم ’الیکشن‘ میں ان کا مرکزی کردار تھا اور اس فلم میں ان کے مدمقابل ہیرو کے کردار سلطان راہی نے ادا کیا- اس سے ساتھ ہی سلطان راہی اور صائمہ کی ایک ایسی فلمی جوڑی قائم ہوئی جو سن انیس چھیانوے میں سلطان راہی کے قتل تک مسلسل فلموں کی کامیابی کا ضامن رہی۔

سلطان راہی کی وفات کے بعد صائمہ کے مقابل تنظیم حسنسعودغلام محی الدینجاوید شیخاقبال گوندلاظہار قاضیمعمر رانابابرعلی شان شاہداورشامل خان کو کاسٹ کیا گیا- ان میں سے معمر رانا اور شان کے ساتھ صائمہ کی فلمیں زیادہ کامیاب رہیں- فلموں کے علاوہ صائمہ نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

سیدنور اور صائمہ[ترمیم]

معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے تو کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا اخبارات میں ان کی شادی کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ آخر کار 2007ء میں صائمہ نے سید نور سے شادی کا انکشاف کیا۔

فلمساز[ترمیم]

بطور فلمساز ان کی پہلی فلم بطورفلمساز ان کی پہلی فلم مجاجن ہے جس میں خود صائمہ نے اداکاری بھی کی۔ اور اس فلم کو بھی سید نور نے ڈائریکٹ کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]