مندرجات کا رخ کریں

زارا شیخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زارا شیخ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جون 1982ء (42 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور, پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماڈل، اداکار
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زارا شیخ (ولادت: 7 مئی 1978ء) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔[1] زارا شیخ نے تیرے پیار میں (2000ء)، سلاخیں (2004ء) اور لاج (2003ء) جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے فلم تیرے پیار میں اپنی اداکاری کے لیے نگار ایوارڈز اور ’’ لاج ‘‘ میں اپنی اداکاری کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیتا۔[1]

پیشہ وارانہ زندگی

[ترمیم]

ماڈلنگ

[ترمیم]

زارا شیخ نے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز بہت ہی کم عمری میں، فلموں میں قدم رکھنے سے ایک دہائی سے زیادہ پہلے، شروع کر دیا تھا۔

فلم

[ترمیم]

زارا شیخ نے فلمی دنیا آغاز 2000ء میں فلم ہدایت کار حسن عسکری کی فلم تیرے پیار میں (2000ء) سے کیا تھا، جس میں انھوں نے ایک ہندوستانی سکھ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک پاکستانی بینکر سے محبت کرتی ہے۔ اس فلم میں اپنے کردار کے لیے زارا شیخ کو نگار کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔[1]

2002ء میں، زارا شیخ نے سجاد گل کی چلو عشق لڑایں میں نظر آئیں۔ اس کے ایک سال بعد، 2003ء میں ، فلم لاج میں میں زارا شیخ نے ایک ہندو لڑکی رام کھوری کا کردار ادا کیا، جو اسلام قبول کرتی ہے -یہ ایک محبت کی کہانی ہے جو 1947ء کی تقسیم ہند اور پاکستان کے پس منظر میں پیش کی گئی تھی۔[2]

2019ء میں، زارا شیخ نے ہیر مان جا میں اداکاری کی۔[3]

گلوکاری

[ترمیم]

2002 میں ، زارا شیخ نے علی حیدر کے ساتھ مل کر اپنی فلم چلو عشق لڑایں کے لیے تین گانے گائے۔[4]

فلمو گرافی

[ترمیم]
سال فلم کردار نوٹ
2000ء تیرے پیار میں[1] پریتی
2002ء چلو عشق لڑایں[4]
2003ء لاج[2][3]
2003ء کمانڈو
2003ء یہ وعدہ رہا
2004ء سلاخیں[1][3]
2005ء تیرے بن جیا نہ جائے
2006ء پہلا پہلا پیار
2008ء کبھی پیار نہ کرنا
2014ء آنر کلنگ[3] سمیرا
2017ء جنگ
2019ء ہیر مان جا[3]

موسیقی ویڈیو

[ترمیم]
  • او صنم - یاسر اختر
  • گھر آیا میرا - تلسی
  • ہم ایک ہیں - شہزاد رائے
  • تو ہی میری آس - عثمان ملک

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ "Zara Sheikh: modelling first, acting later (an interview)"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ 5 May 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2020 
  2. ^ ا ب Review of film Laaj (2002) on Cineplot.com website Retrieved 13 June 2020
  3. ^ ا ب پ ت ٹ Ahmed Sarym (26 May 2019)۔ "SPOTLIGHT: THE RETURN OF ZARA SHEIKH"۔ Dawn (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2020 
  4. ^ ا ب Zara Sheikh in film Chalo Ishq Larain (2002) on Complete Index To World Film (CITWF) website Retrieved 13 June 2020