افرائیم (عبرانی: אֶפְרַיִם/אֶפְרָיִם ؛ دوہرا پھل) یوسف کا اُس کی مصری بیوی آسناتھ سے دوسرا بیٹا تھا۔[2] یوسف کے ضعیف باپ یعقوب نے اپنے بڑے پوتے منسی کی بجائے چھوٹے پوتے افرائیم کو برکت دی۔ یہ دہنے ہاتھ کو افرائیم کے سر پر رکھنے سے ظاہر ہوئی۔ یوسف نے یہ سمجھ کر کہ شاید اُس کے باپ سے غلطی ہوئی ہے باپ کے مغالطے کو دُور کرنے کی کوشش کی لیکن یعقوب نے دانستاً چھوٹے کو بڑے پر فضیلت دی۔[3] یہ افرائیم کے قبیلے کا جدِ امجد تھا۔