باب:چترال/منتخب مضمون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ باب چترال کے لیے منتخب مضامین کی فہرست ہے۔

شمار خلاصہ مضامین
5
باب:چترال/منتخب مضمون/5
4

پاکستانی سائنسندان، پاکستانی ایٹم بم کے خالق۔ ہندوستان کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ڈاکٹر قدیر خان پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربیبرلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں واپس پاکستان آگئےـڈاکٹر خان ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء میں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو سے مل کر انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی ـاس ادارے کا نام یکم مئی 1981ء کو جنرل ضیاءالحق نے تبدیل کرکے ’ ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ (مزید دیکھیے۔۔۔)

3

رحیمہ ناز کھوار اور اردو زبان کی شاعرہ ہیں، آپ پاکستان کے ضلع چترال میں پیدا ہوئیں۔ آپ کو چترال میں اردو زبان کی منفرد لہجے کی شاعرہ اور چترال کی پہلی خاتوں شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوپاتی ہے، انکی شاعری کا موضوع محبت ہے۔ لالہ و کہسار کے نام سے آپ کا مجموعہ کلام حال ہی میں شایع ہوچکا ہے۔

(مزید دیکھیے۔۔۔)

2
باب:چترال/منتخب مضمون/2
1
خیبر پختونخوا کا نقشہ جس میں سرخ رنگ ضلع چترال کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس سرخ رنگ کے کونے مِیں وادی کھوت واقع ہے
۔ وادی کھوت ضلع چترال خیبر پختونخوا کا ایک اہم علاقہ ہے۔ یہ خوبصورت وادی سلسلہ ہندوکش کے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ جوکہ سطح سمندر سے ساڑھے آٹھ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔

وادی کھوت کے باشندے کھوار زبان بولتے ہیں اور چترال بھر مِیں ان علاقوں میں بولی جانے والی کھوار کو اصل کھوار کہا جاتا ہے- (مزید دیکھیے۔۔۔)