بلند دروازہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بلند دروازہ
بلند دروازہ

بُلند دروازه کو فتح پور سیکری، بھارت میں مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے 16ویں صدی کے اختتام پر بنایا تھا۔ اسے دراصل اکبر کی گجرات پر فتح حاصل کرنے کی یاد میں بنایا گیا تھا۔ یہ 53 میٹر اونچا اور 35 میٹر چوڑا ہے اور اس میں 42 سیڑھیاں ہیں۔ اس دروازہ کو سنہ 1572ء میں بنایا گیا۔ اسے دنیا کا سب سے بڑا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔ دروازے کے اوپر قرآن کی آیتیں لکھی گئی ہیں اور اس کی چھت پر 13 قبے بنے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Buland Darwaza"۔ 24 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2016 
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔