تبادلۂ خیال صارف:اشتیاق احمد

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید![ترمیم]

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب اشتیاق احمد کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,656 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 09:09، 2 اکتوبر 2022ء (م ع و)

اصطلاحات زراعت[ترمیم]

قابلِ کاشت رقبہ کی ادائیگی کی سکیم AAPS(Arable area payments scheme )
ترک قانون حیوانات   (1960): قومی مجلس کا ایسا قانون جس کے تحت کسی جانور کو تکلیف میں نظر انداز کرنا جرم ہے abandonment of Animals Act 1960
قربان گاہ: ایسی جگہ جہاں جانور ذبح کر کے گوشت تیار کیا جاتا ہے abattoir
پیٹ/بطن/شکم: پردہ شکم سے لے کر پیڑو تک کا حصہ جس میں معدہ، آنتیں،جگر اور دوسرے اہم اعضاء شامل ہیں       abdomen
ایبرڈین اینگس: گوشت کھانے والےجانور وں کی جلد تیار ہونے والی نسل ۔یہ عام طور پر بغیر سینگوں کے اور سیاہ رنگت میں ہوتی ہے aberdeen Angus
غیر حیاتیاتی/  بے جان:  جو زندہ جانداروں سے تعلق   نہ رکھتا   ہو abiotic
غیر حیاتیاتی دباؤ: خشکی یا انتہائی گرمی یا سردی یا  دیگر حیاتیاتی عوامل کی وجہ سے پیدا ہونے والا ذہنی دبا   ؤ abiotic stress
غیر حیاتیاتی دباؤ کی مزاحمت: غیرحیاتیاتی عوامل مثلاً خشکی وغیرہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباو کے خلاف مزاحمت abiotic stress resistance
معدی سوزش: ایک بیماری جو بچھڑوں اور بالغ گائے میں پائی جاتی ہے جس سے ان کی نشوونما آہستہ ہو جاتی ہے اور بھوک نہیں لگتی اور بعض صورتوں میں گائیں منہ سے خون بہہ کر مر جاتی ہیں abomasal ulcer
معدہ چہارم :  جگالی کرنے والے حیوانوں کا چوتھا معدہ  جوتیسرے معدے کے آگے پایا جاتا ہے abomasum
اسقاط:  کسی چیز کی نشوونما کو تکمیل تک پہنچنے سے پہلے روک دینا abort
اسقاط حمل:کسی جاندار کا وقت سے پہلے حمل کا گر جانا ۔عام طور پر یہ کسی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے abortion
پھوڑے: تکلیف دہ سوجھی ہوئی جگہ جہاں پیپ ہو Abscess
انفعال : کسی پودے سے اس کی چھال ،  پتوں ،  پھولوں یا پھلوں کا الگ ہونا ۔ عام طور پر اس کی وجہ پودے میں آکسیجن کی مقدار کم ہو جانا ہوتی ہے Abscission
جذب ہونا: پانی،حل شدہ نمکیات اور دوسرے غذائی اجزاء کا  پودے کی خلوی جھلی  میں جذب ہو نا absorb
انجذاب  : پانی ،حل شدہ نمکیات اور دوسرے غذائی اجزاء کو خلوی جھلی  سے اندر لے جانے کا عمل/لحمیات اور چکنائی جیسے اجزاء جو کہ خوراک کے انہضام سے حاصل ہوتے ہیں ،ان کا معدے اور آنتوں سے خون کے اندر شامل ہونا absorption
نکالنا/تخریج: دریا سے پانی کا  نکالنا  تاکہ وہ صنعت،کسانوں اور باغبانوں کے استعمال میں آ سکے abstract
استخراج/کشید: دریا سے پانی کا نکالنا تاکہ وہ صنعت،کسانوں اور باغبانوں کے لیے استعمال ہو سکے /زمین سے تیل ،گیس اور معدنیات کا نکالنا abstraction
کیکری/کیکر نما درخت: درختوں کی ایک قسم جو خوبصورت پتوں اور خوشبو کی وجہ سے اگائی جاتی ہے acacia
جانوروں کے چارے کی مشاورتی کمیٹی ACAF (advisory committee on animal feeding stuffs)

اشتیاق احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:30، 2 اکتوبر 2022ء (م ع و)

جِرب :  چیچڑوں اور جُووں سے  پيدا ہونے والی ايک جِلدی بيماری/جوئیں پڑنا acariasis
جوؤں اور چیچڑوں کو مارنے والی دوا acaricide
قَمَل: کیڑوں کی ایک قسم/ جُوں ، چِچڑی وغیرہ کی نوع سے کوئی حَشرہ acarid
جانوروں کی ترتیب جس میں جوئیں اور چیچڑ بھی شامل ہیں acarida
دیکھئے اصطلاح "acaricide" acaridicide
دیکھئے اصطلاح " acaridae" acarina
مشاہدتی ،مصالحتی اور ثالثی خدمات کا مخفف ACAS (advisory conciliation and arbitration service)
زرعی اعتماد کا مستند ادارہ ACC (agricultural credit corporation)
روانہ کی قابل ہضم غذا : کسی چیز کی مقدار جیسے  غذا،وٹامن ، آلود کار  وغیرہ جو ایک انسان یا جانور روانہ لیتا ہے acceptable daily intake
رسائی/پہنچ: داخلے کی جگہ / داخلے کا حق /عوام کا غیر آباد سرکاری جگہ پر تفریح کے لیے جانے کا حق access
دیکھئے اصطلاح" acclimatization" acclimation
ماحولیاتی موافقت/آب و ہوا راس آنے کا عمل: مختلف قسم کے ماحول میں اپنے آپ کو ڈھالنے کا عمل acclimatisation, acclimatization
زمین برائے پٹہ داری: مختلف وقت کے لیے پٹہ پر دستیاب زمین accommodation land
سرکاری طور پر تسلیم کرنا ( اختیار دینا) accredit
بروسیلا کی ایک نوع سے ہونے والی چھوت کی بیماری/مویشیوں کا ریوڑ جو بروسیلا سے پاک جانوروں کی سکیم میں درج  ہو accredited herd
بروسیلا بیماری سے پاک دودھ/مویشیوں کے ایسے ریوڑ کا دودھ جو بروسیلا کی بیماری سے پاک ہو accredited milk
مجموعی درجہ حرارت: گھنٹوں کی تعداد جس کے دوران درجہ حرارت ایک خاص نقطہ سے زیادہ ہو جو خاص فصل کے اگانے کے لیے ضروری ہو accumulated temperature
مصری توت : شکر پیدا کرنے والا ایک درخت acer
خون میں ایسی ٹون کا موجود ہونا: جانوروں میں ایسی ٹون کے جمع ہونے سے پیدا ہونے والی بیماری  جس میں جانوروں کو بھوک نہیں لگتی ۔ ایسی ٹون کی بدبو ان کی سانس، پیشاب اور دودھ کو متاثر کرتی ہے acetonaemia
ایسی ٹون: ایک بے رنگ آتش گیر  مائع جس کی خوشبو بھینی ہوتی ہے اور یہ  نامیاتی کیمیائی مادہ  بنانے کے لیے محلول کے طور پر استعمال ہوتا ہے acetone
یک تخمہ: ایک خشک یک تخمہ پھل جو ٹوٹ کر الگ نہیں ہوتا۔ککروندا اور سورج مکھی جیسے پودوں سے پیدا ہوتا ہے achene
تیزاب/تُرشہ: ایک کیمیائی مرکب جس میں ہائیڈروجن ہوتی ہے اور جو پانی میں حل ہو کر ہائیڈروجن آئن بناتاہے acid  

اشتیاق احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:35، 2 اکتوبر 2022ء (م ع و)

اصطلاحات زراعت[ترمیم]

تیزابی بارش کی مانند/ اخراج تیزاب acid deposition
تیزابی سبزہ زار: سبزے کی ایسی قسم جو ایسی زمین میں اگتا ہے جس میں پانی جلد خشک ہو جائے اور معدنیاتی اجزاء کی کمی ہوجائے acid grassland
تیزابی: تیزابی خصوصیات کا حامل acidic
تُرشایت/ترش افزائی : زیادہ تیزابی یا ترش بنانے کا عمل۔ acidification
ترش بنانا/ تیزابی بنانا acidify
تیزابیت/ترشیّت :کسی شے میں تیزابیت کا تناسب acidity
تیزاب آمیز دودھ: وہ دودھ جس میں تیزابیت دوست بیکٹیریا کی آ میزش کی گئی ہو۔اس کی سب سے مشہور قسم دہی ہے acidophilus milk
تیزابی دمومیت :تیزاب کی مقدار کا تناسب غیر معمولی طور پر بڑھ جانا جیسا کہ خون میں یوریا وغیرہ acidosis
تیزابی بارش: ایسی بارش جس میں تیزاب کی مقدار معمول سے زیادہ ہو acid rain
تیزابی زمین: ایسی زمین جس کی پی ایچ قیمت چھ یا اس سے کم ہو۔مسلسل  زراعت سے زمین کی تیزابیت  بڑھ جاتی ہے جس سےفصلیں اچھی  طرح پروان نہیں چڑھتیں acid soil
نامیاتی معیارات کی مشاورتی کمیٹی کا مخفف ACOS(Advisory committee and organic standers)
کیڑے مار ادویات کی مشاورتی کمیٹی کا مخفف ACP(advisory committee on pesticides)
جانوروں کے جسمانی ورزش کے ذریعے علاج کی سند یافتہ تنظیم  کا مخفف ACPAT(association of chartered physiotherapists  in animal therapy)
تنظیم برائے ریاست ہائے افریقی اور جزائرِ غرب الہند وبحر الکاہل ACP states(African Carabian and Pacific states
خودکار جھرمٹ توڑ کا مخفف ACR(automatic cluster removal)
  ایکڑ : زمین کی پیمائش کی اکائی       acre
ماحول میں فالتو مادوں کے اخراج کی کمیٹی کا مخفف ACRE)advisory committee on release to environment)
کسی رقبے میں ایکڑوں کی مجموعی تعداد acreage
ایکڑوں میں زمین الاٹ کرنا: امریکہ میں چلنے والا کوئی نظام جس کے مطابق کوئی فصل کاشت کرنے کے لیے مخصوص رقبہ الاٹ کیا جاتا ہے acreage allotment
ایکڑوں کی کمی کا پروگرام: امریکہ کے وفاقی پروگرام کے مطابق وہی کسان رعایت کے اہل ہوتے ہیں ، اگر وہ خاص فصلوں کی کاشت کم کریں acreage reduction programme
گرام منفی/بکٹیریائی سوزش: جانوروں کی ایسی بیماری جو ان کی زبان اور گلے کو متاثر کرتی ہے ۔یہ بیماری  بھیڑوں کے ہونٹوں، جبڑوں اور رخساروں کو متاثر کرتی ہے antinobacillosis
شعاعِ فطر: جس میں ریشہ دار سلاخ نما جراثیم ہوتے ہیں actinomycete
جبڑا گلٹی مرض: مویشیوں میں خنازیر کی بیماری جس میں ان کے منہ اور جبڑوں میں بیکٹیریا گلٹیاں پیدا کرتے ہیں actinoycosis
چلانا/قابلِ عمل بنانا/فعال کرنا/چالو کرنا:اس پمپ کو چلانے کے لیے بٹن دبانا پڑتاہے activate
گندے نالوں کی گاڑھی چکنی مٹی جو تہہ میں جم جاتی ہے activated sludge
محرّک/چالو کار: کوئی شے جو کسی عمل کو متحرک کرتی ہے یا چالو کرتی ہے activator
عامل جزو: ایسا جزو جو  کسی عمل میں متحرک ہو active ingredient
وہ اشیاء جو بحری جہاز پر ترسیل کے لیے تیار ہوں کپاس ، چاول وغیرہ actuals
نوکدار/شدید مرض acute
زرعی ترقیاتی اور مشاورتی سروس کا مخفف ADAS )agriculture development and advisory service)
اضافی: خوراک کو اچھا دکھانے والے کیمیائی مادوں کا اضافہ additive
گندا انڈہ:انڈہ جو بچہ نکالنے کے قابل نہ ہو addled egg
زرعی رہائشی مشاورتی کمیٹی کا مخفف ADHAC(agriculture dwelling house advisory committee)
قابل قبول روزانہ کی غذا کا مخفف ADI(acceptable daily intake)
چَربيلا ۔/چَربی چَڑھا / مُرغَن / شَحيم adipose
چربیلا ریشہ/ چَربيلی بافت :  بافت جِس ميں چَربی جَمَع ہوتی ہے adipose tissue
خنازیر کی نظر ثانی شدہ اوسط قیمت/موافق یورپی اوسط Adjusted Europe Average(AEA)
دن رات خوراک کی بلا تعطل فراہمی ad lib feeding
آ میزش/ملاوٹ: بیج دار فصلوں کا تناسب جو جڑی بوٹیوں یا دوسری فصلوں کی اقسام سے بنتا ہے admixture
زرعی ترقیاتی پروگرام کا مخفف ADP(agricultural development programme)
جانوروں کی بیماریوں کی تحقیق کارتنظیم کا مخفف ADRA(animal disease research association)
  بر گردہ غدود: گردے کے اوپر کے  غدود adrenal gland
ایڈرینالین: وہ ہارمونی  موادجو گُردوی غدود کے مغز سے رستا ہے adrenaline
زرعی ترقیاتی سکیم کا مخفف ADS(agricultural development scheme)
جبذ: کسی سطح پر  گیس یا بخارات کا پتلی تہ کی صورت میں جمنا/گیس یابخارات کا کسی شئے کی سطح سے چھونا adsorb
قابلِ جَبَذ: کسی سطح پر پتلی تہہ کی صورت میں جمنے کے قابل/سطحی طور پر جذب   ہونےکے قابل adsorable
سطحی جاذِب: گیس یا بخارات کو سطحی طور پرجذب کرنے والا adsorbent
آ میزش/ ملاوٹ: کسی شئے کے معیار کو کم کرنا،جیسے دودھ میں پانی ملا کر دودھ کےمعیار کو کم کیا جاتا ہے adulterate
جدیدکھاتہ: ایسی کتاب جس میں نمایاں مویشیوں کا ریکارڈ رکھا جاتاہے advanced register
اتّفاقی جڑ: وہ جڑ جو پودے کے تنےپر موجود آ نکھ سے پیدا ہوتی ہے نہ کہ کسی دوسری جڑ سے adventitious root
مشاورتی، مصالحتی اور ثالثی کی سروس advisory, conciliation arbitration service(ACAS)
جانوروں کی خوراک کی مشاورتی کمیٹی advisory committee on animal feeding stuff (ACAF)
نامیاتی معیار کی مشاورتی کمیٹی advisory committee on organic standard (ACOS)
کرم کش ادویات کی مشاورتی کمیٹی       advisory committee on pesticides (ACP)
ماحول میں اخراج کی مشاورتی کمیٹی: یہ کمیٹی  برطانیہ میں وزراء کو ماحول میں شامل ہونے والے اجزاء اور ان کے نقصانات کے بارے میں بتاتی ہے advisory committee on releases to the environment (ACRE)
زرعی انجینئروں کی تنظیم کا مخفف agricultural engineers association (AEA)
زرعی ماحولیات اور حیاتیاتی ٹیکنالوجی کمیشن agricultural environment and biotechnology commission(AEBC)
گیس بھرنا : مائع میں کاربن ڈائی آکسائڈ گیس ملانا/ ساکن زمینی ہوا کا تازہ ہوا سے تبادلہ  کرنا aerate
ہواباش/ ہوائی/ ہَوا ميں يا ہَوا سے پيدا کَردہ aerial
ہوائی جڑ : ایسی جڑ جو پودے کے تنے پر پیدا ہو aerial root
ہوا باش: جسے زندہ رہنے کے لئے آ کسیجن کی ضرورت ہو aerobic
ہوا باش بکٹیریا: ہوا یا آکسیجن میں زندہ رہنے والے بکٹیریا aerobic bacteria
جنگل اگانے کا عمل/زمین کو جنگلانے کا عمل afforestation
افسرِ تشجیر: زمین پر درخت لگانے کا ذمہ دار افسر afforestation officer
افلا ٹاکسن: مختلف ہم رشتہ مرکبات جواسفر جلوس نامی پھپھوندی سے پیدا ہوتے ہیں۔یہ پھپھوندی عموماً مونگ پھلی کو خراب کرتی ہے aflatoxin
افریقی خنازیر کا   بخار african swine fever (ASF)
نال /آ نول / جیر: زچگی کے بعد رحم میں سے خارج ہونے والی آنول afterbirth
پچھیتی گھاس/پچھوٹ گھاس : گھاس جو ایک مرتبہ کاٹنے کے بعد اُگ آتی ہے aftermath
بے شیری : بچے کی پیدائش کے بعد دودھ کا نا مکمل اخراج agalactia
زرعی حیاتیاتی ٹیکنالوجی: پودوں کو دوا اور خوراک کے طور پر استعمال کرنے والی ٹیکنالوجی agbiotech(agricultural biotechnology)
عمر: جانوروں اور پودوں کی عمر age
اجزاء کی باہم پیوستگی : خلیات کا اکٹھے ہو کر گچھے کی شکل اختیار کرنے کا عمل۔دو  مختلف قسم کے خون باہم ملانے سے ایسا ہوتا ہے agglutination
پیوستہ جانچ: بیکٹیریا کی شناخت کے لئے  کی جانے والی جانچ agglutination test
مجمُوعہ / میزان : اچھی طرح جُڑا ہوا ۔ ایک ہی قِسم اور جِسامت کے ٹُکڑوں سے بنا ہوا aggregate
زرعی شعبے کو گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی امداد کی حقیقی مقدار aggregate measure of support (AMS)
مویشیوں کی چرائی/دوسرے کے جانوروں کی اپنی زمین میں چرائی agist
چرائی / چرائی کی رقم / چرائی لینا / چراگاہ کرائے پر دینا / ماہانہ اجرت پر چرائی کرانا agistment
اُکھاڑو: مشین کا وہ حصہ جو زمینی فصلوں کو اکھاڑنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ آ لو وغیرہ                   میں agistator
زَرعی / زَراعتی / اراضی يا تَقسيمِ اراضی سے مُتَعلِق agrarian
زرعی/زراعت سے متعلق agri
زرعی/زراعت سے متعلق agro
زرعی حیاتیاتی ٹیکنالوجی: پودوں کو دوا اور خوراک کے طور پر استعمال کرنے والی ٹیکنالوجی agri-biotechnology
زرعی کاروبار :  تِجارتی اصُول پر جدید ذرائع سے کاشت کاری /کوئی تِجارتی اِدارہ جو کاشتکاری بطور کاروبار کرتا ہو agribusiness
زرعی/زراعت سے متعلق agricultural
زرعت وخوراک کی تحقیقی کونسل کا مخفف agricultural and food research council (AFRC)
زرعی ضیاع کا جلنا/زراعت کے لیے غیر ضروری لوازمات کا جلنا agricultural burning
زرعی کیمیائی  مادے کی منظوری کی سکیم:  یہ کسانوں کو مناسب کیمیکل کے استعمال کا مشورہ دیتی ہے ACAS ( agriculture chemical approval scheme )
زرعی تقلیلِ آبادی: زراعت کا پیشہ اختیار کرنے والوں کی آبادی میں کمی کرنے کا عمل agricultural depopulation
زرعی ترقیاتی مشاورتی سروس ADAS ( Agricultural development and advisory services)
زرعی ترقیاتی پروگرام ADP( Agricultural development programme )
زرعی معیشت دان/زرعی ماہرِ معاشیات agricultural economist
زرعی انجینئر: اچھی پیداوار کے لیے زراعت میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذمہ دار شخص agricultural engineer
زرعی انجینئر وں کی تنظیم  کا مخفف AEA ( Agricultural engineer association)
زرعی پیداوار کی بنیادی اکائی : زرعی مال مویشی اور زمین  جو کسی آدمی یا گروہ کے زیرِانتظام ہوتاہے agricultural holding
برطانیہ میں زرعی مال مویشی رکھنے کا 1984کا قانون agricultural holdings Act 1984
زرعی صنعتوں کے اتحاد کا مخفف AIC( agricultural industries confederation)
ماہرِ زراعت: زراعت کے جُملہ امور کا ماہر agriculturist
زرعی مزدور: زراعت کے مختلف شعبوں میں اجرت پر کام کرنے والا شخص agricultural labourer
زرعی زمین کی عدالت:عدالت جوکسانوں اورمزارعین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ہے agricultural land tribunal
زرعی رہن کی تنظیم: زمین رہن رکھ کر کسانوں کو قرضے وغیرہ دینے والی تنظیم agricultural mortgage corporation
زرعی پالیسی: زراعت کی ترقی کے لیے وضع کردہ لائحہ عمل agricultural policy
زرعی انقلاب:زراعت میں ایسی تبدیلیاں جن سے رویتی زراعت کی نسبت کافی زیادہ پیداوار ہو agricultural revolution
زرعی استحکام اور تحفظ کی سروس کا مخفف ASCS (agriculture stabilization and conservation service)
بورڈ برائے زرعی اُجرت agricultural vages board
زرعی فُضلہ/زرعی کچرا/ کِرم کُشی کےلیے پلاسٹک کے برتن وغیرہ agricultural wastes
زرعی فضلہ کے فریقین کا فورم     : اس میں سرکاری  زرعی  فضلہ پیدا کرنے  اور سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے نمائندےشامل ہوتے ہیں agricultural waste stakeholders forum
زراعت/زمین کی کاشت بشمول  باغبانی ، پھلوں، بیجوں  اورجانوروں وغیرہ کی پیداوار  و پرورش agriculture
زراعی  ماحولیات اور حیاتیاتی ٹیکنالوجی کمیشن: زراعت اورماحولیات کی  بہتری کی بابت برطانوی حکومت کا ادارہ agricultural environment and biotechnology commission
برطانیہ میں مخلوط زرعی فراہمی  کا 1968 کا قانون   جس کے تحت جانوروں کے مسائل حل کیے جاتے ہیں agricultural miscellaneous provisions Act1968
زرعی قانون agricultural Act
زرعی اور دیہی معاملات کا شعبہ agricultural and rural affairs department  
زرعی صنعتی مشاورتی کمیٹی: کمیٹی جو صحت اور حفاظتی کمیشن کے کام کے دوران کارکنوں کی حفاظت کے مشورے دیتی ہے agricultural Industry and advisory committee
متحدہ برطانیہ عظمٰی میں زراعت agriculture in the United Kingdom
زراعت کا سالانہ جائزہ                Annual Review of Agriculture(ARA)
زرعی ماحولیاتی اشاریہ: وہ طریقے جن میں بتایا جاتا ہےکہ زراعت ماحول پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے agri-environment Indicator
زرعی ماحولیاتی سکیم: اس سکیم کے تحت کسانوں کو ماحولیاتی حفاظت کے لیے رقم مہیا کی جاتی ہے agri-environment scheme  
زرعی خوراک: ا س  میں وہ تمام صنعتیں شامل ہیں جن کا تعلق خوراک کی وسیع پیداوار اور  اس سے تیار ہونے والی اشیاء کے معائنے  سے ہے agri-food
زرعی سیّاحت: سیاحت جس میں ماہرینِ زراعت  کسانوں کو مفید مشوروں سے نوازتے ہیں agri-tourism
زرعی حیاتیاتی تنوع: حیاتیاتی تنوْع کے زراعت اور خوراک کی پیدا وار پر اثرات agro biodiversity
زرعی کیمیائی صنعت: صنعت کی وہ شاخ جو کیڑے مار ادویات اور کھادیں وغیرہ بناتی ہے agrochemical Industry
زرعی کیمیائی ادویات اور کھادیں agrochemicals
زرعی موسمیات: آب وہوااور اس کےزراعت پر اثرات کا مطالعہ agro climatology
زرعی ماحولیات: فصلات پیدا کرنے والے علاقوں کے ماحول اور ان کے فصلوں پر اثرات کا مطالعہ agro ecology
زرعی ماحولیاتی نظام : فصل پیدا کرنے والےعلاقے میں جانداروں کا  گروہ           agro ecosystem
زرعی  جنگلات : فصلوں اور درختوں کا اکٹھے اُگانا agro forestry
زرعی صنعت: صنعت جس کا تعلق زرعی پیداوار کی فراہمی اور اس کی تقسیم سےہو agro industry
ماہرِ زراعت: وہ شخص جو فصلوں کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے مشورہ یا  ہدایات دے agronomist
علمِ زراعت و کاشتکاری/فلاحت/دیہی معاشیات agronomy
جانوروں کی صحت کا ڈویژنل  دفتر AHDO(Animal Health Divisional Office)
جاوروں کی صحت کا افسر AHO(Animal Health Officer)
زمین کی اوپری سطح A   horizon
1۔ فعال جُزو 2۔ مصنوعی تخم ریزی/مصنوعی تخم پاشی/ مصنوعی طور پرنر کے بیج کا مادہ کے تولیدی اعضاء میں داخل کرنا AI1(active ingredient, artificial insemination)
کسی جانور کی  مصنوعی نسل کَشی کرنا AI2) to inseminate an animal artificially(
زرعی صنعت کی مشاورتی کمیٹی AIAC(Agricultural industry advisory committee)
زرعی صنعتی اتحاد AIC ( Agricultural Industries Confederation)
جانوروں کی نسل کَشی کا مرکز AI Centre(Animal insemination centre)
ہوائی پیوند کاری: پودے کی افزائش کا طریقہ جس میں پودے کے تنے کو جُزوی طور پر کاٹا جاتا ہے  اور اسے مرطوب  کائی سے لپیٹ دیا جاتا ہے۔کٹاؤ کی جگہ سے جڑ پھوٹتی ہے جو نئے پودے کی شکل اختیار کر لیتی ہے air layering
ہوائی آلودگی: گیس ، دھواں اور کیمیائی مادوں کا ہوا میں شامل ہو کر ہوا کو کثیف بنانے کا عمل air Pollution
برصیّت: چٹاک پڑنا: جسم میں رنگین مادے کی کمی کی وجہ سے بال اور جلد کا سفید ہو جانا albinism
برصیت کا شکار شخص/ بالکُل بھورے رنگ کا آدمی جِس کے جِسم کی جِلد میں رنگ پیدا کرنے والا مادّہ نہیں ہوتا albino
انڈے کی سفیدی / نباتات گری / مغز / گودا: بیج کی جلد اور جنین کے درمیان پائے جانے والا مادہ albumen
البیومن: پانی میں قابِل حل پروٹین جو انڈے کی سفیدی ، دُودھ ، خون  ، جانوروں  اور پودوں وغیرہ میں پائی جاتی ہے albumin
البوموس / اِنہِضامی لَحمِيات:  آب باشيدگی سے بَنا ہُوا مُرَکَّب/ پروٹیولائیسس کا اولین حاصل albumose
زرعی زمین کی تقسیم کا مخفف ALC(agricultural land classification)
توسہ : بید کی قسم کا ایک درخت alder
الڈوسٹیرون: سٹیرائڈ ہارمون جسے ایڈرینل کارٹیکس تیار کر کے خارج کرتا ہے۔ سوڈیم اور پوٹاشیم آئینز کے اِرتکاز کو کَنٹرول کَرتا ہے ۔ پوٹاشیم کے اخراج کو زیادہ کَرتا ہے aldosteron
الڈرین ۔ جراثیم کُش مادہ جو انسانوں اور حیوانوں کے لیے مضر ہے۔فصلات کے لیے  کیڑے مار دوا کے طور پراستعمال ہوتا ہے۔ اب اس کا استعمال کم و بیش متروک ہو چکا ہے aldrin
آردینہ/دلیا:وہ سفید مادہ جو بیجوں کے مغز میں پایا جاتا ہے / اناج میں موجود سفید چھوٹے دانے aleurone
بَرسيم /فُصفُصَہ / لُوسَن: مویشیوں کے چارے اور طب میں  استعمال ہوتا ہے۔ معروف ٹانک الفاالفا  ٹانک اسی کے پھولون کا جوہر ہوتا ہے۔ ایک بار کاشت کرنے سے چھ فصلیں دیتاہے alfalfa, lucerne
کائی/ الجی /اُشنَہ /جوہَڑ جالا / جَل دُوب / صُوفُ البَحَر: نباتات کا گروہ جس میں جڑ تنا اور پتے نہیں ہوتے۔ پودوں کی سادہ ترین قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی 20 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ یک خلوی اور کثیر خلوی  دونوں ہوتی ہیں algae
کائی کُش ادویات/کائیوں کو مارنے والی شئے algaecide
کائی  کا زہر: جب کائیاں  گلتی سڑتی ہیں توان سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں algae poisning
ماہرِ اُشنیات/کائی شناس/خاشاک شناس: نباتیات کی اس شاخ کا طالب علم جو آبی گھاس اور خس و خاشاک سے متعلق ہے algaeologist
کائی شناسی/خاشاک شناسی/اُشنیات: نباتیات کی ایک شاخ جو آبی گھاس اور خس و خاشاک سے متعلق ہے algaeology
بدیسی/اجنبی: جانوروں اور پودوں کی وہ اقسام جو مقامی نہ ہوں alien exotic
انہضامی نالی/ قَنات ہاضمَہ: وہ نالی جو منہ سےمقعد تک جاتی ہے alimentary canal
جوکھار/الکلی/اساس: ایک ایسا مادہ جو تیزاب میں ملایا  جا ے تو دونوں کے اثرات زائل کر دیتا ہے alkali
الکلی کی جمع alkalies
الکلی سے تعلُق یا الکلی کی خصوصیات رکھنے والا alkaline
غالب الکلی: جس میں تیزاب سے الکلی کی مقدار زیادہ ہو اور اِس کی پی-ایچ 7 سے زیاددہ ہو alkaliner
القلویت/شوریت: کسی چیز میں الکلی کی مقدار کا موجود ہونا alkalanity
القَلی نُما / قَليا / قَلياسا  /اساسی:: نائيٹروجَن رَکھنے والی اساسی اشيا/ سخت قسم کا شورہ رکھنے والی چیزیں alkaloid
الیل: کروموسومز کے جوڑوں پر ایک ہی مقام پر واقع جین کی دو یا دو سے زائد متبادل شکلوں میں سے ایک allele
الیلی علاج: علاج جس میں ایک پودے سے خارج ہونے والے کیمیائی مادے دوسرے پودوں کی نشونما روک دیتے ہیں allelopathy
حسّاسیہ/حساسیت زا: حساسیت پیدا کرنے والی کوئی شئے۔زردانوں اور خاکی گردہ سے لوگوں کو عموماًحساسیت ہوتی ہے allergen
حسّاسیّت سے متعلق allergenic
حساسیت/الرجی /خارش : بیرونی مادوں  سے حساسیت خواہ وہ بے ضرر ہوںمثلا دھواں ،خوشبو ، گَردہ وغیرہ allergy
پُشتی کاشت: درختوں کی قطاروں کے درمیان پودوں جیسے مکئ،سرسوں  وغیرہ کی کاشت تاکہ زمین کا کٹاؤ نہ ہو alley cropping
گنڈانہ: ایلیم جنس کا کوئی گٹھیلا  پودا/ لاطینی نام کےپودوں کی قسم جس میں پیاز اور لہسن وغیرہ شامل ہوں allium
دوسرا /مختلف /سابقہ/دیگر/غیر allo
پیوندی/قلمی: باروری کے بغیر افزائش کی صَلاحِيَت رَکھنے والا allogamous
غیر باروری/پودوں کی پیوند کاری: پودوں میں ایک دوسرے کو زرخیز کرنے کا عمل/زیرگی کے ذریعے باروری allogamy
ہم نوع پیوند کاری: کسی پودے کے ریشے کی اسی نوع کے پودے سے پیوند کاری allograft
غیر مکانی :  ایک ہی قسم کےپودوں سےمتعلق جو  کا دنیا کے مختلف حصوں میں اگتے ہیں۔ اس لیے ان میں دگر تولید (cross breeding) نہیں ہو سکتی allopatric
الاٹ کرنے کا عمل/نام لگانے کا عمل : زمین کا قطع جو بلدیہ کسی فرد کوفصلوں کی کاشت کے لیے تفویض کرے allotment
وہ ریل جو تمام قسم کی سطحوں پر چل سکتی ہے ATV(all terrain vehicle)
بھل سے متعلق/سیلابی زمین کے بارے میں  : سیلابی مٹی سے متعلق  جِسے دریا نے جمع کیا ہو Alluvial
بھل:سیلاب کی لائی ہوئی باریک زرخیز مٹی alluvium
پہاڑی چراہ گاہ جو عام طور پر گرمیوں میں چرائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے alm
بادام: بادام نامی پیڑ کا پھل جو میٹھا بھی ہوتا ہے اور تلخ بھی almond
روغنِ بادام/بادام کا تیل almond oil
بلند پہاڑی چراہ گاہ alp
امریکی بھیڑ: اونٹ سے مشابہہ ایک جانورجو جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے alpaca
الفا تیزابات: شہتوت کے خاندان کے ایک درخت کے تیزابات جو درخت کو کڑوا ذائقہ دیتے ہیں alpha acids
الفا ایمائیلیس: گندم میں پایا جانے والاایک خامرہ جو نشاستہ کو شکر میں بدلتا ہے alpha amylase
الپائنی چراگاہیں: بلند پہاڑوں پر پائی جانے والی چراہ گاہیں alpine pastures
الپائنی پودے: بلند پہاڑوں پر پائے جانے والےپودے alpine plants
متبادل کاشتکاری: ایسی زمین جہاں قابل ِکاشت فصلیں اور گھاس کو چند سال بعدبدل کر بویا جاتا ہے alternate husbandry
متبادل ٹیکنالوجی: زراعت میں روایتی ٹیکنالوجی کا استعمال جو مقامی طور پرتیار کی جاتی ہے alternate technology
جوفیرہ /جوف دَندان : اِنہیں  پتلی ہَوائی تھیلیاں بھی کہتے ہَیں ۔۔ اِن  اجواف میں باریک نالیوں کا جال بِچھا ہوتا ہے جِن کے ذَریعے ناقَص خُون پھیپھڑوں میں پُہَنچَتا ہے ۔ دانت میں خالی جگہ کو بھی کَہا جاتا ہے alveolus
زرعی رہن کی کارپوریشن کامخفّف AMC(agriculture mortgage corporation)
امریکی ارنا بھینسا: کوہان دار بڑے بالوں والا امریکی بھینسا American bison
امریکی پرندوں کےجھول کا مخفف American foul brood (AFB)
امائنو ایسڈ: ایک کیمیائی مرکب جو پروٹین کا حصہ ہوتا ہےـپروٹین پہلے امائنو ایسڈ میں ٹوٹتی ہے amino acid
امونیا: تیز چُبھتی ہوئی بو والی گیس جو پانی میں حل ہو جاتی ہے۔ مریض کو ہوش میں لانے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے ammonia
امونیائی/امونیا سے متعلق ammonical
امونیا سے حاصل کردہ نائٹروجن ammonical Nitrogen
امونیائی عمل کاری: بھوسے کو امونیا استعمال کرکےمزیدار غذائیت بخش بنانے کا عمل ammonical Treatment
امونیا سے بننے والا آئن ammonium
امونیم نائٹریٹ کھاد: سفوف اور دانے دار دونوں شکلوں میں ملتی ہے ammonium Nitrate
امونیم فاسفیٹ: ایک بے رنگ قلمی ٹھوس جو پانی میں حل پذیرہےاور کھاد کے طور پر استعمال ہوتا ہے ammonium Phosphate
انفسی سیّال: ایک سیال  مادہ جو رحم کے گرد ہوتا ہےاور اس کی حفاظت کرتا ہے amniotic fluid
امیبا : پانی میں پایا جانے والا ایک یک خلوی جاندار۔ زندگی کی ابتدائی صورت کی نشاندہی کرتا ہے ۔ یہ جاندار ہضم و  جذب ،سانس ،  اخراج ،  اور تولید کی صلاحیتیں رکھتا ہے ۔ اس کی ایک قسم انسان میں پیچش پیدا کر سکتی ہے amoeba
امیبا کی جمع amoebae, plural of amoeba
امیبا کے متعلق amoebic
امداد کے مجموعی پیمانہ کا مخفّف AMS(Aggregate measure of support)
امائیلیس: ایک خامرہ جو نشاستہ کو شکر میں تبدیل کرتا ہے amylase
تعمیری سٹیرائڈز: خامرے جو نشونما کو بڑھاتے اور پٹھوں کی تعمیر کرتے ہیں anabolic steroids
تعمیری تحول: وہ عمل جس میں سادہ کیمیائی اجزاء کی بنیاد پر پچیدہ اجزاء بنتے ہیں anabolism
کم خونی/قلّت الدم:  خون میں ہیموگلوبن کی کمی کی بیماری anaemia, anemia
قلتُ الدم کا مریض/خون کی کمی کا مریض anaemic
نا ہوا باش: آکسیجن کے بغیر زندہ رہنے والا anaerobic
نا ہوا باشی: آکسیجن کے بغیر زندہ رہنے کی صلاحیّت anaerobically
نا ہوائی تحلیل/غیر ہواباش توڑ پھوڑ: آکسیجن کی موجودگی کے بغیر جرثوموں کا نا میاتی مادوں کو توڑنا anaerobic decomposition
نا ہوا باش ہاضِم: ہوا کے بغیر نامیاتی مادوں کی تحلیل کرنے والا۔ یہ ہاضم پودوں کی خوراک کو گیس میں بدلتے ہیں anaerobic digester
نا ہوا باش ہضم: نامیاتی مادوں کی بغیر آکسیجن کے توڑ پھوڑ۔ ایک ایسا عمل جو بہت سے فالتو نامیاتی مادوں کی بدبو کو ختم کر دیتا ہےتاکہ وہ زرعی زمین کے لیے استعمال ہو سکیں anaerobic digestion
ناہوا  باشی /آکسیجن کے بغیر anaerobism
بے ہوشی/بے حسی/فُقدانِ حِس anaesthesia
تجزیہ کرنا /تحلیل کرنا /تعین یا تحلیل سے گزارنا analyse, analyze
تَجزِيَہ / تَحليل : کِسی مُرَکَّب شے کو  اس کےاجزائے تَرکيبی ميں الَگ کَر دينے کا عمل analysis
تجزیہ کار: جو شخص اشیاء کا مطالعہ کرتا ہے کہ وہ کس چیز کی بنی ہوئی ہیں analyst
خون کی کمی کی وجہ سےہونے والی بیماری anaplamosis
استحکام  جڑِ : پودوں کی  جڑوں کی زمین سے پکڑ مضبوط رکھنے کی صلاحیت anachorage
انکونا: انڈے دینے والی مرغیوں کی  قسم جن کے سفید پروں کے کنارے سیاہ ہوتے ہیں ancona
انڈالوسین: 1۔ گہرے سرخ رنگ کے مویشی جو گوشت حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتےہیں 2۔ نیلے پروں والی انڈے دینے والی مرغیوں کی ایک نسل andalusian
انجلیق: گہرے سبز تنے والا پودا جو مٹھائی بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے angelica
انجیلن: سرخ اور بھورے رنگ کاجرمن نسل کا بیل جس کے کُھر سیاہ ہوتے ہیں angeln
نہاں تخمی/در تخمی/بند تخمی: ایساپودا جس کا بیج پھل کے اندر ہوتا ہے۔ جیسے مالٹا، سیب ، تربوز وغیرہ angeosperm
اینگلو نیوبین: سخت جان بکری کی ایک قسم جو بہت زیادہ دودھ دیتی ہے Anglo Nubian
انگورا: بکری  یا خرگوش کی ایک قسم جس کی اون بہت نفیس ہوتی ہے Angora
ایبرڈین ایگنس:اسکاٹ لینڈ کا سیاہ رنگ کا لمبے بالوں والا مویشی جس کے سینگ لمبے ہوتے ہیں Aberdeen Agnus
جانوروں کی بیماریوں کی تحقیقی تنظیم Animal Diseases Research Association(ADRA)
جانوروں کی صحت کا 1981 کا برطانوی قانون جس کامقصدجانوروں کی صحت کی حفاظت تھا Animal Health Act(1981)
جانوروں کی صحت کا 2002 کا قانون: اس قانون کا مقصد جانوروں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام تھا  جیسے منہ کُھر وغیرہ Animal Health Act(2002)
جانوروں کی صحت کا ضلعی دفتر Animal Health Divisional office (AHDO)
جانوروں کی صحت کے دفتر Animal Health Office( AHO)
جانوروں کی صحت کی منصوبہ  بندی Animal Health Planning( AHP)
فارمی جانوروں کی نسل کَشی اوردیکھ بھال کا عمل animal husbandry
جانوروں کے معائنے کا افسر/افسرِ معائنہ برائے حیوانات animal inspector
بہبودِمویشیاں: جانوروں کے خلاف روا رکھا جانے والا سلوک اور جملہ پریشانیوں سے نجات کے لیے اقدامات اٹھانا animal welfare
پارلیمینٹ کا قانون جو 2006 میں عمل  میں لایا گیا جس میں جانوروں کی بہبود کے متعلق  قوانین کو بحال اور باقاعدہ منظم کیا گیا Animal Welfare Bill(AWB)
ضابطہ برائے بہبودِ مویشیاں Animal Welfare Code(AWC)
یک سالہ: پودا جسے اگنے سے لے کر پھل پھول لانے تک  ایک سال کا دورانیہ درکار ہوتا ہے۔ Annual
چراہ گاہ کی سالانہ گھاس: تمام قابلِ کاشت اور گھاس کی فصلوں میں سے زیادہ کاشت ہونے والی گھاس annual meadowgrass
سالانہ بچھوبوٹی کی  جھاڑی annual nettle
زراعت کا سالانہ جائزہ Annual Renew of Agriculture(ARA)
برطانیہ میں زراعت Agriculture in United Kingdom(AUK)
سالانہ دائرہ/سالانہ حلقہ: درخت کے تنے میں بننے والا سالانہ دائرہ annual ring
بے شبقی : ممالیہ جانوروں میں نسل کَشی کے موسموں کا درمیانی عرصہ جب جنسی  ہیجان موجود نہیں ہوتا anoestrus
انٹینا/کھڑبال: کیڑے مکوڑوں کے سروں پر بال جو ان کو دشمن سے بچانے اور خوراک کے حصول میں مدد دیتے ہیں antenna
پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرنے والی دوا anthelmintic
زيرَہ دان /زَر دان :   پودے کے نر اعضائے تولید  کا وہ حِصَّہ جِس ميں زيرَہ يا زَر دانے ہوتے ہيں anther
گُل کشائی: پھول کھلنے کا عمل anthesis
رنگین مادہ گُل/پگمنٹ/گل لونی/صبغہء گُل: پھولوں ، پھلوں اور پتوں کا حل پزیر بنفشی ، سرخ اور نیلے رنگوں کا مادہ anthocynin
راج پھوڑا / دُنبَل / باز گَرد پھوڑا / ہزار چَشمہ :  مویشیوں کی چھُوت کی بیماری جو اِنسان کو بھی لَگ سَکتی ہے ۔ ایک جَراثیمی بیماری جو ایک جَرثُومے بے سَی لس اینتھریس سے ہوتی ہے۔ بھیڑوںوغیرہ کا مرض anthrax
پھپھوندی سے تیار کردہ جراثیم کُش/ضد نامیہ/ضد حیوی ادویات antibiotic
تریاقیہ: خون کے اندر بننے والا مادہ جو جراثیم کو تلف کر دیتا ہے antibody
ضڈ ٹھوس شئے:خوراک میں شامل کی گئی وہ شئے جو اسے ٹھوس  نہ بننے دے anticaking additive
پھپھوند کُش: پھپھوندی کو ختم کرنے یا اس کی افزائش کو روکنے والی دوا antifungal
تریاق زا: ایسی دوا یا شئے   جو ضد جسمیوں(antibodies) کو پیدا کرنا شروع کردیتی ہے antigen
خوردبینی جسمیوں  جیسےبکٹیریا،وائرس وغیرہ کے خلاف کام کرنے والی دوا۔ antimicrobial
تکسید روک: عملِ تکسید کو روکنے والا عامل جو خصوصا کھلی ہوا میں رکھی ہوئی اشیاء کی حفاظت کے لیے استعمال ہوتا ہے antioxidant
ضِد مزاحمت حکمتِ عملی: پودوں میں کیمیائی مادوں کے خلاف مزاحمت روکنے والا عمل antirisistance strategy
جراثیم کُش/دافِع عفُونَت / عفُونَت رُبا: گندگی سے بچانے والی  یا زخموں میں جراثیم پیدا ہونے سے روکنے والی دوا antiseptic
وہ مائع جس میں کسی خاص بیماری کے خلاف  عمل کرنے والا مادہ ہو  جو خون پیدا کرتا ہے antiserum
دافِع سَم/دافع زہر : مادّہ جو جِسم میں پیدا ہوتا ہے اور جراثیم سے بننے والے زہر کے ساتھ مِل کر اِسے بے اثر بنا دیتا ہے antitoxin
تَریاقِ زہر مار: جانوَروں سے تیار شُدہ سیرَم جِسے سانپوں کے زہر کے ساتھ جِسَم میں داخَل کیا جاتا ہے ۔ سانپ کے کاٹے کے  زہر کا تریاق antivenin
قرنِ ہرن :  ہرن کے سر میں دو ہڈی نما ابھار ۔ سینگوں کے برعکس یہ عموما شاخدار ہوتے ہیں ۔ ہر سال جھڑ جاتے ہیں ۔ یہ صرف نر ہرن تک محدود ہیں   البتہ رینڈیئر کے مادہ اور نر دونوں میں یہ قرن پائے جاتے ہیں ۔ زرافوں میں بھی یہ سینگ نما ابھار مادہ اور نر دونوں میں ہوتے ہیں ۔ لیکن یہ بہت چھوٹے اور غیر شاخدار اور ہمیشہ جلد میں ملفوف رہتے ہیں antlers
مقعد/مبرّز : غذائی نالی کا اعضائے ہضم میں تبدیل ہونے کے بعد آخری سراجس میں سے فضلہ برآمد ہوتا ہے anus
سان/سِندا ن / نہائی / اہرن :  ایک موٹا لوہا جِس پر گرم لوہے کو رکھ کر  ودان  (بڑا ہتھوڑا) سے کوٹتے ہیں anvil
نمایاں قدرتی حسن کا علاقہ AONB(area of  natural beauty)
چوٹی / بُلند ترین سِرا/راس/بودی: پودے کے مرکزی تنے کا بڑھتا ہوا بالائی حصہ apex
تیلا کُش ادویات: پودے کو چمٹے ہوئے  تیلے یا   باریک حشرات کو مارنے والی دوائیں aphicide
رُکھ  جوں / تیلی / فصلی کیڑا  سبز مکھی / قَملہ سبز: ا نہیں پودوں کی جوئیں بھی کہتے ہیں aphid
تیلے یا رُکھ  جوں سے متعلق aphidian
تیلا خور/رُکھ جوں خور: رُکھ جوں کھانے والا aphidiphagous
کَملَہ / رُکھ جُوں / تيلی/تیلا: کیڑوں کی وہ قسم جو تیلے وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے aphis
مَگس بان /نَحل پَروَر : شہد کی مکھیاں پالنے والا apiarist
چھَتّا ۔/ مَکھّی گھَر / مَگس خانَہ : شہد کی  مَکھِّيوں کے لِيے بَنايا گَيا مَصنُوعی چھتّا apiary
مَگس بانی / نَحل پَروَری : شہَد کی مَکھِّياں پالنے کا پیشہ apiculture
سیب :  ایک اہم پھل جو صحت کے لیے بہت مفید ہے ۔ اس کی بہت ساری قسمیں ہیں ۔ یہ پھل دوسرے علاقوں کے علاوہ کشمیر میں بڑی مقدار میں کاشت کیا جاتا ہے apple
ترقیاتی کونسل برائے سیب و ناشپاتی APPC(apple and pear development council)
سیب کو لگنے والا کیڑا جو پھل کو بڑھنے نہیں دیتا apple blossom weevil
کسی چیز کو سطح پر لگانا /اطلاق /رسمی درخواست application
بانٹنے کا عمَل / حِصَّہ  برائے رَسدی تَقسيم :  عام زمین کو نجی فارم کے لیے دینا apportionment
موزوں ٹیکنالوجی: ایسی ٹیکنالوجی جو مقامی ماحول کے لیے سازگار اور موزوں ہو appropriate technology
منظور شدہ مصنوعات: زراعت میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادے جو حکومت کی طرف سے منظور شدہ ہوں approved products
تحقیقی کونسل برائے سیب و ناشپاتی APRC(apple and pear research council)
خوبانی/زردالو: جنسِ خوبانی کا آڑو جیسا  پھل مگر رسیلا زیادہ ہوتا ہے apricot
پانی /کشید کیا ہوا پانی /شورے کا تیزاب /پودینے کا سَت / عرق پودینہ aqua
زراعت بذریعہ پانی/آبی کاشت/آبی پودوں یا حیوانات کی پرورش۔ جیسے ماہی پروری aquaculture
آبی / پانی سے مُتعلِق / آبی پودے یا جانور سے متعلق aquatic
آبی محلول سے متعلق aqueous
آبی امونیا: گیس سے حاصل کردہ امونیا کا محلول جو بعض اوقات بطورِ کھاد بھی استعمال ہوتا ہے aqueous Ammonia
پانی سے متعلق aqui
آبی کاشت: پانی سے جانوروں اور پودوں کی پرورش کرنا۔ جیسے ماہی پروری وغیرہ aquiculture
آب اندوخت :  نَفُوذ پَذير چَٹانوں کی تہ جِس ميں پانی ہوتا ہے aquafer
آب اندوختَہ /آب خيز: ایسی زمین جس پر دریا کا پانی گذر چکا ہو یا وہ زمین جسے تھوڑا سا کھودنے پر پانی نکل آئے aquiferais
آب بَر / آب دار: پانی والی زمین aquiferous
عربی گھوڑا: گُھڑ دوڑ کے لیے مشہور گھوڑا Arab/Arabian horse
وائرس سے لگنے والی  بیماری جو وسیع  پیمانے پر باغبانی کو متاثر کر تی ہے۔اس میں پودے کے پتے مُرجھا کر کالے ہو جاتے ہیں Arabis mosaic
کاشتنی/قابلِ کاشت arable
قابلِ کاشت رقبہ کی ادائیگی کی سکیم AAPS(Arable area payments scheme)
کاشتنی فصلیں/قابل کاشت فصلیں arable crops
فصلوں کی کاشت: گوشت یا دودھ کی خاطر مویشی پروری کے برعکس محض فصلات کی کاشت arable farming
قابلِ کاشت زرعی زمین/قابلِ کاشت اراضی arable land
قابلِ کاشت زمین کی تحقیق کے اداروں کی تنظیم ARIarable research Institute Association)
قابلِ کاشت زمین arable soil
کاشتنی بوٹی:جڑی بوٹی جو قابلِ کاشت زمین  یا اس کے نزدیک اگتی ہے۔ جیسے پوست وغیرہ arable weed
اریکی ڈانک ایسڈ: ایک لازمی چربیلا تیزاب جو خفیف مقدار میں انسان اور جانور کے جگر میں پایا جاتا ہے ۔ یہ نشوونما میں کردار ادا کرتا ہے arachidonic acid
عنکبات: ٹانگوں کے چار جوڑے رکھنے والے جوڑ پایان کا خاندان جن میں کیکڑا ، مکڑی ، بچھو اور جوئیں وغیرہ شامل ہیں arachnida
عنکبی: عنکبوں میں سے کوئی ایک archanidian
شعبہ برائے زرعی اور دیہی امور ARAD(agriculture and rural affairs department)
شجر کاری / درخت اُگانے کا فن arbor
شجرستان /شجر گاہ/نباتیاتی باغیچہ arboretum
اشجار کُش ادویات: درختوں کو ختم یا تباہ کرنے والی ادویات arboricide
تنظیم برائے اشجار: درختوں کی حفاظت اور نشوونما کے لیے بنائی گئی تنظیم Arboriculture Association
شجریات سے مُتعلق/شجری یا شجریاتی arboricultural
شَجَريات / عِلمُ الاشجار / شَجَر کاری :  دَرَختوں اور جھاڑِيوں کی کاشت arboriculture
افسرِ شجریات: درختوں کے اگاؤ، نشوونما اور دیگر متعلقہ امور کا ذمہ دار شخص arboriculture officer
شَجَر کار / ماہِرِ شَجَريات/ماہرِ علمُ الاشجار arboriculturist
درخت کی مانند/شجر سا arborise
درخت شناس / درختوں کا ماہر / شجر کار/درختوں کا علم رکھنےوالا arborist
آربو وائرس: خون چوسنے والےکیڑوں کے ذریعے پھیلنے والا وائرس arbovirus
آرڈینس: ایک چھوٹا مگر سخت جان فرانسیسی نسل کا گھوڑا جو برطانیہ کے پہاڑی علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے ardennes
آر: زمین کی پیمائشی اکائی جو 100 مربع میٹر کے برابر ہوتی ہے are (a British unit)
رقبہ: زمین کا کوئی خطہ۔جیسے کسی نے اپنے رقبے میں مچھلی فارم بنایا ہے area
نمایاں قدرتی حسن کا علاقہ Area of Outstanding Natural Beauty( AONB)
دیکھئے اصطلاح " Arable Area Payments Scheme" area payment
ریتیلا / ریگستانی / خشک ریت صفت / دانے دار arenaceous
ریتلی مٹی arenaceous soils
ارجنٹے: فرانسیسی نسل کے خرگوش argente
چِکنی مَٹّی کا /صَلصَالی(کھنکتا ہوا) /مَٹيالا argillaceous
چکنی مٹی argillaceous soils
آرگینن: لازمی امائنو ایسڈ جو لحمیات کا لازمی جز ہوتا ہے arginine
ادارہ برائے تحقیق کاشتکاری ARIA(arable research institute association)
بارانی/بے آب /خشک علاقہ/ سُوکھا / بے رطوبت / بے برگ و گیاہ /بنجر arid
خشکی /سوکھا پن aridity
قِشرک :  اضافی قِشریا غلاف کا بیج کے گرد موجود ہونا ۔ عموما شوخ رنگ کا اور شیرہ دار ہوتا ہے ۔ چند ایک پودوں میں پایا جاتا ہے aril
پوست دار / چھلکے والا / خول دار arilated
قِشر / بیج کا پوست / چھلکا arillus
آرک: 1۔لکڑی یا دھات کی بنی ہوئی کھیتوں میں سامان رکھنے کی جھونپڑی2 ۔ڈربہ: سلاخوں کے جنگلے سے بنایا گیا متحرّک مرغی خانہ ark
معطر /خوشبودار: کوئی شئے، پودا یا کیمیائی مادہ جو خوشگوار تاثر دینے والی بو پیدا کرے aromatic
خوشبو دار جڑی بوٹیاں: گلاب ، چمبیلی اور کھانے کو خوشبو دار بنانے والی جڑی بوٹیاں وغیرہ aromatic herbs
کاشت کے رقبے کی کمی کا پروگرام ARP(Acreage reduction programme)
تیر سَر: یہ پودا دلدل میں پیدا ہوتا ہے ۔ تالابوں اور ندیوں میں بھی نمو پاتا ہے ۔ اس کے پتے تیر کی شکل کے ہوتے ہیں ۔ پھول سفید اور گٹھلی قابل خوردنی ہوتی ہے arrowroot
سنکھیا /سم الفار: سلیٹی رنگ کا دھاتی عنصر جو زہریلا ہوتا ہے۔ شیشے کو صاف بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ سبز رنگ بنانے کے لیے بھی کام میں لایا جاتا ہے ۔لکڑی کو محفوظ رکھتا ہے اور اس  کے مرکبات کو ادویات ،خصوصا جلد کے لیے بننے والی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے arsenic
سنکھیائی دوا یا ادویات کا گروہ  جو دراصل سنکھیا کے زہریلے  آکسائیڈز ہیں arsenical
سنکھیاکے دیگر دھاتی عناصر کے ساتھ مل کربننے والے مرکبات arsenide
چھوٹی کھالیوں کے پانی کو لے جانے والا بڑا کھالا arterial drain
فواری کنواں :  کِسی پائپ کو زمین میں اِتنی گہرائی تک لے جانا کہ وہ پانی تک پہنچ جائے ۔وہاں پانی کا دباؤ اتنا ہوتا ہے کہ پانی سطحِ زمین تک آ جاتا ہے artesian well
جوڑ پایہ/بند پایہ: جوڑ دار پاؤں والا جانور۔ جیسے کیکڑا، بچھو، مکڑی وغیرہ arthropod
جوڑ پایان/بند پایان: جوڑ دار پاؤں والے جانوروں کا خاندان arthropoda
کنگر/فرشوف: ایک سبزی جسے خاص فصل کے طور پر کاشت کیا جاتا ہے ۔ اسے ہاتھی چک بھی کہتے ہیں artichoke
مصنوعی: جسے انسان نے بنایا ہو اور قدرتی طور پر نہ پایا جاتا ہو artificial
مصنوعی کھادیں /کیمیائی کھادیں: قدرتی کھادوں (گوبر ، گلی سڑی نامیاتی اشیاء وغیرہ) کے برعکس کیمیائی مادوں سے بنائی جانے والی کھادیں artificial fertilizers
مصنوعی تولید: خصوصی انتخاب کردہ نر کےمادہء تولید کو مادہ کے اعضائے تولید میں  داخل کر کےنسل  کَشی  کرنے کا عمل artificial insemination
مصنوعی کھادیں: مصنوعی طور پر تیار کردہ  کیمیائی اشیاء جو زمین کی زرخیزی کو بڑھاتی ہیں artificial manure
مصنوعی انتخاب: لوگوں کا اچھے جانوروں اور پودوں کا انتخاب کرنے کا عمل جن سے نئی نسلیں تیار کی جا سکتی ہیں artificial selection
کھیتوں سے  متعلق لاطینی لفظ جو پودوں کے بہت سے جینیاتی ناموں کے لیے استعمال ہوتا  ہے arvensis
جاپانی پودینہ/پہاڑی پودینہ arvensis mentha
اسبَسطوس :  ایک ریشہ دار مَعدنی شے جو حَرارَت کے لیے غَیر مُوصَل ہوتی ہے ۔ اِنسانی صِحَت کے لیے مُضِر ہے ۔ سانس کے ذریعے اندَر جا سَکتی ہے اس لیے اِس کے اِستَعمال میں احتیاط ضَرُوری ہے asbestos
صفار: چھوٹی آنت میں رہنے والے کیڑوں کی قسم ascaris
کھُمبِيوں يا فِطرات کی اعلی قِسَم / مَخروطی ، طَشتَری يا پيالَہ نُما اجسَام جِن ميں تھيلياں : تَخمَک/بَذرے اور بے زَر تار ہوتے ہيں ascocarp
ایسکوکائیٹا: دالوں اور پھلیوں کو متاثر کرنی والی بیماری ascochyta
ایسکاربک تیزاب: حَياتين سی جو تُرشاوَہ پھَلوں ؛ ٹَماٹروں اور سَبزِيوں ميں موجود ہوتا ہے ۔اِسے مَصنُوعی طور پَر بھی تَيار کيا جاتا ہے ascorbic acid
غیر جنسی /لا جنسی/غیر تناسلی: جنسی عمل کے بغیر asexual
غیر جنسی طور پر/لا جنسی انداز سے:قلموں کے ذریعے نئے پودے پیدا کرنا غیر جنسی تولید کا طریقہ ہے Asexually
لا جنسی تخلیق/ بے تناسل نسل :  ایسے ارکان کی اولاد جو جنسی تولید کے بغیر پیدا ہوئی ہو asexual generation
غیر جنسی تولید/ملاپ کے بغیر تولید asexual reproduction
1۔درختِ راکھ  جو زیتون کی نسل سے تعلق رکھتا ہے2۔ جلے ہوئے نامیاتی اجزاء کی راکھ ash
مار چوف/موصلی سفید: سوسن قبیلے کی ایک صدا بہار بوٹی۔یہ ایک یورپی پودا ہے جسے سبزی کے طور پر کھایا جاتا ہے asparagus
مارچوف پھلی: جنوبی یورپ کا پودا جس کا ڈوڈا کھایا جاتا ہے asparagus pea
پہلو/سمت/طرف: وہ سمت جو سورج کی روشنی کے زمین پر پڑنے کو متاثر کرتی ہے۔ ڈھلوان زمین پر سورج کی کرنوں کی سمت کا تعیّن کرنا فصلوں کے لیے  فائدہ مند ہوتا ہے aspect
سفیدا یا درخت حور جِس کے پتّے لرزتے رہتے ہیں۔پاپلرجنس سے تعلق رکھنے والا پودا ہے aspen
چَنارِِ لرزاں :  سفيدے کی ايک قِسَم جو اپنے لَرَزتے پَتوں کے باعِث بہَت مَعروف ہے aspen asp
اسفَر جَلوسیت :  یہ مَرض ایسے اشخاص میں پائی جاتی ہے جو غَلّہ یا بیجوں کا کاروبار کَرتے ہَیں ۔ بھُوسے سے ہونے والی بیماری۔ یہ مرض اسفر نامی پھپھوندی کے لگنے سے پیدا ہوتی ہے aspergiliosis
گَدھا /خَر: گھوڑے کے خاندان سے تعلق رکھنے والا  لادو جانور ass
حیاتیاتی تعلق/دو اشیاء کے مابین ربط/تنظیم/دو کیمیائی مادوں کے درمیان ربط association
دیہی سکاٹ لینڈ کی حفاظت کی تنظیم  APRS(association for protection of rural Scotland
جسمانی ورزش کے ذریعے جانوروں کے علاج کا مستند ادارہ ASPAT(association for chartered  physiotherapists in Animal therapy)
یک صنفہ ملاپ: ایک جیسی ظاہری شکل رکھنے والے نر اور مادہ  جانوروں کے مابین  جنسی ملاپ assortive mating
ضمانتی سکیم: گاہکوں کو معیاری  پیداوار دینے کی سکیم assurance scheme
برطانیہ میں ایک تنظیم جو چھوٹے سرخ ٹریکٹر کی ضمانت کی ذمہ دار ہے assured food standards (AFS)
گُلِ مینا کا خاندان: مخلوط پھول والے پودوں کا خاندان/پھولدار پودوں کا عام اور بہت بڑا خاندان Asteraceae
گُلِ مینا کے خاندان  کے پودوں سے متعلق Asteraceous
دمہ/ضیق النفس: سانس کی نالیاں تنگ ہونے کے باعث سانس لینے میں دُشواری ۔ سانس کا مُسَلسَل اُکھَڑنا asthma
درختوں اور پھل دار پودوں پر جڑی بوٹیاں تلف کرنے والی ادویات کا چھڑکاؤ asulam
جَدّیَت / رَجعَت بَسلَف: کسی جاندار کی جینیاتی خصوصیت کا دوبارہ نمودار ہونا /ایسی وَراثتی خَصُوصیات جو ایک یا زیادہ نَسلوں میں ظاہِر نہ ہو ں،اِن کا اچانَک دوبارہ ظَہُور۔ atavison
ماحولیاتی زندگی: جاندار کا کسی ماحول میں زندہ رہنے کا دورانیہ atmospheric lifetime
فضائی آلودگی/ہوائی آلودگی atmospheric pollution
ایٹرازین: جڑی بوٹی کُش دوا جو اُگتے ہوئے پودوں کو ختم کر دیتی ہے atrazine
اُطاق/جوف: دل کے دو  بالائی خانوں میں سے ایک خانہ atrium
جوان سؤروں کی ناک میں ایک بکٹیریائی  سوزش   کی بیماری جس سے ان کی تھوتھنی کی شکل بگڑ جاتی ہے atrophic rhinitis
عرقِ مکو: ایک دوا جو مکوہ  یا پیلک نامی بوٹی سے حاصل ہوتی ہے۔ بیلا ڈونا اسی بوٹی کا نام ہے۔اس  کاپھل اور ساگ بھی کھایا جاتا ہے۔دل کی دھڑکن کو اعتدال پر لانے اور پٹھوں کے سکون کے لیے استعمال کی جاتی ہے atropine
معاون آلہ: مشین کے ساتھ جوڑنے والا آلہ۔ جیسے گنے کا رس نکالنے والے بیلن کو ٹریکٹر سے جوڑا جاتا ہے attachment
اختتامی خُردبینی جاندار:مرض آورکمزور خُردبینی جاندار: زہریلا پن کھودینے والے  والے بیکٹیریا اور وائرس attenuated strains
اختتامی ویکسین:ویکسین جو مرض آور جراثیم کی مرض پھیلانے کی طاقت کم کر دیتی ہے attenuated vaccine
تصدیق شدہ علاقہ: علاقہ جو جانوروں کی کسی خاص بیماری سے محفوظ ہو attested area
مصدقہ ریوڑ: بھینسوں کا  دق سے محفوظ  ریوڑ attested herd
جاذِب: کسی جاندار کو کشش کرنے والا کیمیائی مادہ۔ جیسے فیرومون((pheromone attractant
ہر جگہ چلنے والی گاڑی ATV(All terrain vehicle)
بینگن کا پودا یا پھل/بتاؤں: گرم علاقے کا ایشیائی پودا aubergine
اوبرک: جنوبی فرانس میں مویشیوں کی نایاب نسل Aubrac
نیلامی کرنا/بولی لگانا:بولی یا نیلامی کے ذریعے اشیاء کو بیچنا جس میں جو بڑھ کر دام لگائے چیز اسے بیچ دی جاتی ہے auction
نیلامی کرنے والا auctioneer
برما : لکڑی یا زمین میں سوراخ کرنے والا آلہ auger
آجیزکیز:متعدی وائرل بیماری جو سوروں میں شدید خارش پیدا کرتی ہے اور بالآخر موت کا سبب بن جاتی ہے Aujezkeys   disease
بطن: دل کے بالائی خانوں میں سے ایک جوور یدوں سے خون وصول کرتا ہے auricle
آسٹریلارپ: سیاہ رنگ کی آسٹریلوی نسل کی مرغیوں کی نسل Australorp
جُزو تَرکيبی کے طَور پَر بمعنی  خُود یا آپ Auto-
خود زواج /خود باروری : ایک ہی پھول میں  وقوع پزیر ہونے والا زیرگی اور پھر باروری کا عمل واقع ہونا autogamy
دودھ دھونے کے بعد مشین کے نچلے  حصے کا خود بخود الگ ہو جانا ACR(automatic cluster removal)
ٹریکٹر کے ہائیڈرالک نظام کا    اپنے آپ کُنڈے میں پھنس جانا automatic pick –up hitch
خود کار سازی/خود کاریت/مشینیّت: انسانی مزدوروں سے بچنے کے لیے مشینری کا استعمال automation
خود پرور/اپنی پرورش آپ کرنےوالے: ایسے جاندار جو اپنے نامیاتی اجزاء غیر نامیاتی مادوں سے تیار کرتے ہیں ۔مثلاً بیکٹیریا وغیرہ autotroph
خود پرور جاندار: جاندار جو اپنے نامیاتی اجزاء غیر نامیاتی مادوں سے تیار کرتے ہیں بیکٹیریا وغیرہ autotrophic organisms
خزاں مکھی/پت جھڑ مکھی: ایک تنگ کرنے والی  مگرنہ کاٹنے والی مکھی autumn fly
آکسِن: پودوں کا ایک ہارمون جو نشونما بڑھاتا یا تیز کرتا ہے auxin
دستیاب پانی: پودوں کی جڑوں کو  ملنے والا پانی available Water
دستیاب پانی کی گنجائش AVC(available water capacity)
جئی کے خاندان کا لاطینی نام Avena
مام خنازیر کی اوسط قیمت Average all pigs price (AAPP)
پرندے/طیّور aves
طیّور سے متعلق/پرندوں کے بارے میں avian
پرند زکام: پرندوں کا زکام جو انسانوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ avian flu (bird flu)
چڑیا گھر / پرند خانہ/ چڑیا خانہ aviary
مرغیوں کی رہائش کا نظام: ایسا نظام جس میں پرندے کھلی فضا میں رہتے ، ورزش کرتے اور پرورش پاتے ہیں aviary System
مگر ناشپاتی/ایواکیڈو: ایک درخت کا ناشپاتی کی شکل کا سبز پھل جو امریکہ ، اسرائیل اور سپین وغیرہ میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس میں لحمیات اور دیگر غذائی اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ اسے غذائی فصل کے طور پر کاشت کیا جاتا ہے avocado
مزارع کی زراعت چھوڑنے سے پہلے بوئی گئی فصل away going crop
زرعی اجرتی بورڈ AWB(agricultural wages board )
پانی کی دستیاب گنجائش AWC( Available Water capacity)
بالو / بانجر / کسار/کسیر: کسی گھاس یا اناج کے خوشے پر موجود باریک بال۔جیسےگندم اور جو کے سٹے پر لگے تیکھے بال جو چھو جانے پرچبھتے ہیں awn
بغل/گوشہ: وہ بالائی زاویہ جو کسی درخت کے پتے یا تنوں یا شاخ اور تنے کے درمیان ہوتا ہے axil
بغلی/ بغل سے متعلق axillary
بغلی کونپل /بغلی کلی: نئی کونپل یا شاخ جو پتے اور ڈنٹھل کے مقام اتصال سے پھوٹے axillary bud
گھریلو سفید بڑی بطخوں کی قسم Aylesbury
آئرشائر: سکاٹ لینڈ کے اسی نام کے ایک گاؤں کی گائے Ayrshire
آئزارول: جنوبی یورپ کا ایک قسم کا پھل azarole
ازولا :  آبی فرن کا ایک گروہ جو ماحول سے بڑی مقدار میں نائٹروجن اخذ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ چاول کاشت کرنے والے نشیبی علاقوں میں اسے زرخیز فصل کے طور پر اگایا جاتا ہے azolla
آزولوبیکٹر: زمین میں نائٹروجن کی مقدار پورا رکھنے  والے بیکٹیریا azolobactor
B
برطانوی زرعی کیمیائی کھادوں کی تنظیم BBA(British agrochemical  association)

221.120.215.134 12:19، 3 اکتوبر 2022ء (م ع و)

اصطلاحات زراعت[ترمیم]

بار آبیار/بار آبپاش: ایسا پائپ جس میں  سے آبپاشی کے لیے سولہ فوارے نکلتے ہیں baars irrigator
تقریباً 12 ماہ کی عمر کے مویشی کا گوشت baby beef
عصوی/عصا یا ڈنڈا نما جراثیم سے متعلق bacillary
عصوی سفید پیچش: مرغیوں کی متعدی  اور قاتل بیماری جو سلمونیلا پلورم سے ہوتی ہے bacillary white diarrhea
عصیہ/عصا نما بکٹیریا: ڈنڈے کی شکل کے وہ گرام مثبت بیکٹیریا جو ہوا میں زندہ رہتے ہیں bacillus
سمت تبدیل کرنا: شمال نصف کرے میں سمت کوخلافِ گھڑی وار اور جنوبی نصف کرے میں گھڑی واربنانا back
چھکڑے کی گدی کے اوپر رسی کی گرہ جو دُھرے کو اوپر رکھتی ہے۔ یہ پٹی گھوڑے کی گردن پر سے گذرتی ہے back band
عقبی تختہ: کمر کو سیدھا رکھنے یا سہارا دینے کے لیے باندھا جانے والا تختہ backboard
رجعی دوغلاہٹ: دوغلی نسل کو واپس والدین  میں سے کسی ایک جیسا بنانا backcrossing
اختتامی خزاں: خزاں کا آخری حصہ back end
پس منظر/نظر انداز کردہ: کیفیّات  کا سیٹ جو ہمیشہ ماحول میں رہے مگر دیگر کیفیّات کی نسبت کم اہم ہو background
سُوَر کی پُشت کا سينکا ہُوا گوشت/ سور کا نمکین خشک گوشت bacon
بیکنر: وہ سؤر جو اس قابل ہو کہ اس کا بیکن بنایا جا سکے baconer
بکٹیریا / جراثیم : خورد بینی جراثیم جو برہنہ آنکھ سے نہیں دیکھے جا سکتے۔کچھ جراثیم نامیاتی مادوں کی تحلیل کرتے ہیں، کچھ مستقل طور پر جانوروں کی آنتوں میں غذا کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور کچھ بیماریاں پھیلاتے ہیں bacteria
جراثیمی بستر: کھردرے پتھروں والی ریت کی تہ  جو گندے پانی کو صاف کرتی ہے bacteria bed
جراثیمی/بکٹیریائی/جراثیم سے متعلق bacterial
ناسور آکلہ/پت روگ/ناسورگھُن: جراثیمی بیماری جس میں پودے کے تنے سوجھ جاتے ہیں اور ان میں سے ہلکی بھورے رنگ کی گوند خارج ہوتی ہےجس سے پتے بھورے ہو جاتے ہیں bacterial canker
بکٹیریائی انہضام: وہ عمل جس میں بیکٹیریا نامیاتی مادوں کو توڑتے ہیں bacterial digestion
مٹری آشوب:مٹر کی فصل کو لگنے والی پھپھوند کی بیماری bacterial pea blight
بکٹیریائی نمونیا: نمونیائی نبقہ نامی بکٹیریا سے پیدا ہونے والا نمونیا bacterial pneumonia
بیکٹیریا کُش /بکٹیریا خور: ایک ایسا وائرس جو بیکٹیریا کو مار ڈالتا ہے bacteriophage
بِجّو: نیولے کی نسل کا ایک  گوشت خورجانور ہے ۔یہ فصلوں کے لیے بے ضرر ہوتا ہے مگر کہا جاتا ہے کہ یہ بیلوں کی ٹی بی کا باعث بنتا ہے badger
بنجر زمین: ناقابلِ کاشت زمین badlands
درانتی سے فصل کاٹنا/گائے کا حوانہ bag
گنے کا پھوک : چورا جو گنے کا  رس نکالنے کے بعد بچ رہتا ہے bagasse
برطانوی زرعی اور باغبانی مشینری کی تنظیم BAGMA(British agricultural and garden machinery association)
بیگٹ: لمبے بالوں والے بکرے کی ایک نایاب قسم bagot
باڑے میں گھوڑوں کو الگ کرنےوالی سلاخ/دودھ دھونے والا متحرّک سائبان bail
قائمقام کارندہ: مالک کی جگہ فارم کو چلانے والا شخص bailiff
چارہ/دانہ: گھوڑوں کا چارہ ، دانہ یا ونڈہ bait
حشرات مائل پودا:کیڑے مکوڑوں کو لُبھانے والا پودا bait plant
کھانا پکانا: دَم پُخت کرنا / تَنُور کی خُشک آگ پَر پکانا / اِينٹیں يا مَٹی کے بَرتَن پَکانا bake
تنور میں پکانے کے لیے منتخَب کردہ  بڑے آلو bakers
ایک مشہور کسان جس نے لمبے سینگوں والے مویشیوں پر تجربات کر کے یہ ثابت کیا کہ  خالص نسل کشی کو بہتر کر کے مویشیوں کو ترقی دی جا سکتی ہے۔اس نے  اصل لیسنسر بھیڑ کی بنیاد رکھی Bakewell   Sir Robbert(1735-95)
خمیری سفوف: خشک تیزابی کیمیائی مواد جو پکی ہوئی چیزوں کو ہلکا اور حجم بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے baking powder
پکائی کا معیار: کسی کھانے کو پکاتے وقت آٹے کا خمیر قائم رکھنے کی صلاحیت یا آٹے میں سخت ہونے تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بلبلے برقرار رکھنے کی خوبی baking quality
توازن: 1۔وہ حالت جس میں دونوں اطراف برابر تناسب میں ہوں2۔وہ حالت جس میں اشیاء کا تناسب موزوں ہو balance
متوازن خوراک: وہ خوراک  جس میں تمام غذائی اجزاء موزوں تناسب میں ہوں balanced diet
توازنِ قدرت/فطری توازن: یہ تصور کہ ایک انسان مداخلت نہ کرے تو زمین پر جانداروں کی تعداد اور ماحول کم وبیش مستقل اور متوازن  رہے گا balance of nature
تَوازَن کار/توازن گر :  خوراک کا وہ جُز جو جانور کی عمومی خوراک میں شامل کر کے جانور کو دیا جاتا ہے balancer
توازن گر :  حقیقی مکھیوں کے ترمیم شدہ پچھلے پر جن کی شکل خالی گھنٹی جیسی ہوتی ہے۔یہ پرمکھیوں کو اڑتے وقت متوازن رکھتے ہیں balancers
سفید چہرہ جانور bald faced
گانٹھ/گٹھڑی: 1۔بھوسے کی مربع، مستطیل یا گول شکل کی گٹھڑی2۔ روئی کی گانٹھ3۔روئی ، چارے یا بھوسے کو دبا کربنائی گئی  گانٹھ bale
گانٹھ کُشا/گٹھڑی کھول: چارے، بھوسے یا خمیرے چارے (silage)  کی دبا کر بنائی گئی گٹھڑی کو کھولنے والی مشین bale buster
گانٹھ لادُو: ٹریکٹر کا گٹھے لادنے والا حصہ babe loader
گانٹھ ساز/گٹھا ساز: برابر جسامت اور وزن کے گھٹے  باندھنے والی مشین baler
گانٹھ رسّی/گٹھ پٹی: گانٹھیں باندھنے والی رسی یا پلاسٹک کی پٹی ۔ bale twine
گٹھ پٹا: گھٹڑیاں بنانے والی مشین کے پیچھے مکمل شدہ گانٹھوں کو  کھینچ کر اکھٹا کرنے والی مشین bale sledge
گٹھ لپیٹو: گھٹوں کو لپیٹنے کے لیے ٹریکٹر کے اوپر لگائی جانے والی مشین bale wrapper
دوا کو خوراک کے گولے یا پیڑے میں ڈال کر  بڑے جانوروں کو کھلانا balling
نال: دوا کی خوراک کا گولہ /جانوروں کے حلق میں اتارنے والا آلہ۔دیہاتوں میں نال کے ذریعے مائع شکل میں جانوروں کو دوا پلانے کا رواج ہے balling gun
بانس: گرم علاقوں کا جنگلی درخت جوبطورِ فصل بھی کاشت کیا جاتا ہے۔جانوروں کے باڑے، مکان کی چھتیں ، جھاڑو اور بہت سےمقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے bamboo
بھیڑوں کی قدیم نسل۔ڈیون لانگ وول کے اجداد Bamboo Nott
تحفظِ فطرت کی برطانوی تنظیم BANC(British association of nature conservation)
پٹی/حلقہ:1۔ دھاگے، دھات یا پلاسٹک کی پٹی یا حلقہ2۔ تنگ  علاقہ جورنگ میں دوسروں سے مختلف ہو band
پھندا پٹی : کیڑوں کو پھنسانے کے لیےپھلدار درختوں کے تنےپر گریس کی پٹیاں لپیٹنا banding
اسپرے مشین جوزرعی ادویات  کو تنگ پٹیوں کی صورت میں پودوں پر پھینکتی ہے band sprayer
بین: کِرمِ جگر کی طرح کا کیڑا bane
پستہ قد اصیل مرغ جو عام مرغ سے نصف قد کا ہوتا ہے bantam
حیاتیاتی تنوّع کا عملی منصوبہ BAP(biodiversity action plane)
باربن: جڑی بوٹی کُش دوا جو گندم اور جو کی فصل کے لیے برطانیہ میں  استعمال ہوتی تھی مگر زیادہ دیر تک نہ چل سکی barban
رمزی پٹی: مختلف چوڑائی کی لکیری  پٹیوں کی صورت میں دی گئی مخصوص معلومات جن سے اشیائے فروخت کی اصلیت کی شناخت کی جاتی ہے bar code
بنجر زمین سے متعلق bare
ننگی پشت:  زین یا کاٹھی  کے بغیر گھوڑے کی ننگی پشت bareback
ورھیال/بے کاشت زمین: ایسی زمین جس مین متعدد بار ہل چلایا جائے تاکہ جڑی بوٹیاں ختم ہو جائیں اور فصل پورا سال کاشت نہ کی جائے bare fallow
چھال / چھلکا : کسی درخت کا بیرونی چھلکا bark
چھال چُھڑائی: درخت کی چھال اتارنے کا عمل barking
جَو /شَعير :  جِنس شَعيرَہ کا پودا barley
جو کا سفوف بنانے والی پھپھوندی barley powdery mildew
جو کا زرد بونا وائرس: سبز تیلے سے پھیلنے والا وائرس  جو جو کی جڑوں کی نشونما کو متاثر کرتا ہے۔اس سے پتے سرخ اور زرد ہو جاتے ہیں اور پیداوار کم ہو جاتی ہے barley yellow dwarf virus (BYDV)
بھڑولہ/غلہ خانہ/گودام: غلے کی ذخیرہ سازی کی جگہ۔ امریکہ میں یہ جگہ جانور رکھنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے barn
خشک بھوسے کا گودام: گھر میں ہوا گزار کر خشک کیا گیا بھوسہ barn dried hay
مرغیوں کی ایک نسل barnevelder
ٹھیلا/ریڑھی : سامان لیجانے کی ہتھ گاڑی bar pig
روڑا توڑ: ہل کا سپرنگ لگا حصہ جو روڑے توڑنے کے لیے مفید ہے bar point
بنجر زمین/مادہ جانور جو بچے پیدا کرنے کے قابل نہ ہو/باہنج/پھنڈر barren
بیرن بروم:جئی کی طرح کی بوٹی جو سرما کی دالوں کی فصل کو متاثر کرتی ہے barren brome
باہنج مادہ جانور/پھنڈر جانور: جانور جو تولیدی صلاحیت سے عاری ہو barrener
باروسہ: شمالی پرتگال میں پائے جانے والے مویشیوں کی ایک قسم barrosa
خصّی سؤر: دودھ  چھڑانے کی عمر میں خصّی کیا ہوا نَر خنزیر barrow
ناڑو رقبہ: درختوں یا پودوں کے تنوں سے گھری ہوئی جگہ basal area
اساسی شرحِ تحوّل: آرام کی حالت میں  جسم کی آکسیجن اور کا ربن ڈائی آکسائیڈکے تبادلے میں استعمال شدہ توانائی کی مقدار BMR(Basal metabolic rates)
اساسی تحوّل: آرام کی حالت میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے تبادلے میں توانائی استعمال کرنے کا عمل basal metabolism
شکار اور تحفظِ حیات کی برطانوی تنظیم BASC(British association shorting and conservation)
اساسی: تیزاب کے ساتھ عمل کر کے نمک بنانے والے کیمیائی مادے سے متعلق basic
بنیادی قیمت:  پھلوں اور سبزیوں کی کم سے کم قیمتِ فروخت جو کسان کو ملتی ہے۔اکثر ممالک میں ہر سال متعیّن کی جاتی ہے basic price
اساسی میل :کیلشیم فاسفیٹ جو بھٹیوں میں فالتو مادے کے طور پر الگ کی جاتی ہے اور کھاد کے طور پر استعمال کی جاتی ہے basic slag
گروہِ پھپھوند  جس میں کھمبیاں ، کُکرمتے اورچھتری نما نباتات شامل ہیں basidiomycotes
نیاز بو/کالی تُلسی/ریحان: تیز خوشبودار پودا جس کے پتے اور بیج طبی فوائد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں basil
حوضی آبپاشی/تالابی آبپاشی: کھیت کے کنارے کوگارے سے کو اونچا کرکے  حوض کی شکل بنا کر پانی جمع کر کے آبپاشی کرنا ،خصوصاً دھان کی فصل کے لیے basin irrigation
فصلوں کی حفاظت میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادے تقسیم کرنے والوں کی رجسٹریشن کی سکیم BASIS(British agrochemicals standards inspection scheme)
باسمتی چاول: لمبے چاولوں کی ایک مقبولِ عام قسم basamati
ورھیال کھیت: کٹائی اور بوائی کے درمیان ہل چلا کر چھوڑی گئی زمین۔ bastard fallow
پُور خشکائی: بھوسے کے گٹھوں کواکٹھے تپش پر سے گزار کر خشک کرنا batch drying
بیٹری: بڑی تعداد میں چھوٹے پنجروں کی قطارجو ایک دوسرے کے اوپر رکھے گئے ہوتےہیں battery
پُور پروری:پرند پروری کا وہ نظام جس میں بہت سے پرندوں کو چھوٹے پنجروں میں پالا جاتا ہے battery farming
انڈوں کے لیے پنجروں میں رکھی گئی مرغیاں battery hen
وٹ: کھیت کی چار دیواری کا تعیّن کرنے کے لیے کھیت سے قدرے اونچی بنائی گئی وٹ baulk
1۔سرخ بھورے رنگ کا گھوڑا2۔ اصطبل میں خانہ bay
بڑی گانٹھ BB(big bail)
بڑے گھٹوں میں رکھا گیا خمیرا  چارہ BBS(Big bale silage)
حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور حیاتیاتی سائنس  کی تحقیقی کونسل جس میں حیاتیاتی ٹیکنالوجی ، مویشیوں کی نسل کَشی ،فصلوں کی پیداوار اور زرعی شعبے کے  استحکام کے لیے فنڈ فراہم کیا جاتاہے BBSRS(biotechnology and biological sciences research council)
مویشیوں کی نقل و حمل کی برطانوی سروس BCMS(British cattle movement service)
برطانوی کونسل برائے تحفظ فصلات BCPC(British crop protection council)
برطانوی ہرن پال تنظیم BDFA(British deer farmers association)
چونچ:پرندے کے جسم کا سخت حصہ جو اس کا منہ تشکیل دیتا ہے beak
چونچ کاٹنا: جب پرندوں کو اکھٹے رکھا جاتا ہےتو ان کی چونچیں کاٹ دی جاتی ہیں  تاکہ وہ ایک دوسرے کو زخمی نہ کریں beak trimming
شہتیر/لکڑی یا لوہے کا سیدھا لمبا ٹکڑا/ہل  کا فریم جس کے ساتھ پھالے لگے ہوتے ہیں beam
پھلیاں /پھلی دار پودے: ان کی متعدد انواع ہوتی ہیں، جیسے لوبیا ، مٹر ، سیم وغیرہ bean
پھلیوں کا تیلا/ سبز مکھی/پھلی دار پودوں کا تیلا bean aphid
پھپھوند کی بیماری جس میں پھلیوں کے تنے  گلنا شروع ہو جاتے ہیں bean stem root
بوہلی/پیوسی/لبا: بچے کی پیدائش کے بعد پہلے تین دن کا دودھ beastings
تھاپیے:1۔ کمبائن ہارویسٹر کے ڈرم پر لگے سریے2۔لوگ جو کھیل، شکار اور نشانہ بازی میں جوش دلاتے ہیں beaters
48 گھنٹے کا دورانیہ جس میں درجہ حرارت 10درجے سینٹی گریڈ  سے کم ہوتا  ہو  اورنسبتی نمی 75 فیصد  سے زیادہ ، تو اس کے 21 دنوں کے دوران آلوؤں کو کنجوا کی بیماری  لگ سکتی ہے اگرچہ سپرے سے ا  سے بچا جا سکتا ہے Beaumont  period
پہاڑی ندی beck
کیاری: کاشت شدہ زمین کا مخصوص حصہ۔ مثلاً لہسن کی کیاری، پھولوں کی کیاری، توت فرنگی کی کیاری وغیرہ bed
قلم سے جڑ پکڑنے والا جڑ نما پودا bedded set
ڈھور بچھونا: جانوروں کے بیٹھنے کے لیے پرالی وغیرہ ڈال کر جگہ بنانا/ پھولوں کی پنیری کو کیاریوں میں لگانا bedding
پنیری سے تیار ہونے والے پودے bedding plants
پنیری کو کیاریوں میں لگانا bed out
شہد کی مکھی bee
سفیدے کی قسم کا ایک درخت جس کی چھال چکنی اور پتے چمک دار ہوتے ہیں ۔ beech
بڑا گوشت: گائے، بھینس، اونٹ وغیرہ کا گوشت beef
امریکی نسل کے مویشی جو رنگ میں بھورے اور کوہان دار ارنا بھینسے سے دوغلائے گئے ہوتے ہیں beefalo
بڑے گوشت کی یقین دہانی سکیم: اس سکیم کے تحت بڑا گوشت پیدا کرنے والے جانوروں کی عمر اور صحت کے لحاظ سے  معیار بندی کی جاتی ہے Beef Assurance scheme(BAS)
گوشتی بیل/ کاٹو بیل: بڑا گوشت کے لیے تیار کیا گیا بیل beef bull
گوشتی گائے/کاٹو گائے: گائے جسے گوشت کے لیے ذبح کیا جائے beef cow
چھوٹی ٹانگوں والی نسل کے گوشت کے لیے پالے جانے والے مویشی beef shorthorn
2005 تک گوشت کے لیے مخصوص اقسام کی سکیم –جس میں نر مویشی پالنے والوں کو امدادی رقم دی جاتی تھی beef  special premium scheme
گوشتی قیمت: جانور کی گوشت کے لحاظ سے قیمت beef value
چھتہ/شہد کی مکھیوں کا چھتہ: شہد کی مکھیوں کی رہائشی کالونی جس میں وہ شہد جمع کرتی ہیں beehive
مگس بان: شہد کی مکھیاں پالنے والا شخص beekeeper
جوکی شراب: الکُحل آمیز مشروب جو جَو کے خمیر سے تیار کیا جاتا ہے اور اِس میں حشیش الدینار ذائقے کے لیے مِلایا جاتا ہے beer
چقندر: شلجم نما جڑ دار پودا  جسے بطورِ سلاد  اور شکر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے beet
نیماٹوڈ (دھاگہ نما کیڑا) کی ایک قسم جو چقندر کی جڑوں پر جھلی پیدا کردیتی ہے beet cyst nematode
چقندر کو لگنے والا ایک کیڑا beet flee beetle
بھونرا /بھوترا: غلافی پَر رکھنے والے حشرات جن کے سر بھاری بھرکم اور منہ کے حصے چانوی ہوتے ہیں ۔ سر آسانی سے چاروں طرف حرکت کر سکتا ہے beetle
بھوتر بینک: بڑے غیر کاشت شدہ کھیت کے درمیان بھنوروں اور مکڑیوں کی پرورش کے لیےاونچی جگہ جو سرما کے دوران پرورش یا اگلے موسمِ بہار کی فصل کے کیڑوں (تیلا وغیرہ)  کو کھاجا ئے beetle bank
سُرخ چقندر / چقندر کی ترکاری beet root
پت پاپڑا /عام شاہترہ: یہ سرد موسم میں ملنے والا مشہور پودا ہے۔ ریتلی اور ملائم زمین میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے پتےگاجر یا دھنیا کی طرح ملائم ہوتے ہیں۔ یہ تین سے چھ انچ اونچا ہرا نیلا ہوتا ہے۔ ذائقہ قدرے تلخ و تیز ہوتاہے۔فیورک ایسڈ کا اہم ذریعہ ہے۔ طبی مقاصد کے لیے کثرت سے استعمال ہوتا ہے beggary
برطانوی انڈوں کی صنعت کی کونسل BEIC(British egg industry council)
مویشیوں کی ذو مقصدی نسل: فریزئین اور سارٹ  یارن کے بیلیجئین کے ساتھ احتلاط کے ساتھ پیدا ہونے والی نیلی اور سفید نسل Belgian blue
بیلجئن کا خرگوش: خرگوش کی ایک نسل Belgian hare
بہت وزنی اور کھینچنے کی طاقت  رکھنے والے گھوڑے کی نسل Belgian heavy drought
مکوہ/پیلک/بھلاواں: پودا جس سے تشنج دور کرنے کی دوا حاصل کی جاتی ہے ۔ اس پودے سے حاصل ہونے والا الکلائڈ اگرچہ زہریلا ہوتا ہے مگر اس سے اٹروپین اور ہائیو سایامین حاصل کی جاتی ہیں۔ belladonna
رہبر بھیڑ: گلے میں گھنٹی والی بھیڑ جو ریوڑ کے آگے چلتی ہے bellwether
پيٹ /  شِکَم / معدَہ / بَطَن belly
قینچ کے ساتھ بھیڑ کی اون اُتارنا belt
بیلٹ ڈرائیو: پٹے کی مدد سے ایک انجن یا برقی موٹر  کی توانائی دوسری مشین کو منتقل کرنا belt drive
بڑے گوشت والی مویشی کی نسل جس کے  جسم کے سیاہ رنگ میں سفید دھاریا ں ہوتی ہیں ۔جانور  درمیانے قد کے ہوتے ہیں Belted Galloway
پیلو / فیل مرغ : ایک بڑے پرندےکی نسل  جس کے پر سفید ہوتے ہیں۔اکثر چڑیا گھروں میں ہوتا ہے Beltsville
بینا زولِن: ایک جڑی بوٹی کُش دوا کا نام جو برطانیہ میں تیار ہوئی مگر زیادہ دیر تک کامیابی سے نہ چل سکی benazolin
دوست کیڑا: ایسا کیڑا جو فصلوں کے  نقصان دہ کیڑوں پر قابو پاتا  اور زیرگی کے عمل میں معاونت کرتا ہے beneficial insect
مبارک بوٹی: ایک زرد پھولوں والا پودا/گھاس کی قسم bennet, bent
بینومل: پھپھوند کُش دوا جو برطانیہ میں بنی مگر زیادہ عرصہ کامیابی سے نہ چل سکی benomyl
ایک سخت قسم کی گھاس bent
بینزین ہیکساکلورائیڈ: –ایک قلمی سفید سفوفی مادہ جو کیڑے مار دوا کے طور پر کام آتا ہے benzene hexachloride
برکان کیمپ پیمانہ: پیمانہ جو تیل والی فصلوں کی نشونما کے مراحل ماپنے کے لیے استعمال ہوتا ہے Berkankamp scale
برکشائر: گہرے رنگ کے گٹھے ہوئے جسم کے چھوٹے سؤر کی نسل جس کے کان نوکیلے اور سر چھوٹا ہوتا ہے Berkshire
برطانیہ کی مقامی بھیڑ کی ایک قسم Berkshire knot
برطانیہ میں در آمد کی جانے والی فرانسیسی بھیڑ کی قسم Berrichon du cher
گُوندنی /بيری / گُلاب کا ڈوڈہ /پھل دانہ / چھوٹا گول  منہ بند پھل/بیر نما پھل berry
تاریخ سے پہلے بہترین: بڑے اسٹوروں پر اشیائے خوردنی پر تاریخ جس کے گزرنے کے بعد چیز کے ٹھیک ہونے کی ضمانت نہیں ہوتی best before date
بہترین سیدھی غیر جانبدار پیش گوئی BLUP(best linear unbiased prediction)
بہترین راہِ عمل: کسی کام کو پائہ تکمیل تک پہنچانے کا سب سے موزوں طریقہ Best practice
بیولا نامی بھیڑ جس کے ماتھے پر سیاہ و سفید دھبے ہوتے ہیں ۔ یہ ویلز کی پہاڑیوں میں پائی جاتی ہے Beulah speckle face
برطانوی تنظیم برائے آزاد انڈہ پیدا کنندگان  BFREPA(British free range egg producers association)
برطانوی میدانی کھیلوں کی تنظیم BFSS(British fields sports society)
بووین جراثیم کی نشوونما کرنے والا ہارمون BGH(bovine growth harmone)
برطانوی سبزہ زار کی تنظیم BGS ( British Grassland Society)
بینزین ہیکساکلورائیڈ BHC ) benzene hexachloride(
زمین کا زیریں طبق B horizon
بریک ہارس پاور: کسی انجن کی قابلِ استعمال طاقت معلوم کرنے کا طریقہ جس کے تحت اسے چلانے والے پہیے میں بریک لگادیے جاتے ہیں bhp(brake horse power)
معدہ ء سوم کا نام/جگالی کرنے والے جانوروں کا تیسرا معدہ bible
بولی دینا/نیلامی کرنا: خاص قیمت پر کسی شئے کو بیچنے کی پیشکش کرنا bid
بولی دینے والا / بولی لگانے والا :  ایسا شخص جو بیچنے کے لیے چیزوں کی قیمت لگاتا ہے bidder
بِڈّی: مرغی کا معروف نام biddy
دوندا/دوسالہ: دو سال کا جانور جس کے دو دانت ٹوٹ جاتے ہیں bident
دو سالہ :  ایسے پودے جو اپنی زندگی دو سالوں میں مکمل کرتے ہیں ۔ پہلے سال میں یہ پتے پیدا کرتے اور خوراک ذخیرہ کرتے ہیں ۔ دوسرے سال میں پھل اور بیج پیدا کرتے ہیں ۔ مثلا شکری چقندر اور سویڈنی شلجم وغیرہ  ۔ ان کےبالمقابل ایک سالہ اور سدا بہار پودے ہوتے ہیں biennial
ترکاری سیب: گہرا سُرخ سیب بطور ترکاری استعمال ہوتا ہے biffin
دوپتیا/دو برگہ: دو پتوں والا/اس پودے سے متعلق جس میں صرف دو پتے ہوں bifoliate
بڑی گانٹھ: 600 سے 900 کلو گرام تک وزنی گانٹھ big bale
بڑی گانٹوں میں ذخیرہ کیا گیا  خمیراچارہ big bale silage )BBS(
پھولی کلی: منقّا کی کونپلوں کا گال مائٹس کی وجہ سے پھول جانا big bud
چار قطاری جَو bigg
گھونگھا روگ: گرم ملکوں کی ایک بیماری جو گندے پانی سے خون میں شامل ہونے والے چپٹے کیڑے  المعروف کدو دانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے bilharzia
گھونگا روگ کی بیماری: شسٹو سوما نامی ٹریماٹوڈ وورم کا انسانی جسم میں داخل ہونا ۔ یہ جلد یا بلغمی جھلیوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں اور کسی ایک حصے میں رہ کر کئی سال تک انڈے دے سکتے ہیں bilharziasis
چونچ:پرندے کے جسم کا سخت حصہ جو اس کے منہ کی تشکیل کرتاہے bill
پڑچھی: درانتی کی طرح کا اوزار جو جھاڑیوں اور فصلوں کی کانٹ چھانٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے،خصوصاً  کماد کی کھوری اتارنے کے لیے billhook
بکرا billy goat
کوڑا دان/بھڑولا: کچرا، غلہ یا اون وغیرہ کے رکھنے والا ذخیرہ دان bin
باندھنا: غلہ کاٹ کر گٹھوں کی صورت میں باندھنا bind
فصل کاٹ کر گھٹے باندھنے والی مشین binder
جکڑ بند بیلیں: زمین کے ساتھ پھیلنے والی جڑوں والی سالانہ بیلیں جو دوسرے پودوں پر مروڑی کی صورت میں چڑھتی ہیں bindweeds
بیل سوت : چڑھنے والی بیل کی پیچدار شاخ خصوصاً جنحل یا حشیش الدینار / کوئی پیچاں بیل bine
تودہ/انبار/خوراک کی گذرگاہ bing
ثنائی درجہ بندی/دو اسمی درجہ بندی: حیوانات و نباتات کے سائنسی نام رکھنے کا نظام جو سویڈش سائنس دان کارلوس نی مائیٹس نے ایجاد کیا binomial classification
جانداروں سے متعلق/حیاتیاتی bio
حیاتیاتی مجموعہ: جانداروں کی غذائی زنجیر میں زہریلے کیمیائی مادوں کا شامل ہونا bioaccumulation
حیاتیاتی کیمیائی آکسیجن کی طلب: بیکٹیریاا ور دیگر خوردبینی جاندار کی استعمال شدہ آکسیجن کی مقدار جب وہ ایک خاص درجہ حرارت پر نا میاتی مادے کو تحلیل کرتے ہیں (biochemical oxygen demand)BOD
حیات کُش: 1۔جانداروں کو ہلاک کر دینے والی اشیاء یہ اشیاء دریاؤں اور جھیلوں کے سطحی پانی کو نقصان پہنچاتی ہیں biocide
حیات کُش آلودگی: زراعت میں کِرم کُش اور بوٹی کُش ادویات کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی biocide pollution
حیاتیاتی کنٹرول: کیڑے مکوڑوں کو دوسرے جانداروں  کے ذریعے کنٹرول کرنا biocontrol
قابلِ حیاتیاتی تحلیل : ایسی چیز جسے بیکٹیریا آسانی سے قدرتی عمل سے تحلیل کر دیں biodegradable
حیاتیاتی تنوّع: جانداروں کی زندگی اور ماحول میں گوناگوئی biodiversity
حیاتیاتی تنوّع کا عملی منصوبہ: کسی خاص علاقے کے حیاتیاتی تنوع کو برقرا ر رکھنے کا عملی منصوبہ (biodiversity action plan)BAP
حیاتیاتی تنوع کا اشارہ:ایک عامل جو وقت کے ساتھ ماحول میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے biodiversity indicator
حیاتیاتی حرکیاتی زراعت: ایک نقطہ نظر جس کی بنیاد فطرت میں انسان کے کردار کا مجموعی اور روحانی فہم شامل ہو ۔ یہ نظریہ خودکار زراعت سے ماخوذ ہے جس میں ایک ایسا زرعی فارم ہو جس کی کھاد اور جملہ ضروریات گھریلو پیمانے پر پوری ہوں۔مصنوعی کے بجائے قدرتی ذرائع کا م میں لائے جائیں biodynamic agriculture
حیاتیاتی توانائی: پودوں اور جانوروں کے فالتو مادوں سے حاصل شدہ توانائی bioenergy
حیاتیاتی ایتھانول: اندرونی  احتراقی انجنوں کی توانائی جو حیاتیاتی مادوں کی تخمیر سے الکحل بنا کرپیدا کی  جاتی ہے bioethanol
حیاتیاتی ایندھن: پودوں اور جانوروں کے فالتو مادوں سے پیدا کردہ ایندھن biofuel
حیاتیاتی گیس/گوبر گیس: میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا آمیزہ جو گوبر اور فاضل مواد کی تخمیر سے بنتا ہے biogass
دیکھئے اصطلاح" Biodiversity indicator" bioindicator
حیاتیاتی کِرم کُش: قدرتی پودوں کے زہر سے تیار کردہ کِرم کُش ادویات bioinsecticide
حیاتیاتی رشتہ: کسی وسیع علاقے میں جانداروں کا ایک مضبوط اکائی کی صورت میں اکٹھے رہنا biological association
دیکھیئے اصطلاح" Biocontrol" biological control
دیکھئیے اصطلاح" biodiversity" biological diversity
حیاتیاتی تکبیر: دیکھئے اصطلاح" bioaccumulation" biological magnification
دیکھیئے اصطلاح "biomass" biological mass
حیاتیاتی آکسیجن کی طلب: پانی میں آلودگی کی وہ مقدار جس کی پیمائش آلودہ کاروں میں شامل ہونے والی آکسیجن کی مقدار سے کی جاتی ہے (biological oxygen demand)BOD
حیاتیاتی کِرم کُش: دیکھئے اصطلاح " biopesticide" biological pesticides
حیاتیات/زیست شناسی/علم الحیات: جانداروں کا مطالعہ biology
حیاتیاتی تکبیر: دیکھئے اصطلاح" Bioaccumulation" biomagnification
حیاتیاتی اشارہ: حیاتیاتی یا حیاتیاتی کیمیائی عمل کا  مُنفرداشارہ  ۔ مثلاً کوئی کیمیائی مادہ جس کی موجودگی  کسی بیماری کی موجودگی کا عندیہ دے biomarker
حیاتیاتی کمیّت/حیاتیاتی مواد: 1۔اکائی رقبے میں جاندار مادے کی مجموعی مقدار 2۔توانائی پیدا کرنے والا نامیاتی مادہ biomass
حیاتیاتی گیس سازی: بطورِ ایندھن استعمال کرنے کے لیے حیاتیاتی گیس پیدا کرنے والا نظام biomethanation
حیاتیاتی کِرم کُش ادویات: پودوں سے حاصل ہونےوالی کِرم کُش ادویات۔ جیسے نباتاتی ٹاکسن(نباتاتی زہر) biopesticides
حیاتیاتی تدارک: زمین ،پانی او ر گیس سے  ماحولیاتی آلود کاروں کو بیکٹیریا جیسے جانداروں کے ذریعے ختم کرنا bioremediation
حیاتیاتی تحفّظ: انسانوں، پودوں اور جانوروں کو کیڑوں اور بیماریوں  سے بچانا biosecurity
حیاتیاتی ٹھوس مادے: گندے پانی کو صاف کرنے کے بعد حاصل ہونے والے مادےجو بطورِکھاد استعمال ہوتے ہیں biosolid
حیاتیاتی ٹیکنالوجی: حیاتیات کا ادویہ سازی اور تجارتی اشیاء کی تیاری کے لیے استعمال biotechnology
حیاتی ٹیکنالوجی اور حیاتیاتی سائنس اور تحقیقی کونسل (biotechnology and biological sciences and research council) BBSRC
سُندَر / شيتَل / کيدار / غان/بید چھڑی birch
پرندہ//پنچھی/پکھی:  پردار دو پایہ گرم خون رکھنے والا اور انڈے دینے والا جاندار ۔پرندے عام طور پر مفید جاندار ہیں ۔ بیج بکھیرتے ہیں ۔ نقصان دہ حشرات کھا جاتے ہیں ۔ انڈے اور گوشت مہیا کرتے ہیں ۔ پیغامات بھیجنے کے کام آتے ہیں ۔ کچھ پرندے مردار خوری کر کے ماحول کو صاف کرتے ہیں،جیسے گدھ وغیرہ bird
پرندوں کا  زکام bird flu
پرندوں کا محفوظ ٹھکانہ bird haven
دیکھئے اصطلاح "bird heaven" bird reserve
پرندوں کی پناہ گاہ: ایسی جگہ جہاں پرندے محفوظ ماحول میں انڈے دے سکیں اور زندگی گذار سکیں bird sanctuary
پرندوں کاہدایت نامہ: یورپی یونین کا پرندوں کے تحفظ کے متعلق ہدایت نامہ birds directive
پرندوں کا دانہ/پرندوں کا چوگ: پالتو پرندوں کو ڈالا جانے والا دانہ یا چوگا birdseed
عشق پیچاں کے پتے جیسا ترہ تیزکِ آبی/ایک قسم کا ارغوانی اور سفید پھولوں کا پودا bird,s eye
چھوٹا زرد پھولوں والا چارے کا پودا birds foot trefoil
بسکٹ بنانے کا معیار: بسکٹ کا معیار غلے (خصوصاً گندم و جو وغیرہ) ، اس کی پسائی اور گندھائی پر ہوتا ہے biscuit making quality
ارنا بھینسا :  قوی ہیکل ، تنومند جنگلی بھینسا  جس کی کندھوں تک اونچائی تقریبا دو میٹر ہوتی ہے اور یہ ایک ٹن سے زیادہ وزنی ہوتا ہے bison
لگام کا دھاتی حصہ جو گھوڑے کے منہ میں ہوتا ہے جس سے جانور کو کنٹرول کیا جاتا ہے bit
چرنے والا bite
کڑوا /تلخ/کریلے کی طرح کا bitter
سیبی چیچک: سیبوں کی بیماری جس میں سیب پر چیچک دانے بن جاتے ہیں bitter pit
کالی نرسلی گھاس: گھاس نما جڑی بوٹی جو دالوں کی فصل کو متاثر کرتی ہے black bent
توت سیاہ: چھوٹا توت سیاہ جو طب میں بکثرت استعمال ہوتا ہے black berry
لبلاب  سیاہ /عشقِ پیچاں سیاہ:  کوئی چڑھنے والی جنگلی بیل جیسے زہرۃ العسل جِس میں زرد پھول آتے ہیں اور جو  بہار میں قابلِ کاشت فصلوں میں بہت زیادہ اگتی ہے black bindweed
مویز /عُرف عام میں منقّا   کا پودا یا پھل blackcurrant
کالی مرض: بھیڑوں اور  مویشیوں کے جگر کی بیماری جو خنازیر اور گھوڑوں میں بہت پائی جاتی ہے black disease
سیاہ دھبہ: آلو پر پھپھوند کی وجہ سے سیاہ دھبے پڑ جانے کی بیماری black dot
زرخیز سیاہ مٹی : اس مٹی  میں وافر نباتی کھاد ہو تی ہے۔ عموماً مُعتدل آب و ہوا میں پائی جاتی ہے ،  خاص طور پر جنوبی روس میں black earth
گوارا: پھلی دار پودا جو جانوروں کو چارے کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اس کی کچی پھلیاں سبزی کے طور پر  بھی استعمال ہوتی ہیں black eyed bean
کالے منہ والی بھیڑ/کلموہی بھیڑ: سکاٹ لینڈ کی کالے منہ والی بھیڑ black faced face sheep
آئر لینڈ میں پائی جانے والی سیاہ  چہرے والی بھیڑ blackface mountain
چھوٹی بیضوی شکل کی سیاہ یا گہرے سبز رنگ کی مکھی blackfly
کالی گھاس: سرما کی دال کی  فصلوں میں پائی جانے والی بوٹی blackgrass
کالا تیتر جو یورپ اور مغربی ایشیامیں پایا جاتا ہے black grouse
سر کالا:نوجوان ٹرکی (بڑا پرندہ)  کی جان لیوا بیماری blackhead
کالا پایہ/کلپایہ: بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آلوؤں کی بیماری جو تنے کے ابتدائی حصے پر اثر کرتی ہے اور وہ سیاہ ہو کر گل جاتا ہے blackleg
پالتُو مُرغی کی ايک بحيرَہ رُوم سے مَنسوب نَسَل جس کا دھڑ سیاہ ہوتا ہے،گوشت اور ٹانگیں زرد اور سفید انڈے دیتی ہے black leghorn
کالی پھپھوند/کالی اُلّی: دالوں کے پودوں کو لگنے والی  سیاہ پھپھوندی black mould
کالی سرسوں: بہار میں بوئی اور اگست میں کاٹی جانے والی سرسوں جس کے بیجوں کا تیل اور سفوف کھانوں میں استعمال ہوتا ہے black mustard
کانگیاری: مکئی ، گندم اورغلے کی  دیگر اقسام کو لگنے والی بیماری جس میں پتوں کو زنگ لگا ہوا محسوس ہوتا ہے black rust
کالی سِکری/کالی پِپڑی: آلو کی بیماری جو رائزوکوٹینیا نامی پھپھوندی  سے پیدا ہوتی ہے جس میں آلو کی سطح پر سیاہ دھبے لگ جاتے ہیں black scurf
قطبی مویشی کی نارویجین نسل جس میں چھوٹے  اور سفید جانوروں پر سیاہ دھبے ہوتے ہیں Blacksided Trondheim
لوہار/آہن گر / حدّاد : لوہے کا کام کرنے والا ۔ لوہے سے مُختَلِف چیزیں بنانے والا blacksmith
سیاہ دھبہ: پھپھوندی سے پیدا ہونے والی پودوں کی بیماری جس میں پتوں پر سیاہ دھبے بن جاتے ہیں black spot
کالی چائے: چائے جس کے پتے مرجھا جاتے ہیں اور خشک کرنے اور پیسنے سے پہلے ان کا خمیر اٹھایا جاتا ہے black tea
کالا بیر/جنگلی بیر: جھڑ بیری اور اس کا پھل blackthorn
گہری بھوری اون والی بھیڑ کی نسل جس کو ریوڑ سے الگ پالا جاتا ہے تاکہ اس کی اون مطالبے پر بیچی جا سکے black welsh mountains
چپکنے والے سفید خلیوں کی کمی کی بیماری کا مخفف BLAD(Bovine leucocytes adhesion deficiency)
کٹائی کی مشین /پھالہ /چپٹا پٹہ/پتے  پنجے کی طرح کا پھیلا ہوا حصہ (پت پنجہ، پنجہء برگ) blade
پودوں کو ڈھانپ کر سفید کرنا/محفوظ کرنے سے پہلے سبزیوں کو ابلتے پانی میں ڈال کر جزوی طور پر پکانا۔ blanch
اپھارا/نفخ: جانور کا ہوا یا پانی سے پیٹ پھولنا blast
بستہ خشکاؤ: خوراک کو یخ بستہ ہوا کے جھو نکے دےکر خشک کرنا blast freezing
رنگ سفید کرنا /رنگ کاٹنا: ایک کیمیاوی مرکب جو سفید کرنے میں استعمال ہوتا ہے bleach
بھیڑ یا بکری کی آواز: بھیں بھیں bleat
ایک سُنہری سیب جو اخیر موسم میں پھل لاتا ہے ۔ موسمی اعتبار سے دیر سے  پھل دینے والا سیب کا درخت blenheim orange
بھیڑ کی ایک نسل جس کی ابتدا فرانس میں ہوئی پھر انگلستان میں متعارف کرائی گئی تاکہ اس کی نسل آگے بڑھائی جاسکے bleu du Maine
پَت روگ/پھوئی: پودوں میں پھپھوندی کی بیماری blight
اندھی آنت: بڑی آنت کا وہ حصہ جہاں چھوٹی آنت اس سے آکر ملتی ہے blind gut
غیر فعال حوانہ یا پستان۔ خصوصاً بھیڑ کا blind quarter
اندھیاری :  جو گھوڑے کی آنکھوں پر ڈال دیتے ہیں  تاکہ وہ صرف آگے ہی دیکھ سکے ِاِدھر اُدھر یا پیچھے نہ دیکھ سکے blinkers
اپھارہ: گیس یا پانی کی وجہ سے جانور کا پیٹ پھول جانا bloat
بلونڈی: فرانس میں پیدا ہونے والی مویشیوں کی قسم جو اب برطانیہ میں بھی ہوتی ہے blonde
خون/لہو/دم/رَت: سیال حالت کی بافت جو اعلی درجہ کے حیوانوں میں گردش کرتی ہے ۔ اس سیال کو خون کہا جاتا ہے ۔ یہ حیوانوں کے جسم کے تمام خلیوں کو آکسیجن اور خوراک پنہچاتا ہے اور وہاں سے فضول مادوں کو دور کرتاہے ۔ اس تمام تر عمل کو تحوّلی  سرگرمی کہتے ہیں ۔ ایک اوسط فرد میں سات لٹر خون ہوتا ہے اور جسم کے وزن کا 6 سے 10 فیصد ہوتا ہے blood
شجرہ: جانوروں کا نسلی سلسلہ bloodline
جانوروں کی لحمیات سے بھرپور خوراک bloodmeal
خونی شکار: جانوروں کو مارنے کا شکار ۔ جیسے لومڑیوں اور خرگوشوں کا blood sports
خالِص نسل کے گھوڑے / اعلیٰ نسل کے گھوڑے / اچھی نسل کے گھوڑے bloodstock
دوران خون /خون کی گردِش / خون کا جِسم میں گردِش کرنے کا عمل bloodstream
خون چوسنے والا/ جونک/ لہو چوسنے والا جانور blood sucker
خون کی درجہ بندی:ایک جانور کے خون کے گروہ کی درجہ بندی  کاطریقہ کارجس سے اس  کے سلسلہ نسب کا تعیّن کیا جاتا ہے blood typing
چٹکنا/ پھُولنا پَھلنا/ شباب پر آنا/پھول کھلنا bloom
پھُولوں کا کھِلنا /بہار پر آنا/ نشو و نما پانا/ نمو کی ابتدا / شگوفے blossom
دھَبَہ / پھوڑا پھِنسی /داغ/ جِلد پر سوجن/ دھبّڑ/پتوں پر دھبہ blotch
سوجھا ہوا /مُتوَرّم / سوجن والا / پُھولا ہُوا blotched
دھبے دار/داغ دار/پھوڑوں سے بھرا ہوا blotchy
بھوسہ پھینک حصہ: زرعی مشین کا وہ حصہ جو بھوسہ باہر پھینک کر الگ کرتا ہے blower unit
ماس مکھّی :  کوئی بھی دو پروں والی مکھّی جو انسانی  اور حیوانی  زخم میں انڈے دیتی ہے blowfly
نیل بیری :  نیلے رنگ کی گوندنی جو کھائی جاتی ہے blueberry
نیلی مکھی: جس کے بچے گلے سڑے گوشت میں رہتے ہیں bluebottle
نیلے اور سفید رنگ کے خنازیر کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح blue cross
خنزیری تولیدی بیماریوں کا مجموعہ blue ear
گھنی گھنگریالی اون والی بھیڑ کی ایک قسم /درمیانے قد کی لمبی اون والی بھیڑ blue faced Leicester
دوغلی نسل کا مویشی جو سفید چھوٹے سینگوں والے بیل اور چھوٹے قد کی بے سینگ گائے کے ملاپ سے پیدا ہوتاہے blue grey
نیلا ناک : گھوڑوں کو متاثر کرنے والی بیماری blue nose
نیلی زبان : مویشیوں ،بھیڑوں  اور بکریوں کی وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری blue tongue
بہترین صاف متوازن پیش گوئی:ایک نظام جس کے تحت جانوروں کے حسب و نسب کی معلومات کو ان کی نسل کشی کے پروگرام کی کامیابی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔1986 سے اکثر جدید نسل کشی کے پروگراموں میں اس کو اندازے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے   BLUP(Best linear unbiased prediction )
بنیادی شرحِ سوخت و ساز/بنیادی شرحِ تحوّل BMR(Basal metabolic rate)
آنڈل خنزیر/غیر خصّی خنزیر: ناکارہ کیے گئے تولیدی نظام کا حامل خنزیر boar
بھانے کا کھردرا یا کٹا پھٹا  فرش board
تختہ لگانا : ہل کے پھالوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے وگی ہوئی  زمین میں ہل چلانے کا عمل boarding
تمام ٹریفک کے لیے کھلا ذیلی راستہ BOAT(Byway open to all traffic )
بوبی بچھڑا: انتہائی دودھ دینے والی نسلوں میں غیر ضروری نر بچھڑا جیسے چینل آئیلینڈ نسل bobby calf
گُلکاری/پھلکاری: چھوٹے کھیتوں ،جھاڑیوں اور درختوں والا دیہی زمینی منظر bocage
حیاتیاتی آکسیجن کی طلب BOD(Biological oxygen demand )
دَلدَل / کِیچڑ والی زمِین/ گِیلی اسفنجی زمین کا قطعہ bog
دلدلی/دلدل جیسی نرم اور گیلی boggy
کیچڑ سے غسل /غسلِ  دلدلی/دلدلی غُسل bog bath
دلدلی زمین bogland
گُلِ دلدل: ایک قسم کا آبی  دلدلی پودا جس کے تنے پر گلابی پھولوں کے گچھے ہوتے ہیں bog bean
جنگلی بیری: دلدلی بونی جھاڑی جسے جنگلی انجیر کی طرح کا پھل لگتا ہے bog berry
ایک قسم کے بگلے کا نام bog bitter
ابالنا/جوش دینا/نقطہ کھولاؤ تک پہنچانا boil
کُڑک مرغی: وہ مرغی جو انڈے دینے کے قابل نہ رہے۔ اسے صرف گوشت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے boiling fowl
مُڈھ: درخت کے تنے کا نچلا پھیلا ہوا حصہ bole
ڈوڈا/پھول ڈوڈا/کپاس یا السی کے پودے کا ڈوڈا boll
کپاس کی فی پودا ڈوڈیوں کی تعداد boll number
کپاس کا کیڑا/ روئی کے پودے کو لگنے والا کیڑا bol weevil
تیز باروری: سالانہ پودےکی طرح سبزی کا بہت جلدی پھول اور بیج لے لینا bolt
تیز بارور: تیزی سے نشوونما پانے والا پودا جس کی وجہ سے  اس کی باروری کم ہوتی ہے bolter
تیز باروری: بہت جلد بیج بن جانے کا عمل bolting
خوراک یا دوا کا پیڑہ / حَبِِّ کلاں/بڑی گولی bolus
ناشپاتی کی عام قسم Bon  Chretien
ہڈی/استخواں bone
بندھن: بچے کی پیدائش کے بعد مادہ جانور اور اس کے بچے کے درمیان مامتا کا رشتہ bonding
ہڈی/استخواں: واصل بافتوں کا کیلشیمی ٹکڑا جو جانور کا ڈھانچہ تشکیل دیتا ہے bone
ہڈی چورا: جانوروں کی ہڈیوں سے بنائی جانے والی کھاد bone meat
نشانگر: گرم چارکول سے بھیڑوں پر نشان لگانے والا اوزار boost
بوٹ: نشوونما کے دوران اناج کے پودے کے تنے پر مخصوص ابھار boot
بوریگ: جنس بوریگو کا کوئی پودا خصوصاً گاوٴ زُبان  جِس میں چمکدار نیلے پھول لگتے ہیں borage
سپستان (لسوڑی) کی نسل کا کوئی پودا borage wort
بورڈاکس آمیزہ: کاپر سلفیٹ ،چونے اور پانی کا آمیزہ جس کا  پودوں کوپھپھوند ی سے بچانے کے لیے چھڑکاؤ کیا جاتا ہے bordeaux mixture
سرحدی بیماری: بھیڑوں میں وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری جس میں بھیڑ کا بچہ کمزور پیدا ہوتا ہے اور اسے رعشہ کی مرض لاحق ہوتی ہے۔یہ بیماری ریوڑ  میں باہر سے آنے والی وائرس زدہ بھیڑ سے پیدا ہوتی ہے۔اسی مناسبت سے اسے سرحدی بیماری کہا جاتا ہے border disease
سرحدی لیسسٹر: لمبی اون والی بھیڑ کی قسم جس کا سر گھونا (اون سے خالی) ہوتا ہے اور اس کے نر کو نسل کَشی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے Border Leicester
بوریرے: سینگوں والی بھیڑ کی نایاب نسل جس کی اون سلیٹی یا ہلکے سفید رنگ کی ہوتی ہے boreray
بطورِ لاحقہ استعمال ہونے والا لفظ  جس کا مطلب باریک زیرہ ہے۔جیسے گھاس کا زیرہ (گھاس کا باریک بیج جو ہوا سے اڑتا پھرتا ہے) -borne (as wind- borne)
بوروگلوکونیٹ (کیلشیم بوروگلوکونیٹ) : ایک دوا کا نام جو مویشیوں، بھیڑوں اور بکریوں میں دودھ کے بخار کے علاج کےلیے استعمال ہوتی ہے۔یہ دوا جانوروں کو عام طور پر بذریعہ ٹیکہ استعمال کی جاتی ہے borogluconate (calcium borogluconate)
بوران: ایک کیمیائی عنصر جو پودے کی درست بڑھوتری میں بطورِ کھوجی عنصر کام کرتا ہے۔ پودے کو ملنے والی خوراک یا کھاد کی اس کے مختلف حصوں میں ترسیل کی شناخت کرتا ہے boron
خاندان ثور کی جنس جس میں بکریاں ، بھیڑیں ، گائیں بیل اور اِسی زِمرے کے دُوسرےمویشی شامل ہیں bos
جَنگَل /جھاڑيوں يا دَرَختوں کے جھُنڈ boscage
جھاڑی bosch
جنوبی افریقہ کے جنگلی سور کی ایک قسم bosch vark
جھاڑی / چھوٹا جنگل bosk
کنج /درختوں کا جھنڈ/جھاڑیوں کا باغ bosket
درختوں یا جھاڑیوں سے بھرا  ہوا/ گھاس سے بھرا ہوا / پودوں سے بھرا ہوا bosky
نباتیاتی/نباتات سے متعلق botanical
نباتاتی باغ :  ایسا باغ جہاں مختلف اقسام کے پھول اور پودے سائنسی مطالعہ کے لیے اُگائے جاتے ہوں botanical garden
نباتاتی باغبانی: پودوں کی مختلف اقسام اگانے کا عمل تاکہ ان کا مطالعہ اور دیکھ بھال کی جاسکے botanical horticulture
نباتاتی کُرم کُش ادویات: پودوں سے حاصل ہونے والی کرم کش ادویات۔مثلاً تمباکو، عاقرقرحا وغیرہ سے botanical insecticide
نباتیاتی حیثیت سے botanically
ماہرِ نباتات/نباتات شناس/گیاہ شناس/عالِمِ نباتات: پود شناس botanist
نباتیات/نباتات شناسی/گیاہ شناسی/پود شناسی: حیاتیات کی شاخ جس میں پودوں کی بابت علم حاصل کیا جاتا ہے botony
ثدوی خاندان کی دو پروں والی طفیلی  مکھی جس کا پہل روپ (لاروا) بھیڑوں اور گھوڑوں پر پلتا ہے bot fly, bot bee
کُٹیا/ٹپری/جھونپڑی/کھولی: مزدوروں  کے رہنے کی چھوٹی سی کٹیا bothy
بوٹریٹس: پودوں کو لگنے والی پھپھوند کی بیماری جس سے چھوٹے پودے پر چاکلیٹ رنگ کے دھبے پڑ جاتے ہیں botrytis
بوٹ مکھی کا پہل روپ جو گھوڑے کی اگلی ٹانگوں پر انڈے دیتی ہے۔ اس سے گھوڑے میں بے چینی پیدا ہوتی ہے bots
بوتل: جانور کو دودھ پلانے والا فیڈر bottle
بوتل بُرش: ایک آرائشی پودا جس کو بُرش نما پھول لگتے ہیں bottle brush
بوتل خوراکی: بوتل کے ذریعے جانوروں کو کوئی مائع چیز (خوراک یا دوا وغیرہ) پلانا bottle feeding
بوتل مچھلی: ایک قسم کی مچھلی جو اپنے بدن کو پھلا کر چرمی بوتل کی طرح بنا لیتی ہے bottle fish
لمبا کدو/لوکی/لمبا گھیا bottle gourd
ہر کنگنی: لمبے  تنوں والا گھاس bottle grass


کَلمَگی / زہَر نابی : غذائی سمّیت کی ایک قسم جو کلوریڈیم بوٹیولینیم  زہر کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جو ڈبوں میں بند یا محفوظ خوراک میں پایاجاتاہے botulism
گول مول بٹا/ بڑا پتھر : پتھر اور چِکنی مٹی کا آمیزہ جِسے گلیشئر پیچھے چھوڑ جاتے ہیں boulder
حد بندی کرنے والی چیز ،/حد بند / حدود : وہ لکیر جو ایک علاقے یا کھیت کو دوسرے علاقے  یا کھیت سے الگ کرے boundary
سنگِ حد بندی: زمین یا جائیداد کی حد بندی کرنے والا پتھر boundary stone
خاندانِ ثور: بکریاں بھیڑیں ،گائیں بیل اور اسی زمرے کے دوسرے مویشیوں کا خاندان bovidae
مویشیوں  سے متعلق bovine
گائے میں ہارمون کی کمی پوری کرنے واکی دوا جس سے دودھ میں اضافہ ہو جاتا ہے (Bovine Growth Hormone )BGH
مویشیوں کی ایک بیماری جو ان کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے bovine immunodeficiency virus
ایک موروثی حالت جس میں مویشیوں میں بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت کم ہوجا تی ہے (bovine  leucocytes and adhesion deficiency )BLAD
مویشیوں میں کینسر کی بیماری bovine Leucosis
بووائن نشوونمائی ہارمون: یہ گائے کا دودھ بڑھانے کی دوا ہے  اوریہ دوا جانوروں میں قدرتی سومیٹوٹروفن سے تیار کی جاتی ہے BST( vovine somatotrophin )
گائے کا پاگل پن: مویشیوں کا دماغی مرض جو ایک سرایت پزیر عامِل پری آن (prion)کی وجہ سے ہوتا ہے bovine spongiform eneephelopathy or mad cow disease
مویشیوں کی ٹی بی (دق): انسانوں اور دوسرے جانوروں کو گائے سے لگنے والی ٹی بی bovine tuberculosis
وائرس کے سبب مویشیوں کی رِق: اس سے مویشیوں کے معدے کی جھلی میں زخم ہو جاتے ہیں اور شرح اسقاطِ حمل بڑھ جاتی ہے ( bovine viral diarrhea)BVD
جانور کی بڑی آنت bowel
خلیوں ، بافتوں یا لعابی خانوں میں پانی بھر جانا/اچانک خوراک اور انتظام کاری میں تبدیلی کی وجہ سے خنازیر  میں بیکٹیریا ئی عفونیت bowel oedema
بھیڑوں کے مختلف ریوڑوں کو خلط ملط کرنا box
برطانوی تنظیم برائے خنازیر (British Pig Association )BPA
برطانوی کونسل برائے آلو (British Potato Council)BPC
برطانوی خنازیر کی انتظامی کمیٹی / برطانیہ کے خنازیر کا ٹیکس دینے والے (British Pig Executive Brace)BPEB
مردہ شکاری پرندوں کا جوڑا brace
سرخس کی ایک قسم/پہاڑوں اور جنگلوں میں اگنے والی سرخس bracken
ایک قسم کا بھنورا جس کے پر عموماً مکڑی جیسے ہوتے ہیں bracken clock
سرخسی زہر خورانی: سرخس کھانے سے زہر پھیلنا bracken poisoning
ورقہ /برگہ /پھول پتی:  چھوٹی پتی جہاں پھول کا ڈنٹھل چھوٹی شاخ سے مِلتا ہے bract
اون کے معیار کی پیمائش کا طریقہ bradford worsted  count
برہمن : مویشیوں کی ہندوستانی نسل۔ ان جانوروں کی نشانی یہ ہے کہ ان کی گردن اور گندھوں پر کُب یا خم ہوتا ہے اور یہ زیادہ  حرارت برداشت کرنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔موسمِ گرما کی بیماریوں کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتے ہیں۔ گوشت کی پیداوار کے لیے زیادہ موزوں تصوّر کیے جاتے ہیں Brahman
مکئی یا دوسری فصلوں کی تازہ شاخیں braird
سُہاگا / میڑا / ہینگا ۔ دندانے دار سراون / پٹڑا: مٹی کے بڑے ڈھیلے توڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے brake harrow
بریک ہارس پاور: ٹریکٹر کے انجن سے پیدا ہونے والی قوت بریک پر لگا کر ماپی جاتی ہے (brake horse power )BHP
توت سیاہ جنگلی: جنگلی توت سیاہ کی جھاڑی جس کے سیاہ پھل کھائے جاتے ہیں bramble
پکانے والے سیب کی عام قسم brambleys seedling
بھوسی/چوکر/چھان بورا: اناج کے آٹے میں سے الگ کیا جانے والا قِشریا بھوسہ۔انسانوں اور جانوروں کے کھانے کے لیے الگ سے بھی استعمال ہوتا ہے bran
شاخ: 1۔ بڑے تنے سے پھوٹنے والے چھوٹے تنے 2۔ دریا سے نکلنے والی چھوٹی ندیاں مگر وہ دریا کا حصہ ہی ہوتی ہیں branch
شاخ دار branched
داغنے کا نشان: لوہے کو گرم کر کے جانور کی پشت پر لگایا گیا نشان جو اس کے مالک کی ملکیّت کو ظاہر کرتا ہے brand
دوغلی نسل کے مویشیوں کا تجارتی نشان۔یہ نسل رجسٹرڈ  برہمن نسل کے مویشی کو اسکاٹ لینڈ کے بے سینگ مویشی  سے ملاپ کروا کے تیار کی گئی ہے۔ یہ دوغلی   نسل وسطی اور جنوبی امریکہ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور زیمبابوے  وغیرہ جیسے ملکوں میں پائی جاتی ہے brangus
فیگو پائرم جنس کا کوئی پودا جس کے دانے جانوروں کے چارے میں استعمال ہوتے ہیں اور اس کی روٹی بھی پکائی جاتی ہے brank
پتھریلی مٹی: مٹی جس میں پتھر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ، کنکر اور روڑ (گول کنکر)  شامل ہوتے ہیں brash
جنگلی رائی کا عام نام brasics
شلجمانی پودا: خاندانِ شلجمان کا کوئی پودا۔ جیسے گوبھی ، سرسوں، گاجر، مولی وغیرہ brassica
شلجمان: شلجمان خاندان کے پودے جن میں مولی، گاجر، گوبھی ، سرسوں، رائی وغیرہ شامل ہیں/گوبھی سمیت عام پودوں کا خاندان جن کے پھول  چپتیا (چار پتیوں والے) ہوتے ہیں Brassiceae
بھیڑ لباسی: سردیوں میں بھیڑوں پر جیکٹ ڈالنے کا عمل bratting
1۔سؤر کے سر کے اچار گوشت کی ڈش2۔ نر سُور /خوک/ جنگلی سُوروں کی قدیم نسل brawn
موٹا سؤر brawner
بھیڑوں کی طحالی مرگی : بیکٹیریا کی وجہ سے بھیڑوں کی بیماری جس میں متاثرہ جانور کو بھوک نہیں لگتی ، سانس میں دقت اور 5 سے 6 گھنٹوں میں موت واقع ہوجاتی ہے braxy
روٹ مکئی: مکئ جس سے روٹی کا آٹا حاصل کیا جاتا ہے Breadcorn
1۔گھوڑے کو زین لینے کی تربیت دینا2۔ پڑوں کے درمیان آٹا پیسنا break
فصلِ توقّف/وقفہ جاتی فصل: دو بڑی فصلوں کے درمیان ایک قلیل المدت فصل کی کاشت breakcrop
چرائی کا وقفہ: جانوروں کو چرائی کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں لے جا کر خوراک مہیا کرنے کا طریقہ break feeding
1۔جنگلی گھوڑے کو سدھانا2۔بے کاشتہ زمین کو کاشت میں لانا break in
پاٹ/پُڑ:چکی کے  گول بھاری پاٹ جن کے اندر جھریاں ہوتی ہیں۔ جب ان کے درمیان دانے ڈال کر گھمایا جاتا ہے تو دانے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹ کر آٹا بن جاتا ہے break rolls
چھاتی:1۔ پرندے کے جسم کا اگلا حصہ2۔مویشی (بھیڑ ، بکری ، گائے وغیرہ) کے جسم کا زیریں حصہ breast
ویلز کے سرحدی علاقوں میں پائی جانے والی بھیڑوں کی نسل جن سے بہترین مخلوط نسل کی بہترین بھیڑیں پیدا ہوتی ہیں brecknock  Hill Cheviot
گھوڑے کے پچھلے حصے میں باندھنے والا چمڑے کا پٹہ جس سے وہ گاڑی کو آگے پیچھے کر سکتا ہے/ وہ تسمہ جو گاڑی روکنے کے لیے گھوڑے کے سرین کے گرد بندھا رہتا ہے breeching
نسل/دو نسلوں کے ملاپ سے بہتر نئی نسل پیدا کرنا/نشوونما کرنا breed
نسل زا: جو شخص جا نوروں اور پودوں کی نئی اقسام پیدا کرتا ہےمثلاً بھیڑ زا، گلاب زا وغیرہ breeder
کسی جانور یا پودے کی قسم میں خاص خوبی متعارف کرانا جو اس میں مستقل رہے breed in
نسل کَشی /تولید /افزائشِ نسل breeding
نسل کَش مرغا/نسل افزا مُرغا: مرغاجسے گوشت کی بجائے نسل کَشی کے لیے پالا جائے breeding chicken
نسل کَش قالب: ڈبہ یا ڈھانچہ جسے بیل کا گائے سے ملاپ کرتے وقت وزن معلوم کرنے کے لیے بنایا جاتاہے breeding crate
مختلف النسل ملاپ/دگر ملاپ: مختلف نسلوں  کے جانداروں کا جنسی ملاپ breeding cross
نسل کَش علاقہ: ایسا علاقہ جہاں پرندے اور جانور ہر سال افزائشِ نسل کے لیے آتے ہیں breeding ground
نسل کَش ریوڑ: نسل کشی کے لیے رکھے گئے جانوروں کا ریوڑ breeding herd
زمانہ تولید / موسم تولید/نسل کَشی کا موسم breeding season
نسل کَش حیوانات کا ذخیرہ: افزائشِ نسل کے لیے رکھے گئے مویشیوں کی برقرار تعداد breeding stocks
بڑ مکھی/گئو مکھی: گھوڑا مکھی کی طرح کی دو پروں والی خون چوسنے والی بڑی مکھی breeze fly
شراب بنانا: پانی، جو یا خمیر سے شراب کشید کرنا brew
شراب کی تلچھٹ/رسوبِ شراب: جو سے شراب کشید کرنے کے بعد بچنے والی ذیلی چیز۔یہ جانوروں کی قابلِ قدر خوراک ہے اور ریشے کا اہم ذریعہ بھی Brewer’s grain
غباری تودہ: آندھی کا بنایا ہوا چکنی اور ریتلی مٹی کا  ٹیلہ ۔ یہ مٹی فصلوں کے لیے زرخیز ہوتی ہے brickearth
لگام / باگ /نتھ: جانوروں کے گلے کی رسی جو اسے قابو میں رکھنے کے لیے ہوتی ہے bridle
لگامی رستہ: راستہ یا سڑک جو صرف گھڑ سواروں کے کیے استعمال ہوتی ہے bridle path
نرم فرانسیسی پنیر جو بڑی چپٹی گول شکل میں ہوتا ہے brie
خَميری  پَنير جو نَرَم اور مُلائم ہوتا ہے brie cheese
چِتکَبرَہ /بھُورا اور کالا/لہریے دار brindled
آب، شور/نمکین پانی/نمکیلا پانی: خوراک کو محفوظ کرنے کے لیے نمک اور پانی کا محلول brine
جانوَروں کا سينَہ / سينے کا گوشت brisket
یک نشستی باڑہ  (اطاقچہ) کے سامنے کا تختہ جو گائے کو اپنے سامنے پاؤں پھیلا کر بیٹھنے یا لیٹنے سے روکتا ہے brisket board
برطانوی تنظیم برائے زرعی او ر باغبانی مشینری BAGMA(British agriculture and garden machinery association )
برطانوی زرعی کیمیکل ایسوسی ایشن/ برطانوی تنظیم برائے تحفظ ِ فصلاں کا سابقہ نام British Agrochemicals Association
برطانوی زرعی کیمیائی ادویات کے معیارات کے معائنے کی سکیم British Agrochemical Standard Inspection Scheme
برطانوی الپائن: سویٹزر لینڈ کی نسل کا بڑا بکرا جو چہرے اور ٹانگوں سے  چتکبّرہ  ہوتا ہے۔نر کی لمبی داڑھی ہوتی ہے۔ یہ نسل دودھ دینے کے لیے کافی بہتر سمجھی جاتی ہے British Alpine
برطانوی تنظیم برائے شکار اور تحفظ: یہ تنظیم برطانیہ میں شکار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے (British Association for Shooting and Conservation )BASC
برطانوی تنظیم برائےمحافظانِ قدرتی حیات: یہ گورنمنٹ کی تحفظ کی پالیسیوں پر ایک خیراتی فکری جرگہ ہے (British Association of Nature Conservationists ) BANC
بیلجئن نیلی  سے پیدا ہونے والے مویشیوں کی ایک نسل جو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے British Belgian Blue
تنظیم جو جانوروں کی پیدائش ،اموات ،درآمد اور برآمد کا اندراج کرتی ہے (British cattle movement service )BCMS
برطانوی تنظیم برائے  تحفظِ فصلاں (British Crop Protection Council) BCPC
برطانوی ڈین: برطانیہ میں مویشیوں کی دودھ دینے والی نسل British Dane
برطانوی کونسل برائے انڈہ جاتی صنعت: تنظیم جو انڈوں کے استعمال اور فروخت کو فروغ دیتی ہے اور اپنے گاہکوں کو لائن کوالٹی مارک کے استعمال کی اجازت دیتی ہے (British Egg Industry Council )BEIC
برطانوی میدانی شکار کی تنظیم: دیہی اتحاد کا سابقہ نام British Field Sports Society
ایک تنظیم جو صنعت کو انڈوں کی آزادانہ پیدا واراور پیداکنندگان کی خبریں دیتی ہے British ٖFree Range Egg Producers Association
مویشیوں کی دودھ دینے والی نسل جس کو برطانیہ میں بڑھایا گیا  اور یہ ہا لینڈ سے لائی گئی تھی British Holstien
برطانیہ میں پائے جانے والے کان کترے خنزیروں کی ایک نایاب نسل  جو  انگلینڈ کے جنوب مغرب میں پائی جاتی ہے British Lop
برطانوی ددھیلی بھیڑ: درمیانے کٹے سینگوں والی بھیڑ جس کا چہرہ اور ٹانگیں سفید ہوتی ہیں۔ برطانیہ میں دودھ کے لیے زیادہ تر یہی پالی جاتی ہے British Milk Sheep
معیاری اور زیادہ اون پیدا کرنے والی بھیڑ British Oldenburg
برطانوی تنظیم برائے خنازیر (British Pig Association) BPA
برطانوی انتظامی امور کی کمیٹی برائے خنازیر:  برطانیہ میں موجودہ اور نایاب خنازیر کے ریوڑوں   کا ریکارڈ  رکھتی ہے (British Pig Executive )BPE
برطانوی  تنظیم برائے آلو: یہ تنظیم برطانوی آلوؤں کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے (British Potato Council)BPC
برطانیہ میں فروغ پانے والے اٹلی کے گوشتی  جانوروں کی نسل British Romagnola
برطانوی سانن: برطانیہ میں زیادہ دودھ دینے والی سفید بکریوں کی نسل جس کا آغاز سویٹزر لینڈ سے ہوا British Saanen
برطانوی زین پُشتی سؤر: ہیمشائر اور ایسکس سے سے لی گئی خنازیر کی نسل جس کارنگ سیاہ ہوتا ہے اور جسم کے اگلی  جانب سفید دھاری ہوتی ہے British Saddleback
برطانوی پودوں کی افزائش ِ نسل کی تنظیم British Society of Plant Breeders (BSPB)
برطانیہ میں ڈیزائن اور حفاظتی معیار ات کو چیک کرنے والی تنظیم (British Standard Institute )BSI
برطانوی شکر: کمیٹی جو ہر سال کسانوں سے شکری  چقندر خریدتی ہے اور چینی کی پراسیسنگ اور مارکیٹنگ کی ذمہ دار ہے British Sugar
سوئس ٹوگن برگ نسل سے پیدا کیا گیا گہرے بھورے رنگ کا بکرا British Toggenburg
برطانوی تنظیم برائے حیوانات: ایک پیشہ وارانہ ادارہ جو جانوروں کے جرّاحوں کی نمائندگی کرتا ہے British Veterinary Association
برطانوی سفید: برطانیہ میں سفید رنگ کے دھبوں والی مویشیوں کی نایاب نسل جو بغیر سینگ ،چھوٹی ٹانگوں اور درمیانی  قد کی ہوتی ہیں British White
بڑے پیمانے پر فصلوں کی کاشت broadacre Agriculture
عام لوبیا: عام لوبیا جس کے بڑے چپٹے زردی مائل سبز بیج ہوتے ہیں اور پوری دنیا میں کاشت ہوتا ہے اور ان کو کھیت پھلی بھی کہتے ہیں broad  bean
چھٹا دینا: بیج بکھیرنا/چھٹے کی شکل میں بیج بونا broadcast
چھٹّا مشین: بیج کا چھٹا دینے والی مشین broadcaster
چوڑے پتوں والا درخت۔ جیسے شاہ بلوط وغیرہ (مخروطی پودوں کے مقابلے میں جن کے پتے سلائی دار ہوتے ہیں) broadleaf
چوڑے پتوں والا درخت broadleaved
چوڑے پتوں والا سدا بہار پودا۔ جیسے  گلِ لالہ اور نرگس وغیرہ broadleaved evergreen
راجہ ہل : سخت زمین سے مڈھ ختم کرنے اور اصلاح کے لیے زمین کو اُلٹانے پلٹانے والا ہل broadshare
شاخ  دارگوبھی: اس کی متعدد اقسام ہیں جیسے سرما میں پیدا ہونے والی پھول گوبھی اور شاخ دار گوبھی وغیرہ broccoli
گوشت والے مرغے :چوزے جن کا گوشت عام طور پر ہمیں بازار  سے ملتا ہے۔عموماً تین ماہ سے کم عمر کا ہوتا ہے broiler
عمر رسیدہ بھیڑ/بوڑھی بھیڑ: بھیڑ جس کے کچھ دانت گر ے ہوئے  ہوں broken mouthed
گھوڑے جن کے پھیپھڑوں کے خلیے پھٹ گئے ہوں broken- winded
جئی نسل کی گھاس جو قابلِ کاشت زمین میں اگتی ہے brome grass
قصبی نالیاں : ہوا کی نالیاں جو گلے سے پھیپھڑوں میں جاتی ہیں bronchi
حلق کی سوجن /نرخرے کی نالیوں کا ورم/ پھیپھڑوں کا ورم/کھانسی: گلے سے پھیپھڑوں میں داخل ہونے والی نالیوں کی سوزش bronchitis
ٹرکی: مُرغ کی ایک نسل bronze
جڑواں پور: ایک ہی وقت میں پیدا ہونے والے جانوروں کا گروہ۔ خصوصاً پرندوں کا brood
جھولدان: انڈوں سے نکلنے والے نئے بچوں کو رکھنے کی جگہ جہاں مناسب حرارت کا انتظام ہوتا ہے brooder
انڈے سینے کا وقت: وہ وقت جب مرغی انڈوں سے بچے نکلنے تک ان پر بیٹھی رہتی ہے brooding time
افزائشِ نسل کے لیے رکھی گئی گھوڑی brood mare
کُڑک مرغی: مرغی جو انڈوں پر بیٹھتی ہے broody hen
مٹیالی جگہ: تعمیراتی جگہ جو کسی قصبے میں ہو  اورایسے علاقے کو نئی تعمیرات کے لیے ترجیح دی جاتی ہے ۔ اس کے برعکس سبز جگہ فصلات و سبزہ کے لیے قابلِ ترجیح   سمجھی جاتی ہے ہے brownfield site
ایسی بیماری جو گندم کے ننھے پودوں کو متاثر کرتی ہے۔اس بیماری سے گندم کا پودا گل سڑ جاتا ہے brown foot rot
بھورا چوہا: بہت نقصان دہ قسم کا چوہا جو اُگی ہوئی اور ذخیرہ شدہ فصلوں کو نقصان پہنچاتاہے اور مویشیوں اور خنازیر میں بھی بیماری کے جراثیم پھیلاتاہے ۔اس کو ناروے کا چوہا بھی کہتے ہیں brown rat
بھورا چاول: چاول جس کا بھوسا الگ کر دیا گیا ہو مگر چھلکے اتارنے اور پالش کرنے کے عمل سے نہ گزارا گیا ہو brown rice
پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پکے پھلوں کی بیماری جیسے سیب اور خوبانی وغیرہ brown rot
بھورا زنگ: جو اراور گندم کی بیماری جو پھپھوندی سے لگتی ہے جس سے دانے سکڑ جاتے ہیں brown rust
بھوری دھاری : ایک بیماری جس میں پودوں کی نشونما  رُک جاتی ہے اور پتے گر جاتے ہیں۔ یہ انگور اور منقّیٰ وغیرہ کی بیلوں پر اثر انداز ہوتی ہے brown scale
سویزر لینڈ کے سلیٹی بھورے رنگ کے درمیانے قد کے مویشیوں کی ذو مقصد نسل جو کینیڈا ، میکسیکو اور انگولہ وغیرہ میں پائی جاتی ہے Brown Swiss
لانگی: درختوں  کے پتے وغیرہ  کا چارہ جو زمین کے قریب نہ ہوں بلکہ  جنہیں درخت سے ڈھانگی  یا کلہاڑی کے ذریعے  اتارا گیا ہو ۔ چرنے کا متضاد browse
لانگی خور: لانگی کھانے والا یا اس پر گذارا کرنے والا جانور browser
بروسیلا: سلاخ نما بکٹیریا کی قسم brucella
مالٹا بخار: مویشیوں ، بکریوں یا جراثیم والے دودھ پینے سے لگنے والی بیماری جسے بروسیلا بیکٹیریا پھیلاتے ہیں brucellosis
رگڑ لگنا /ماس پھٹنا /جِسَم کا چھِل جانا / خَراش آنا/داغ/نیل پڑنا: جب کنُد آلے سے چوٹ لگے تو جلد نہیں پھٹتی ، خون جلد کے نیچے جمع ہوجاتا ہے ۔ شروع میں خراش کے زخم کا رنگ سرخی مائل، پھر سیاہی مائل اور بعد میں بھورا ہوکر ختم ہو جاتاہے bruise
جھاڑ جھنکار / زیر شجری پودے / گھاس نُما پودے/ د ر ختو ں کی ٹو ٹی ہو ئی یا کٹی ہو ئی ڈ ا لیا ں یا ٹہنیاں brush
ڈرل مشین کا بُرش: پرانی قسم کی ڈرل جس میں گھومنے والا برش بیج کو ڈرل کی نالی میں ڈالتا ہے brush drill
جھاڑ کُش/زیر شجری کُش: ایک طاقت ور بوٹی کُش دوا جو زیر شجری کو مکمل ختم کر دیتی ہے brush killer
گھنی جھاڑیاں: گچھوں اور چھوٹی شاخوں والی بوٹیاں brush wood
بلجیم کی گوبھی: لمبے ڈنٹھل والی بند گوبھی کی قسم جس کی کلیاں بڑی ہو کر پھول بن جاتی ہیں جسے سبزی کے طور پر کھایا جاتا ہے brussels sprouts
مویشیوں کی جان لیوا دماغی بیماری: بھیڑ بکریوں سے پھیلنے والا مرض جو مرکزی اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے ۔ جس سے بے ربط حرکتیں صادر ہوتی ہیں BSE(bovine spongiform encephalopathy), made cow disease
برطانوی ادارہ برائے معیارات BSI(British standards institute)
برطانوی تنظیم برائے افزائشِ نباتات BSPB(British society of plant breeders)
جانوروں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے والا ایک ہارمون  جس پر برطانیہ میں 2000ء سے پابندی ہے BST(Bovine Somatotrophin)
چيتَل / سانبھَر / کالا ہرن/خرگوش/کالامِرگ buck
بالٹی سے دودھ پلانا: ایسا عمل جس میں چھوٹے جاندار کو بالٹی سے دودھ پلایا جاتا ہے bucket feeding
جھانبا/کھڑنچا: خمیرے چارے(سائیلج ) کے لیے اگائی گئی  سبز فصلوں کو اکھٹا کرنے والی مشین جس کی متعدد تیکھی سُتیں بکھرے ہوئے پودوں کو اکٹھا کرتی ہیں۔آجکل یہ آلہ عموماً ٹریکٹر کے ساتھ جوڑ کر استعمال کرتے ہیں buckrake
ریوندیہ خاندان کا پودا جِس کے دانے مویشیوں کے چارے میں اِستعمال ہوتے ہیں اور اِن کی روٹی بھی پکائی جاتی ہے buckwheat
کونپل / کلی / غنچہ / شگوفہ: بند کلی جو ابھی کھلی نہ ہو / پھوٹنے والی شاخ کا منہ جو تنے پر گرہ کی صورت میں اُبھرتا ہے ۔ bud
چشمہ بندی / کلیاو / غنچہ کا پیوند:  ایک پودے کی آنکھ کو دوسرے پودے کی آنکھ میں لگا کر افزائش کرنا budding
بھینس: جگالی کَرنے والا دُدھیلی چوپايَہ buffalo
جُدا کنندہ علاقہ/حد بند علاقہ: مختلف مقاصد کے کیے استعمال ہونے والی زمین کو دوسری سےالگ کرنے والا علاقہ یا سرحد buffer area
حد بند چرائی/جدا کنندہ چرائی: مویشیوں کا ایسا فارم جس کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہو۔ چرنے کا رقبہ ، خوراک بنانے کی جگہ اور رکاوٹی سرحد buffer grazing
جدا کُنندہ ذخیرہ/حد بَند ذخیرہ: جنس یا قیمتی مال کے ذخیرے کو کافی دیر قبضے میں رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم جسے بین الاقوامی مال کی منڈیوں کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرنے کے کیے استعمال کیا جاتا ہے buffer stock
بف ارپنگٹن: مرغیوں کی ذو مقصد نسل جن کا رنگ بھورا ہوتا ہے Buff Orpington
تعمیر شدہ ماحول: عمارات ، سڑکیں اور دیگر تعمیرات built environment
مونڈھنے کے بعد نشان زدہ بھیڑ buisted
گنٹھا/ بصلہ /گانٹھ:  زیر زمین جڑ کی ترمیم شدہ شکل یا گول قسم کا ابھار جو مختلف پودوں کی جڑ کی شکل اختیار کر لیتا ہے bulb
دودھ کا بڑا ذخیرہ: کسی فارم سے ٹینکر میں اکٹھا کی گئی دودھ کی بڑی مقدار bulk milk collection
بہت بڑا زذخیرہ bulk storage
آنڈل بیل: بیل جسے خصّی نہ کیا گیا ہو bull
بچھڑے کا گوشت/بیل کا گوشت bull beef
بچھڑا/وچھا bull calf
نال/خوراکی بندوق: مویشیوں کی خوراک کو متوازن بنانے کے لیے نال کے ذریعے معدنیات دی جاتی ہیں bullets
بچھیا/دوشیزہ گائے/بیہڑی: موٹی تازی صحت مند گائے جو لگنے کے قابل ہو bulling
آسٹروجن: مادہ گائے کے جنسی ہارمون bulling hormone
1۔جوان بیل2۔ آختہ یا خصی بیل جو فقط گوشت اور بار برداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے bullock
پاؤں بھرا: مرغیوں کے پاؤں کے پھوڑے جن سے وہ لنگڑا کر چلتی ہیں bumble foot
پشتہ بنانا/پُشتہ/بند: مٹی کی دیوار جو ڈھلوان سطح میں پانی کو ٹھہرانے یا گندے پانی کو آنے سے روکنے کے لیے بنائی جاتی ہے bund
پُشتہ سازی/بند بنانے کا عمل: نیم بنجر زمین پر سُرغو یا جنگلی جوار اگانے کے لیے روایتی انداز سے بند بنایا جاتا ہے bunding
گٹھا: چارے یا لکڑیوں کا گٹھا bundle
کالا روگ: سمَٹ نامی پھپھوندی سے گندم کو لگنے والی بیماری جو گندم کے پودے کو کالا کر دیتی ہے bunt
مویشیوں اور خنازیر کا قائم کردہ  جانوروں کے خوردو نوش سے متعلق  سماجی غلبے کا نظام ۔ ایسا نظام پرندوں میں بھی ہے bunt order
بُر/لیدھا/لیدڑھا: لیدھے (لیدھڑے) کے بیج کا خول جس پر چھوٹے چھوٹے کانٹے دار بال ہوتے ہیں اور  جو جانوروں کے ساتھ چمٹ جاتا ہے اور بیج کے بکھراؤ کا سبب بنتا ہے bur
خصّی مشین: جانوروں کو خصی کرنے والا آلہ جو منی والی نالی کو کاٹ دیتا ہے burdizzo
حیوانی مَدفن: منہ اور پاؤں کی چھوتی بیماریوں سے مرنے والے جانوروں کو دفن کرنے کی جگہ burial site
جلنا: 1۔جلد کا روشنی، حرارت ، بجلی یا کیمیائی مادوں سے جلنا2۔سکاٹ لینڈ میں ایک ندی کا نام3۔آگ سے فصلوں یا جنگلوں کا جلنا4۔ خوراک اور ایندھن کا توانائی کے حصول کے لیے جلنا burn
بچھو بوہی کی جھاڑی burning nettle
دیکھئے اصطلاح "bur" burr
جھاڑی: 1۔بہت سی پھیلی ہوئی  شاخوں والا پودا، جیسے کافی اور گلاب کی جھاڑی2۔ جھاڑیوں کے جھنڈ bush
بُشل: غلہ یا پھل ناپنے کا پیمانہ جو آٹھ گیلن کے برابر ہوتا ہے۔امریکہ اور برطانیہ میں مستعمل ہے۔ گندم کا ایک بشل 60 پاؤنڈ، جو کا 48 پاؤنڈ اور چاول کا 45 پاؤنڈ کے برابر ہوتا ہے bushel
بُشل اوزان: کسی جنس کی پیداوار کی اوسط بشلوں کا وزن bushel weights
ورھیالی کاشت: کاشت کا طریقہ جس میں زمین کو کچھ سال کاشت کیا جاتا ہے اور جب اس کی قدرتی زرخیزی ختم ہو جاتی ہے تو پھر لمبے عرصے تک اس میں جڑی بوٹیاں اگنے دی جاتی ہیں تاکہ دوبارہ زرخیزی بحال ہو جائے bush -fallow
جھاڑیوں کے پھل:جیسے اسلام آباد کی جنگلی جھاڑیوں سے آملہ اور مری کے جنگل سے سبز اخروٹ حاصل کیا  جاتا ہے bush fruits
مکھن: دہی یا دودھ کو بلو کر نکالا گیا چربیلا مادہ butter
سفیدلوبیا/امریکی لوبیا: بڑے بڑے سفید بیجوں والا لوبیا جسے لائمہ لوبیا (lima bean) بھی کہا جاتا ہے butter bean
گلِ اشرفی/گلِ آلالہ: زرد رنگ کے پیالہ نما پھولوں والا پودا buttercup     
بالائی/گھی/تھندا: دودھ میں موجود چربیلا مادہ butterfat
دودھ میں موجود چکنائی کی مقدار: عموماً بھینس کے دودھ میں گائے کی نسبت زیادہ چکنائی ہوتی ہے۔ مگر یورپ اور امریکہ کی جرسی گائے میں 5.14فیصد تک چکنائی ہوتی ہے butterfat content
تتلی: ایک خوبصورت اُڑن کیڑا جس کے اکثر متعدد رنگوں کے بڑے پنکھ ہوتے ہیں butterfly
لسّی: دودھ یا دہی کو بلو کر مکھن نکالنے کے بعد باقی بچ جانے والا مائع buttermilk
مکھن ڈھیر: مکھن کی شکل میں دودھ کی مصنوعات کا وسیع ذخیرہ جسے عموماً سردخانوں میں محفوظ رکھا جاتا ہے butter mountain
برطانوی معالجینِ مویشیاں کی بہت بڑی تنظیم BVA(British Veterinary Association )
مویشیوں کا وائرس کی وجہ سے اسہال(دست) BVD(Bovine viral Diarrhoea)
جَو کا چھوٹا زرد وائرس BYDV(Barley yellow dwarf virus )
گئو شالہ/گائے خانہ/گائیوں کا باڑہ/گائے رکھنے کی عمارت byre
پگڈنڈی/ذیلی سڑک: دیہات کی چھوٹی سڑک یا ڈنڈی byway
تمام ٹریفک کے لیے کھلی ذیلی سڑک byway open to all traffic

اشتیاق احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:52، 5 اکتوبر 2022ء (م ع و)

اصطلاحات زراعت[ترمیم]

C
کاربن کی علامت C
پودوں میں استحالی طریقہ جس میں فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تثبیّت کے لیے کاربن کے تین مرکبات استعمال ہوتے ہیں C3
پودوں میں استحالی طریقہ جس میں فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تثبیّت کے لیے کاربن کے چار مرکبات استعمال ہوتے ہیں C4
کیلشیم کی علامت Ca
دیہی ایجنسی یا دوکان CA (Country side agency)
ٹریکٹر پر ڈرائیور کا کیبن cab
بند گوبھی/گوبھی کا پھول: اس کی کئی اقسام جانوروں اور انسانوں دونوں کے لیے خوراک فراہم کرتی ہیں cabbage
ایک مکھی جس کا پہل روپ ( لاروا ) گوبھی ، شلجم اور اس نوع کی سبزیوں پر حملہ کرتا ہے  جس سے پودے کی رنگت نیلی ہو جاتی ہے اور بالآخر مرجھا کر مر جاتاہے cabbage root fly
سفید یا سفیدی مائل تتلی: گوبھی کے خاندا ن کے تمام پودوں کے پتوں پر انڈے دیتی ہے اور اس کے بچے اس گوبھی کو کافی نقصان پہنچاتے ہیں cabbage white butterfly
تھوہر: سوکھا پسند پودا  جس کا   تنا گودا اور خار دار یا آری نما دندانوں والا ہوتا ہے ۔ اس پر شوخ رنگ کے پھول آتے ہیں۔ اس کی کئی قسمیں آرائشی پودوں میں شمار ہوتی ہیں cactus
بوتلی میمنا/بوتلی لیلہ: ماں کے مرنے کے بعد بوتل کے دودھ پر پلنے والا بھیڑ کا بچہ cade lamb
کیڈمیم: ایک دھاتی عنصر جو زمین اور چٹانوں میں زنک کے ساتھ پایا جاتا ہے cadmium
بکریوں یا بکروں کے جوڑوں اور دماغ کی سوزش CAE(Caprine Arthritis Encephalitis )
اعور / اندھی آنت  :  غذائی نالی سے نکلنے والا اضافی ابھار جو ۷ ۔ ۶ سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے ۔ بڑی آنت اور غذائی آنت کے مقام اتصال پر بنتا ہے/ بڑی آنت کا اِبتدائی حِصَّہ جہاں چھوٹی آنت اِس سے آکر مِلتی ہے caecum
سفید پنیر: ایک کم چکنا سفید پنیر  جو ویلز کے مقام سے منسوب ہے caerphilly
قیصر: جراحی سے جانور کے بچے کی پیدائش کرانا۔بلجین بلو نسل کےمویشیوں میں ایسا ضروری ہوتا ہے caesar
قیصری ولادت: جانور کا  پیٹ چیر کر بچہ نکالنا caesarean birth
شَقُ الرِّحم: بچے کی پیدائش کے لیے جانور کے رِحم میں شگاف ڈالنے کا عمل caesarean operation
سیزیم: ایک  تابکار دھاتی  الکلی عنصر جو مچھلیوں کے لیے ایک کلیدی تابکار آلود کار ہے caesium
کیفین/قہوین/جوہرِ قہوہ: مرکزی اعصابی نظام کو تحریک دینے والی شے جو چائے اور کافی میں پائی جاتی ہے caffeine
پنجرہ/قفس: جانوروں کا دھاتی یا لکڑی کا باڑہ جو اطراف میں سلاخیں لگا کر بنایا جاتا ہے۔مرغیوں کا ڈربہ اور پالتو پرندوں کا پنجرہ  عام ہے cage
پنجروں میں پالنا: انڈے دینے والی مرغیوں کو عام طور پر ڈربہ نما پنجروں میں رکھا جاتا ہے۔یہاں وہ انڈوں کو سیتی ہیں اور بچے نکالتی ہیں۔ یہ بچے ایک خاص وقت تک ان ڈربوں میں رہتے ہیں پھر باہر نکلنے دیا جاتا ہے cage raring
پنجری پہیہ: ٹریکٹر کے عام پہیے کے ساتھ لگایا گیا دھاتی پہیہ جو پہیے پر زمینی دباؤ کم کر دیتا ہے cage wheel
کیک / مرکّب خوراک: دیکھئے اصطلاح"compound feed) cake
کیلیبرس: شاخدار گوبھی ایک قسم جو انسان بھی استعمال کرتے ہیں calabrese
کیلشیمی: کیلشیم یا چونے پر مشتمل calcareous
کیلشیمی چراگاہ/کیلشیمی سبزہ زار: سبزہ زار جس میں گھاس کی ایک قسم  چاک مٹی میں زیادہ اگتی ہے۔اسے تیزابی سبزہ زار (acid grassland)بھی کہتے ہیں calcareous grassland
چونا/چاک مٹی calcium carbonate
چونا پسند پودا/کیلشیم دوست پودا: پودا جو چاک مٹی یا الکلی مٹی میں اچھی طرح اگتا اور پروان چڑھتا ہے calcicole
کلساؤ: کیلشیم کے نَمکیات جَمَع ہونے سے کِسی نامیاتی مادّے کا سَخَت ہونا calcification
کلسایا ہوا: کیلشیم شامل کر کے سختایا گیا  مادہ calcified
کلس گریز/کیلشیم گریز/چونا گریز: ایسا پودا جو کیلشیم سے لبریز زمین میں اچھی طرح نشوونما نہ پائے لیکن تیزابیت رکھنے والی زمین  میں خوب پھلے پھولے calcifuge
چونے سے بھر پور زمین/چاک مٹی والی زمین calcimorphic soil
چونا مائل: دیکھیئے اصطلاح" calcicole" calciphile
کیلشیم گریز: دیکھئے اصطلاح" calcifuge" calciphobe
کیلسی ٹونن: پستانیوں کے درقی غدود(تھائی رائیڈ گلینڈز) میں پیدا ہونے والا ہارمون جو خون میں کیلشیم کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے calcitonin
کیلشیم: چونے کے پتھر اور چاک میں موجود ایک دھاتی کیمیائی عنصر جو  حیاتیاتی عمل کے لیے لازمی ہوتا ہے۔کیلشیم جانوروں  میں خون کے انجماد کو روکتا ہے، ہڈیوں اور دانتوں کا اہم جز ہے۔ متوازن خوراک کا بھی لازمی جزو ہوتا ہے۔دودھ، انڈا ، پنیر اور سبزیاں اس کے اہم منابع ہیں۔ بحری قِشریوں کا خول کیلشیم سے بنا ہوتا ہے۔ پانی چاک مٹی سے گذر کر کیلشیم ملنے سے سخت ہو جاتا ہے calcium
کیلشیم بورو گلوکونیٹ: کیلشیم کی کمی کی وجہ سے گائے کے بخار میں اس کیمیکل کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے calcium borogluconate
کیلشیم فاسفیٹ: ہڈیوں اور ہڈیوں کی کھاد(راکھ)  کا بڑا جزو calcium Phosphate  (Ca3(Po4)2
کیلشیم خوری: جانور کا کھانے کے دوران نظامِ دورانِ خون میں کیلشیم کا شامل کرنا calcium uptake
بچھڑا: گائے کا ایک سال سے کم عمر کا بچہ۔گائے کے نر بچے کو بچھڑا اور مادہ بچے کو بچھیا کہا جاتا ہے calf
بچھڑے کا خُنّاق: بچھڑے کے حلق کو متاثر کرنے والی بیماری calf diphtheria
بچھڑے کی شدید موک(پانی کی طرح پتلے دست) calf enteric disease
بچھڑے کا نمونیا: وائرس کی ایک بیماری جو بچھڑوں اور دودھ دینے والی گائیوں کو بھی متاثر کرتی ہے calf pneumonia
مرکری کلورائیڈ: جانوروں کی جلاب آور دوا calomel
حرارہ  (حرارت کی اکائی)سے متعلق caloric
حرارہ: حرارت کی وہ مقدار جو ایک گرام پانی کے درجہ حرارت کو ایک درجے سینٹی گریڈ تک بڑھا دے۔ اس سے بڑی اکائی کلو حرارہ ہے جو 1000حراروں کے برابر ہوتی ہے۔ ایک حرارہ 4.186جول کے برابر ہوتا ہے calorie
حراری قیمت :  حرارت کی وہ مقدار جو مکمل احتراق (جلاؤ)  پر ایندھن کی دی ہوئی مقدار سے توانائی پیدا کرتی ہے ۔گیسوں کے لیے یہ فی ملی لیٹر ہوتی ہے calorific value
بچھڑے کو جنم دینا calve
بچہ دینے والی گائے calver
گائے کا بچھڑا پیدا کرنے کا عمل calving
جنم باڑہ: خاص باڑہ جہاں گائے بچھڑے کو جنم دیتی ہے calving box
ایک سے دوسرے سوئے کے درمیان کا عرصہ calving interval
وقتِ تولید/وقتِ جنم: وقت جب گائے بچھڑے کو جنم دینے کے لیے تیار ہو calving time
پھول کٹوری: پھول کا نچلا حصہ جو سبز پتیوں(انکھڑیوں) کے گھیرے پر مشتمل ہوتا ہے۔کھلنے سے پہلے ان سبز پتیوں میں لپٹا ہوتا ہے اور کلی یا غنچہ کہلاتا ہے calyx
کیمبرج: بھیڑ کی ایک نسل کا نام cambridge
کیمبرج بیلن: زمین کو ہموار کرنے اور بیج بونے کے لیے موزوں بنانے کے لیے  لوہے کے پہیوں والا بھاری بیلن cambridge roller
کیمیلیا: نیم ہاری خاندان  کے سدا بہار پودے  جن میں چائے کو پودا بھی شامل  ہے camellia
کیممبرٹ: نارمینڈی میں پیدا ہونے والا نرم فرانسینی پنیر camembert
دیہی برطانیہ کے تحفظ کی مہم Campaign to Protect Rural England (CPRE)
کیپمڈن اور کورلی وڈ تنظیم برائے تحقیقِ خوراک :دنیا کی سب سے بڑی تنظیم جو خوراک کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے Campden and Chorleywood Food Research Association) CCFRA(
مرغیوں کی خوراک کی نالی میں پایا جانے والا بیکٹیریا ۔یہ بیکٹیریا انسانوں میں خوراک کو زہریلا کرنے کا باعث بھی بنتا ہے۔ یہ گرام منفی جراثیم جو اسہال پیدا کرتا ہے جس کا دورانیہ چند دن ہوتا ہے ccampylobacter
ڈبّہ: ایک دھاتی ڈبہ جس پر قلعی کا ملمّع کیا گیا ہوتا ہے یا مکمل طور پر ایلومینیم کا بنا ہوا جو خوراک کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اسے سر بمہر کیا جاتا ہے can
بڑی جسامت کے دودھ دینے والے جانوروں کی کینیڈین نسل Canadian Holstein
نہر: آبپاشی کے لیے بنائی گئی پانی کی گذر گاہ canal
کنگنی: ایک بوٹی جس پر بڑے اسطوانی شکل کے  پھول لگتے ہیں اور جو  خاص طور پر دال کی فصلوں کو نقصان پہنچاتی ہے canary grass
جانچنا/پرکھنا: انڈوں کو جانچنے کاعمل جس میں انڈوں کو روشنی کے منبع کے اوپر سے گزار ا جاتا ہے جس سے ان میں خون کے دھبوں کا اور خول میں دڑاڑوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے candling
گنا یا اسی نوع کا کوئی پودا جیسے بانس، بید وغیرہ ۔یہ تمام پودے بڑے گھاس کی جنس سے تعلق رکھتے ہیں cane
گھاس کی ایک قسم cane break
رس بھری،کالی بیری اور توت سیاہ جیسے پھلوں کی قسم cane fruit
چينی / کھانڈ /کماد سے حاصِل شُدَہ شَکَر can sugar
چورا یا گنے کا پھوک اور پتی وغیرہ جو ایندھن کے کام آتی ہے can trash
ناسورِ آکلہ(کھا جانے والا ناسور)/گوشت خورہ:  پودوں یا جانوروں کی جلد کو متاثر کرنے والا زخم ۔اس بیماری کو پیدا کرنے والا بکٹیریا پودوں کی چھال اور جانوروں کی جلد دونوں کو متاثر کرتا ہے۔پھل دار پودوں میں خاص طور پر سیب اس بیماری سے زیادہ متاثر ہوتا ہے canker 
بچہ خوری: جانور کا اپنے بچے کو کھا جانا۔سانپ کی کچھ قسمیں بھی اپنے بچوں کو کھا جاتی ہیں cannibalism
ڈبہ بندی کا کارخانہ: کارخانہ جہاں خوراک( مچھلی ، گوشت ، پھل وغیرہ)  ڈبوں میں بند کی جاتی ہے canning factory
قنول/جراحی نلکی: ایک ایسی نالی جِس کے ذریعہ جانور کے  جِسم کے اندر کی رطُوبت  یا  معدے کی گیس کے اِخراج کا راستہ بنایا جاتا ہے cannula
کینولا: سرسوں کی قسم جس سے خوردنی تیل حاصل ہوتا ہے canola
چھپّر/چھتّر/سائبان/ڈھارا: ستونوں پر کھڑی شاخوں اور پتوں کی چھت جو نیچے زمین پر سایہ کرتی ہے۔یہ چھپّر گلو جیسی بیلوں سے بھی بنایا جاتا ہے canopy
کینٹربری(برطانیہ کا شہر)  کی ترنگلی: پھاؤڑے کی طرح کی تین سُتّوں والی ترنگلی canterbury hoe
کینٹربری کا مینڈھا: نیوزی لینڈ میں پرورش پا کر برآمد کیا جاتا ہے canterbury lamb
زین کا پچھلا حصہ cantle
مشترکہ زرعی پالیسی CAP(common agricultural policy )
زراعت کے لیے زمین کی زرخیزی کی بنا پر درجہ بندی capability class
گنجائش: کسی ڈبے میں سما جانے والی مائع مقدار جسے لٹروں میں ماپا جاتا ہے۔مثلاً اس ڈبے کی گنجائش نصف لٹر ہے capacity
کریر: جنگلی پودا جس کے ڈیلوں کا اچار ڈالا جاتا ہے۔ اس کے موٹی تہہ والے سرخ پھولوں کو باٹا کہتے ہیں۔جنوبی یورپ کی  یہ خاردار جھاڑی کم و بیش  اب پوری  دنیا میں پائی جاتی ہے۔پکے ہوئے سرخ ڈیلے کھانے میں مزیدار ہوتے ہیں caper
جَنگلی مُرَغ /جَنگلی گراوز / پاموز پَرِندَہ: ایک بڑا شکاری پرندہ جو شمالی صنوبری جنگلات میں پایا جاتا ہے capercaillie
قوتِ شعریہ/مونی کشش: جسم میں بال نما (مونی)  نالیوں کی کشش capillarity
شعریہ/مونی: خون کی باریک نالیاں جو جسم کی بافتوں کو   خون اور غذائی اجزاء کی ترسیل کا کام کرتی ہیں capillary
قوتِ شعریہ/مونی کشش: زمین سے  تنگ نالی کے ذریعے  مائع کا اوپر آنا۔سیم زدہ علاقوں میں یہ مظہر عام ہے capillary action, capillary flow
اہم اشیاء: مشینری ، عمارات، جنگلے ، نکاسی کے نالے، باڑیں وغیرہ capital items
خصّی مرغا / آختہ مرغا: مرغا جس میں  ہارمون کے ذریعے جنسی ملاپ کی صلاحیّت ختم کر دی جاتی ہے جس سے اس کا وزن آنڈل مرغے کی نسبت تیزی سے بڑھتا ہے capon
بھیڑوں کی بیماری جس میں بوڑھے مینڈھے اور جوان بھیڑیں کھوپڑی کی ہڈیاں  پتلی ہو جانے کی بیماری  میں مبتلا ہو جاتی ہیں جس سے ان کو چارہ کھانے میں دقّت ہوتی ہے cappie
کِسی غَلاف کار کا عمَل: capping
بکریوں سے متعلق caprine
بکریوں کی جوڑوں کی بیماری: اس میں جانور کی شکل بگڑ جاتی ہے، جوڑ سوج جاتے ہیں اور نمونیا ہو جاتا ہے جو موت کا باعث بنتاہے Caprine Arthritis Encephalitis
فلفل سُرخ / لال مِرچ:  لال مرچ کی قسم کے پودے capsicum
خولی کیڑا: ایک چھوٹا کیڑا جو پودوں کا رس چوستا ہے capsid bug
کیسہ/پھلی/ڈوڈی: 1۔پھولدار پودے کی پھلی جو بیج پکنے پر پھٹ جاتی ہے یا کائی کی بذروں سے بھری ڈوڈی2۔کسی عضو کے گرد جھلّی capsule
کیپٹان: پھپھوندی کُش دوا جو عام طور پر سیب اور خوبانی  کے زخموں کے لیے استعمال کیا جاتی ہے captan
سَياہ زِيرَہ / کَراوِيَہ/اجوائن : کھانوں اور پکوانوں میں ذائقے کے لیے استعمال ہوتا ہے caraway
کاربامیٹ: ایک بڑے گروپ  سے تعلق رکھنے والی کیڑے مار دواجو کرم کُش ، بوٹی مار اور پھپھوند کُش کے طور پر استعمال کی جاتی تھی لیکن برطانیہ میں یہ منظور  نہیں کی گئی carbamate
نشاستہ/کاربوہائیڈریٹ: کاربن ، ہائیڈروجن اور آکسیجن پر مشتمل ایک نامیاتی مرکب  ۔ جیسے شکر ، گلو کوز وغیرہ carbohydrate
کاربن: ایک غیر دھاتی عنصر جو زندہ  مادے اور نامیاتی کیمیائی مرکب کا لازمی جزو ہے carbon
کاربوبیٹ: کاربانک ایسڈ اور الکلی سے مل کر بننے والا مرکب carbonate
کاربن ڈائی آکسائیڈ: ایک بے رنگ ، بے بو   اور ناقابلِ آتش  زدگی گیس۔ضیائی تالیف میں استعمال ہوتی ہے اور ہوائی تنفّس میں خارج ہوتی ہے۔ اس کا فارمولا CO2 ہے carbon dioxide
کاربانک ایسڈ: جب کاربن ڈائی آکسائیڈ پانی میں حل ہوتی ہے تو کم مقدار میں بننے والا کمزور تیزاب  کاربانک ایسڈ ہوتا ہے۔ H2CO3اس کا فارمولا ہے carbonic Acid
کاربن مونو آکسائیڈ: ایک بے رنگ ،بے بو اور   زہریلی گیس جوکہ انجنوں میں جلتی  ہوئی گیس اور سگریٹ کے دھوئیں میں موجود ہوتی  ہے۔اس کا فارمولا CO ہے carbon monoxide
کاربنی اعتدال گر: کاربن کی پیدائش اور استعمال میں برابری۔قابلِ تجدید ایندھن کا پلانٹ کاربنی اعتدال گر ہوتا ہے۔اگر ختم ہونے والے پلانٹوں کی جگہ پر نئے لگائے جائیں تو ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح برابر رہتی ہے carbon neutral
کاربن ضبطی: کاربن ڈائی آکسائیڈ حاصل کرنے اور آکسیجن چھوڑنے سے درختوں اور پودوں کا کاربن حاصل کرنا  اور ذخیرہ کرنا۔ carbon sequestration
کاربنی ڈُبک/کاربنی جاذب: خطہ حیات کا ایک حصہ مثلاً حاری  جنگل (گرم علاقے کا جنگل) جو کاربن جذب کرتا ہے carbon sink
کارباکسی ہیموگلوبن: کاربن مونو آکسائیڈ اور ہیموگلوبن سے بننے والا ایک مرکب۔جب کوئی شخص کار یا  سگریٹ کے دھوئیں میں سانس لیتا ہے تو کاربن مونو آکسائیڈ خون کے ہیموگلوبن سے مل کر یہ مرکبب بناتا ہے carboxyhaemoglobin
لاش/لاشہ: 1۔جانوروں کی بے سڑی لاش2۔ گوشت کی تجارت میں سر،ا عضاء اور اوجھڑی کو الگ کرنے  کے بعد جسم carcass
لاش پر گوشت کی موٹائی کا اندازہ لگانے کا نظام carcass classification scheme
اونٹ کٹارہ سے ملتا جلتا  گنگرنسل  اور سورج مکھی خاندان کا پودا جس کے پتے ترکاری کے طور پر کھائے جاتے ہیں cardoon
1۔بارِ جہاز 2۔بھورے چاول جن کا بھوسہ الگ کردیا جاتا ہے مگر چھلکے اتارنے اور پالش کرنے کے لیے کارخانے سے نہ گزارا گیا ہو cargo
کارنالائیٹ: پوٹاشیم اور میگنیشیم کے نمکیات /ایک معدنی مرکب جو پوٹاشیم حاصل کرنے کا قابلِ قدر ذریعہ ہے۔کھادوں میں بھی استعمال ہوتا ہے carnallite
گوشت خور جانور: وہ جانور جس کی خوراک کا غالب حصہ گوشت پر مشتمل ہوتا ہے carnivore
گوشت خور : 1۔گوشت خور جانور2۔گوشت خور پودے جو کیڑے مکوڑوں کو پھندے میں پھنسا کر پکڑتے اور پھر ہضم کرتے ہیں۔ جیسے شبنمی بوٹی(sundew) جس  میں بالائی پتے  کے غدودی بال پھندے کا کام کرتے ہیں carnivorous
خروب / خرنوب :  بحر روم کا سدا بہار درخت ۔ اس پر آنے والی پھلیاں کھائی جاتی ہیں ۔ اس کے بیجوں کو صراف وزن کی اکائی کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے ۔ اس کی پھَلی کا گُودا اِنسان اور جانوَر کھاتے ہيں carob
کیروٹین: ایک زرد رنگدانہ جو  گاجروں ، انڈے کی زردی اور قدرتی تیلوں میں پایا جاتا ہے  جسے جانوروں  کا جگر حیاتین الف (vitamin A)  میں تبدیل کر دیتا ہے carotene
مادینِ گُل:پھول کے مادہ اعضائے تولید جن میں کلغی (stigma) ، نے(style) اورتخم دان (ovary)  شامل ہیں carpel
دلدلی علاقہ:  یہ کچھ درختوں کے لیے مددگار ہوتا ہے جیسے بید وغیرہ carr
حامِل/حمّال: جاندار جو بیماری کے جراثیم کو ایک سے دوسرے جاندار  میں منتقل کرنے کا باعث بنتا ہے carrier
گاجر: سبزی ، سلاد اور رس کے طور پر استعمال ہوتی ہے carrot
گاجر مکھی: سرخی مائل بھورے سر اورزرد پروں والی ایک مکھی جو پودے کے قریب سطح زمین پر انڈے دیتی ہے اور اس کا  پہل روپ ( larva) جڑوں میں گھس جاتا ہے carrot fly
فارم  وغیرہ میں مویشی پالنا carry
صلاحیتِ پرورش/استعدادِ پرورش: مخصوص حلقے میں رکھے جانے والے مویشیوں کی زیادہ  سے زیادہ مقدار carry capacity
کُرّی ہڈی/کُرکُری ہڈی/چبنے والی ہڈی/غّضرُوف cartilage
ثمر دانہ/اناج دانہ: اناج اور چارے کا  دانہ مثلاً گندُم کا دانہ caryopsis
زرعی حکمتِ عملی کا مرکز CAS(Centre for agricultural strategy)
1۔بیج کا چھلکا2۔انجن کا خول3۔ بیماری کا ایک بار حملہ case
چِھلکاؤ: کھانے والی چیزوں پر شکر یا نمک کی تہہ بنانا case hardening
کیسین: دودھ میں پائی جانے والی پروٹین۔جب دودھ تیزاب سے تعامل کرتا ہے تو کیسین رسوب کی شکل میں تہہ نشیں ہو جاتی ہے۔ اس طرح پنیر بنتا ہے casien
کیسیس لمفادینیی ٹس: بیکٹیریا کے باعث گلنے والی بھیڑوں اور بکریوں کی بیماری جس میں ان کے لمف سوج جاتے ہیں اور پھوڑے بن جاتے ہیں CLA(Caseous lymphadenitis)
نقدآور فصل: وہ فصل جو بونے والا اپنے استعمال  کے لیے رکھنے کی بجائے فروخت کر دے۔جیسے تیل دار اجناس cash crop
پشمینہ /کشمیرہ :کشمیری بکریوں کی نفیس اون  جو 18 مائیکرون سے بھی باریک ہوتی ہے cashmere
1۔قبل از وقت حاملہ ہونا2۔زمین پر کسی جانور کا اس کی اپنی جگہ پر رکھنا cast
قدیم نسل کی بھیڑ بکریاں جنہیں پہاڑی کسان میدانی کسانوں کو بیچتے تھے اور وہ ان سے ایک اضافی فصل (بھیڑ بکریوں کی ) لیتے تھے cast ewes
گول واہی: ہل چلانے کا طریقہ جس میں کسی رقبے پر دائرے میں خلافِ گھڑی وار ہل چلایا جاتا ہے casting
روغنِ ارنڈ/ارنڈ کا تیل: تخمِ ارنڈ کا تیل جسے جانوروں کو بطورِ جلاب پلایا جاتا ہے castor oil
خصی یا آختہ کرنے کا عمل: نر  اور مادہ جانور کے  جنسی اعضائے تولید کو ناکارہ بنا دینے کا عمل جس سے وہ تولید کی خصوصیت سے عاری ہو جاتے ہیں castration
اُفتادہ بھیڑ: اپنی پشت کے بل گری بھیڑ جو دوبارہ نہ اٹھ سکے cast sheep
جُز وقتی مزدور: ایک مزدور جسے مختصر وقت کے لیے اجرت پر رکھا گیا ہو casual labour
جُز وقتی مزدور یا جُز وقتی کارکن Casual Labourer or Casual Workers
متبادل ٹیکنالوجی کا مرکز CAT(Centre for alternative technology )
تفرّق/تخریبی تحوّل: پیچیدہ کیمیائی مرکبات کا سادہ کیمیائی مرکبات میں ٹوٹنا catabolism
گرفتہ/ضبط شدہ: 1۔پکڑی گئی مچھلی کی مقدار2۔شکار کے ذریعے جانور خصوصاً مچھلی پکڑنا catch
گرفتہ فصل: 1۔ بڑی فصلوں کے پودوں کے  درمیانی وقفے میں تیزی سے بڑھنے والی فصل2۔ بڑی فصل کی قطاروں میں چھوٹی فصل جو تیزی سے بڑھتی ہے catch crop
گرفتہ باڑہ: احاطہ جہاں مونڈنےسے پہلے بھیڑوں کو رکھا جاتا ہے catching pen
گرفتہ علاقہ: بہت وسیع رقبہ جو بارش کے پانی کو جمع کرتا ہے اور خارج کرتا ہے  ۔جیسے کہ جھیل یا تالاب کے گرد علاقہ، جسے نکاسی آب کا حلقہ بھی کہا جاتا ہے catching area
گرفتہ حسّاس کاشکاری: زمین پر کھادوں اور کیڑے     مار ادویات کا استعمال کم کرکے آبی اور فضائی آلودگی کم کرنے کا طریقہ catchment sensitive farming
گرفتہ پانی کی نکاسی: پانی کی نکاسی کا طریقہ جس میں ڈھلون سطح سے پانی لے کر استعمال کیا جاتا ہے catchwater drain
سُنڈی / پہل روپ / سُرفہ/تتلی کا بچہ: سُرفے پتوں کو کھاتے ہیں مگر یہ پودے کی جڑ،بیج  اور چھال پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں caterpillar
کیٹر پلر ٹریکٹر: بلڈوزر جیسا ٹریکٹر  جو پہیوں کی جگہ دونوں طرف گھومنے والی پلیٹیں لگا ئی جاتی ہیں caterpillar tractor
مثبت برقی چارج کا حامل آئن cation
مثبت آئنوں کے باہمی تبادلے کی صلاحیّت:زمین کی زرخیزی ماپنے  کا پیمانہ جس سے زمین کی غذائی اجزاء کو قائم رکھنے اور پودوں کو فراہم کرنے کی صلاحیت جانچی جاتی ہے (Cation Exchange Capacity )CEC
گُربہ رو/میدانی بنفشہ: بلی کے چہرے سے مماثلت رکھنے والا ارغوانی رنگ کا پھول۔ سڑکوں کے کناروں اور بے آباد میدانوں میں بھی پایا جاتا ہے cats faces
مویشی: دودھ اور گوشت وغیرہ کے لیے رکھے گئے جانور cattle
مویشی جنگلا/ڈھور جنگلا: متوازی سلاخوں کا بنا ہوا ایک جنگلا جو سڑک میں کھودے گئے گڑھے  کو ڈھانپتا ہے۔یہ جنگلا چراگاہ چھوڑتے ہوئے جانوروں کو روکتا ہے مگر گاڑیوں اور انسانوں کو گذرنے دیتا ہے cattle grid
انگلینڈ میں چلنے والی مویشیوں کی مختلف تنظیموں کو چھتری فراہم کرنے والی تنظیم جو اعلانیہ (جن کی اطلاح حکومت یا محکمہ کو دینا لازمی ہو)  بیماریوں کے معیارات مقرر کرتی ہے Cattle Health Certification Standards (CHCS)
مویشیوں کا شناختی مسوّدہ cattle identification document
پروانہء راہداری برائے مویشیاں: ایک پروانہ جو مویشیوں کے ایک مالک سے دوسرے مالک تک لے جانے کے لیے شناخت کے طور پر استعمال ہوتا  ہے cattle passport
مویشی پال/گڈریا/چرواہا cattleman
مویشی طاعون : مویشیوں کی  بیماری جو یورپ سے ختم ہوگئی ہے لیکن ایشیاء اور افریقہ کے کچھ حصوں میں  اب بھی پائی جاتی ہے cattle plague
مویشی چور: مال مویشی چرانے والا cattle rustler
مویشی چوری cattle rustling
مویشیوں کی کھوج کا نظام: برطانیہ میں کمپیوٹرآئیزڈ نظام جو پیدائش سے لے کر موت تک مویشیوں کی نقل وحمل کا اندراج رکھتا ہے cattle tracing system
بند گوبھی/پتا گوبھی: خاندانِ گوبھیاں کا پودا cauliflower
تُوڑ تنکے: غلہ گاہنے والی مشین سے گرنے والے  بھوسے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے cavings
تلخ مرچ /تیتی مرچ /فلفل دراز/ لال مرچ cayenne pepper
بطخ کی ایک نسل جو گہرے سبز انڈے دیتی ہے اور اس کے چمکدار سبزی مائل سیاہ پر ہوتے ہیں cayuga
کمیڈن اور کارلی ووڈ تنظیم برائے تحقیق خوراک ۔دنیا کی سب سے بڑی تنظیم جو خوراک کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے CCFRA(Campden and Chorleywood food research Association )
ویلز کے لیےدیہی سطح کی تنظیم : یہ تنظیم جنگلی آگ ، زمینی اور دیہی ماحول کے تحفظ کے لیے حکومت  کی مدد سے کام کرتی ہے CCW(Countryside Councils for Wales )
کیڈمیم: ایک سفید رنگ کا دھاتی عنصر  جو دھاتی ملمع کاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے Cd
دیکھئے اصطلاح" Cation exchange Capacity" CEC
دیودار/دیار/سروِ آزاد: ایک بڑا صنوبری  خاندان کا  درخت cedar
ماحولیاتی ، ماہی گیری اور آبی زراعت (آبی پودوں  اور جانوروں کی پرورش سے متعلق)  کی سائنس کا مرکز CEFAS(centre for environmental fisheries and aquaculture sciences)
تحقیقاتی و تربیتی  مرکزِ فضیلت برائے زیتون: بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ جو پنجاب کے شہر چکوال میں قائم کیا گیا ہے CEFORT(center of excellence for olive research and training
مرکز برائے تحفظِ ماحول و آبیات CEH(Centre for Ecology and Hydrology )
اجمود / اجوائن/کرفس: 1۔اجوائن کی کوئی قسم جس کے پودے کی موٹی خوشبو دار جڑ یخنی اورسلاد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ celeriac
اجوائن /اجوائن خراسانی: خوشبودار پتوں ، بیجوں اور جڑ کے استعمال کے لیے معروف ہے celery
خلیہ: جانداروں کے جسم کی بنیادی فعلی  اکائی cell
خلوی/خلیاتی: 1۔ جاندار کے خلیے سے متعلق2۔ ایک جیسے بہت سے حصوں سے مل کر بنا ہوا cellular
سیلولوز: 1۔کاربوہائیڈریٹ جو پودے کے زیادہ مادے کی تشکیل کرتا ہےخاص طور پر خلوی دیوار2۔ ایک کیمیکل ہے جس کو لکڑی سے حاصل کر کے کا غذ ،قلم اور مصنوعی ریشہ تیار کیا جاتاہے۔ ناقابلِ ہضم پولی سیکرائیڈہے cellulose
سیلسیئس: درجہ حرارت ناپنے کا پیمانہ جس پر پانی کا نقطہ انجماد صفر اور نقطہ کھولاؤ 100  سیلسئس ہوتا ہے celsius (centigrade)
میدان celtic field system
مردم شماری: مخصوص آبادی کے افراد اور دوسرے کوائف جانچنے کے لیے کیا گیا سروے census
دیکھئے اصطلاح " Celsius" centigrade
مرکزی کُتب خانہ فیصل آباد Central Library Faisalabad
مرکز جُو آبپاشی: آب پاشی کا طریقہ جس میں مرکز میں لگا فوّارہ چہار جانب پانی چھڑکتا ہے cenral pivot irrigation
مرکزی سکاٹ لینڈ میں زیادہ اور وسیع پیمانے پر جنگلات لگانے کے مقصد سے  بنایا گیا اتحاد Central Scotland Forest Trust(CSFT)
چھوٹی بیماریوں کی تحقیق کے ذریعے سرکاری شعبے کی مدد کے لیے قائم کی گئی جانوروں کے ڈاکٹروں کی تجربہ گاہ Central Veterinary Laboratory(CVL)
زرعی حکمتِ عملی کا مرکز : زرعی ترقیاتی معاملات تحقیق کرنے والا خود مختار ادارہ جس کی اساس یونیورسٹی آف ریڈنگ ہے Centre for Agricultural Strategy (CAS)
متبادل ٹیکنالوجی کا مرکز Centre for Alternative Technology
مرکز گریز: مرکز سے دور جانے والا centrifugal
مرکز گریز شکر: خام شکر کی قسم جس میں 96 سے 98 فیصد سکروز ہوتا ہے اور جسے چقندر اور گنے کے رس سے حاصل کیا جاتا ہے centrifugal suger
مرکز گریزی: مرکز گریزہ میں مائع کے اجزاء کو الگ الگ کرنے کا عمل۔خون میں شکر کا تناسب اسی اصول کے تحت معلوم کیا جاتا ہے centrifugation
مرکز گریزہ: مرکز گریز قوت کے استعمال سے مائع کے اجزاء کو الگ الگ کرنے والا آلہ۔یہ لفظ بطورِ فعل بھی استعمال ہوتا ہے جس کا مطلب " مرکز گریز قوت لگانا " ہے centrifuge
دیکھئے اصطلاح" centrifugation" centrifuging
خوردنی کھمبی(ایک پھپھوندی) cep
غلّہ/دانے دار اجناس: گندم ، چاول، مکئی، باجرہ ، جو وغیرہ جن سے عموماً آٹا بنایا جاتا ہے اورجو انسانوں اور جانوروں دونوں کی خوراک کے لیے استعمال ہوتا ہے cereal
اناج کی کھڑی فصل: کھیت جن میں اناج کی فصل کھڑی ہو cereal stands
تجربہ گاہ برائے اناجی ٹیکنالوجی فیصل آباد Cereal Technology Laboratory Faisalabad
اعصابی خلیات کی مُردگی:بھیڑوں کی ایک بیماری  جس میں بھیڑوں میں تھائی مین کی کمی ہو جاتی ہے،جانور اندھا ہو جاتا ہے اور دورے بھی پڑ سکتے ہیں cerebrocortical necrosis
دماغی نخاعی مواد: سیال جو  دماغ کے اندر ، ارد گرد اور  ریڑھ کی ہڈی کے اندرحرام مغز کے جوف میں بھرا ہوتا ہے تاکہ چوٹ کی صورت کی جھٹکا گیری کا کام کرے cerebrospinal fluid
تصدیق نامہ: سرکاری دستاویز مثلاً زراعت کی قومی دستاویز certificate
تصدیق شدہ ریوڑ کو عطا ہونے والی دستاویز(سرٹیفکیٹ) certificate of attestation
خراب کاشتکاری کا تصدیق نامہ: زرعی زمین کے ٹرائبیونل کی طرف سے مزارع کو دیا جانے والا سرٹیفیکیٹ جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ وہ معیار کے مطابق کاشتکاری کے قابل نہیں certificate of bad husbandry
توثیق نامہ/تصدیق نامہ: زراعت سے متعلق کسی چیز کی منظوری  یا کسی کام یا منصوبے کو جاری رکھنے کی توثیقی دستاویز certification
تصدیق شدہ بیج :ایسا بیج جو خالص، بِیماری ، جڑی بوٹیوں سے پاک  اوراسے فروخت کرنے کا سرٹیفیکیٹ  دیا گیا ہو certified seed
تصدیق شدہ ذخیرہ: غلے کا ذخیرہ جسے تقسیم کرنے کے لیے منظوری دی گئی ہو certified Stock 
تصدیق کرنا/منظوری دینا: زراعت سے متعلق کسی امر یا دعوے کی توثیق و تصدیق کرنا certify
حوض/چوبچہ: گھر کے باہر بڑے نکاسی نالے پر بنایا گیا  گندے پانی کا چوبچہ جس کا پانی اس نکاسی نالے میں گرتا ہے cesspool
انسدادِ دھوکہ دہی اور تکمیلِ احکام کا شعبہ CFCU(Counter Fraud and Compilation Unit )
بھوسہ/توڑی: دانوں کے علاوہ غلے  (خصوصاً گندم وغیرہ ) کے بقایا جات کے چھوٹے چھوٹے کاٹے ہوئے  تنکے chaff
زنجیر: 1۔ ایک قطار کی شکل میں جوڑی ہوئی متعدد دھاتی کڑیاں2۔22گز لمبی زنجیر ، جسے گنٹر کی زنجیر کہتے ہیں، کے ذریعے کی گئی پیمائش chain
زنجیری سراون/دندانے دار سراون/زنجیری دندالی: تیکھی سُتوں والا سراون جو فصل  کی گوڈی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے chain harrow
زنجیری باڑ: دھاتی جنگلہ نما باڑ جو موٹی تار کو بل دے کر بنائی جاتی ہے۔عموماً چڑیا گھروں  اور بھانوں میں جانوروں کی حد بندی قائم کرنے لیے بنائی جاتی ہے chain-link fencing
چکوال 50: : پاکستان کے بارانی علاقوں میں کاشت ہونے والی گندم کی منظور شدہ قسم جسے 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک کاشت کیا جاتا ہے۔بیج کی مقدار چالیس سے پچاس کلوگرام فی ایکڑ ہے Chakwal 50
چکوال ماش: ماش کی منظور شدہ قسم۔بہاریہ ماش کےلیے   بوائی 15-30 مارچ   اور   خزاں کےلیے 15 مئی -15 جون تک ہے۔ سفید مکھی ، تھرپس اور لشکری سنڈی ماش کےنقصان دہ کیڑے ہیں Chakwal maash
چکوال مونگ 6: بارانی  علاقوں کے لیے بہاریہ  مونگ کی ترقی دادہ اور منظور شدہ قسم  جس کی کاشت مارچ کے مہینے میں مکمل کی جاتی ہے۔ بیج 10 سے 12 کلوگرام فی ایکڑ استعمال ہوتا ہے Chakwal moong 6
دو بلدار جِھلّی نُما پٹیاں جو انڈے کی زردی کو انڈے کے کِناروں سے اٹکائے  رکھتی ہیں Chalaza
جھلی نُما/مرغولی دھاگہ نما Chalazal
چاک : کیلشیم کاربونیٹ جو  السر میں مستعمل  ہے ۔ چھوٹے بحری جانداروں کے خول سے بنتا ہے ۔ تختہ سیاہ پر لکھنے والا چاک کیلشیم سلفیٹ ہے ۔ Chalk
چاک مٹی جیسا chalky
چیلنجی  خوراک دیہی: دودھ والی گائے کو جلد فربا کرنے کے لیے زیادہ خوراک دینے کا عمل challenge feeding
بابونہ / بابونہ کی قسم کے پودے chamomile
اشیاء فروش: اشیاء فروخت اور فراہم کرنے والا شخص۔مثلاً بیج فروش، غلّہ فروش وغیرہ chandler
گذرگاہ: دریا یا ندی کا تَل channel
راست گری/راستہ پر لگانا: پانی کے بہاؤ کو تیز کرنے کے لیے ندی یا کھالے کے بلوں کو سیدھا کرنا channelise, channelize
امریکہ اور یورپ میں دودھ دینے والے جانوروں کی خوراک کی قسم channel Island breeds
شکر کی آمیزش: شراب میں الکوحل کی مقدار بڑھانے کے لیےکیا گیا  شکر کا اضافہ chaptalisation , chaptalization
جنگلی رائی/ خردل/ جنگلی سرسوں: وسیع پیمانے پر پھیلنے والی نقصان دہ بوٹی جو دانے دار اجناس کو متاثر کرتی ہے charlock
فرانسیسی بھیڑ: مرکزی فرانس میں پائی جانے والی بھیڑ کی قسم charmoise
1۔فرانسیسی گوشتی مویشی کی ہلکے سفید رنگ کی  نسل جو تیز نشوونما کی وجہ سے مہنگی ہوتی ہے2۔لال منہ والی فرانسیسی بھیڑ charolais
چھانٹی کردہ آلو: درجہ بندی کے دوران بڑے آلوؤں سے الگ کیے گئے چھوٹے آلو chats
مویشیوں کی صحت کے سرٹیفیکیٹ دینے کے جتماعی اصول CHCS(Cattle Health Certificate Standard )
ولایتی پنیر: چکنے اور ٹھوس معیاری پنیر کی ایک قسم cheddar
پنیر: گائے اور بکری کے دودھ سے تیار ہونے والے دہی سے بنائی گئی غذا۔پنیر نرم اور سخت دونوں اقسام کا ہوتا ہے cheese
پانی میں حل پزیر کھوجی عناصر اور نامیاتی اشیاء کے مرکبات جن کا پتوں  اور زمین پر  محفوظ چھڑکاؤ کیا جا سکتا ہے chelates
کیمیا یا کیمیائی مادوں سے متعلق chem
کیمیائی مادہ: کیمیائی مواد یا کیمیائی عمل سے حاصل شدہ  مادے ۔انہی مادوں کو ملا کر یا  ان کےکیمیائی عمل سے انسان مصنوعی اشیاء تیار کرتے ہیں ۔یہ قدرتی طور پر نہیں پائے جاتے chemical
کیمیائی عُنصر: وہ شئے جو خالص اور آزادانہ پائی جائے اور دیگر اشیاء سے مل کر نہ بنی ہو۔ مثلاً لوہا، سونا، چاندی وغیرہ chemical element
کیمیائی کھادیں: مصنوعی کھادیں جو زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ مثلاً امونیم نائٹریٹ ، امونیم سلفیٹ ، یوریا وغیرہ chemical fertilizers
کیمیائی زہر خورانی: زہریلے کیمیائی مادوں کا بذریعہ چارہ و خوراک  جانور کے معدے میں جانا ۔ یہ کیمیائی مادے زہریلی کیڑے ماردوا کی صورت میں بھی ہوسکتے  ہیں اور زہریلے پودوں کی شکل میں بھی chemical food poisoning
کیمیائی صنعتوں کی تنظیم :انگلینڈ میں ایک تنظیم جو برطانیہ میں کیمیائی  مادوں اور کیمیائی صنعتوں کی نمائندگی کرتی ہے CIA(Chemical industries Association )
متعلقہ کیمیائی مادوں کی فہرست chemicals of concern
کیمیائی نشان زدگی: تجربہ گاہ میں تصدیق شدہ  مخصوص خوراک میں لحمیات کی مقدار کا نسبتی موازنہ chemical score
کیمیائی آب پاشی: آب پاشی کے نظام میں کیمیائی مادوں کا ٹیکہ لگانا تاکہ پانی کی مطلوبہ ہیئت حاصل کی جا سکے۔یہ کیمیائی مادے عموماً جراثیم کُش اور جڑی بوٹی کُش ادویات پر مشتمل ہوتے ہیں chemigation
کیمیا: اشیاء، عناصر، مرکبات اور ان کے باہمی تعاملات کا مطالعہ chemistry
کیمیائی علاج: بیماری کے علاج کے لیے کیمیائی مادوں کا استعمال چاہے یہ مادے مصنوعی طور پر تیار کیے گئے ہوں یا جانداروں کے مابین کیمیائی تعامل سے chemotherapeutic
کیمیا رُخ/کیمیا پرور:  ایک جاندار جو نامیاتی کیمیائی مرکبات میں پائی جانے والی توانائی کو روشنی کو استعمال کیے بغیر زیادہ پچیدہ توانائی میں تبدیل کر دیتا ہے۔موازنہ کیجئے "نور رخ یا نور پرور" سے  chemotrough
کیمیا رُخی/کیمیا پروری سے متعلق: اس شئے سے متعلق جو کیمیائی ذرائع  ، جیسے کیمیائی مادے، سے توانائی حاصل کرے chemotrophic
کیمیا رُخی/کیمیا پروری: کسی فعل کا کیمیائی مہیج (محرّک) کے نتیجے میں سر زد ہونا chemotrophism
فرانس کی گھریلو بھیڑ کی ایک قسم cher
سیاہ مٹی/کالی مٹی: نامیاتی مادوں سے بھر پور سیاہ زرخیز زمین جو روس، شمالی اور جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے ۔ chernozem
شاہ دانہ/چیری: 1۔مرکز میں واحد سخت دانے والا ایک چھوٹا سا میٹھا پھل جو عام طور پر زرد ،سرخ یا ارغوانی ہوتا ہے2۔ شاہ دانے کا درخت cherry
چیری آلوچہ: ایک پکانے والا آلوچہ جو کہ چھوٹا اور عام طور پر چمکدار اور سرخ ہوتا ہے cherry plum
چیری ٹماٹر: چھوٹے ٹماٹروں کی قسم cherry tomato
جعفری /کاگ پنجہ :عام طور پر سلاد، سجاوٹ اور یخنیوں وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے chervil
بھر بھرا ،سخت اورسفید برطانوی پنیر chesshire
چیوی اوٹ : بھیڑوں کی ایک نوع جس کی اون کا ریشہ چھوٹا اور موٹا ہوتا ہے .یہ عام طور پر جسسامت میں  بڑی اور بغیر سینگوں کے ہوتی ہے cheviot
نیوزی لینڈ کی چراگاہوں میں اگنے والی  گھاس کی ایک نوع chewings fescue
کیانینا: ٹسکینی اٹلی میں پائی جانے والی گوشت والے مویشیوں کی ایک نسل ۔یہ مویشیوں کی سب سے بڑی نسل ہے ۔ان کا رنگ سیاہ اور کُھر سفید ہوتے ہیں ۔یہ ذو مقصد نسل ہے جو بطورِ گوشت اور مال برداری کے استعمال ہوتی ہے chianina
چوزہ /چوچا/ نوزائیدہ پرندہ :  بالخصوص مرغی کے بچے کو کہتے ہیں chick
1۔پالتو مُرغ2۔پالتو  مرغ کا گوشت chicken
مصری چنا/ نخود مصری/ چھوٹا مٹر: لحمیات کا یہ بڑا منبع ہند و پاک میں عام کاشت کیا جاتا ہے chickpea
چوزہ بوٹی: ایک پھیلی ہوئی دَم گُھُٹ بوٹی جو دالوں اور چارے کی فصل میں عام پائی جاتی ہے۔سارا سال پھول لیتی ہے۔اسے سفید پرندے کی آنکھ بھی کہتے ہیں chickweed
چکوری/ تخمِ کاسنی: نیلے پھولوں والا پودا جو اپنے سلادی پتوں اور جڑوں کی وجہ سے کاشت کیا جاتا ہے۔اس کی خشک جڑیں کافی کے نعم البدل کے طور پر استعمال ہوتی ہیں chicory
حیوانات کا بڑا افسر Chief Veterinary Officer (CVO)
ٹھنڈا کرنا/یخ کرنا: نقطہ انجماد سے ذرا پہلے تک ٹھنڈا کرنا chill
غلے کے دانوں کو چھڑنے کے بعد ہوا میں پھیلانا

chillcuring[ترمیم]

1۔سرخ مرچ / لال مرچ / فلفل سرخ/تلخ مرچ2۔سرخ مرچ اور چند دیگر مصالہ جات  کا بنایا گیا محلول chilli
سرخ و سبز مرچ جو چبھتے ہوئے  تیز و تلخ ذائقے کے لیے معروف ہے chilli pepper
پناہ گاہ برائے سردی: جانوروں کو سردی سے بچانے کے لیے ایک بلند پشتہ تعمیر کرکےچارہ کھلانے کی جگہ بنانا chillshelter
ٹھنڈ مری: میمنوں کو متاثر کرنے والی بیماری جس میں شدید موسمی حالات میں ان کے جسم کی حرارت ختم ہوجاتی ہے chill starvation
چینی ہنس: ہلکے جسم کے مالک ہنس کی ایک قسم جو گوشت کی پیداوار کے لیے پالے جاتے ہیں chinese Goose
چپ ٹوکری: لکڑی کی پتلی پٹیوں سے بُنی گئی ٹوکری chip Basket
چھینی دار ہل: بڑے پھالوں والا ہل جو زمین کو گہرائی تک نرم کردے۔یہ  بھاری پھالے عموداً زمین میں جا کر زمین کو کھودتے ہیں۔یہ پھالے دوسرے پھالوں سے بدلے بھی جا سکتے ہیں chisel plough
پھوٹ نکلنا /انکھوا نکلنا/کونپل نکلنا: بونے سے پہلے بیج کے آگاو کو بہتر بنانا ،جیسے آلو کاشت کرنے سے پہلے ننھی کونپل نکال لیتے ہیں۔برطانیہ میں آلو کی تقریباً نصف فصل اسی طریقے سے کاشت کی جاتی ہے chit
خنازیر کی چھوٹی آنت جو وہ  اپنی  خوراک کے لیے استعمال کرتے ہیں chitterlings
چٹخ گاہ /پھوٹ گھر: آلوؤں کے ذخیرہ کرنے کی جگہ جہاں بونے سے  پہلے وہ پھوٹ پڑتے ہیں chitting House
پیازی/جنگلی پیاز: پیاز کی مانند ایک بوٹی جس کے پتے آرائش اور سلاد کے لیے استعمال ہوتے ہیں chives
وائرس کی طرح کے جاندار جو انسان اور پرندوں میں مرض پیدا کر سکتے ہیں ۔ ان میں سے پرندوں کے بعض امراض انسانوں میں بھی پھیل سکتے ہیں chlamydia
بیکٹیریا کی عفونیت جو متاثرہ پرندوں سے منتقل ہوتی ہے، جیسےبطخیں اور کبوتر وغیرہ ۔ اس بیماری میں نزلے اور  زکام جیسی علامتیں ہوتی ہیں ۔مرض شدید ہو جائے تو نمونیا اور یرقان بھی ہو سکتا ہے chlamydiosis
نمک کے تیزاب کا نمک/ہائیڈروکلورک ایسڈ کا نمک chloride
کلورین ملا ہوا/کلورینایا ہوا/کلورین کی پُٹھ دی ہوئی chlorinated
کلورینایا ہائیڈروکاربن: کلورین کاربن اور ہائیڈروجن کا مرکب جو استعمال کے بعد بھی فضا میں رہتا ہے اور خورا کی زنجیر میں جمع ہوتا ہے chlorinated Hydrocarbon
کلورین زدگی :  کلورین کے ایٹم کا کسی مرکب میں باہمی تبادلے یا اضافہ کے عمل سے داخل ہونا ۔ پینے کے پانی کو کلورین یا کلورین کے مرکب سے صاف کرنے کا عمل chlorination
کلورین کار:کلورین ملانے والا /پانی میں کلورین شامل کرنے والا سازوسامان chlorinator
کلورین: ایک سبزی مائل کیمیائی عنصر جو پانی کو صاف کرنے اور رنگ کاٹنے کے لیے استعمال ہوتا ہے chlorine
1۔کلورین2۔سبز chloro
سبزینہ/خَضرہ: پودوں اور کائیوں میں موجود سبز مادہ  جو ضیائی تالیف کے نتیجے میں بنتا ہے chlorophyll
کائیانِ سبز: کائیوں کا بڑا گروہ جو سبزینہ کا حامل ہوتا ہے chlorophyta
تخفیفِ سبزینہ: پودوں میں سبزینے کی کمی جس کی وجہ سے پتے زرد ہو جاتے ہیں chlorosis
ایک زہراورکیڑے مار دوا جو وسیع پیمانے پر فصلوں میں استعمال ہوتی ہے chlorpyrifos
چاکلیٹی دھبہ: سرما کے مٹر پر پھپھوندی کی بیماری جس سے پتوں اور تنوں پر بھورے رنگ کے دھبے بن جاتے ہیں chocolate spot
1۔ہوا یا روشنی کاٹ کر پودے یا جانور کو مارنا2۔کسی گذرگاہ کو بند کرنا تاکہ اس میں سے کوئی نہ گذر سکے choke
چولستانی نسل: مویشیوں کی چولستانی نسل جس میں گائے خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔اس نسل کی گائے کے اگلی جانب لٹکتی ہوئی   جھالر اور کوہان ہوتی ہے۔20 سے 30 لٹر تک دودھ دیتی ہے۔چولستانی نسل کا مویشی دودھ اور گوشت دونوں کے لیے موزوں ہوتا ہے۔اس نسل کا مرکز و محوررحیم یار خاں، بہاول پور اور بہاول نگر  شہر ہیں Cholistani breed
چولستانی بچھڑا: جھالر اور کوہان دار بچھڑا جس کا وزن بیس سے 30 من تک پہنچ جاتا ہے۔قربانی کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔ Cholistani calf
چولستانی  اور فریزین کے ملاپ سے تیار ہونے والی دوغلی نسل کی گائے ۔پوری مُٹھی کے تھن، بڑا حوانہ،چھوٹے سینگ اور دودھ 20 سے 30 لٹر تک عموماً  ہوتا ہے Cholistani Freezian cross
درخت کو کاٹ کر گرانا chop down
جنسی ہارمون: ممالیہ جانوروں کی  آنول نالی میں پیدا ہونے والا ایک  ہارمون جو حمل کو قائم رکھنے میں مدد کرتا ہے chorionic gonadotrophin
زیرِ زمین چٹان c horizon
برطانوی روٹی کی صنعتوں اور تحقیقی تنظیم کا تیا رکردہ طریقہ جس میں لمبے تخمیری دورانیہ  کو ختم کر کےمیکانی  طریقوں سے آٹا گوندھ کر روٹی بنائی جاتی ہے chorleywood bread process
چؤنسہ سفید: پاکستان کا اعلیٰ ترین آم  جو  اپنے ذائقے کے لحاظ سے پوری دنیا میں  پسند کیا جاتا ہے Chounsa white
کالا چؤنسہ: صوف دار آم جو سفید چونسہ کے بعد پکتا ہے Chounsa black
لونیہ یا لون جسیمہ سے متعلق chromosomal
لونیہ/لون جسیمہ: خلیے کےمرکزے  میں دھاگہ نما اشیاء جو موروثی خصوصیات کو جینز کی صورت میں اگلی نسل تک منتقل کرتی ہیں ۔ انسانی خلیے کےمرکزے  میں ۴۶ کروموسوم ہوتے ہیں جن میں سے ۲۳ ماں کی طرف سے اور ۲۳ باپ کی طرف سے ملے ہوتے ہیں ۔ ہرلونیہ  اپنی بالکل صحیح نقل تیار کرسکتا ہے chromosome
مُزمِن /کہنہ / دیرینہ/پرانا: کسی پرانی بیماری یا کیفیت کے بارے میں chronic
تکوینی حالت: پیلہ ، تیتری اور پتنگے وغیرہ کی پر نِکلنے سے پہلے کی حالت جب یہ غیر مُتحرک ہوتا ہے اور پہل روپ سے اُڑنے کے قابِل بننے کے لیے ایک خول میں بند ہو جاتا ہے chrysalis
گُلِ داؤدی: ستارہ نما پھول chrysanthemum
1۔چاٹی/کٹورا/دودھ کا بڑا برتن2۔متھنا/مکھن نکالنا/بلونا churn
تنظیم برائے کیمیائی صنعات CIA(Chemical Industries Association )
مویشی کی شناخت کا مسودہ CID(Cattle Identification Document)
-مارنا/-کُش -cide
شرابِ سیب: سیب کے رس سے بنایا گیا تخمیری مشروب cider
شرابِ سیب کی مشین: سیب کی شراب بنانے کے لیے سیب کا  رس نکالنے والی مشین cider press
دار چینی: ایک درخت کی  میٹھی،تیز اورخوشبو دار چھال cinnamon
گردش: جسم میں خون کی گردش مراد ہے circulation
کاربن کی گردش: پودوں اور جانوروں کے جِسم سے کاربن کے مُرکبات کا اِخراج اور اِن کا دوبارہ واپِس آ جانا circulation of carbon
خون کی گردش: شریانوں کے ذریعے دل سے خون جسم کے مختلف حصوں تک جانا اور جسم کے مختلف حصوں سے خون کا دوباہ وریدوں کے ذریعے دل میں واپس آنا circulation of blood
تُرشاوہ پھل: ترش اور تیزابی خصوصیت رکھنے والے پھل۔ جیسے لیموں، مالٹا، گریپ فروٹ وغیرہ۔ citrus fruit
شہری باغبانی: شہر کی فالتو زمین پر باغبانی کا منصوبہ تاکہ شہر میں خوشگوار ماحولیاتی اثرات پیدا کیے جا سکیں city farm
عالمی زراعت میں جذبہء رحم دلی CIWF(Compassion in World Farming )
ذہنی ایذا کی بیماری جو پاگل پن تک لے جاتی ہے CJD ( Creutzfeldt-Jakob disease)
کلورین کی علامت Cl
1۔لمفی گرہ کی سوزش/لمفی غدود کی سوزش2۔ملک کی زمین اور کاروباری تنظیم CLA 1. caseous lymphadenitis 2. Country Land and Business Association
آوہ / انبار :  خوردنی جڑوں والی فصلوں کو کھلی جگہ پر ذخیرہ کرنے کا طریقہ ۔ فصل کا ڈھیر لگا کر اس پر پرالی اور مٹی ڈال دی جاتی ہے                ۔خمیرا چارہ بھی اسی طرح  آوے کی صورت میں ذخیرہ کیا جاتا ہے clamp
گوبرگٹیاں: بھیڑ کی اون کے ساتھ چپکی  ہوئی گوبرکی مروڑی نما آلائشیں clarts
پرانا خنزیری بخار/خنزیری ہیضہ/مسوڑھوں کی چھوتی بیماری classical swine fever
چکنی مٹی: بھاری اور غیر مسامدار مٹی جس میں باریک سلیکیٹ کے ذرات ہوتے ہیں clay
چکنی مٹی کی حامل/چکنی مٹی والی: چند فصلیں چکنی مٹی والی زمین میں بہتر نشوونما پاتی ہیں clayey
چکنی مٹی ملانا: زمین کی ساخت کو بدلنے کے لیے ریتلی زمین میں چکنی مٹی کی آمیزش کرنا claying
چکنی مٹی کا برتن: چکنی مٹی کی سطح پر ایک پیالہ نما ساخت جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے claypan
چکنی مٹی: زمین جس میں 35 فیصد سے زیادہ چکنی مٹی کے ذرات موجود ہوں اور  اس میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ سوکھ جانے پر اس کی کھنک زیادہ ہوتی ہے اور اکثر چلیپڑیاں بن جاتی ہیں clay soils
پاک مویشی: مویشی جو نسل کَشی کے لیے نہ استعمال کیے گئے ہوں clean cattle
صاف ستھری فصل/خالص فصل: گندم یا دوسری دانے دار اجناس کی وہ مقدار جس میں  دوسرے پودوں کے بیج کی ملاوٹ نہ ہو                                          clean crop
صاف زمین: جڑی بوٹیوں سے پاک زمین clean land
اَن چری چراگاہ: چراگاہ جسے طفیلی کیڑوں اور دیگر کثافتوں کو دور کرنے کے بعد چار سے چھ ہفتے تک ان چرا چھوڑ ا ہو clean pasture
جیر پھینکنا/اخراج/ آنول: بچے کی پیدائش کے بعد جانور کے آنول کا اخراج         یا جیر پھینکنے کا عمل cleansing
صاف کرنا: کاشت سے پہلے زمین کو جڑی بوٹیوں سے پاک کرنا clear
صفائی/پاکی: کاشت کے لیے زمین کو جڑی بوٹیوں سے پاک کرنے کا عمل clearance
کاٹ صفائی: بیک وقت ایک علاقے میں درختوں کو کاٹ ڈالنا clearcutting / clearfelling
درختوں کو کاٹ ڈالنا clearfell
لیدھا/ لیدھڑا/ سرولہ: موسم سرما اور موسم بہار کے شروع میں کاشت شدہ فصلوں ، جیسے روغنی اجناس میں وسیع پیمانے پر اگنے والی  کانٹے دار ڈوڈیوں والی بوٹی  جسے کتا گھاس (goosegrass) کہتے ہیں cleavers
گُھڑ مکھی: جنس مکھی کی ایک مکھی جو گھوڑوں اور اس قبیل کے دوسروں جانوروں کا خون چوستی ہے cleg
چھکڑا کھینچنے والے گھوڑے کی ایک نسل cleveland bay
قلابہ/ لانبا کُنڈا/ نعلی کُنڈا: ایک U شکل کا کنڈا جو ٹریکٹر کے پیچھے مڑی ہوئی کنڈی کے ساتھ اوزار جوڑنے کے لیے استعمال ہوتا ہے clevis
کلک بھنورا: ایک بھورے رنگ کا کیڑا جس کا پہل روپ سخت ہوتا ہے اوریہ اناج کے پودوں کو زمین کی سطح کے قریب سے کھاتا ہے click beetle
موسمی تبدیلی: عالمی موسموں میں  طویل المدّت تبدیلی جو آلودگی یا عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے رونما ہوتی ہے۔اس کی ایک مثال عالمی حدّت (global warming) ہے۔ اس کے فصلوں پر بھی گہرے اثرات ہوتے ہیں climate change
توانائی کے استعمال پر ٹیکس  ، جیسے کہ زراعت اور صنعت پر، جس کا مقصد زہریلی گیسوں کے اخراج اور کیمیائی ادویات کے اثرات کو ختم کر نا ہے climate change levy
عروج: کسی خاص جگہ پر پودوں کی نشونما کا آخری مرحلہ جب بالغ اور مستحکم معاشرے میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں climax
چاڑھو: کھجور پر چڑھ کر کھجوریں توڑنے والا مزدور climber
آڑو: ناشپاتی یا آڑو کی قسم جس میں گودا گھٹلی سے چمٹا رہتا ہے clingstone
تراشنا: 1۔بھیڑ کی اون تراشنا 2۔ ایک بھیڑ یا پورے ریوڑ سے اکٹھا ہونے والی اون کی مقدار clip
قینچ: بھیڑ وں کی اون تراشنے والے قینچ clippers
مخرج /موری :  پرندوں، مچھلیوں  اور رینگنے والے جانوروں کےجسم میں اخراج کی نالی جس  کے ذریعے پیشاب فضلہ وغیرہ خارج ہوتا ہے cloaca
جھانپو: شیشے یا پلاسٹک کا پردہ جو  پودوں کی کیاریو ں کو ڈھانپنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے  اور  اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے cloche
ڈھیلے/چِلیں: مٹی کے وہ ڈھیلے جن کو توڑنا مشکل ہوتا ہے اور جو کاشت کی زمین کو متاثر کرتے ہیں clod
کلون: 1۔غیر جنسی تولید کے ذریعے واحد خلیے سے حاصل کیا گیا خلیوں کا گروہ جو پہلے خلیے جیسا ہوتا ہے                 2۔غیر جنسی طریقے  (قلمیں کاٹ کر)سے  پیدا کیا گیا پودا3۔ جانداروں کی غیر جنسی تولید    clone
کلوننگ: غیر جنسی طریقے سے کسی انفرادی جاندار کی تولید cloning
بند سائبان/بند چھپّر: مکمل ڈھکا ہوا سائبان  یا جو 95 فیصد تک روشنی کو روک سکے closed canopy
گھنی اون والی بھیڑ: چھوٹی مگر گھنی اون والی بھیڑ۔ مثلاً دیوان Devon) بھیڑ closewool
مغزلیہ / تکلیہ : جراثیم جِن سے ایک مرض "کزاز" پیدا ہوتا ہے clostridia
مغزلیہ یا تکلیہ نامی جراثیم سے متعلق جو انسانوں اور حیوانوں کی آنت میں پائے جاتے ہیں clostridial
ہوائی اور غیر ہوائی بیکٹیریا سے لگنے والی بیماری/کلوسٹریڈیم بکٹیریا سے لگنے والی بیماری clostridial disease
تَکلیہ / دوکیہ / مَغزلیہ: یکٹیریا کی ایک نسل جو انسان کی آنت او ر مٹی میں رہتی ہے ۔ان میں سے بیشتر ضرر رساں ہیں۔ انسانوں اور حیوانوں میں تشنّج اور خورہ  پیدا کرتے ہیں اور زمین میں نائٹروجنی اجزا میں اضافہ کرتے ہیں Clostridium
جمنا/منجمد ہونا/خون کا لوتھڑا/گاڑھا ہو کر خون کا بہاؤ بند ہونا clot
منجمد ملائی: ملائی کی قسم جو گرم کرنے پر ٹھوس ہو جاتی ہے clotted cream
لونگ/لونگ کا درخت: لونگ کے درخت کی  خشک کی ہوئی کونپل جسے کھانے اور ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے clove
شگافتہ کُھر/آدھ پھٹا کُھر: دو حصوں میں بٹا ہوا مویشی کا کھر۔ جیسے بھیڑ  اور سؤر کا کُھر cloven hoof
لہسن کی پوتھی: لہسن کی ایک پوتھی متعدد تُریوں پر مشتمل ہوتی ہے clove of garlic
جنسِ شفتل سے تعلق رکھنے والا  چھوٹے پھولوں والا تپتیا (تین پتیوں والا) گھاس جو چارے کے لیے کاشت کیا جاتا ہے۔یہ گھاس مستقل چراگاہوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کی رینگ کر پھیلنے کی صلاحیت دیگر جڑی بوٹیوں کو تلف کر دیتی ہے clover
کلوایکسی سیلین: ایک جراثیم کُش دوا cloxacillin
پھپھوند سے لگنے والی بیماری جو شلجم ، گاجر ، مولی اور گو بھی قسم کے پودوں کی جڑوں میں سوجن پیدا کرکے ان کی شکل بگاڑ دیتی ہے جس سے ان کی نشونما رک جاتی ہے club root
ڈھیر لگانا: بہت سی اشیاء کو اکٹھا ڈھیر کی شکل میں رکھنا clumping
ایک  جتّل اورسخت جان پہاڑی بھیڑ کی نسل جس کی عمدہ  گھنی اون ،چہرہ گہرا بھورا  اور سر پر مستقل بالوں کا گھچا ہوتا ہے جو ماتھے تک پھیلا ہوتا ہے Clun forest
گُچھا: دودھ دھونے والی مشین میں گائے کے حوانہ کے چاروں تھنوں پر چڑھائے جانےوالی بوتل نما پیالیوں کا گچھا cluster
پرندے کے دیے ہوئے انڈوں کا سیٹ Clutch
خاص گھوڑوں کی ایک نسل جن میں تیزی، طاقت اور برداشت کی صفات ہوتی ہیں۔ اس  کا رنگ بھورا یا سیاہ ہوتا ہے اور کُھر کے اوپر سفید بالوں کا گھچا ہوتا ہے ۔اسے بنیادی طور پر سکاٹ لینڈ کی نسل کہتے ہیں Clydesdale
تصدیق شدہ پیشہ وارانہ طبی رسالہ کی شناخت CMPP(Certified Medical  Publication Professional )
دیکھئے اصطلاح" A line" CMS line
کیمیائی عنصر کوبالٹ کی علامت Co
نسبتاً بڑا: کسی ذرے یا چیز کی دوسرے سے بڑا ہونے کی خاصیت۔موٹی ریت پانی میں تہہ نشیں ہو جاتی ہے جبکہ باریک ریت معلق ہو جاتی ہے coarse
نسبتاً موٹے دانے: مکئی کے دانے گندم ، جو ، باجرے وغیرہ سے موٹے ہوتے ہیں coarse grains
ساحلی تحقیقاتی ادارہ لسبیلابلوچستان

Coastal Research Institute, Lasbella[ترمیم]

کوٹ/لباس/بالدار تہہ: جانور کے جسم پر بال۔بعض بکریوں کے جسم پر بالوں کی موٹی تہہ ہوتی ہے۔ بالوں کی یہ تہہ جانور کو موسمی حالات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہوتی ہے coat
1۔چھلّی (بُھٹہ) کا تُکہ2۔ ایک مضبوط چھوٹی ٹانگوں والا سواری کا گھوڑا3۔ چکنی ریتلی مٹی کے ساتھ توڑی ملا کر تعمیری مواد بنانا cob
کوبالٹ: ایک دھاتی عنصر جو بھرت بنانے میں استعمال ہوتا ہے cobalt
فِندُق/ہیزل کا درخت:ایک گِری دار پھل جو مٹھائیوں اور ٹافیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کا پھل کچا اور پکّا ، دونوں حالتوں میں استعمال ہوتا ہے۔کچا پھل سبز اور پکا بھورے رنگ کا ہوتا ہے cob nut
پھپھڑوں کی ایک بیماری جو پھپھوندی کا گَردہ  سانس کے ذریعے اندر جانے سے ہوتی ہے coccidioidomycosis
نُبیقہ زدگی: مویشیوں اور مر غیوں کی آنتوں کو متا ثر کرنے والی طفیلی   بیماری coccidiosis
گول بکٹیریا/گیند کی شکل کا بکٹیریا coccus
کوچن: چین میں پیدا ہونے والی گھریلو مرغیوں کی ایک قسم Cochin
کِرمدانہ /کنجیلا : سرخ رنگ کا مادہ جو ایک کیڑے کے خشک جسم سے حاصل ہوتا ہے  ۔اس کی مادہ کنسیلہ میکسیکو ،وسطی امریکہ اور جزائرغرب الہند میں پائی جاتی  ہے cochineal
1۔مُرغا2۔ اٹھارہ ماہ سے زائد عمر کا مرغا cock
ایک جوان مرغا/اٹھارہ ماہ کی عمر کا مرغا cockerel
مرغ پنجہ: گہری مرغی کے پنجے جیسی  جڑوں اور چوڑے پتوں والی دو دالہ   سدا بہارگھاس  جس کی پیداوار زیادہ اور یہ خشکی کے خلاف مزاحمت رکھنے میں معروف ہے cocksfoot
زرعی کاموں کے لیے معیارات اور رہنما خطوط کا ایک سیٹ جو یورپی یونین کے ہر شہر میں لاگو ہوتا ہے Code of Good Agricultural Practice (COGAP)
اقوامِ متحدہ کا خوراک کا معیار قائم کرنے والا ادارہ جسے بین الاقوامی تحفظِ خوراک کے لیے  اقوامِ متحدہ کے ادارے "عالمی ادارہ صحت  "اور" خوراک و زراعت کی تنظیم  "چلاتے ہیں Codex
لمبوترے مخروطی شکل کے سیب کی قسم codlin  , codling
سیبی کیڑا: ایک کیڑا جس کاپہل روپ (لاروا)  سیب کے پھل کی جڑوں کو کھاتا ہے codling moth
ہم غالب: دو یا دوسے زیادہ اقسام کی حیاتیاتی جماعت جو کسی ایک علاقے میں یکساں طور پر نمایاں ہوں او ر دوسری اقسام سے زیادہ ہوں ۔مثلاً اس جنگل میں تین انواع کے درخت ہم غالب ہیں codominant
شکمی بیماری/پیٹ سے متعلق بیماری: چھوٹی آنت کی بیماری جس کے نتیجے میں گندم کی پروٹین ہضم نہیں ہوتی coeliac disease
کافی: کافی کا درخت جس کے بیج بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں ۔کافی کے بیجوں سے تیار شدہ تسکین آور مشروب coffee
کافی بیری کا بھنورا: ایک بھنورا جو سبز کافی کے ڈوڈوں کے اندر انڈے دیتا ہے coffee berry borer
کافی چیری: کافی کے پودوں کا سرخ پھل جس میں کافی کی پھلیاں ہوتی ہیں coffee cherry
کافی زنگ: پھپھوندی سے لگنے والی  بیماری جو کافی کے پودوں پر حملہ کرتی ہے coffee rust
اچھی زرعی حکمتِ عملی کا ضابطہ COGAP(Code of good Agriculture Practice )
ناریل بال: ناریل کے چھلکے کے بیرونی کھردرے ریشے coir
سفید چہرے اور درمیانے قد کی بھیڑ۔ جب اس سے نئی نسل حاصل کی جاتی ہے تو اس میں تولیدی زرخیزی اور دودھ دینے کی صلاحیت  بڑھ جاتی  ہے Colbred
ٹھنڈا فریم: پودوں کو کُہرے سے بچانے کے لیے ایک ڈبہ نما شیشے کے ڈھکن والا فریم cold frame
تیز سرد کاری: ذبح کے فوراً بعد گوشت کو ٹھنڈا کرنا جس سے وہ سخت ہو جائے cold shortening
سرد خانہ: پھلوں اور سبزیوں کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے  انہیں سرد خانے میں رکھا جاتا ہے اور بے موسم استعمال کیا جاتا ہے cold storage
سردکاری: اشیاء کے ذخیرے میں رکھی ہوئی چیزوں کو جراثیم سے بچانے کے لیے یخ بستہ کرنے کا عمل cold treatment
غلاف برگ : گھاس کی نئی کونپل کو بچانے کے لیے اس پر ایک غلاف coleoptile
قولنج/ دردِ شکم: آنتوں کی نالی کے کسی بھی حصے میں درد، خاص طور پر گھوڑوں کے پیٹ میں درد colic
سلاخ کی شکل کے بیکٹیریا جو گرم خون والے جانوروں کی آنت کے زیریں حصے میں پائے جاتے ہیں coliform
گردن کا پٹہ: گھوڑے کی گردن کے گرد چمڑے کا  پٹہ جو  ہل یا چھکڑےوغیرہ کو کھینچنے کے  لیے باندھا جاتا ہے collar
اجتماعی کاشتکاری: کاشتکاری کی قسم جس میں متعدّد کاشتکار زمین، پانی، مشینری ، کھادوں اور نفع و نقصان کے اشتراک کے طے کردہ ضوابط کے تحت کاشتکاری کرتے ہیں collective farming
کولی: اسکاٹ لینڈ کی بھیڑ کی قسم collie
لسونت/لعاب/سریش/چپچپا مادہ: چھوٹے ذرات کا حامل مادہ جو پانی کے نیچے نہیں بیٹھتا بلکہ معلق رہتا ہے colloid
لسونتی/لعابی/سریشی/چپچپا colloidal
لعابی انداز سے/تعلیقی انداز سے : ذرات کا پانی میں معلق رہنے کا انداز colloidally , colloidally dispersed particles
قولون/بڑی آنت: اندھی آنت سے مقعد تک colon
کالونی دار جانور: کالونی بنا کر رہنے والا جانور۔ جیسے چیونٹی colonial animal
کالونی سازی/بستی سازی:جانداروں  کا  نوآبادیاتی رہائش قائم کرنے کا عمل colonisation /colonization
کالونی بنانا: جانداروں کا نیا ماحولیاتی نظام قائم کرنا۔مثلاً چوہے گند نکاسی کے مقام پر کالونی بنا لیتے ہیں colonise /colonize
کالونی ساز: ایک جاندار جو نئے ماحولی نظام میں داخل ہو کر اپنے آپ کو برقرار رکھتا ہے ۔جیسے جڑی بوٹیاں coloniser/ colonizer/colonist
کالونی/نیا ماحولیاتی نظام: اکٹھا رہنے والے جانوروں ، پودوں یا خوردبینی جاندوروں کا گروہ colony
نظامِ کالونی: مرغیاں پالنے کا طریقہ جس میں مرغیاں وسیع حدود کے اندر چل پھر سکتی ہے colony system
کولوریڈو بھنورا: ایک کیڑاجس کے جسم پر سیاہ  زرد دھاریاں ہوتی ہیں جو  آلوؤں کے پودوں کو کھا کر تباہ کر دیتا ہے Colorado beetle
بوہلی/لبا/پیوسی: بچے کی پیدائش کے بعد  تین روز تک والا دودھ جس کا رنگ زرد ہوتا ہے یہ ضد حیویوں  اور نمکیات  سے بھر پور ہوتا ہے۔نوزائیدہ بچوں کے لیے غذائیت و مدافعت سے بھرپور ہوتا ہے colostrum
بچھڑا: چار سال سے کم عمر کا جوان گھوڑا۔نسلی تغیّر کی صورت میں پانچ سال سے کم کا colt
جنگلی ادرک/ حشیشہ سعال:  ایک سدا بہار بُوٹی coltsfoot
خوراک کی حکمتِ عملی کے طبی پہلوؤں کی  بابت کمیٹی COMA(committee on medicals aspects of food policy )
مرغوں  یا دیگر پرندوں  کی کلغی comb
گہٹائی (گہائی+کٹائی) مشین: مشین جو گندم کی کٹائی اور گہائی ایک ساتھ کرتی ہے۔کڑاکے کی دھوپ میں زیادہ کام کرتی ہے combine,  combine harvester
کھبائی (کھاد +بیج دونوں ڈالنے والی) مشین: کھیت میں کھاد اور بیج بیک وقت ڈالنے والی مشین۔بعض مشینوں میں یہ کام ایک ہی نالی کے ذریعے ہوتا ہے مگر بعض میں الگ الگ نالیوں میں combine drill
لَمبے اور مَضبُوط ریشوں والی اُون جو کنگھیانے اور بٹنے کے لیے موزوں ہوں combing wool
مٹرگہٹائی: بڑے پیمانے پر کاشت کی ہوئی مٹر کی فصل کی اکٹھے کٹائی اور گہائی combining peas
ایسا پودا جس کے بڑے بڑے روئیں دار پتے ہوتے ہیں ۔سفید گھنٹی نما پھول لگتے ہیں ۔سلاد اور سجاوٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے comfrey
سب سے اچھی قسم کی ناشپاتی Comice
بے ضرر طفیلیہ/طفیلی ہم زیستہ: ایک جاندار جو دوسرے جاندار یا پودوں پر رہتا ہے مگر ان کو نقصان  نہیں پہنچاتا commensal
ہَم باشی /ہَم پیالگی / ہَم طَعامیت: ایک دوسرے سے خوراک لے کر زندہ رہنے کا عمل commensalism
1۔کاروبار ی 2۔منافع کی خاطر بیچنے کے لیے تیار کی گئی چیز commercial
غلے کی تجارتی کاشت: ایک مکمل مشینی زرعی نظام جس میں وسطی عرض بلد کے سبزہ زاروں کو غلے کی کاشت کے لیے دے دیا جاتا ہے commercial grain farming
تجارتی مال چرائی: مویشیوں  کی تجارتی پیمانے پر چرائی commercial grazing
تجارتی منڈی:نسل کَشی کے برعکس مویشیوں  یا بھیڑوں کی گوشت کی منڈی commercial market
تجارتی بیج: بیچنے کے لیے صحیح قسم کا بیج مگر لازمی نہیں کہ خالص ہو commercial seed
قیمہ بنانا: گوشت کو بہت باریک ٹکڑوں میں کاٹنا یا کچلنا comminute
کمیشن برائے یورپی یونین Commission of the European Union
پیشہ وارانہ زرعی تنظیموں کی کمیٹی : کمیٹی جو تمام یورپی یونین کی  رکن  ریا ستوں کے کسانوں کے درجات کی نمائندگی کرتی ہے COPA(commission of professional agriculture organization)
خوراک کی پالیسی کے طبی پہلوؤں کی کمیٹی (Committee on Medical Aspects of Food Policy) COMA
مالِ تجارت: وسیع پیمانے پر فروخت کی جانے والی اشیاء جیسے خام مال ، خوراک اور غلّہ وغیرہ commodity
مالِ تجارت کے تبادلے کی جگہ: وہ جگہ جہاں مالِ تجارت لایا اور بیچا جاتا ہے commodity exchange
مستقبل کا مالِ تجارت: اشیائے مال کی آئندہ کی تاریخوں میں تجارت، فروخت اور ترسیل جو ابھی تک اُگایا یا تیار  نہ کیا گیا ہو commodity futures
اضافی زرعی پیداوار: یورپی یونین میں پیداہونے والی اضافی زرعی پیداوار ،جیسے مکھن کی اضافی پیداوار commodity mountain
مشترکہ: اس زمین  سے متعلق جس سے متعدد افراد یا ہر کوئی استفادہ کر سکے۔مثلاً وہ جگہ جہاں لوگ پیدل سیر کرنے میں آزادی محسوس کریں۔ common
مشترکہ زرعی پالیسی: زرعی پیداوار کی فراہمی،خریدو فروخت اور قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے اصول و ضوابط اور طریقہ ہائے کار جس پہ یورپی یونین کے ممبران متفق ہوں CAP(Common Agriculture Policy)
عام پرندوں کی پرند شماری: عام پائے جانے والے پرندوں کا سروے  جو برطانوی ٹرسٹ برائے علمِ طیور سر انجام دیتا ہے common birds census
چشم نما دھبہ /چشمی نقطہ: دانے دار فصلوں کی بیماری۔ یہ موسم سرما اور موسم بہار کی فصلوں کو زیادہ متاثر  کرتی ہے گندم ، رائی ، جو ،باجرہ  وغیرہ کو common eyespot
عام پِت  پاپڑا / شاہترہ :  ايک بُوٹی جو  اَدوِيات ميں کام آتی ہے common fumitory
عام بچھو بوٹی: موسم بہار کی دانے دار فصلوں اور سبزیوں میں پائی جانے والی بوٹی common hemp nettle
مشترکہ قیمتیں: تمام یورپی یونین کی کسانوں کے لیے فصلوں کی وسیع رینج کے لیے مشترک قیمت اس میں گوشت ، دانے دار فصلیں ، دودھ اور چینی وغیرہ شامل ہیں یورپی یونین ان کی برآمدودرآمد کو ضابطے میں ادا کرتی ہے اور  قیمتوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے common prices
حیاتیاتی گروہ: جانوروں کا گروہ  جو ایک علاقے میں رہتا ہے community
پیوستہ کرنا/دبانا : زمین کو سخت کرنے کے لیے بھاری مشینوں سے دبانا compact
دباؤ/ عمَل بَستگی / تَراکَم : مَٹّی کے حجم  میں اُوپَری جَماوٴ کے باعث کَمی compaction
سختاؤ/بستگی/دباؤ ڈالنا: دباؤ ڈال کر زمین کو سخت اور ٹھوس بنانا compacting
رفیق جانور/ساتھی جانور: وہ جانور جو کام کی بجائے اپنے ساتھ وابستگی  و دل لگی  و دل پشوری کے لیے رکھا جائے۔بعض لوگ عقاب یا طوطے کو ہر وقت ساتھ رکھتے ہیں companion animal
رفیق پودا: ایسا پودا جو اپنے قریبی پودوں کی نشونما کو بہتر بناتا ہےیا کیڑے مکوڑوں کو کنٹرول کرتا ہے۔مٹر اور لوبیا گاجر اور چقندر کی رفاقت نبھاتے ہیں مگر پیاز کی قربت پسند  نہیں کرتے companion plant
رفیق پودوں کی کاشت: ایسے پودوں کا استعمال جو اپنے قریبی پودوں کی نشونما کو بڑھاتے ہیں companion planting
عالمی کاشتکاری کے لیے ہمدردی: ایک سیاسی گروہ جو کاشتکاری میں مویشیوں اور دوسرے انسانی افعال کے لیے رائے  عامہ ہموار کرتا ہے یا کسانوں کے لیے جدوجہد کرتا ہے (Compassion in World Farming) CIWF
تلافی کنندہ نشوونما: بڑھوتری جو کم خوراک دینے کے عرصے کے بعد رونما ہوتی ہے جب جانور دوبارہ کھویا ہوا وزن حاصل کرلیتا ہے compensatory growth
مقابلہ/مسابقت: محدود وسائل (خوراک ، روشنی ، صنفی ملاپ) کےلیے ایک ہی نوع  یا مختلف انواع  کے جانداروں کے درمیان جدوجہد competition
تکمیلی رابطہ: قدرت کا تحفظ جس کی بنیاد ایک ہی علاقے میں جنگلی اور گھریلو جانوروں کی انواع میں توازن سےہے complementarity
تکمیلی ماخذات ِ چارہ : ایک ہی علاقے میں جانوروں کا دوسروں سے مقابلہ نہ کرتے ہوئے خوراک کھانا۔ مثلاً لانگی کھانے والی بکریاں چرنے والی بھیڑوں سے عدم مسابقت  کا سا انداز اپنا کر اطمینان سے چارہ کھاتی ہیں complementary feeders
مکمل غذا: ایسی غذا جس میں ضروری غذائی جزاء موجود ہوں complete diet
پچیدہ  ریڈھ کی ہڈی کی غلط ساخت: جرمنی کی زیادہ دودھ دینے والی نسل کی گائے کی پیدائشی حالت جو کم وزن  ہوتی ہے اوراس کی  ریڑھ کی ہڈی مسخ  ہوتی ہے )complex vertebral malformation(CVM
پیچیدگیاں: ثانوی طبی مسائل جو پہلے سے موجود طبی کیفیّت  کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ۔مثلا مریض کا جراحی کے بعد مزید پیچیدہ مسائل میں گھر جانا complications
مخلُوط پھُول / مرکب پھُول :  ایسے پودوں کا خاندان جِن کے پھُول بہت سے گلچوں سے مِل کر بنتے ہیں compositae
ملغوبہ مٹی/مخلوط کھاد: گلا سڑا سبزہ اور نامیاتی کچرا جو بطورِزرخیز مٹی یا کھاد ستعمال ہوتا ہے compost
ملغوبہ مواد کا محرّک: ایک کیمیائی مادہ  جو نباتاتی مادے میں شامل کیا جاتا ہے جو گلنے سڑنے کے عمل کو تیز کر دیتا ہے compost activator
ملغوبہ مادے  کا ڈھیر: پودوں اور فالتو اشیاء کا ڈھیر جسے گلنے سڑنے کے لیے کسی بڑے بند ڈبے میں رکھا جاتا ہےاور وہ آہستہ آہستہ گلتا سڑتا رہتا ہے compost heap
نامیاتی فالتو مادوں کا گلنا سڑنا: یہ عمل خاص طور پر باغات میں پودوں کے فالتو مادوں اور گھر میں سبزیوں کے چھلکوں وغیرہ کو گلانے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے composting
کھاد ساز ڈرم: ایک ڈرم جس میں فالتو نامیاتی  مادے گل سڑ کر کھاد بنتے ہیں composting drum
مرکّب: وہ شئے جو دو یا دو سے زائد اجزاء کے کیمیائی عمل سے مل کر بنے compound
مرکّب خوراک تیار کرنے والی کمپنی compounder
مرکّب خوراک: مختلف اجزائے ترکیبی  پر مشتمل جانوروں کی خوراک جس میں وٹامن اور نمکیات وغیرہ ایک توازن کے مطابق ہوں compound feed
مرکّب کھاد/مخلوط کھاد: ایسی کھاد جو دو یا دوسے زیادہ  غذائی اجزاء فراہم کرے compound fertilizer
لازمی: کسی مجاز اتھارٹی کا دیا گیا حکم۔مثلاً ہر بیمار جانور کو قربان کرنا compulsory
لازمی ڈُبکی وقفہ: ایک خاص عرصہ ،عام طور پر چند ہفتوں کا دورانیہ ،جب پورے ملک کی بھیڑوں کو نہلایا جاتا ہے compulsory dipping period
مقعر/درخمیدہ: کمبائن ہارویسٹر کی ایک  کمان نما مڑی ہوئی پلیٹ جو غلے کی گہائی کے بعد دانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے concave
1۔ارتکاز: محلول کی طاقت یعنی مخصوص حجم میں کسی شے کی مقدار۔2۔طاقت ور محلول جسے ہلکا کرنا مقصود ہو مرتکز کرنا: 3۔ارد گرد پھیلانے کے بجائے ایک خاص مقام پر جمع کرنا4۔تبخیر کے ذریعے محلول کا حجم کم کرنا اور طاقت بڑھانا concentrate
مرتکز خوراک: انتہائی بلند غذائی اجزاء کی حامل جانوروں کی خوراک concentrates
ارتکاز: دیے گئے حجم یا محلول کی کمیت میں کسی شئے کی  مقدار concentration
کثیف ہونا /تکثیف کرنا: بخارات کا مائع بننا condense
1۔کسی شئے کی موجودہ کیفیّت 2۔ جانور کی صحت یا صفائی کی حالت3۔جانور میں گوشت اور چربی کی مقدار condition
مشروط ردِ عمل: جانور کا کسی محرّک کے نتیجے میں خود بخود ردِ عمل دینا جسے اس نے ماضی کے تجربے سے سیکھا ہو conditioned reflex
مکیِّف (کیفیت بدلنے والا): وہ شئے جو کسی دوسری شئے میں بہتری پیدا کرے۔مثلاً کھمبیوں کی نامیاتی کھاد زمین کے لیے مکیّف ہے conditioner
کیفیّت گری: 1۔ کٹائی کے لیے فصلوں کی تیاری2۔ گوشت کو  بعض اوقات کم درجہ حرارت پر رکھ کر نرم کرنے کا عمل 3۔ غلے کو نمی دے کر پیسنے کے لیےتیار کرنا conditioning
کیفیت کا جائزہ لینا: جانوروں کی جسمانی حالت کا جائزہ لینے کا طریقہ۔0 سے 5 سکور مویشیوں کے لیے اور 1 سے 9 سؤرنیوں کے لیے موزوں ہوتا ہے۔کم سکور جانور کے پتلے پن اور زیادہ سکور چربیلے جسم کو ظاہر کرتا ہے۔ جانوروں کے لیے 3 کا سکور مثالی ہوتا ہے condition scoring
ایصالیّت/گذرندگی: کسی مادے کی اپنے میں سے حرارت یا بجلی گذارنے کی صلاحیّت conductivity
1۔مخروط/صنوبر کا پھل 2۔مادہ حشیش الدینار پودے کا پھل جو سوکھنے پر پتوں اور دیگر کچرےسے الگ ہو جاتا ہے cone
ایک تنظیم جو یورپی کسانوں کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے جو غلہ اُگاتے ہیں Confederation of European Maize Producers (CEMP)
صحرائی ناشپاتی کی ایک مشہور قسم جو شکل میں لمبوتری سی ہوتی ہے conference
شکل نگاری/بناوٹ/ساخت: کسی جانور یا پرندے کی عمومی شکل جو جانور کو بیچتے وقت اہم کردار ادار کرتی ہے conformation
پیدائشی/خلقی: کوئی مرض جو پیدائش کے وقت موجود ہو congenital
پیدائشی نقص یا بیماری: پیدائشی نقص جانور میں جینیاتی نقص کی وجہ سے ہوتا ہے مثلاً پیدائش کے وقت بچھڑے کے سر کا بد شکل ہونا یا بھدّا ہونا congenital disorder
صنوبر کی قسم کا ایک پودا / نوعِ صنوبر/مخروطی شکل کے درخت: ان کے پتے سلائی دار اور پھل مخروطی شکل کے ہوتے ہیں۔ سرد اور بلند مقامات پر پائے جاتے ہیں۔ لکڑی کافی مفید ہوتی ہے conifer
مخروطیہ/صنوبری : صنوبری درختوں سے متعلق coniferous
مخروطیے / صنوبریے : سدا بہار جھاڑیاں یا درخت جو سرد آب و ہوا اور بلند مقامات میں نشوونما پاتے ہیں ۔ ان کی انواع پانچ سو کے قریب ہیں coniferales
واصِل بافت/ربط ساز بافت: بافتیں جو ہڈیوں  ، رباط (ligament)، کونچ کا پٹھا اور کُری ہڈیوں کے اہم اجزاء بناتی ہیں ۔ connective tissue
تحفّظِ ماحول: سرکاری ادرہ جو ماحول کے ایک حصے کا تحفظ کرتا ہے conservancy
تحفظ /قرار/بقا : ماحول کا تحفظ یا کسی جاندار کی نسل کی بقاء conservation
زرعی کھیت کے کنارے کے ساتھ زمین کی پٹی جہاں کیڑے مار ادویات بہت محتاط انداز میں استعمال  کی جاتی ہیں تاکہ جڑی بوٹیاں اور دوست کیڑے محفوظ رہیں conservation headland
محافظِ بقا: ماحول کی بقا کے لیے کام کرنے والا شخص conservationist
مٹی کا تحفظ/بقائے زمین conservation of soil
امریکی وفاقی پروگرام جو کسانوں کو ورھیال زمین چھوڑنے کے لیے رقم ادا کرتا ہے )Conservation Reserve Program(CRP
بقائے کاشت/کاشتکاری کا تحفظ: کاشتکاری کا ایک طریقہ جس کا مقصد زمین میں ممکنہ طور پر کم سے کم ہل چلانا ہوتا ہے تاکہ یہ کٹاؤ سے محفوظ رہے، توانائی  کی  بچت اور حیاتیاتی تنوع بہتر ہو conservation tillage
محفوظ رکھنا / قائم رکھنا/ اسی حالت میں برقرار رکھنا/اچار ڈالنا/مربّہ بنانا conserve
1۔صرف کرنا 2۔ ایندھن وغیرہ کو جلانا یا ختم کرنا3۔خوراک کھانا consume
صارف: ایک شخص جو چیزیں خریدتا ہے ،استعمال کرتا ہے اور بیچتا ہے۔گیس کے صارفین گیس مہنگی ہونے پر احتجاج کرتے ہیں۔ consumer
تحریکِ صارفین/صارفیّت: صارفین کے مفادات کو فروغ دینے کی تحریک consumerism
صارفین کا حامی / عوام دوست / صارفین کا مددگار consumerist
خرچ/ استعمال / کھپت:1۔ کسی چیز کو خرچ یا ستعمال کرنے کا عمل 2۔کوئی جسم جتنا خوراک کو جذب کرتا ہے consumption
رابطہ :  دو اشیاء کے درمیان طبعی رابطہ یا تعلق contact
رابطہ زدہ جانور: ایسا جانور جس کا رابطہ بیماری زدہ جانور سے ہو اور اس کو ریوڑ سے الگ رکھنے کی ضرورت ہو contact animal
چھو  بوٹی کُش دوا: بوٹی کش دوا جس پودے کے پتے سے چھوتی ہے اس کو ختم کردیتی ہےمثلاً پیراکوئنٹ (ایک نبات کُش زہریلا مادہ) contact herbicide
چھو جراثیم کُش: ایسی شئے (دوا) جس کے ساتھ کیڑا چھو کر مر جاتا ہے ۔ جیسے ڈی ٹی ٹی ۔بہت سے ممالک میں اس پر پابندی ہے کیونکہ اس میں زہریلا پن اور ماحول میں جمع ہونےکی خاصیت ہوتی ہے contact insecticide
دیکھئے اصطلاح" contact herbicide" contact weedkiller
متعدی / وبائی / چھوتی : چھوت والی بیماری سے متعلق جس میں  مریض کو علیحدہ کرنا  ضروری ہوتا ہے تاکہ بیماری کسی دوسرے شخص کو نہ لگ سکے contagious
چھوتی اسقاط: بروسیلا کی ایک نوع سے ہونے والی چھوت کی بیماری جو عام طور پر مویشیوں کو ہوتی ہے جس کے نتیجے میں دودھ میں کمی، باہنج پن اور اسقاطِ حمل بھی ہوجاتا ہے contagious abortion
غلاظت/گندگی/کثیف کار/نجس کرنے والی چیز contaminant
پلید کَرنا / آلودہ کَرنا / آمیزش سے ناپاک کَرنا: کسی چیز کو چھو کر یا ناپاک چیز ڈال کر آلودہ کرنا۔جیسے کارخانوں کی کثافتیں بہتے پانی کو آلودہ کرتی ہیں contaminate
آلودہ زمین: ایسی زمین جو انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے آلودہ ہو گئی ہو ۔جیسے صنعتی عوامل  سے۔ انسانی صحت کے لیے مضر ہونے کے باعث اس زمین کو  استعمال کرنے سے قبل کثافتوں سے پاک کرنا ضروری ہوتا ہے contaminated land, contaminated site
کثافت/آلودگی/آلائش/ناخالص پن: ہوا ، پانی ، خوراک وغیرہ میں نقصان دہ اشیاء شامل ہونے کا عمل جس سے جانداروں کو نقصان پہنچے contamination
کسی شخص کی پیشہ وارانہ زندگی میں تربیت اور مطالعے کا تسلسل continuing professional development(CPD)
قنطور/خطِ ہم ارتفاع: نقشے پر کھینچا گیا خط جو مساوی بلندی کے نقاط کو ملاتا ہے اس کو خطِ قنطور بھی کہتے ہیں contour
قنطوری کاشتکاری: ڈھلوان زمین کو کاشت کرنے کا طریقہ جس میں ڈھلوان زمین  پر بلندی کی طرف جاتے ہوئے ہل چلایا جاتا ہے نہ کہ نیچے اترتے ہوئے۔اس سے زمین کا کٹاؤ کم سے کم ہوتا ہے contour farming
خطِ قنطور: دیکھئے اصطلاح" contour" contour line
قنطوری ہل چلانا/قنطوری کنارہ سازی: پہاڑی کی اطراف میں ہل چلانے کا عمل تاکہ زمین کے خطوطِ قنطور کے ساتھ ساتھ ابھرے کنارے بنائے جائیں تاکہ پانی کو روکا جا سکے اور کٹاؤ سے بھی بچا جا سکے contour ploughing, contour ridging
قنطوری پٹی نما کاشتکاری: ڈھلوان چٹان کے ہموار حصوں پر فصل کاشت کرنا تاکہ زمین کا کٹاؤ نہ ہو contour strip cropping
فرمائشی کاشت/معاہدہ جاتی کاشت/ٹھیکہ کاشت: کسی مخصوص دکان کے آرڈر پر فصل کاشت کرنا contract crop
معاہدہ جاتی کاشتکاری: خریدار یا صارف اور کاشتکار کے درمیان معاہدہ کے نتیجے میں کی جانے والی کاشتکاری۔اس قسم کی کاشتکاری میں کاشتکار خریدار یا صارف کو اس کی مرضی کی جنس مطلوبہ مقدار میں فراہم کرنے کا پابند ہوتا ہے contract farming
ٹھیکہ کاشتکار/معاہدہ جاتی کاشتکار: وہ کسان جو کسی مخصوص دکان کے آرڈر پر فصل کاشت کرے contract grower
ٹھیکے دار: کوئی کمپنی یا شخص جو کسان کے لیے ٹھیکے کا کام کرتا ہے contractor
ٹھیکے کا کام: کسی کمپنی کا ٹھیکے پر کام کرنا جس میں کام کے عوض ادائیگیاں کی جاتی ہیں contract work
1۔قابو میں رکھنا 2۔ محدود رکھنے کا عمل3۔کسی شئے کو ترتیب میں رکھنامثلاً ہم کہتے ہیں کہ  اس دوا کا کیڑوں پر کنٹرول بہتر ہے control
کنٹرول علاقہ: علاقہ جہا ں بیماری پر قابو پانے والے کام کرتے ہیں تاکہ علاقے کے اندر بیماری نہ پھیل سکے control area
زیرِ کنٹرول آب و ہوا: ایسے حالات جن  میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ  کے ارتکازکو باقاعدہ زیرِ جانچ رکھا جاتا ہے تاکہ پھلوں اور سبزیوں کو بہتر رکھا جائے controlled atmosphere
کنٹرول شدہ آب و ہوا میں خوراک کی پیکنک کرنا: خوراک کو ڈبوں میں بند کرنا جس میں ہوا کی موزوں کیفیت کے ساتھ  کچھ اور گیسوں کا اضافہ بھی کیا جاتا ہے جس سے خوراک زیادہ دیر تک محفوظ رہتی ہے controlled atmosphere packaging
کنٹرول شدہ  طریقے سے ٹھکانے لگانا:  کچرے اور فالتو مادوں کا مخصوص جگہوں پر دفن کرنا controlled dumping
کنٹرول شدہ ماحول: ایسا ماحول جس میں حالات ،جیسے درجہ حرارت ،آب وہوا  اور نسبتی مرطوبیت  وغیرہ کو باقاعدہ کنٹرول  اور نگرانی میں رکھا جاتا ہے controlled environment
کنٹرول شدہ چرائی: چرائی کا نظام جس میں مویشیوں کی تعداد چراہ گاہ کی وسعت کے حساب سے مقرر کی جاتی ہے اور اس کے گرد متحرّک  باڑ لگائی جاتی ہے  تاکہ چرائی کے علاقے کو محفوظ کیا جاسکے controlled grazing
فالتو مادوں کا خاص قوانین کے تحت اجازت نامے لے کر کسی گہری جگہ پر ٹھکانے لگانا controlled landfill
کنٹرول شدہ ضیاع: مخصوص گڑھوں میں فولتو مادوں کو ٹھکانے لگانا controlled tipping
برطانیہ کے قواعدوضوابط کے مطابق صحت کے لیے نقصان دہ اشیاء پر کنٹرول کرنا Control of Substances Hazardous to Health (UK Regulations) COSHH
سہولت آمیز کھانے/تیار شدہ کھانے: کھانے جن کو اس انداز سے تیار کیا جاتا ہے کہ ان کی پیش کاری سے پہلے صرف گرم کرنا پڑتا ہے۔جیسے سیخ کباب ، چپل کباب وغیرہ convenience foods
تبدیل کرنا : کسی چیز کو مختلف نظام میں تبدیل کرنا۔ جیسے گاڑی کو پٹرول سے گیس پر لانا convert
تبدیل کنندہ/پلٹو: ایک آلہ جو کسی چیز کی حالت کو تبدیل کردیتا ہے۔مثلاً اےسی کو ڈی سی میں بدلنے والا آلہ converter
پکانا سردانا: خوراک کو محفوظ کرنے کی خاطر تیار کرنے کا طریقہ جہاں خوراک کو ایک مخصوس درجہ حرارت پر پکایا جاتا ہے اور پھر   یخ بستہ کر کے محفوظ کیا جاتا ہے cook chill, cook freeze
غلے کی پیمائش جو ایک بوری  یا بتیس سیرکے برابر ہو coomb
مرغیوں کا پنجرہ coop
ساجھے دار: کسانوں کا گروہ جو تھوک یا کریانے کی دوکان پر بیچنے کے لیے فصلیں کاشت کرتے ہیں cooperative
پیشہ وارانہ زرعی تنظیموں کی کمیٹی COPA (Committee of Professional Agricultural Organizations)
تانبا : ایک دھاتی عنصر جو حیاتیاتی زندگی  کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ دھاتوں کے بھرت بنانے اور  برقی تار پزیری میں کوئی ثانی نہیں رکھتا copper
تانبے کی کمی: جانور کی خوراک میں تانبے کی کمی جو مولبیڈینیم کے زہر کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔ تانبے کی کمی سے جانور کی نشوونما میں کمی، رنگت میں تبدیلی، کالا رنگ بھورا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ copper deficiency
چھنگائی کے ذریعے نشوونما : درختوں کا گنجان آباد علاقہ جہاں پالتو درختوں کو سیدھا جانے اور بہتر نشوونما کے لیے ان کی ٹہنیوں کو  کاٹا جاتا ہے جو ایندھن  اور دیگر مصارف میں کام آجاتی ہیں اور ان کی جگہ نئی ٹہنیاں پھوٹتی ہیں coppice
چھنگائی شدہ جنگل: کاٹے گئے درختوں کی شاخیں پھوٹ کر نئے ٹہنے بنتے ہیں اور درخت پہلے کی نسبت زیادہ گھنے ہو جاتے ہیں۔ coppice forest, coppice wood
جھاڑی دار /میعادی طور پر قطع کیا ہوا coppiced
چھنگائی: درختوں کی زمین کے قریب شاخوں کو کاٹنے کا عمل تاکہ لمبی اور سیدھی شاخیں اگ سکیں coppicing
کھوپرا :  ناریل کی سوکھی گری جس سے کھوپرے کا تیل کشید کیا جاتا ہے copra
بیشہ / چھوٹے درختوں کا جنگل / چھوٹی جھاڑیوں کا جنگل copse
ٹنڈ مُنڈ درخت: تربیت یا فتہ پودے، پھل یا درخت جن کی نشونما کو کانٹ چھانٹ کے ذریعے تنے تک محدود کر دیا جاتا ہے cordon
چوبی گیلیاں: برابر لمبائی میں کاٹے گئے درختوں کے تنے جو نقل و حمل کے لیے تیار ہوں cordwood
یورپی یونین میں کثرتِ پیداوار پر ٹیکس جو 1982 میں متعارف کروایا گیا۔ یہ ٹیکس پیداکنندگان اور وسیب میں برابر تقسیم ہوتا ہے co-responsibility levy
چھال: لکڑی والے درخت کی بیرونی تہہ/شاہ بلوط کی چھال/کاک cork
گنٹھی /جذعہ /ساقہ: گودا دار خوب پھولے ہوئے زیر زمین تنے جن پرکونپلیں پتوں کے غلاف کی بغل سے پھوٹتی ہیں ۔ ذخیرہ کرنے والے عضو کا کام کرنے کے علاوہ نباتاتی تولید کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں ۔ نیل ، زعفران اور تار وغیرہ corm
غلّہ/اناج: مکئی ، گندم ، جو وغیرہ corn
مکئی کا بُھٹہ/مکئی کی چھلّی corn cob
لمبے تنے اور ارغوانی پھولوں والی زہریلی بوٹی corn cockle
نمکین ڈبہ بند بڑا گوشت corned beef
مکئی کا آٹا: مکئی کے دانوں سے کشید کیا ہوا آٹا جو نشاستہ کا بڑا منبع ہوتا ہے۔چٹپٹی چیزوں پر لگایا جاتا ہے cornflour
اناج بُوٹی / ترنجان / بالنگو : نیلے پھولوں والا ایک جنگلی پودا cornflower
ایک قسم کا گیندا corn marigold
مکئی کا بُھٹہ/کھائی جانے والی چھلی corn on the cob
گل بنفشہ/بنفشہ corn pansy
شقائق / گلِ خشخاش/پوست/کوکنار corn poppy
زمین پر پھیلنے والی بوٹی جو قطاروں میں کاشت شدہ فصل سے ختم کرنا بہت مشکل ہے corn spurrey
مکئی کا نشاستہ/مکئی کا آٹا corn starch
چہرہ گل/کاسئہ گل /جامِ گُل : پھول کی رنگین پتیوں کا گھیرا corolla
مجموعی سماجی ذمہ داری: ایک تنظیم کا معاشی،ماحولیاتی اور معاشرتی طور پر ذمہ دارانہ ردِعمل corporate social responsibility(CSR)
خون کا خلیہ/دموی خلیہ corpuscle
جسمِ اصغر: ممالیہ جانوروں کے بیضہ دان میں بننے والا زردی مائل ہارمون  پروجیسٹران corpus luteum
گھوڑوں کا اصطبل / مویشیوں کا باڑہ corral
نیوزی لینڈ کی بھیڑ کی ایک نسل جو گوشت اور لمبی اون کے لیے جانی جاتی ہے Corriedale
کارسیکائی صنوبر: جزیرہ کارسیکا (فرانس کا ایک صوبہ) کا صنوبرجو تیزی سے نشوونما پانے کی بابت معروف ہے Corsican pine
برگِ کاہو /ساگ کاہو cos
صحت کے لیے نقصان دہ اشیاء پر قابو پانا COSHH(Control of substances Hazardous to health )
پالتو مینڈھا : ہاتھ سے پالا گیا مینڈھا cosset lamb
ڈربا / باڑا / بھیڑوں کا باڑا / مُرغیوں کا دڑبا / سائبان /اُسارا/فاختہ کا دڑبا (dove cote) cote
بھیڑ کی فرانسیسی نسل جو نارمینڈے کے جزیرہ نما کوٹینٹن سے ہو Cotentin
یورپی یونین اور اےسی پی ریاستوں کے درمیان2000 میں ہونے والا معاہدہ جس میں یورپی یونین اور اے سی پی ریاستوں کو آزادانہ منڈیوں تک رسائی کی ضمانت دی گئی Cotonou Agreement
کوٹس والڈ کی پہاڑیوں کی بھیڑ کی ایک نسل جو اب نایاب ہو چکی ہے Cotswold
گلستانِ قدیم: قدیم پھولوں والا گلستان cottage garden
نیچی چھت  اور کھلے صحن  والا خنازیر کا باڑہ cottage piggery
کپاس/روئی /پنبہ/سوت:دھاگا اور بنولہ فراہم کرنے والی فصل جو بہترین کپڑے کے باعث معروف ہے۔ بنولہ گھی ساز کارخانوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔پاک و ہند ، چین، امریکہ اور مصر  وغیرہ اس کے موزوں علاقے ہیں cotton
کَھل/کھلی: بنولہ پیلتے وقت تیل سے الگ کیا گیا پھوک جسے جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے cotton cake, cottonseed meal
قطنی مٹھائی / پنبہ مٹھائی / بڑھیا کا کاتا / شکر کی گاڑھی مٹھائی cotton candy
سوتی اثر :  ایک خصوصیت جو انجذابی پٹیوں میں پائی جاتا ہے cotton effect
روئی پیل مشین :  ایک مشین جو روئی کو بنولہ سے الگ کرتی ہے cotton gin
قطنی گھاس / لمبی نرم گھاس : سینٹھا نما پودا جو دلدلی علاقوں میں پیدا ہوتا ہے ۔اس کا پھول سفید، نرم اور روئیں دار ہوتا ہے cotton grass
روئی کا ملک/ملکُ القطن cotton lord
سوتی کپڑا یا دھاگا بنانے کی کارخانہ cotton mill
روئی  کوپھیلانے والی مشین cotton opener
روئی کی گانٹھ بنانیوالی مشین یا جگہ cotton press
زرعی تحقیقاتی ادارہ برائے کپاس راجن پور: کپاس پر تحقیق کا ذیلی ادارہ  جو جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور میں قائم ہے Cotton Research Institute Rajanpur
بنولہ / روئی کا بیج / پنبہ دانہ /وڑیواں:  روئی کا بیج جس سے تیل نکالا جاتا ہے cottonseed
سفیدے کے درخت کی ایک قسم جو ہلکی نرم لکڑی کی حامل ہے cottonwood
بیج پتا/فلقہ / اکھوا ۔ برگ تخم :  پہلی پتی جو بِالکُل اِبتدا میں کِسی بیج سے پھوٹتی ہے cotyledon
بید گیاہ/دُوب: لمبی پھیلنے والی اتفاقی جڑوں والا گھاس جسے کاشت شدہ فصلوں سے ختم کرنا مشکل ہوتا ہے couch grass
نسی :  ہل کی پھالی جو زمین کو کھودتی جاتی ہے اور ایک دُوسرا حِصّہ مٹّی کو اُٹھاتا اور اُلٹتا جاتا ہے۔ہل کی پھالی کئی شکلوں کی ہوتی ہے، تیز نوکدار، ڈسک نما، چاقو نما وغیرہ coulter
برطانیہ کے دیہی تحفظ کی تنظیم (Council for Protection of Rural England ) CPRE
فراڈ کو روکنے اور تکمیلِ حکم کرانے والا یونٹ Counter Fraud and Compliance Unit
شہر کے مضافاتی علاقے میں فارغ وقت گزارنے والے لوگوں کے لیے ایک رضاکارانہ ضابطہ اخلاق جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ  قدرتی ما حول  سے محبت کریں اور اسے  نقصان پہنچانے سے گریز کریں country code
ملکی زمین اور کارباری تنظیم: ایک تنظیم جو مالکانِ زمین  کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہے Country Land and Business Association
دیہاتی منصوبہ بندی: دیہی علاقوں میں زمین کے استعمال کی منصوبہ بندی country planning
دیہی ایجنسی: ویفرا کے فنڈ سے چلنے والا قانونی ادارہ جو دیہاتی لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیےکام کرتی ہے Countryside Agency
دیہی اتحاد: ایک تنظیم جو سرکاری پالیسی اور دیہی زندگی کو متاثر کرنے والے عوامل پر قانون سازی کرتی ہے Countryside Alliance
برطانیہ کا  2000ء  میں پاس ہونے والا قانون جس کے تحت عوام الناس کو نجی زمین مالکان کے علاقوں تک آزادانہ رسائی دی گئی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کو مزید مضبوط کیا گیا Countryside and Rights of Way Act(CROW Act)
دیہی کمیشن: برطانیہ کی سابقہ تنظیم جو دیہی منصوبہ بندی اور تفریحی مقامات کی نگرانی کرتی ہے Countryside Commission
دیہی کمیشن برائے سکالینڈ: سکاٹ لینڈ کے دیہی علاقوں اور تفریحی مقامات کے تحفظ کی تنظیم Countryside Commission for Scotland
دیہی کونسل برائے ویلز: ویلز کے دیہی علاقوں اور تفریحی جنگلی حیات کی کونسل Countryside Council for Wales(CCW)
دیہی انتظام کاری: دیہی ماحول کا مطالعہ ،  ماحولیاتی تحفظ اور تفریحی مقامات کا نظم و نسق چلانے کا عمل countryside management
دیہی انتظام کاری کی سکیم: جنوبی آئرلینڈ میں کسانوں کا خاص ماحولیاتی زرعی طریقوں کو اپنانے کی خاطر پیسوں کی ادائیگی کا نظام تاکہ وہ ماحول کی نقصان دہ سر گرمیوں کو استعمال نہ کریں Countryside Management Scheme
دیہی تفریح: دیہی علاقوں کی تفریحی سرگرمیاں ۔ کھیل، میلے ٹھیلے وغیرہ countryside recreation
دیہی تفریحی مقام: دیہات میں سیاحوں کے لیے دلکش تفریحی مقام ۔جیسے پارک وغیرہ countryside recreation site
دیہی داروغگی: جنگلی حیات اور تنوع کو برقرار رکھنے کے لیے کاشتکاری کے طریقوں میں تبدیلی لانے کا عمل countryside stewardship(CSS)
دیہی داروغگی سکیم Countryside Stewardship Scheme
مویشی رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی زمین کا منفردتین حصوں پر مشتمل شناختی نمبر county, parish, holding (CPH)
ٹُنڈ مُنڈ جنگل: جنگل کا وہ حصہ جہاں سے درخت کاٹ دیے گئے ہوں coupe
جوڑقائم کرنا : ٹریکٹر کےساتھ کوئی اوزار جوڑنا۔ جیسے  سراون یا سہاگہ وغیرہ couple
جوڑ/ٹوچن: ایک جوڑ جو ٹریکٹر کو کسی اوزار سے جوڑتا ہے coupling
ماڑو: چھوٹی لمبوتری کدو کی قسم کی ترکاری courgette
1۔وقت کے ساتھ واقعات کا رونما ہونا2۔ طبی علاج کا دورانیہ course
1۔ڈھانپ لینا2۔ نر کا مادہ سے جُفتی کرنا ۔جیسے بیل کا گائے سے3۔ پودوں سے ڈھکی ہوئی مٹی کی مقدار cover
فصلِ پوشش/ڈھانپنے والی فصل: زمین کو ڈھانپنے اور کٹاؤ سے بچانے کے لیے بوئی گئی فصل ، گھاس یا کوئی بوٹی یا فصل کے تحفظ کے لیے کاشت شدہ بوٹی ۔ کیلے کو کوکوا کی فصل کو بچانے کے لیے بطورِ پوششی فصل بویا جاتا ہے cover crop
پوششی زنگ: جو اور جئی کو لگنے والی پھپھوندی کی بیماری covered smut
گائے/گاؤ cow
گائے کا گوشت جو بڑے گوشت میں شمار ہوتا ہے cow beef
گائے کے گلے کی گھنٹی جو مالک کو اس کی موجودگی کا احساس دلاتی ہے cow bell
عیّالی/گاؤ پال/گاؤ چران: مویشی خانے میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والا شخص cowboy
گائے خانہ/گاؤ شالا: گائیوں  کےلیے  خانوں والی لکڑی کی عمارت cow kennels
گوالا/گئو پال: گائیوں کے ریوڑ کی دیکھ بھال کرنے والا شخص cowman
گوارا: پھلی دار پودا جو جانوروں کے لیے بطورِ چارہ اور انسانوں کے لیے بطورِ سبزی استعمال ہوتا ہے cowpea
جدری البقر/گوتھن سیتھلا: گائے کو لگنے والی ایک بیماری جو انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے ۔چیچک کے خلاف بطورِ ویکسین بھی استعمال ہوتی ہے۔ اسے ویکسینیا بھی کہتے ہیں cowpox
صحرا میں اگنے والے سیب کی ایک قسم جو برطانیہ میں تجارتی پیمانے پر زیادہ کاشت ہوتی ہے Cox’s orange pippin
سی پی 400-77: کماد کی منظور شدہ اگیتی قسم  جو وسط فروری تا وسط مارچ کاشت کی جاتی ہے CP77-400
تنظیم برائے حفظان ِ فصلات CPA(Crop Protection Association)
مسلسل پیشہ وارانہ بہتری CPD(continuing professional development)
سی پی ایف-237: کماد کی منظور شدہ اگیتی قسم  جو وسط فروری تا وسط مارچ کاشت کی جاتی ہے۔ سیاہ بگ ، دیمک، گھوڑا مکھی  اور سفید مکھی اس کو نقصان پہنچانے والے کیڑے ہیں CPF-237
سی پی ایف-247: کماد کی درمیانی (اگیتی کے مقابلے میں) پکنے والی قسم جو وسط فروری تا وسط مارچ کاشت کی جاتی ہے۔ سیاہ بگ ، دیمک، گھوڑا مکھی  اور سفید مکھی اس کو نقصان پہنچانے والے کیڑے ہیں CPF-247
سی پی ایف-249: کماد کی درمیانی (اگیتی کے مقابلے میں) پکنے والی قسم جو وسط فروری تا وسط مارچ کاشت کی جاتی ہے۔ سیاہ بگ ، دیمک، گھوڑا مکھی  اور سفید مکھی اس کو نقصان پہنچانے والے کیڑے ہیں CPF-249
جانوروں کے تحفظ کی تنظیم: مویشی پال اس تنظیم میں اپنے جانوروں کو رجسٹر کرواکے ان کو لگنے والی بیماریوں کے علاج میں مدد حاصل کی جاتی ہے CPH(country parish holding )
دیہی انگلینڈ کے تحفظ کی تحریک CPRE(Campaign to Protect Rural England)
دیسی کھانا: روایتی تکینیک  اور اجزائے ترکیبی سے تیار کیا ہوا  کھانا craft food
کَڑَل: پٹھوں کا کچھ دیر کے لیے سکڑنا/کَڑََل پڑنا cramp
ٹیپولا خاندان کا کوئی بھی کیڑا  جس کا پہل روپ (larva) دانے دار فصلوں کو متاثر کرتا ہے ۔بہار کی فصلیں اس کی خوراک ہیں  ۔ یہ  ان کی جڑوں اور تنوں  کو کھا جاتا ہے cranefly
کُھرلی: گھر کے باہر جانوروں کو چارہ کھلانے کے لیے استعمال کی جانے والی چہار چوبی cratch
شدید خواہش: کسی شئے کی شدید خواہش ۔ جیسے جانوروں کو نمک وغیرہ کی شدید خواہش ہوتی ہے craving
رینگنیا ٹریکٹر: ایک بڑا رینگنے والا ٹریکٹر جو بھاری کام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے crawler tractor
خوراک کی بیماری: چوزوں کی بیماری جو خوراک میں چکنائی کی زیادتی اور وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے crazy chick disease
بالائی/ملائی: دودھ کے اوپر آجانے والا دودھ کا چکنائی والا حصہ cream
مکھن اور دودھ سے بنی ہوئی دیگر اشیاء تیار کرنے کا کارخانہ creamery
رینگنا:1۔ زمین کا ڈھلوان کی طرف پھسلنا2۔ تنگ داخلہ جس سے صرف چھوٹے جانور ہی گزر سکتے ہیں creep
چھوٹے جانوروں کو ایسے راستے سے خوراک دینا جہاں سے بڑے جانور نہ گزر سکیں creep feed
رینگ غذائی: ایک عمل جس سے نوجوان جانور،  جیسے بچھڑا ، کوایک تنگ راستے سے خوراک دینا جہاں سے بالغ جانور خوراک تک نہ پہنچ سکے creep feeding
رینگ چرائی: چھوٹے دروازوں میں سے باری باری چرانے کا عمل جو بھیڑوں سے پہلے مینڈھوں کو رسائی دیتے ہیں creep grazing
قطران: ایک روغنی رقیق جس کی بو تیز ہوتی ہے ۔گندا بروزا اسے کشید کر کے نکالا جاتا ہے ۔پہلے یہ لکڑی کے تحفظ کے لیے استعمال ہوتا  تھا ۔یورپی یونین نے اس پر پابندی لگائی ہوئی ہے creosote
تیزک: سلاد کے لیے استعمال ہونے والا پودا cress
فراز: 1۔پہاڑی کا بلند ترین نقطہ یا ٹیکی2۔ پرندے یا جانور کے سر پر اگی ہوئی کلغی crest
کُتا گھاس : کتے کی اٹھی ہوئی دُم کی طرح کا سدا بہار گھاس جو خوش ذائقہ نہیں ہوتا۔ یہ سبزہ زاروں میں کاشت کیا جاتا ہے crested dogstail
انسانی اعصابی نظام کی بیماری جو پری آن کے آہستہ عمل کی جہ سے ہوتی ہے جو بالآخر دماغ کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری گائے میں بھی پیدا ہو سکتی ہے Creutzfeldt-Jakob disease
کُھرلی: لکڑی کی پھٹیوں والی کُھرلی crib
گھاس کاٹنا crimp
گھاس کاٹنے کی مشین crimper
کریالو: جنوبی امریکہ میں پائے جانے والے  لمبے سینگوں والے مویشی کی بہتر نسل جو دودھ کی پیداوار کے لیے استعمال ہوتی ہے Criollo
رائی گندم سے بنے ہوئے خستہ بسکٹ crispbread
سخت پتوں والی برگ کاہو کی ایک قسم crisphead
سکاٹ لینڈ کے پہاڑی  علاقوں اور جزیروں میں ایک چھوٹی حویلی یا فارم croft
سکاٹ لینڈ میں منقسم فارم کا مشترکہ مزارع crofter
سکاٹ لینڈ میں زراعت کا نظام جس میں چھوٹے فارموں کی قابلِ کاشت زمین کو مشترکہ مزارعین میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ چراگاہوں کو مشترک ہی رہنے دیا جاتا ہے crofting
خمیدہ اوزار/بھیڑ پھندا: بھیڑوں کو پکڑنے والا لمبے دستے والا مڑا ہوا اوزار  crook
فصل: 1۔خوراک کے لیے اگائے گئے پودے2۔پودوں کی پیداوار3۔پرندے کے گلے میں تھیلی نما حصہ جہاں خوراک ہضم ہونے سے پہلے ذخیرہ ہوتی ہے۔اسےہم پوٹ کہتے ہیں4۔ پھل پیدا کرنا crop
مجدّدِ فصلات: فصلوں کی نئی اقسام تیار کرنے والا شخص crop breeder
تجدیدِ فصلات: فصلوں کی نئی اقسام تیار کرنا crop breeding
فصلاتی دائرہ جات:غلے کے سٹینڈوں کا گول نمونہ جہاں عام طور پر فصلوں کو پھیلا کر رکھا جاتا ہے crop circles
تحقیقاتی ادارہ برائے امراضِ فصلات ، کراچی Crop Diseases Research Institute, Karachi
فصلوں پر چھڑکاؤ: فصلوں پر کیڑے مار ، بوٹی مار اور پھپھوند کُش ادویات کا چھڑکاؤ crop dusting ,crop spraying
فصل کی بڑھوتری کی شرح/شرحِ افزائشِ فصل: پورے کھیت کے اکائی رقبہ میں خشک فصل کے وزن میں اضافے کی شرح crop growth rate
فصلات کی پرورش: فصل کو بونے سے کاٹنے تک کا پرورشی عمل crop husbandry
فصلاتی خطہ: فصل اگانے کے لیے استعمال ہونے والا زرعی رقبہ cropland
تنظیم برائے تحفظِ فضلات Crop Protection Association(CPA)
فصلِ نسبتی: جنگلی پودا جو جینیاتی طور پر فصلی پودے سے جڑا ہوتا ہے crop relative
فصلی گردش: بدل بدل کر فصلیں کاشت کرنا crop rotation
فصلوں پر مختلف ادویات کا چھڑکاؤ کرنےو الی مشین

دیکھئے اصطلاح"crop dusting"

crop sprayer

crop spraying

فصل کی کٹائی سے پہلے اس میں اُگی ہوئی  جڑی بوٹیاں crop standing
فصل کا سال/فصل سماں: ایک فصل بونے سے دوسری فصل بونے تک 12 ماہ کا عرصہ crop year
دوغلی نسل تیار کرنا:1۔ پودوں یا جانوروں کا صنفی ملاپ2۔ پودے یا جانور کی دو مختلف نسلوں یا انواع سے ایک نئی نسل یا نوع تیار کرنا cross
افقی سلاخ یا ڈنڈا جو کسی محور یا دو ڈنڈوں کے سہارے ٹھہرا ہو، جیسے فٹ بال کا گولا crossbar
دونسلا /دوغلا: دومختلف نسلوں کے نر اور مادہ کی جفتی سے پیدا کیا گیا crossbred
مخلوط النسل: 1۔ دو مختلف خالص نسلوں سے پیدا ہونے والا جانور 2۔دو خالص نسلوں کے ملاپ سے نیا جانور پیدا کرنا crossbreed
پار نسلیت/دو نسلی/دوغلا پن: جانوروں کی نسل کشی کا طریقہ جس کے تحت مختلف نسلوں کے ملاپ سے دوغلی نسلیں پیدا کی جاتی ہیں crossbreeding
پار تکمیل/پار تعمیل/ماحولیاتی مشروطیّت: ایسے ماحولیاتی حالات جن کا سامنا زرعی اعانت کی حکمتِ عملی تیار کرتے وقت کرنا پڑتا ہے cross-compliance
پار باروری: ایک پودے کی اسی نوع کے دوسرے پودے سے  زیرگی و باروری(ثمر باری) cross-fertilization
پار چھوتی/پار عفونتی: متاثرہ  جانور سے جانوروں کے ریوڑ کو جراثیم  لگنا cross-infection
دوغلیّت: دو مختلف نسلوں یا انواع سے پودے یا جانور کی نسل کَشی crossing
پار زیرگی: ایک پودے کے نر عضوِ تولید  زیرہ دان سے زیرےکا دوسرے پودے کے مادہ عضوِ تولید کلغی پر گرنا۔اس کے بر عکس خود زیرگی کا عمل ہے cross-pollination
چوتڑ/پچھواڑہ: دم کے قریب گھوڑھےکی پشت کا حصہ croup
جنگلی پیاز crow garlic
بودی:1۔ پودے کا تاجی حصہ جہاں سے یہ نشوونما پاتا ہے2۔کچھ سدا بہار پودوں کا جڑ نما تنا crown
تاجی پیوندکاری: پیوندکاری کا ایک طریقہ جس میں ایک درخت کی شاخ کو زاویہ مستقیم پر کاٹا جاتا ہے اور دوسرے پودے کی شاخ میں درز بنا کر اس میں داخل کیا جاتا ہے crown graft
تاجی زنگاری: جوی کو متاثر کرنے والی پھپھوندی کی بیماری جس سے اس کے دانے سکڑ جاتے ہیں crown rust
پروگرام برائے تحفظ ِ ذخیرہ CRP(Conservation Reserve Programme)
خاندانِ شلغمیہ کا  گلِ شبو یا بند گوبھی جیسا پودا جس کے پھول کی چار پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔ crucifer
خاندانِ شلغمیہ جس میں سلاد، بند گوبھی ،  پھول گوبھی ،سرسوں اور رائی وغیرہ شامل ہیں Cruciferae
شلغمی فصل: فصل جو خاندانِ شلغمیہ کے پودوں پر مشتمل ہو۔ جیسے سرسوں ، گوبھی، سلاد پتا وغیرہ crucifer crop
خام ریشہ: غذائی مواد کے تجزیے میں استعمال ہونے والی اصطلاح۔خام ریشہ ہاضمیّت کی پیمائش ہے ۔اچھے انہضام کے لیے ریشہ ضروری ہے۔ اس کی کمی آنتوں کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے crude fibre
خام لحمیات: غذا کے لحمی اجزاء کی تخمینی پیمائش crude protein
گرام منفی ، ناقابل حرکت اور ہوا میں زندہ رہنے والے عام طور پر گول یا سلاخ کی شکل کے جراثیم کی وہ نسل جو جانوروں میں ایسی بیماریاں پیدا کرتی ہے جو انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں cruels
روٹی کا گودا: 1۔ پکی ہوئی روٹی کا اندرونی نرم حصہ جس کے کنارے سخت ہوں2۔مٹی کے ذرات گروہ کی شکل میں یعنی ڈھیلے کی صورت میں crumb
ریزہ ریزہ ہو کر ٹوٹنا: مٹی کے ڈھیلے کا ریزہ ریزہ ہو کر ٹوٹنا crumble
اس شئے سے متعلق جو ریزہ ریزہ ہو کر ٹوٹے ۔ خصوصاً مٹی کے بارے میں crumbly
گھوڑے کا پُٹّھا / گھوڑے کا سرین: زین کے پچھلی جانب لگی ہوئی چمڑے کی پٹی جو گھوڑے کی دم کے نیچے سے گزرتی ہے crupper
1۔دبانا:تیل یا رس نکالنے کے لیے کسی شئے کو دبانا اور نچوڑنا2۔جنگلا: مویشی کو قابو رکھنے والا جنگلا جہاں جانور کو باندھ کر ڈنگر ڈاکٹران کا معائنہ کرتا ہے یا ٹیکے لگاتا ہے crush
کُچل کار/بھینچ کار: بیجوں سے تیل نکالنے والی کمپنی یا کارخانہ crusher
کچل کار چکی/دلیہ مشین: جانوروں کو کھلانے سے پہلے غلے کا دلیہ بنانے والی مشین crushing mill
پیل کاری  زرِ تعاون: بیجوں کا تیل نکالنے والی کمپنیوں کو دی جانے والی مالیاتی رعایت crushing subsidy
فرقِ پیل کاری: خام بیجوں اور نچڑے ہوئے بیجوں کی قیمت میں فرق crush margin
چھلکا/قِشر/پاپڑی/سخت پرت/کھرنڈ:کسی شئے کی سطح پر   بنی ہوئی یا بنائی گئی سخت پرت۔مثلاً پانی کی تبخیر کے بعد زمین پر کلر کی پرت بن جانا crust
ڈُبکار: دوشاخہ سلاخ جو بھیڑوں کو غوطہ دیتے وقت کندھوں سے دھکیلنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے crutch
ٹھنڈک پسند/سردائی پودے: ایسے پودے جن کو مناسب نشونما کے لیے سرد موسم کی ضرورت ہوتی ہے cryophilous
یخ نبات /ٹھنڈ پسند پودا/اُشنہ : ٹھنڈ میں بہتر پرورش پانے والا پودا۔ کبھی کبھی کائی کی شکل میں بَرف پَر اُگنے والا پودا جِس سے بَرف کا رَنگ سُرخ ہو جاتا ہے cryophyte
کرپٹوسپوری ڈائیوسز: جانوروں اور گندے پانی میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے انسانوں کو لگنے والی بیماری cryptosporidiosis
ایک کیمیائی عنصر سیزیم کی علامت Cs
1۔آب گیر حساس کاشتکاری: یہ تنظیم کسانوں اور دوسرے شرکاء کے ساتھ مل کر پانی اور ہوا کے معیار  کو بہتر بنا نے کے لیے اعلی ترجیحی علاقوں میں کام کرتی ہے2۔پرانا سوائن بخار 1. CSF (Catchment Sensitive Farming) 2. classical swine fever
جنگلی ٹرسٹ برائے مرکزی سکاٹ لینڈ CSFT(Central Scotland Forest Trust )
اجتماعی معاشرتی ذمہ داری CSR(Corporate Social Responsibility )
مویشیوں کے سراغ کی سکیم CTS (Cattle Tracing Scheme )
تانبے کی کیمیائی علامت Cu (copper)
مکعب/شش پہلو شکل: چھ پہلوؤں والی ڈبہ نما شکل ، جیسے چائے کا ڈبہ یا گھی کا کنستر cube
مکعب نما دانہ ڈلیاں: چھوٹی مکعب نما ڈلیوں کی شکل میں جانوروں کی دانے دار خوراک cubed concentrates
مکعب گر: خوراک کو مکعب ڈبوں کی شکل میں کاٹنے والی مشین cuber
کَعبیہ / اُطاقچہ / یک حیوانی کمرہ: ایک گائے یا  ایک بیل کے لیے بنایا گیا کمرہ جس کے نیچے عموماً بھوسہ یا پرالی بچھی  ہوتی ہے cubicle
کھیرا /ککڑی :  ایک اہم سبزی جو کہ سلاد میں کام آتی ہے ۔ اسکو کچّا کھایا جاتا ہے ۔اسکا ذائقہ بڑا لذیذ ہوتا ہے ۔ مزید ذائقے کے لیے اسے نمک لگا کر کھایا جاتا ہے cucumber
خیاریان: خیاری پودوں کا خاندان جس میں کدو، کھیرا، ککڑی ، پھوٹ اور خربوزہ  وغیرہ شامل ہیں Cucurbitaceae
خیاری قِسم کے پودوں سے تَعلّق رکھنے والا جیسے : کَدو ، کھِیرا ،  پھُوٹ ، تَربوز اور خَربوزہ وغیرہ کے پودے Cucurbitaceous
جگالی /جگالی کا فعل : وہ غذا جو منہ میں لاکر جانور جگالی کرتا ہے cud
چھانٹنا/تلف کرنا: جانوروں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مخصوص جانور کو مار ڈالنا۔مثلاً ہرنوں اور دودھ والی گایوں کو تلف کرنا۔ cull
گایوں، بکریوں اور سؤرنیوں کو ریوڑوں سے نکال کر مذبح خانوں میں گوشت کے لیے فروخت کرنا cull cows, cull ewes, cull sows
گھاس کا پھول بردار تنا culm
نامعلُوم جِنس کا کاشتہ پودا cultigen
قابلِ کاشت ایکڑ: ایکڑوں کی تعداد جن میں فصل کاشت کی جا سکتی ہو cultivable acreage
کاشتہ نوع: پودوں کی نوع جو صرف کاشت سے پیدا ہوتی ہے جنگلی پودوں میں نہیں ہوتی cultivar
1۔فصل کاشت کرنا2۔زمین میں ہل چلا کر  اور کھاد ڈال کر فصل کے لیے تیار کرنا cultivate
کاشت شدہ زمین/کاشت کے لیے تیار زمین cultivated land
کاشت کا عمل cultivation
1۔ کاشتکار2۔ کوئی آلہ یا مشین جو فصل کی کاشت کا کام کرے cultivator
زرعی طریقوں سے متعلق cultural
زرعی کنٹرول: کاشتکاری کے مختلف طریقے اپنا کر کیڑے مکوڑوں کو کنٹرول کرنا ۔مثلاً فصلیں بدل کر کاشت کرنا cultural control
جراثیمی کاشت: مصنوعی واسطوں پر خوردبینی جراثیم یا بافتوں  کا بننا culture
کاشتہ دودھ کی مصنوعات: دودھ سے بنائی گئی اشیاء جیسے دہی وغیرہ جن کو بے ضرر بکٹیریا سے بنایا جاتا ہے cultured milk products
بند نکاسی/ زمین دوزآبی نکاسی culvert
زیرہ سفید: ایک خوشبودار پودا جس کے بیج کھانوں میں ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتے ہیں cumin
پھپھوند کُش دوائی جسے   حفظِ ماتقدّم کے بجائے پھپھوندی کے حملے کے بعد چھڑکاجاتا ہے curative fungicide
لگام: گھوڑے کے زیریں جبڑے کے نیچے سے  گزرنے والی پٹی جو گھوڑے کی حرکت کو روکنے کے لیے استعمال ہوتی ہے curb
دہی: دودھ پر تیزابی عمل کی وجہ سے اس کا جمنا curd
پُھٹکیہ: پودے کے پھول پر تنے ہوئے پھٹکی نما حصے جو پھول گوبھی اور شاخدار گوبھی میں ہوتے ہیں curds
محفوظ کرنا: گوشت کو نمک لگا کریا  دھویں کے ذریعے محفوظ کرنا۔ گوشت کو تھوڑی دیر کے لیے نمک اور آنچ دے کر خشک کیا جاتا ہے۔ اس سے گوشت جراثیموں سے پاک ہو جاتا ہے cure
یونانی کشمش/منقّیٰ/چھوٹا بنا بیج سیاہ انگور/کشمش سیاہ currant
گھوڑے کی مالش کرنا curry
برطانوی حکومت نے 2002 میں منہ کھر کی بیماری کے پھیلاؤ کی رپورٹ پیش کی تھی۔ اس میں خوراک کی صنعت اور زراعت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کرنے کی سفارش کی تھی جس میں اچھی خوراک کی فراہمی اور ماحول کی دیکھ بھال پر زور دیا گیا Curry Report
کاٹنا/کاٹنے کا عمل: جڑی بوٹیاں اور دوسرے پودے کاٹنے کا عمل/کلہاڑے سے درخت کاٹنا cut
پوست/چھال:پودے کے باہر والے حصے پر چکنی تہہ۔یہ پودوں کو پانی کی کمی سے بچاتی ہے cuticle
کاٹو سؤر: سور جو تازہ گوشت یا محفوظ کرنے کے لیے گوشت کے لیے بیکن سور کے برابر وزن کا ہو یعنی 80 سے 90 کلو گرام cutter
گھاس کا ٹنے والی مشین یا کٹائی گہائی مشین(کمبائن) کے نیچے لگی چھریوں کے ساتھ دھاتی سلاخ cutter bar
گھاس یا دوسری کھڑی فصلوں کو کاٹنے والی مشین cutter bar mower
قلم: پودے کا چھوٹا سا حصہ جس سے نیا پودا تیار ہوتا ہے cutting
کاٹ کیڑا: ایک قسم کی تتلی کا پہل روپ جو شلجم، شکرقندی اور آلوؤں کی جڑوں اور تنوں کو کاٹتا ہے cutworm
مرکزی تجربہ گاہ برائے مویشیاں CVL(Central Veterinary Laboratory)
ریڑھ  کی ہڈی کی پچیدہ غلط ساخت CVM(complex vertebral malformation )
مویشیوں کا بڑا افسر CVO(Chief Veterinary Officer)
سیانو کو بالامین : حیاتین ب ۱۲ جو ایک سرخ قلمی حل پذیر مرکب  ہے جو جگر، انڈوں اور  مچھلی وغیرہ سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ خون کی کمی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے Cyanocobalmin
چکر/دور: عوامل کا سلسلہ جو اس نقطہ پر ختم ہوتا ہےجہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوتا ہے۔انجنوں یا ٹربائنوں میں پسٹن کے ساتھ ایک چکر مکمل ہوتا ہے cycle
دوری/چکری: دور یا چکر کی صورت میں cyclical
صنوبر /سرو / شمشاد: ان درختوں کی لکڑی فرنیچر کے لیے زیادہ کارآمد ہوتی ہے cypress
کیسہ/تھیلی/مثانہ: کسی جانوریا پودے میں جھلی دار دیواروں والی ایک تھیلی جس میں سیال یا نیم سیال مادہ  ہوتا ہے cyst
خیطی تھیلیاں: گہری بھوری لیموں کی شکل کی جھلی دار تھیلیاں جو دانے دار پودوں کی جڑوں میں پرورش پاتی ہے cyst nematodes
خلوی مائع: خلوی جھلی کے اندر جیلی جیسا مادہ جو خلوی مرکزے کے ارد گرد ہوتا ہے cytoplasm

اشتیاق احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:41، 13 اکتوبر 2022ء (م ع و)

اصطلاحات زراعت[ترمیم]

…………………..D……………..
محروم علاقہ: زرعی سہولیات سے محروم علاقہ DA(disadvantaged area )
لم ڈھینگ اڑن کیڑا: ایک اُڑنے والا کیڑا جس کی لمبی لمبی ٹانگیں ہوتی ہیں daddy-long-legs
گندی اونی گچھیاں: 1۔بھیڑ کی دم کے ارد گرد اٹی ہوئی  آلودہ اون کی گچھیاں2۔ بھیڑ کی پشت سے گندی اون اتارنا Dag
دودھ گھر/شیر خانہ: وہ عمارت جہاں دودھ کو تجارتی کارخانے میں بھیجنے سے پہلے ٹھنڈا کیا جاتا ہے2۔کمپنی جو دودھ گھر سے دودھ وصول کر کے بوتلوں میں بھرتی ہے اور صارفین تک پہنچاتی ہے3۔کمپنی جو بالائی، مکھن، پنیراور دودھ کی دیگر مصنوعات تیار کرتی ہے dairy
دودھ گھر کی گائیں: دودھ کے لیے پالی گئی گائیں اور بیہڑیاں۔جب دودھ والی گائیں بوڑھی ہو جاتی ہیں تو بیہڑیاں ان کی جگہ لے لیتی ہیں dairy cows
دودھ گھر/شیر خانہ: دودھ کی پیداوار کے لیے پالے گئے جانوروں کا باڑہ۔آج کل دودھ گھروں میں دودھ کے علاوہ دودھ کی دیگر مصنوعات بھی تیار کی جاتی ہیں dairy farm
دودھ گھر داری/شیر خانہ داری: دودھ کی پیداوار کے لیے دودھ دینے والے جانور پالنا dairy farming
جانشینِ دودھ گھر: بوڑھے دودھ دینے والے جانوروں کی جگہ لینے والی بیہڑیاں اور جھوٹیاں dairy followers
دودھ گھر کا ریوڑ/دودھ گھر میں دودھ کے لیے رکھے گئے جانور dairy herd
شیرخانہ کا کاروبار/دودھ گھر کا کاروبار: دودھ اور دودھ کی مصنوعات کا کاروبار dairying
گوالا/دودھ گھر کا ملازم: دودھ دینے والے مویشیوں کو سنبھالنے  اور دیگر متعلقہ امور انجام دینے والا شخص dairyman
دودھ کی مصنوعات: دودھ کی بنی اشیاء  جیسے مکھن ، پنیر، اور دہی وغیرہ dairy products
کوتاہ سینگ ددھیلیے:ذو مقصد چھوٹے سینگوں والے مویشیوں کی نسل جس کا  رنگ سرخ، سفید  یا سرخ و سفید ہوسکتا ہے Dairy Shorthorn
سیلے ڈیل قسم کی ایک مقامی بھیڑجس کے چہرے کے دونوں طرف سفید دھبے اور منہ بھورا ہوتا ہے ۔اس سے لمبی موٹی اون ملتی ہے Dalesbred
ڈیم/بند: 1۔پانی روکنے کےلیے دریا پر باندھا گیا بند جو برقی پاور اسٹیشن کو چلانے یا زرعی مقاصد کے لیے پانی کی فراہمی کے لیے تعمیر کیا جاتا ہے2۔گھریلو جانور کی ماں dam
پھپھوند تلفی: پھپھوندی کے حملے سے مرنا جو گرم نمدار حالت میں پھیلتے ہیں اور پودوں کی جڑوں اور زیریں تنوں پر حملہ آور ہوتے ہیں damp off
ایک چھوٹا سیاہ آلوچہ damson
شیر دندان/ گلِ قاصدی/ککروندہ: ایک زرد رنگ کا پھول جس کے پتے دندانہ دار ہوتے ہیں dandelion
ڈنمارک جٹلینڈ میں پیدا ہونے والی مویشی کی نسل Danish red
ڈینتھونیا: ایک گچھے دار چراہ گاہ کا گھاس جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے danthonia
مصالحہ لگی خنازیر کی لاشوں  کا اوسط وزن DAPP(Dead weight Average pig price)
چتکبرا/ ابلق/گلدار: گول رنگ دار دھبے ، خصوصاً گھوڑے کے جسم پر dapple
زرعی دیہی ترقی کا منصوبہ DARD(Department of Rural and Agriculture Development)
زرعی اور دیہی ترقی کا منصوبہ برائے شمالی آئر لینڈ DARDNI(Department   of Agriculture and Rural Development Northern Ireland)
پیازی/ تلخہ: لولیٹم جنس سے متعلق کوئی گھاس Darnel
ڈارٹمور: وسیع دلدلی اور جھاڑیوں سے ڈھکے ہوئے علاقےکی بھیڑ کی ایک نسل جس کا سیاہ دھبوں والا   جسم سفید ہوتا ہے اور اون گھنگھریالی ہوتی ہے Dartmoor
کھجور: کھجور پیدا کرنے والے ممالک میں سرِ فہرست سعودی عرب، عراق، الجزائر، ایران اور پاکستان ہیں date
ڈاکس: پودوں کے خاندان کا لاطینی نام جس میں گاجر شامل ہے Daucus
بچھو بوہی: ایک خاردار جھاڑی والا پودا day-nettle
ایک دن کا چوزہ : انڈوں سے بچے نکالنے والے خریداروں کو ایک دن کے بچے فراہم کرتے ہیں day-old chick
دیری: بڑے گودے کی گہرے بھورے رنگ کی کھجور

Dayri[ترمیم]

سکاٹ لینڈ کا کمیشن برائے ہرن DCS(Deer Ccommission for Scotland )
ایک کیڑے مار دوا جو ملیریا پیدا کرنے والےمچھر کے خلاف استعمال کی جاتی ہے DDT(dichlorodiphenyltrichloroethane)
گُل سر تراشی: زرد پھولوں کے سر کاٹنے کا عمل تاکہ ان میں بیج نہ بن سکیں dead heading
خول میں مردہ: وہ چوزے جو انڈے کے اندر ہی مر جاتے ہیں  کیونکہ وہ انڈے کے خول کو توڑ کر باہر نہیں نکل پاتے dead-in-shell
بلادر: ایڑوپا بیملا ڈونا جنس کا ایک زہریلا پودا جسے بعض اوقات جانور کھا لیتے ہیں deadly nightshade
سوکھی ہوئی بچھو بوہی کی جھاڑی deadnettle
جامع ذخیرہ: جامع اصطلاح جس میں زراعت میں استعمال ہونے والے تمام آلات ، اوزار اور مشینیں شامل ہیں ۔اس میں بیج کھادیں اور اشیائے خوردنی بھی آتی ہیں dead stock
مصالحہ لگی لاش کا وزن deadweight
بوچڑ خانہ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سؤروں کی تخمینہ شدہ  اوسط قیمت Deadweight Average Pig Price
باز کِھلاؤ: پھول کا مرجھانے کے بعد دوبارہ کھلنا deblossoming
انحطاط/زوال: 1۔خوردبینی جانداروں اور آکسیجن کے عمل کے باعث بافتوں کی ٹوٹ پھوٹ  یا تحلیل کا عمل2۔نامیاتی مادے کا گلنا سڑنا جس سے نباتاتی کھاد بنتی ہے decay
برگ ریز/پت جھاڑ: ان پودوں سے متعلق جو ایک ہی موسم میں پتے جھاڑتے ہیں۔ مثلاً شیشم، پیپل وغیرہ deciduous
تحلیل ہونا: سورج کی روشنی ، پانی ، بیکٹیریا اورپھپھوندی کے عمل کی وجہ سے نامیاتی  مادوں کا سادہ کیمیائی مرکبات میں تحلیل ہونا decompose
تحلیلیہ/تحلیل کُنندہ: جاندار جو مردہ نامیاتی مادے پر زندہ رہتےہیں اور اسے سادہ نامیاتی مرکبات میں تحلیل کر دیتے ہیں۔مثلاً پھپھوندی اور بکٹیریا وغیرہ decomposer
تحلیل/توڑ پھوڑ/بوسیدگی:پیچیدہ نامیاتی مرکبات   کا سادہ کیمیائی مرکبات میں توڑ پھوڑ کا عمل decomposition
پوست براری/تقشیر/چھیلنا: بیجوں سے چھلکوں کو الگ کرنا decortication
عدم موافقت: کسانوں کو زرِ تعاون کے طور پر ادائیگی کی رقم اور ان کی پیداوار کے درمیان تعلق توڑنا decoupling
سرخیزی: پودوں کے تنے کا کافی عرصے تک زمین میں پڑے رہنا اور آخر کار زمین  کے اوپر کی طرف مڑ جانا decumbent
گہری بستگی: نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پر طویل عرصے کیلیے ذخیرہ کرنا deep-freezing
پشو بستر:مویشیوں اور مرغیوں کے بیٹھنے کی جگہ بنانے کا نظام جس کے لیے تنکے، لکڑی کا بورا یا پرالی وغیرہ ڈالنا deep-litter
گہرا ہل چلانا: زمین پر گہرائی تک ہل چلانا۔ خصوصاً اس کپّر زمین میں جسے پہلی بار قابلِ کاشت بنایا جائے deep ploughing
گہری جڑوں سے متعلق: اس پودے کے بارے میں جس کی جڑیں زمین میں گہرائی تک جاتی ہیں deep-rooting
ہرن / آہو /غزال/مِرگ: مساوی طور پر شگافتہ سم رکھنے والا ممالیہ چوپایہ ۔ اس کا شمار جگالی کرنے والے جانوروں میں ہوتا ہے ۔ نر کے سر پر شاخ دار سنگ ہوتے ہیں ۔ تیزی سے دوڑتا ہے ۔ خوبصورت ہوتا ہے ۔ غول پسند ہے اور غول میں رہ کر گھاس پات کھاتا ہے ۔ کچھ انواع جنگلی اور کچھ پالتو ہیں ۔ اس کی انواع میں دھبے دار ۔ کاشمیر ۔ رقاص ۔ ختن ۔ ہاگ اور بارکنگ شامل ہیں deer
سکاٹ لینڈ کی ایک ایسوسی ایشن: جو جنگلی ہرن کے لیے بہترین انتظامات تجویز کرتی ہے DCS(Deer commission for Scotland )
ہرن پروری/آہو پروری: تجارتی پیمانے پر گوشت بیچنے کے لیے ہرن پالنا deer  farming
ہرن مکھی: خون پسینے والے پر دار حشرات کی متعدد اقسام میں سے کوئی ایک deer fly
ہرنوں کا جنگل: سطح مرتفع کا وسیع وعریض رقبہ جو ہرنوں کے شکار کے لیے بنایا گیا ہو deer forest
ہرنون کا گلّہ deerherd
1۔ہرن کا سینگ2۔ایک قسم کا سیپ جس سے بوتام بنتا ہے deerhorn
بڑا شکاری کتا/اسکاٹ لینڈ کا پشم دار نازی کتا deerhound
ہرنچہ: چھوٹا ہرن deerlet
ہرن چوہا: شمالی امریکہ کا سفید پاؤں والا چوہا deer mouse
ہرن کا شکار: جنگل میں ہرنوں کا شکار deer-stalking
زرِ تلافی کی ادائیگی: پیداکنندہ کو  زرِ تلافی کی مد میں ادا کی گئی رقم اگر  بازار  میں مال کی قیمت  موجودہ گارنٹی شدہ قیمت سے کم ہو deficiency payment
ناکافی/ناتمام/ادھورا/نامکمل/کمی: کسی ضروری شئے کی کمی واقع ہونا۔ مثلاً زمین  میں  غذائی اجزاء ناکافی ہونا یا کسی جانور میں کیلشیم کی کمی ہونا deficient
محدود پھولداری/متعیّن گُلداری/متعیّن نظامِ گُل: گلداری کی ایک قسم جس میں بڑا تنا پھول پر ختم ہوتا ہے اور پھول نکلنے پر اس کی نشونما رک جاتی ہے۔ اس کا متضاد غیر متعیّن گُلداری ہے definite inflorescence
مستقل میزبان: میزبان جس پر طفیلیہ مستقل طور پر قیام کرتا ہے definitive host
انحرافی پلیٹ: کھاد یا روڑی بکھیرنے والی مشین کے ساتھ لگی ایک پلیٹ جو کھاد کو دور تک پھیلاتی ہے deflector plate
دفع: ایسی حالت جس میں چکنی مٹی کے ذرات آپس میں چپکنے کی بجائے ایک دوسرے کو پرے دھکیلتے ہیں ۔یہ دفع کا عمل شوریدہ مٹی میں وقوع پزیر ہوتا ہے deflocculation
جھاڑ دوا/برگ ریز دوا: نبات کُش دوا جو پودوں کے پتے گرا دیتی ہے defoliant
پتے جھاڑنا/برگ ریزی کرنا: کسی جڑی بوٹی کُش دوا یا بیماری کے نتیجے میں پودے کا پتے گرانا defoliate
برگ ریزی/پت جھڑی: کسی جڑی بوٹی کُش دوا یا بیماری کے نتیجے میں پودے کا پتے گرانے کا عمل defoliation
جنگل کاٹنا/ جنگل سے محروم کر دینا: تجارت یا کاشتکاری کے مقاصد کے لیے جنگل کاٹنا deforest
جنگل کٹائی/جنگل صفائی: تجارت، کاشتکاری یا چراگاہیں بنانے کے لیے جنگل کٹائی کا عمل deforestation
شعبہ برائے ماحولیات ، خوراک اور دیہی معاملات DEFRA(Department for  Environment Food and Rural Affairs)
قابلِ تحلیل: اس شئے سے متعلق جسے الگ الگ عناصر میں توڑا جا سکے degradable
حیاتیاتی تحلیل: کیمیائی مرکبات کا اپنے عناصر میں تحلیل ہونے کا عمل degradation
معیار گرنا: 1۔مٹی کا معیار گرنا مثلاً مسلسل چرائی سے مٹی کا اگاؤ کے اعتبار سے معیار کم ہو جاتا ہے2۔ کیمیائی مرکب کا اپنے عناصر میں تحلیل ہونا degrade
انحطاطیّت/تنزّل پزیری: محصول کاری میں تنزّل/زرِ تلافی کی رقم میں کمی degressivity
بال کاٹنا/بال صفائی کرنا: بکریوں کے نفیس ریشے سے سخت بال نکالنا، جیسے انگورا بکری dehair
کُھلنا/پھٹنا: پودے کی پھلی یا ڈوڈی  پک کر پھٹنا اور بیج بکھرنا dehisce
کُشادگی/شگفتگی/پھٹاؤ: پودے کی پھلی ، ڈوڈی یا پھل پک کران کے  بیجوں یا زردانوں کےبکھرنے کا عمل dehiscence
شگفتہ / کشادہ :  ایسا  پھل، پھلی یا ڈوڈہ  جو بیج  کو آزاد کرنے کے لیے تقسیم ہو کر کھلتا ہے ۔ مثلا مٹر اورخشخاش وغیرہ dehiscent
سینگ کاٹنا: جوان جانور کے سینگ کاٹنا dehorn
چھلکا براری کرنا/بھوسہ الگ کرنا/چھیلنا: بیجوں سے چھلکے اور بھوسے وغیرہ  کوالگ کرنا dehusk
نابیدہ کرنا/خشک کرنا۔بیج سے نمی نکال کر اسے محفوظ کرنا۔ سورج کی روشنی  استعمال کر کے یا صنعتی عوامل سے عموماً بیج محفوظ کیے جاتے ہیں dehydrate
نابیدہ دودھ/خشک دودھ: دودھ کو نابیدگی کے عمل سے گذار کر خشک کیا جاتا ہے اور سفوف کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے dehydrated milk
نابیدگی/پانی نکالنے کا عمل: کسی چیز کو محفوظ کرنے کے لیے پانی نکالنے کا عمل dehydration
غیر تشدیدی کاشتکاری: کیمیائی کھادوں کے استعمال سے پیداوار بڑھاکر زراعت کو فروغ دینے کی بجائے اس پر کم شدت سے توجہ دینا اور زرعی عمل کو بغیر کیمیائی کھادوں کے انجام دینا deintensified farming
نمائشی زرعی فارم: زرعی فارم جو دیگر کاشتکاروں کے لیے اچھی کاشتکاری کا نمونہ پیش کرے demonstration farm
فطرت گریز بنانا: 1۔ الکحل میں زہریلا مادہ ملا کر اسے انسانوں کے لیے شراب نوشی کو غیر موزوں بنانا 2۔ لحمیات یا نیوکلئک ایسڈ کی ساخت کو بلند درجہ حرارت پر گرم کر کے، کیمیائی مادوں کی آمیزش سے یا ان کی پی ایچ قیمت بہت زیادہ بڑھا کربدلنا3۔کسی شئے کی فطرت بدلنا4۔لحمی مادوں کو امائنو ایسڈ میں بدلنا denature
فطرت گریز گندم: گندم جسے رنگ دے کر انسانوں کے استعمال کے قابل نہ رہنے دیا گیا ہو denatured wheat
فطرت گریزی: گندم کو رنگ دینے کا عمل جس سے وہ انسانوں کے استعمال کے قابل نہ رہے۔ جانور اسے بطورِ خوراک استعمال کر سکتے ہیں denaturing
شجری تقویم/شجری تاریخ گذاری:  وہ علم جس میں درختوں کے تنوں کے حلقوں سے ان کی عُمر کا تعین کرتے ہیں dendrochronology
نائٹروجن رُبائی: بیکٹیریا کے عمل سے زمین کے نائیٹریٹس سے نائٹروجن کو نکالنا denitrification
دانتوں سے متعلق dental
دندانیّت: جانور کے منہ میں دانتوں کی انتظام کاری۔جانور کے دانتوں  کے معائنہ سے جانور کی عمر کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے dentition
عُریاں کاری/ تعریہ/ تعریہ زمین: درختوں کے کٹاؤ کے عمل کے ذریعے زمین یا چٹانوں کو  ننگا کرنے کا عمل denudation
عُریاں کرنا/ برہنہ کرنا/ ننگا کرنا: کٹاوٴ کے عمل کا ہدف بنانا/ چٹان وغیرہ سے مٹی یا خس و خاشاک ہٹانا denude
شعبہ برائے ماحولیا ت ،خوراک اور دیہی معاملات (Department for Environment , Food and Rural Affairs)DEFRA
شعبہ برائے زراعت و دیہی ترقی (Department of Agriculture and Rural Development)DARD
شمالی آئرلینڈ میں زراعت و دیہی ترقی کا شعبہ Department of Agriculture and Rural Development, Northern Ireland
شعبہ ماہی پروری پنجاب Department of Fisheries Punjab
قیمت کم کرنا: کسی شئے کی ضرورت سے زیادہ پیداوار اس کی قیمت کم کر دیتی ہے depress
کم: کم فضائی دباؤ کا حلقہ depression
ڈربی شائر میں پائی جانے والی سیاہ منہ اور بے سینگ سخت جان بھیڑ کی ایک قسم جو نرم اور اعلی ٰ معیار کی اون فراہم کرتی ہے Derbyshire Gritstone
تباہ شدہ:1۔ زمین جو کان کنی یا صنعتی عوامل کے باعث بنجر ہو چکی ہو اور کسی استعمال میں نہ ہو 2۔  عمارت جو بے توجہی سے تباہ ہو چکی ہو اور کسی کے استعمال میں نہ ہو derelict
ڈیرس: گرم ملکوں کا ایک پودا جس کی جڑوں سے مکھیوں اور جوؤں وغیرہ کو مارنے کے لیے ایک دوا بنائی جاتی ہے derris
نمک رُبائی کرنا/ ازالہ نمک کرنا/ نمکینی ختم کرنا: سمندری پانی سے نمک ختم کرنے کا طریقہ تاکہ سمندری پانی کو زرعی مقاصد کے لیے یا پینے کے لیے موزوں بنایا جائے desalinate
ازالہ نمک /نمک رُبائی: بے نمک بنانے کا عمل یا  نمک کے اخراج کا عمل desalination
نزولی اورطہ: اورطہ یا شریانِ کبیر کا دوسرا حصہ جہاں سے یہ نیچے مڑتی ہے descending aorta
صحرا/ریگستان: علاقہ جہاں کم بارش اورکم روئیدگی ہوتی ہےاور زمین زیادہ تر ریتلی ہوتی ہے desert
صحرا سازی/صحرا بننے کا عمل: موسمیاتی تبدیلیوں یا انسانی سرگرمیوں  کی وجہ سے کسی  علاقے کا صحرا میں تبدیل ہو جا نے کا عمل desertification
صحرا بننا: کسی علاقے کا ریگستان میں بدل جانا desertify
خُشکندہ/سُکھاونی:1۔ کسی چیز کو خشک کرنے والی چیز2۔ پتوں کو سکھانے والی بوٹی کش دوا desiccant
خُشک کرنا / سُکھانا / نمی دُور کرنا / آب رُبائی کرنا / رطُوبت دُور کرنا : خوراک سے نمی ختم کرکے محفوظ کرنا desiccate
خُشکاؤ/نم رُبائی: خوراک سے نمی ختم کرکے محفوظ کرنے کاعمل desiccation
صحرائی پھل: پکا کر کھانے  والے پھلوں کے برعکس کچے کھائے جانے والے پھل dessert fruit
تعیّن: حساب یا تجربے سے معلوم کرنے کا عمل۔مثلاً زیادہ سے زیادہ محفوظ دوا کی خوراک کا تعیّن determination
نامیاتی مادے پر پرورش پائے جانے والے جاندار جو اس کو توڑ پھوڑ کر سادہ کیمیائی مادوں میں تبدیل کردیتے ہیں پھپھوندی  اور بیکٹیریا وغیرہ detritivore
ڈیون: ڈیون شائر انگلستان میں ابتدا ہونے والی مویشیوں کی ایک مشہور نسل۔ یہ عمدہ ہڈیوں والے اور سرخ رنگت والے  ذو مقصد مویشیوں کی ایک نسل ہے Devon
لمبی نفیس گھنگریالی ، نرم اور سفید  اون والی بھیڑ Devon and Cornwall Longwool
دوغلی نسل کی بھیڑ جس کا قد درمیانہ ہوتا ہے۔ یہ لمبی اون والی ڈیون اور ایکس مور ہارن کے ملاپ سے بننے والی دوغلی نسل ہے Devon Closewool
شبنم/اوس/تریل: رات کو ٹھنڈی جگہ پر فضا کی نمی کثیف ہو کر پانی کے قطروں کی شکل اختیار کرلیتی ہے Dew
نابیدگی/آبی اخراج: فصل کو دبا کر اس میں سے پانی خارج کرنا تاکہ مصنوعی خشکاؤ کی قیمت کو گھٹایا جا سکے dewatering
پنگلی: کتوں ،خنزیروں اور مویشیوں کے پاؤں کے ساتھ پانچویں فالتوانگلی dew claw
گلتّھا/ ہینگا: جانوروں کی لٹکتی ہوئی گلے کی کھال جیسےٹر کی  کی گردن پر لٹکا ہوا گوشت dewlap
شبنمی تالاب: بارش کے پانی کا چھوٹا تالاب جو چاک والی زمین پر بنتا ہے۔ dew pond
مغربی آئرلینڈ میں پیدا ہونے والی مویشیوں کی ایک نسل ۔یہ پستہ قد اور سرخ یا سیاہ رنگ کی ہوتی ہے Dexter
شکرِ ثمر: پھل یا غلے کے نشاستے میں پائی جانے والی شکر dextrose
ڈَھکّی: پاکستانی موٹی کھجور کی قسم  جسے تازہ، خشک اور چھوہارے بنا کر کھایا جاتا ہے۔اس کا اصل مسکن ڈیرہ اسماعیل خان ہے Dhakki
دھرابی 2011: پاکستان کے بارانی علاقوں میں کاشت ہونے والی گندم کی منظور شدہ قسم جسے 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک کاشت کیا جاتا ہے Dharabi 2011
سُرَخباد :  چھُوت کی مَخصُوص بیماری  جِس سے جِلد پَر وَرم آ جاتا ہے اور بُخَار ہو جاتا ہے Diamonds disease
موک/حیوانی دست: ایسی حالت جس میں جانوروں کو موک لگ جاتی ہے diarrhea
سَبّل/ کُدال: ایک اوزار جس سے زمین کھود کر بیج بوتے ہیں ،پودا لگاتے ہیں یاگڑھا کھودتے ہیں dibber
ڈائی کلورو ڈائی فینائل ٹرائی کلورو ایتھین: ایک کیڑے مار دوا کا نام dichlorodiphenyltrichloroethane(DDT)
دوکاٹ شاخداری: شاخوں میں تقسیم ہونے کی ابتدائی صورت ۔ بعد میں نکلنے والی ہر شاخ اسی جسامت کی دو مزید شاخوں میں تقسیم ہو جاتی ہے dichotomous branching
دو دالہ: ایسا پودا جس کے بیج کی دو دالیں بن جاتی ہیں۔ مثلاً چنا، ماش وغیرہ۔پودوں کا یہ سب سے بڑا خاندان ہے dicotyledon
واپس مرنا/دوبارہ مرنا: شاخ  یا تنےکے مرنے  یا کٹنے سے متاثر ہونا۔مثلاًیخ بستہ موسم میں گلاب کی شاخ تراشی سے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں die back
پس مرگ1:۔ کچھ پودوں میں پھپھوندی کی بیماری کی وجہ سے پودے کی شاخیں اور تنے  سوکھنا شروع کردیتے ہیں 2۔شاخوں کے آخر پر پودے کا بتدریج سوکھنا dieback
مر جانا: سرما سے پہلے نشونما کا رک جانا اور بہار تک زیرِ زمین حصوں کا باقی رہنا۔بعض گیاہی (جڑی بوٹی قسم کے) پودے خزاں میں مر جاتے ہیں die down
ڈائی ایلڈرن: آرگینو کلورین  نامی کیڑے مار دوا جس کو چھونے سےکیڑے مر جاتے ہیں۔اب یورپی یونین میں اس پر پابندی ہے dieldrin
غذا: کھائی جانے والی خوراک کی مقدار اور قسم diet
غذا سے متعلق dietary
غذائی ریشے: پودوں کے اجزا جو خام ریشہ پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ ان میں قابل ہضم غذائیت کم ہوتی ہے dietary fibre
صحت کے لیے ضروری غذائی اجزاء dietary reference values
غذا سے متعلق dietetic
غذائیات/علمِ تغذیہ: خوراک، غذا ، استعمال وغیرہ کا مطالعہ dietetics
غذائی تشکیل: مختلف غذائی اجزاء کو ملا کر جانور کے لیے ایک متوازن غذا تیار کرنا diet formulation
منتشر آبی آلودگی: آبی آلودگی جو چھوٹے چھوٹے  متعدد ذرائع سے پیدا ہوتی ہے جیسے فارموں سے بہنے والا فضلہ diffuse water pollution
کھودنا: زمین کو کسی، بیلچے یا کُدال سے کھودنا dig
ہضم کرنا: 1۔ خوراک کی توڑ پھوڑ کرنا اور اسے ایسے عناصر میں تبدیل کرنا جن کو جسم جذب کر سکے2۔ بکٹیریا کے ذریعے نامیاتی کچرے کو حیاتیاتی گیس میں بدلنا digest
ہاضِم: ایک آلہ جو فضلے یا کچرے سے میتھین گیس پیدا کرتا ہے digester
صلاحیت ہضم / ہضم پزیری: ہضم ہونے والی خوراک کا جانور کو دی گئی کل خوراک سے تناسب  ہضم پزیری کہلاتا ہے۔ digestibility
ہضمی شرح: ہضم شدہ خوراک کا کل کھائی گئی خوراک سے فیصد میں  تناسب digestibility coefficient
ہضمی آزمائش: دی گئی خوراک کی ہضم پزیری کی پیمائش جس میں کھائی گئی اور خارج ہونے والی خوراک کا وزن ریکارڈ کیا جاتا ہے digestibility trial
ہضمی قدر: پودوں کے خشک مادے میں قابلِ ہضم نامیاتی مادے کی مقدار digestibility value
قابلِ ہضم: ہضم ہونے کے قابل۔ گلوکوز شکر کی آسانی سے ہضم ہونے والی شکل ہے digestible
قابلِ ہضم نامیاتی مادہ: نامیاتی مادہ جس کو گوبر گیس پیدا کرنے کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے (digestible organic matter )DOM
ہضم/انہضام: 1۔ وہ عمل جس میں خوراک ٹوٹ پھوٹ کر قابلِ ہضم اجزاء میں تبدیل ہو جاتی ہے2۔نامیاتی مادے کو بکٹیریا کے ذریعے توڑ پھوڑ کر سادہ کیمیائی مرکبات میں تبدیلی ، جیسے نامیاتی مادے سے گوبر گیس بنانا۔ اسے بکٹیریائی انہضام بھی کہتے ہیں digestion
ہضم سے متعلق digestive
ہضمی خامرے: خامرے جو ہضم کے عمل کو تیز کرتے ہیں digestive enzymes
ہضمی رس: جانور کے ہاضمے کی نالی میں پائے جانے والے رس جو خوراک  کوجسم میں جذب ہونے کے قابل بناتے ہیں digestive juices
نظامِ انہضام: جسم میں خوراک کے انہضام سے متعلق اعضاء کا مجموعہ digestive system
گہرا ہل: زمین کی اصلاح یا بنیادی اہمیت کی حامل فصلیں کاشت کرنے کے لیے چلایا جانے والا گہرا ہل digger
پھالا: پودے بونے کے لیے زمین میں سوراخ کرنے والی نوکیلی چھڑی جو نیزہ نما ہوتی ہے digging stick
اجوائن: اجوائن خراسانی کی نوع سے تعلق رکھنے والا پودا dill
دو صنفی/جُدا جنسی: ایسے پودوں سے متعلق  جن کے نر اور مادہ پھول الگ الگ پودوں پہ پائے جاتے ہیں ۔ مثلا پپیتا dioecious
ڈُبَک: 1۔ایک کیمیائی مادہ جسے پانی میں حل کرکے اس میں بھیڑوں کو ڈبویا جاتا ہے ۔اس سے ان کی جوئیں مر جاتی ہے 2۔کسی جانور کو کم و بیش  30 سیکنڈ کے لیے غوطہ دینا Dip
خُنّاق: چھوت کی بیماری جس میں تنفسی راستے متاثر ہوتے ہیں diphtheria
دُہرا / جُفت خلوی / جفت لونیہ: ایک جاندار سے متعلق  جس کے خلیے کے مرکزے  میں دو ایک جیسے لونیوں کے جوڑے ہوں۔ ہرنر اور مادہ  والدین کی طرف سے ایک جوڑا ہو diploid
ڈبک حوض: گہرا چوبچہ جس میں بھیڑوں کو ڈبکی لگانے کی تربیت دی جاتی ہے dipper
ڈبکی لگانے کا عمل: جانور کا کیمیائی محلول میں ڈبکی لگانے کا عمل جس  سے جوئیں اور چیچڑ مر جاتے ہیں dipping
دیکھئے اصطلاح" dipper" dipping bath
دو پرا: دوپروں والے کیڑے یا مکھی سے متعلق dipterous
راست برماکاری: بیج بونے کا ایسا طریقہ جس میں زمین کو کٹائی سے بوائی تک فصل کی باقیات کے ساتھ چھوڑ دیا جاتا ہے اور پھر زمین میں بیج بویا جاتا ہے direct drilling
نظامتِ ماہی پروری خیبر پختونخواہ Directorate of Fisheries KPK
حکم نامہ: یورپی یونین کی طرف سے کسی خاص مسئلے پر حکم نامہ directive
راست تناسبی اطلاق: ایسا نظام جس سے پتا چلے کہ سپرے کرنے والے کی  کارکردگی اسکے آگے بڑھنے کی رفتار کے کتنی راست متناسب ہوتی ہے (direct proportional application )DPA
سیدھی باز بوائی: پوششی فصل کے بغیر گھاس کا بیج کاشت کرنے کا عمل direct reseeding
سیدھی بوائی: تیار شدہ کیاری میں گھاس لگانے کا عمل direct sowing
دھڑا گندگی: فصل کے ساتھ گندگی اور کچرے کا  ایک حصہ بھی اٹھا نا۔ جیسے شیریں چقندرجب  پک جائے dirt tare
محروم علاقہ: پہاڑی علاقوں کی وہ زمین  جو بہتری کے قابل ہو اور بھیڑیں اور مویشی پالنے کےلیے استعمال ہوتی ہو disadvantaged area
کلیاں چھانٹنا: پودوں سے چھوٹے پھولوں کی کونپلیں توڑ دینا تاکہ بڑے پھول تیزی سے پرورش پاسکیں ۔ گلِ داؤدی  اور مامکھ کی کاشت میں ایسا کیا جاتا ہے disbud
توی: توی  جو زمین میں ہل چلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے disc
توی کی پھالی یا نسی: توی کی پھالی جو زمین کو کھودتی جاتی ہے اور ایک دُوسرا حِصّہ مٹّی کو اُٹھاتا اور اُلٹتا جاتا ہے disc coulter
سراونی توی: ایک قسم کا سراون  جس میں ایک فریم میں کسی ہوئی دو یا دو سے زائد توی نما تھالیوں کے سیٹ ہوتے ہیں۔توی کا زاویہ تبدیل کر کے ہل کی گہرائی میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے disc harrow
بے رنگی: کمزوری یا اضمحلال کی وجہ سے رنگ اڑنے کا عمل discoloration
بے رنگ ہونا: کمزوری یا اضمحلال کی وجہ سے رنگ بدلنا، عموماً زرد ہونا discolor
توی نما ہل: گھومنے والی تویوں پر مشتمل ہل جو زمین کو گہرا کھودنے کے لیے استعمال ہوتا ہے disc plough
مرض/بیماری/روگ: انسانوں، جانوروں اور پودوں کو لگنے والی بیماری۔ disease
بیماری پر قابو پانا:   گورنمنٹ کے زیرِ قبضہ علاقے میں بیماریوں پر قابو پانے کے کئی  پروگرامات چلتے  رہتے ہیں disease control
بیماری زدہ/بیماری سے متاثرہ: مجوعی طور پر ذہنی یا جسمانی لحاظ سے جانور یا پودے کا  نارمل نہ رہنا diseased
حرکیاتِ مرض: بیماری کی تبدیلی، زیادتی یا اثرات کا مطالعہ disease dynamics
جانوروں کی بیماریوں کا 1950 کا قانون Disease of annual act 1950
کیفیتِ مرض: جائزہ لینے کا عمل کہ کتنے جانور بیماری سے متاثر ہیں اور ریوڑ میں کونسی بیماریاں موجود ہیں disease  status
لائی سسٹر بھیڑ کی بہتر نسل جس کو ایک سائنسدان نے اٹھارویں صدی میں استعمال کیا Dishley Leicester
عفونت رُبائی کرنا/ چُھوت دُور کرنا/ متعدی مرض کے جراثیم دُور کرنا/ وبائی اثرات سے پاک کرنا disinfect
عفونت رُبا/چھوت دور کرنے والا: وہ شئے جو خوردبینی جراثیم اور بکٹیریا کو مارنے کے لیے استعمال ہوتی ہے disinfectant
عفونت رُبائی: کسی شئے کو خوردبینی جراثیم اور بکٹیریا سے پاک کرنے کا عمل disinfection
بیماری/بیمار کرنا: 1۔ نظام کی خرابی یا غیر متوازن حالت2۔ بیماری جیسے معدے کی بیماری disorder
مرغی مار آلہ: آلہ جو مرغیوں کو ہلاک کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے dispatcher
انتشار/پھیلاؤ: انفرادی  حیثیت سے پودے یا جانور کی کسی علاقے سے نقل ِ مکانی ۔ مثلاً بیج کی ہوا کے ذریعے نقل مکانی dispersal
منتشر ہونا/بکھرنا: جانداروں کا وسیع رقبے پر الگ الگ ہو کر پھیل جانا2۔ وسیع رقبے پر کسی چیز کا پہنچنا،مثلاً  بیج کاپرندوں کے ذریعے دور دراز تک پھیل جانا disperse
انتشاری عامل: پھپھوند کُش یا  بیکٹیریا کُش دوا میں کیمیائی مادے کا اضافہ جو فعال عنصر کو پھیلانے میں مدد دیتا ہے dispersing agent
انتشار/بکھراؤ/پھیلاؤ: وہ نمونہ جس کے مطابق جانور اور پودے وسیع رقبہ پر پھیل جاتے ہیں dispersion
کشید کرنا/قطرہ قطرہ  صاف کرنا: مائع کو گرم کر کے  بخارات کی شکل میں لانا اور پھر انہیں ٹھنڈا کر کے خالص مائع حاصل کرنا distil
کشید/تقطیر: مائع کو گرم کر کے  بخارات کی شکل میں لانے اور پھر انہیں ٹھنڈا کر کے خالص مائع حاصل کرنے کا عمل distillation
تقطیری دانے: غلے سے شراب بنانا جس میں  دانے دار  باقیات مویشیوں کی بہت اچھی خوراک ہوتی ہے جس کو خشک اور تر دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے distillers’ grains
شکل بگاڑنا: کسی شئے کی شکل میں اس طرح بگاڑ پیدا کرنا کہ وہ اصل صورت کھو بیٹھے۔مثلاً سرسوں کی جڑوں کو لگنے والی بیماری پورے پودے کی اصل ہیئت بگاڑ دیتی ہے distort
تقسیمی ذریعہ:1۔ پیدا کنندہ سے گاہک تک اشیاء کے پہنچنے کا ذریعہ2۔ ایک جگہ جہاں مویشی کے لیے محدود خوراک کی مقدار دی جاتی ہے distribution channel
کھائی / کھڈا/گڑھا: 1۔ بارش کے پانی  کی نکاسی کا راستہ2۔زمین سے پانی کی نکاسی کا راستہ بنانا ditch
خندق کھودنے والا / کھائی کھودنے والا: گڑھا کھودنے والی مشین ditcher
پھلوں، سبزیوں اور قابلِ کاشت فصلوں پر استعمال ہونے والی پھپھوند کُش دوا جس کو برطانیہ میں منظوری نہ دی گئی dithiocarbamates
تنوع / رنگا رنگی / گونا گونی/بو قلمونی: 1۔فارم یا دوسرے کاروبار کو نئے علاقوں میں پھیلانا  2۔زمین کو تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کرنا یا   نئے مویشی اورنئی فصلیں متعارف کرانا diversification
بو قلموں کرنا / مختلف یا متنوع کرنا /تبدیل کرنا: کسی چیز کو مختلف طریقوں سے ترقی دینا diversify
ضلعی مینیجر برائے صحتِ مویشیاں DVM(Divisional veterinary manager)
ضلعی افسر برائے صحتِ مویشیاں DVO(Divisional veterinary officer)
خشک مواد کھانا/خشک خوراک ( dry matter intake)DMI
تغیر پذیر / تبدیلی پذیر / قابل رسائی: جسے سنبھالنا آسان ہو docile
دُم کاٹنا: دم کٹی بھیڑوں کی نسلوں میں صفائی کا مسئلہ ہوتا ہے کیونکہ ان کی دم کی جگہ پر گوبر اور گندگی لگی رہتی ہے dock
پیہن: پیسنے سے پہلے غلے سے نکالا ہوا  فالتو مواد dockage
اتصالی بیماری: مختلف کیچووں کے باعث پیدا ہونے والی چقندر کی بیماری جس میں پودے کی نمو میں کمی رہ جاتی ہے docking disorder
ہِرنی / بکری / خرگوشنی / مادہ آہو Doe
بابونہ کی ایک بدبودار قسم dogdaisy
برطانیہ میں کتوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم Dogs Trust
ڈوکا:1۔ کھجور کا کچا دانہ/پکنے سے پہلے کھجور کا دانہ2۔ ایک قسم کی کھجور کا نام dokka
1۔قابلِ ہضم نامیاتی مادہ2۔ خشک نامیاتی مادہ 1.DOM (digestible organic matter )2. dry organic matter
گھریلو/پالتو:گھر سے متعلق جیسے  گھریلو پرندہ (پالتو پرندہ )  یا گھریلو کچرا وغیرہ domestic
پالتو جانور: 1۔ پالتو جانور جیسے کتا اور بلی وغیرہ جو انسانوں کے ساتھ گھر میں رہتے ہیں2۔پالتو جانور جیسے بکری ، گائے وغیرہ جو گوشت اور دودھ کے لیے گھر میں رکھے جاتے ہیں domestic animal
پالتو بنانا/سدھانا/گھریلو بنانا /گھریلو استعمال کے قابل بنانا: پودوں اور جانوروں دونوں کے لیے یہ اصطلاح استعمال ہوتی ہے domesticate
پالتو بنایا ہوا/سدھایا ہوا/گھر کے افراد کے ساتھ رہنے کے قابل بنایا ہوا domesticated
پالتو بنانے کا عمل/سدھانے کا عمل/جانور کو تربیت دینے کا عمل domestication
گھریلو مویشی: جانور جنہیں گھر میں رکھ کر پالا جا سکتا ہے۔ مثلاً گائے ، بھینس، بکری ، بھیڑ وغیرہ domestic livestock
غالبیّت/غلبہ: 1۔حیاتیاتی گروہ میں ایک نسل کا بکثرت ہونا2۔ کسی گروہ میں کسی ایک جانور کا خوراک اور جنسی ملاپ کے لیے دوسرے جانوروں پر تسلّط3۔ ایک خصوصیت کا متقابل خصوصیت پر اس وقت غالب آنا جب دونوں سے مطابقت رکھنے والے جینز موجود ہوں dominance
وجودی غلبہ: خوراک یا تولیدی ساتھیوں تک رسائی کے حوالے سے کسی خاص جانور کو ترجیح دینے کا عمل dominance hierarchy
غالب/نمایاں: 1۔اہم اور طاقت ور2۔ والدین میں سے کِسی ایک کی خاصیت جو اولاد میں نُمایاں طَور پر پائی جاتی ہے3۔ پودا جو اپنے برگ و چھال یا جڑوں کے نظام کی بدولت ردو بدل کر کے ماحول سے مطابقت پیدا کر لے dominant
ڈورکنگ:گہرے چمکدار بھورے پروں والی مرغی2۔ چھوٹے اصیل مرغ کی قسم Dorking
خوابیدگی /غیر فعال دورانیہ:کسی جانور کی زندگی کا وہ وقت جب اُس کے ہیجانی عمل کی رفتار انتہائی سست ہو جاتی ہے۔مثلاً تخمی خوابیدگی (بیج کا غیر فعال دورانیہ) dormancy
خوابیدہ/غیر فعال: فعال طریقے سے نشوونما نہ پاتا ہوا جانور یاپودا dormant
بھورے چہرے اور ماتھے پر اون والی درمیانے قد کی بھیڑ کی نسل جس سے بہت اعلیٰ  قسم کی اون حاصل ہوتی ہے Dorset Down
جنوب مغربی برطانیہ میں بھیڑوں کی نسل جس میں بھیڑ اور مینڈھا دونوں کے بل دار سینگ ہوتے ہیں۔ یہ نفیس اور سفید اون فراہم کرتی ہے Dorset Horn
فانہ نما خمیرا چارہ: فانے کی صورت میں جانوروں کی خوراک ذخیرہ کرنے کا طریقہ جس کو پلاسٹک کی چادروں  میں ڈھانپ دیا جاتا ہے Dorset wedge silage
دوا کی خوراک: 1۔ جانور کو بیماری سے بچانے کے لیے دی جانے والی دوا کی مقدار2۔جانور کو دوا دینا Dose
دُسہری: چھوٹی جسامت کے پسندیدہ قلمی  آم کی قسم جو پاکستان میں کثرت سے کاشت کیا جاتا ہے Doseri
خوراکی بندوق: جانوروں کو گولیوں کی شکل میں دوا دینےو الا آلہ جس میں دوا کو جانور کے حلق کے پچھلے حصے تک دھکیلا جاتا ہے dosing gun
دوہری فصل تراش مشین:چارہ کاٹنےوالی مشین کی قسم جو فصل کو ایک ہی جگہ سے کاٹنے کی بجائے چھوٹی  چھوٹی لمبائیوں میں کاٹتی ہے۔اس میں کاٹنے والا حصہ عمودی انداز سے گھومنے والی توی پر مشتمل ہوتا ہے جو عموماً تین چُھریوں اور تین بلیڈوں سے جڑا ہوتا ہے double chop harvester
دوہری فصل لینے کا عمل : ایک سال میں زمین سے دوبار فصل لینے کا عمل double cropping
دوہری کُھدائی: کاشت کا ایک طریقہ جس میں زمین میں پودا کاشت کرنے والی جگہ پر ایک گڑھا کھودا جاتا ہے اور اس کی مٹی ایک طرف رکھ دی جاتی ہے اور دوسرا گڑھا کھودا جاتا ہے ۔دوسرے گڑھے والی مٹی پہلے گڑھے میں ڈال دی جاتی ہے۔عام کھدائی کی نسبت اس طرح مٹی زیادہ گہرائی تک نرم ہو جاتی ہے double digging
دوہرا پھول: ایسا پھول جس میں اکہرے پھول کے برعکس پنکھڑیوں کے دو سلسلے ہوتے ہیں double flower
ایک اعلیٰ زرد رنگ کا برطانوی پنیر Double Gloucester
روغنی بیجوں کی ایک قسم جن میں ایروسک ایسڈ اورگلوکوسینولیٹ بہت کم ہوتا ہے double lows
جڑواں: جانوروں کے جڑواں بچے  ،جیسے بھیڑ کے doubles
دوہری شیر خواری/دوہری دودھ پلائی: بچھڑوں کو پالنے کا طریقہ جس میں گائے کے اپنے بچھڑے کے ساتھ دوسرے بچھڑوں کو بھی دودھ پلایا جاتا ہے double suckling
ڈگلس صنوبر:صنوبری لکڑی والا درخت جسے پوری دنیا میں کاشت کیا جاتا ہے ۔اس سے مضبوط لکڑی حاصل ہوتی ہے Douglas fir
فاختہ/قُمری/کُگھی dove
فاختاؤں کی چھوٹی سی پناہ گاہ dove cote
زیریں پر: 1۔ننھے پرندے کے چھوٹے نرم پر ۔کچھ بالغ پرندوں کے اوپر پروں کے نیچے والے نرم پر 2۔بکرے کے اوپر والے بالوں کے نیچے نرم بال down
چھوٹی اون والی بھیڑوں کی نسل جس کی اون ہلکے سفید رنگ کی ہوتی ہے ۔ یہ  بے سینگ ہوتی ہے اور پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ساؤتھ ڈاؤن، ہمشائر ڈاؤن، ڈورسٹ ڈاؤن اور سفولک اس کی قسمیں ہیں Down breeds
ڈُھکی گائے:گائے جو بچھڑا دینے کے قریب ہو                                                                                                 گائے جو جنم دینے کے قریب down-calver
بیمار جانور/جُوڑا ہوا جانور: فارمی جانور جو کسی زخم  یا بیماری کی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکے یا  نہ چل سکے downer animal
پہاڑی چراگاہ: بے شجر  پہاڑی کا سبزہ زار downland
رُواں دار / رُوئیں دار / ملائم / نرم : پرندے کے نیچے والا نرم ونازک پر downy
روئیں دار پھپھوند: پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایک بیماری جو پتوں کی نچلی سطح پر سفید دھبوں کا باعث بنتی ہے۔ زیادہ تر شلجمان خاندان کے پودوں کی پنیری کو نقصان پہنچاتی ہے downy mildew
فرانسیسی صحرائی ناشپاتی کی ایک نوع جو آہستہ آہستہ پکتی ہے Doyenne du Comice
راست تناسبی اطلاق: ایسا طریقہ جس سے پتہ چلے کہ اسپرے کرنے والے کی کارکردگی اس کی حرکت کے لحاظ سے  بڑھتی ہے DPA(direct proportional application)
اضافی بھیڑ: نسل کَش ریوڑ میں سے ایک بھیڑ فروخت کرنا جبکہ ریوڑ میں بہت سی  جوان بھیڑیں بچے پیدا کرنے کے قابل ہوں draft ewe
نکالنا/خارج کرنا: ریوڑ سے مخصوص جانوروں کو نکا ل دینا draft off
گھسیٹو سراون: بھاری قسم کا سطحی ہل جو بیجوں کی بوائی کے لیے کیاریاں تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے drag harrow
نکاس نالی: 1۔نکاسی آب کانالا یا پائپ2۔ٹینکی سے پانی خارج کرنے والا پائپ drain
نکاسی آب: کھیتوں سے پائپ یا کھالی  کے ذریعے پانی نکالنے کا عمل drainage
دیکھئے اصطلاح" catchment" drainage area, drainage basin
نکاسی کا راستہ :ایک چھوٹا سا گڑھا جو بارش کے پانی کو سطح زمین سے لیکر جمع کرلیتا ہے جس سے  فصل بچ جاتی ہے drainage channel
نکاسی کا گڑھا: بارش کے پانی کو فصل یا کھیت سے  نکالنے والا گڑھا drainage ditch
نکاس قلم: کیمیائی مادے میں بھیڑ کو ڈبکی دینے کے بعد اس کی اون سے پانی نکالنے والا آلہ draining pen
بطخا (بطخ کا مذکر) drake
بساط/قوت: زمین میں ہل  یا کوئی زرعی آلہ چلانے کے لیے درکار قوت draught
بھار ڈھونے یا چھکڑا کھینچنے والا جانور(بیل، گدھا، گھوڑا، خچر وغیرہ) draught animal
آلات کنٹرول کرنے کا نظام: ہل وغیرہ جیسے آلات کی حفاظت کا نظام ۔جب اوزار کسی سخت چیز کے ساتھ اٹکتا ہے تو خودبخود اوپر اٹھ جاتا ہے draught control system
کھچنے والی سلاخ: دونوں سروں پر کنڈے والی سلاخ جو ٹریکٹر کے پیچھے اوزار کھینچنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے drawbar
کھچنے والی سلاخ کی طاقت: کسی اوزار کو کھینچنے کے لیے دستیاب قوت drawbar power
ووہلی:کھینچ کر گوڈی کرنے ولا کسّی نما اوزار۔ووہلی جس کا دستہ کھرپے سے 90 درجے کے زاویے پر ہوتا ہے اور گوڈی کرنے والا اسے اپنی طرف کھینچ کر گوڈی کرتا ہے draw hoe
ریڑھا/چھکڑا: پہلوؤں کے بغیر  ہموارچھکڑا یا گاڑی۔ہمارے ہاں کھوتا ریڑھا یا موٹر سائیکل ریڑھا کہا جاتا ہے dray
مخلوط غلّہ/مخلوط غلے کا چارہ : جانوروں کی خوراک کے لیے دانے دارفصلوں کو ملا کر اُگانا۔عام طور پر جو اور جئی کو ملا کر کاشت کر دیا جاتا ہے dredge corn
دوا پلانا: ٹیوب کے ذریعے دوائی گزار کر معدے میں لگانے کا عمل drench
تیار کرنا: ذبح شدہ مرغی وغیرہ کو پکانے کے لیے تیار کرنا dress
تیاری: بیجوں کو بونے سے پہلے بیماری سے تحفظ کی خاطردوائی لگانا dressing
قطرہ ساز سلاخ: بوم کے ذریعے فصلوں پر چھڑکاؤکرنے کے لیے پائپوں کے ساتھ لگا ہوا آلہ جو قطرے بناتا ہے dribble bar
خشک کیا ہوا: پانی نکال کر محفوظ کی گئی  خوراک  سے متعلق dried
خشک خون: نامیاتی کھاد جس میں نائٹروجن کا جزو  10 سے 13فیصد ہو یہ حل  پزیر تیز عمل کھاد ہے جسے باغبان حضرات استعمال کرتے ہیں dried blood
خشک پھل: پانی سُکھا کر محفوظ کیا گیا پھل dried fruit
خشک گھاس/خشک چارہ: جانوروں کی خوراک کےلیے مصنوعی طریقے سے خشک کیا گیا  بلند غذائی گھاس dried grass
خُشک دودھ: مائع دودھ میں سے پانی نکال کر اسے سفوف کی صورت خشک کیا جاتا ہے۔دودھ کو خشک کرنے کی  دو تکنیکیں ہیں1۔ رولر خشکندگی2۔ اسپرے خشکندگی dried milk
خُشک کنندہ: فصل (خصوصاً دانے دار)کو خشک کرنے والی مشین drier
بے ترتیب دوڑنا/بے ترتیب اڑنا: ان علاقوں پر اڑنا جن پر سپرے کرنا مقصود نہ ہو drift
ڈرل: 1۔بیج بونے والا اوزارجو ایک نالی کے ذریعے زمین میں بوتی ہے2۔بیج بونے والا چھوٹا ہل drill
پھالے دار ڈرل: ڈرل میں ہل کا پھالہ جو بیج بونے کے لیے کھیلیں بناتا ہے drill coulter
قطراتی آبپاشی: پائپوں کے ذریعے پودوں کی بنیاد میں قطرہ قطرہ پانی ٹپکانے کا نظام drip irrigation
نکھٹو / شہد کی نر مکھی drone
1۔ قطرہ 2۔ غیر پختہ پھل گرنا3۔ بھیڑ کا بچے کو جنم دینا Drop
گوبر/فضلہ: جانوروں کا فضلہ۔گھاس خرگوشوں اور بھیڑوں کی مینگنیوں سے اٹ گئی ہے droppings
بیٹ تختہ: چھوٹے مرغی خانوں میں ڈنڈے پر لگی چھتری کے نیچے رکھا ہوا بینچ جس پر سے مرغیوں کی بیٹیں اکٹھا کر لی جاتی ہیں droppings board
اَوڑ/قِلّت باراں /خُشک سالی / سوکھا /اِمساکِ باراں: بارش کے موسم میں خشک سالی کا لمبا وقفہ drought
اَوڑ کی بابت حکم نامہ: ایک قانون جو پانی کے محکمے یا کمپنیوں کو اجازت دیتا ہے کہ جب سوکھاپڑے تو کسان پانی کی محدود مقدار استعمال میں لائیں drought order
اَوڑ کا دباؤ: اَوڑ کے باعث پودوں اور جانوروں کی نشوونما میں کمی drought stress
ہانکنا: مویشیوں اور بھیڑوں وغیرہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ہانک کر لے جانا drove
عیّالی: بھیڑوں کے ریوڑ یا مال مویشی کاعیالی  جو ان کو  ایک جگہ سے دوسری جگہ ہانک کر لے جاتا ہے drover
ہانک سڑک:سڑک کے ساتھ ایک ذیلی سڑک جہاں سے مال مویشی کو باقاعدگی سے ایک جگہ سے دوسری لے جایا جاتا ہے drove road
ڈرم: کمبائن کا سلنڈر جو گھوم کر گندم کو گاہتا ہے drum
یک گُٹھلا: گودے دار پھل جس کے اندر ایک گھٹلی ہوتی ہے جیسےآڑو، آم،چیری وغیرہ drupe
توکڑ گائے: گائے جس نے دودھ دینا بند کر دیا ہو dry cow
نمک کاری: نمک لگا کر محفوظ کرنے کا عمل dry curing
بارانی کا شتکاری: محدود بارش اور نہری پانی کی عدم دستیابی والے علاقوں میں کاشتکاری کرنا dry farming
خشک خوراکی/گتاوگی: جانوروں کو پانی کے بغیر تیار کی گئی خوراک دینا،یعنی سبز کے بجائے خشک چارہ دینا جیسے گتاوہ وغیرہ۔ اس سے سؤروں اور مرغیوں کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں dry feeding
خشک کاری: نمی نکال کر خوراک محفوظ کرنے کا طریقہ۔ایسا براہِ راست دھوپ میں رکھ کر یا صنعتی عوامل میں سے گذار کر کیا جاتا ہے drying
دودھ سے بھاگنا/دُدھوں بھجنا: گائے  یا بھینس وغیرہ کا آہستہ آہستہ دودھ دینے کی مقدار کم کرنا تاکہ وہ دودھ دینا بند کر دے drying off
خشک خوراک/گتاوہ: پانی نکال کر جانوروں کو دی جانے والی خوراک ، جیسے خشک بھوسے پر آٹا وغیرہ چھڑک کر dry matter (DM)
جانور کا پانی کے بغیر خوراک لینا dry matter intake (DMI)
خشک نامیاتی مادہ: روڑی یا گوبر وغیرہ جسے کھاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے dry organic matter
توکڑ وقفہ: چھ سے آٹھ ہفتے کا عرصہ جب گائے دودھ دینا بند کر دیتی ہے dry period
پر براری: خشک پرندے کا پر اتا رنے کا عمل تاکہ اس کی جلد کو نقصان نہ پہنچے dry pluck
خشک بوسیدگی: پھپھوند کی بیماری جس سے لکڑی، آلو اور پھل گل سڑ جاتے ہیں dry  rot
خشک غذائی ذخیرہ: خشک خوراک کے ڈھیر جیسے توڑی اور بھوسا وغیرہ dry roughage
ڈریسڈیل: نیوزی لینڈ کی بھیڑ کی ایک قسم جو رومنی اور کیویٹ سے تیار کی گئی ہے Drysdale
خشک پتھر کی دیوار: پتھروں سے بنی ہوئی دیوار جس کے اوپر گارے کے بغیر ایک دوسری دیوار تعمیر کی گئی ہو dry-stone wall
ذو مقصدی نسل: جانوروں کی ایسی نسل جو ایک سے زائد مصنوعات کی پیداوار کے لیے تیار کی گئی ہو dual-purpose breed
چمڑے پر چربی ملنے کا عمل/چرمی نرماہٹ: تیار شدہ گریس جو بطورِ  پن روک یا چمڑے کو نرم کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہو dubbin
بطخ: انڈے اور گوشت دونوں مقاصد کے لیے پالا جانے والا پرندہ۔اس کا نر بطخا ہے duck
بطخ کا بچہ duckling
حیوانہ/چڈہ: مادہ جانور کی دودھ ذخیرہ کرنے والی تھیلی جس کے ساتھ تھن جڑے ہوتے ہیں Dug
کچرا گھر: 1۔ایسی جگہ جہاں کوڑا کرکٹ اور ٹھوس  فالتو مواد کو پھینکا جاتا ہے2۔ کچرا پھینکنا dump
چارہ دان: ٹرالی جس میں ٹرالوں سے خمیرا چارہ  ڈال کر گودام میں ڈالی جاتاہے dump box
1۔کچرے کو ٹھکانے لگانے کا عمل2۔ زرعی مصنوعات کی اصل قیمت سے کم قیمت پر فروخت تاکہ ذخیرہ سازی کے اخراجات سے بچا جا سکے dumping
ریت کے ٹیلے: ریتلا علاقہ جہاں ہوائیں چھوٹی چھوٹی ریت کی پہاڑیاں اور چوٹیاں بنا دیتی ہیں dunes
گوبر/فضلہ: جانوروں کا گوبر اور لید وغیرہ جو کھاد اور ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے dung
ڈنگ: کھجور کا دانہ پکنے کے ابتدائی مرحلے  میں دانے کی بُونڈی کا نرم ہونے والا حصہ Dung
گوبری گذرگاہ: گائے کے باڑے کے عقبی جانب راستہ جہاں سے جانوروں کا گوبر پانی سے صاف کیا جاتا ہے dunging passage
پالک کا ساگ/لُونَک/باتھوں /خُرفہ: نمکین جڑی بوٹیوں کی جنس سے تعلق رکھنے والے پودے dungleweed
ایک قسم کا پودا جس کے پتے قاز کے پیر کی شکل کے ہوتے ہیں dung weed
قلب الشجر /پختہ چوب/میان چوب/پکّی لکڑی :  درخت کی مرکزی لکڑی جو باہر کی چھال کی نِسبت مُجتمع اور رنگ میں زیادہ گہری ہوتی ہے duramen
ڈرہم: انگلستان کے ضلع ڈرہم میں پائی جانے والی چھوٹے سینگوں والی گائےکی نسل Durham
ڈیوراک: امریکہ میں پیدا ہونے والی خنزیر کی ایک قسم جو انگلستان درآمد کی جاتی ہے ۔اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے Duroc
ڈیورم: گیہوں کی ایک قِسم جِس کا دانہ سخت ہوتا ہے اور آٹا سویاں یا نِشاستے کے لچھے بنانے کے کام آتا ہے durum
خاکہ/گَردہ/غبار: مٹی ، ریت اور دیگر اشیاء کے چھوٹے چھوٹے ذرات پر مشتمل خاکہ dust
نباتاتی  پھپھوندی اور کیڑوں کو مارنے والے  دھوڑے کا استعمال dusting
زرعی گودام: توڑی ،غلہ اور زرعی آلات کے زخیرے کے لیے استعمال ہونے والی عمارت Dutch barn
پھپوندی سے لگنے والی  بیماری جو دیودار کی نسل کے ایک درخت کو کھا جاتی ہے Dutch elm disease
ہالینڈی سراون: لکڑی یا لوہے کے فریم والا ایک ہل جو زمین کو نرم کرنے کے لیےاستعمال ہوتا ہے اس کے پھالے زمین کو نرم کرتے ہیں اور ساتھ لگی ہوئی کی بھاری سلاخیں زمین کو ہموار کرتی ہیں Dutch harrow
ہالینڈی ووہلی: ووہلی کی طرح کا اوزارجس کا بلیڈ Dشکل کا ہوتا ہے اور کھینچ-دھکیل  عمل کے تحت کام کرتا ہے Dutch hoe
دیکھ بھال کا فریضہ: ایسا فریضہ جس سے کسی بھی شہری یا جاندار کو صرفِ نظر نہیں کرنا چاہیے خاص طور پر فالتو مادوں کا ضیاع جسے برطانیہ عظمیٰ میں ماحولیاتی تحفظ کا قانون  1990 میں بنایا تھا duty of care
پودوں کے خشک مادے میں قابل ہضم مادے کی مقدار D value (digestibility value)
ڈویژنل تنظیم برائے معالجانِ مویشیاں DVM(Divisional  Veterinary Manager)
ڈویژنل  افسر برائے معالجان ِ مویشیاں DVO(Divisional  Veterinary  Officer)
بونا مٹر: فرانسیسی  مٹر یا گردہ نما مٹر جو بیل نما پودے کے برعکس جھاڑی نما پودا بناتا ہے dwarf bean
بون سائی ساز جڑ: کم رفتار سے نشونما پانے والے پودے جن پر پیوندکاری کرکے چھوٹے قد کے ساتھ ہی پھل دینے کے قابل بنایا جاتا ہے dwarfing rootstock
پشتہ / احاطہ کی دیواریں بنانے والا/نکاسی کا گڑھا/ سیلاب کو روکنے کے لیے باندھا ہوا  پُشتہ dyke
پیچش/اسہال/دست: آنتوں کی سوزش جس سے پیچش یاخون آسکتا ہے dysentery
پیدائش میں مشکل dystocia
جھیل یا تالاب  سے متعلق جس میں بہت زیادہ بغیر آکسیجن کے بھورے رنگ کا تیزابی پانی ہوتا ہے اور یہ پودے یا جانور کی زندگی کے لیے مددگار نہیں ہوتا کیونکہ یہ نباتی کھاد کا ضرورت سے زیادہ  جز رکھتا ہے dystrophic

اشتیاق احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:18، 14 اکتوبر 2022ء (م ع و)

اصطلاحات زراعت[ترمیم]

E
بہترین E(excellent)
ماحولیاتی ایجنسی EA(Environmental Agency(
یورپی زرعی رہنمائی اور زرِ ضمانت EAGGF(European Agricultural Guidance and Guarantee Fund
خوشہ/سُنبلہ/بُھٹّہ/سِٹّہ: دانے دار پودے کے پھول کا سر(سٹہ یا بُھٹہ) جہاں پر دانے بنتے ہیں ear
گُل سَری: پھولوں کے سر کے نکلنے کا مرحلہ جس میں دانے دار فصل کے نِسرنے کی تاریخ کا تعین کیا جاتا ہے۔گھاس کی صورت میں یہ وہ تاریخ ہے جب 50 فیصد پھولداری نمو دار ہو جائے ear emergence
آلووں  کی اگیتی کاشت۔آلووں کی اصل  وقت پر کاشت کے برعکس earlies
اگیتی چرائی: موسم بہار میں موسم ذرا ساگرم ہونے پر نئی گھاس پر جانوروں کا چرنا early bite
اگیتی دودھ چُھڑائی: جانور کا معمول سے پہلے ماں کا دودھ چھڑوانا early weaning
کان زدگی: جانوروں کے کان کے ساتھ پہچان کے لیے شناختی پرچی  لگانا earmarking
1۔مٹی2۔زمین یا زمینی سطح earth
پودوں کے تنوں کے ساتھ مٹی لگانا۔ ایسا پودے کو سردی اور بیماری سے بچانے کے لیے کیا جاتا ہے earth up
کینچوا/گڈویا: بڑی تعداد میں مٹی میں رہنے والا قطع دار بے ریڑھیہ جانور earthworm
حقِ آسائش: کسی دوسرے کی زمین میں  سے گذر کر کسی اور جگہ جانے کے لیے راستے کا حق جس کے پاس اپنی زمین نہ ہو easement
ہالینڈ سے انگلستان میں لائی گئی بھیڑ کی ایک قسم جو دراز قد ، دبلی پتلی اور دودھ دینے کے لیےمعروف نسل ہے East Friesland
دستیاب خوراک:مویشیوں کی خوراک جو آسانی سے دستیاب ہو easy feed
انگلستان میں بڑے گوشت اور مینڈھوں کی انتظامیہ EBLEX(English Beef and Lamb Executive)
افزایش ِ  نسل کی تخمینی قدر EBV( Estimated Breeding Value)
نظام برائے ماحولیاتی تبدیلی ECN(Environmental Change Network)
ماحولیاتی زراعت: پیداواری زراعت کا طریقہ جو قدرتی وسائل ، حیاتیاتی تنوع اور زمینی مناظر کے تحفظ کے لیے اختیار کیا جاتا ہے ecoagriculture
1۔سلاخ نما جراثیم جو آنتوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں2۔جراثیم کی ایک جنس E. coli (Escherichia coli)
ماحولیاتی: ماحول سے متعلق ecological
ماحولیاتی راہداری: سبزے کی ایک پٹی جو جنگلی حیات اور جانداروں کو دو علاقوں کے درمیان  راستہ فراہم کرتی ہے ecological corridor
ماحولیاتی تنوّع: حیاتیاتی گروہوں کی انواع جن کا ایک دوسرے کے ساتھ  ایک ہی ماحول میں باہمی تعلق استوار ہو ecological diversity
ماحولیاتی کارکردگی: غذائی زنجیر کے مختلف مراحل میں استعمال ہونے والی توانائی کی پیمائش ecological efficiency
ماحولیاتی انجینئرنگ: پودوں اور جانوروں دونوں کے فائدے کے لیے انسانی سرگرمیوں کو قدرتی ماحول   کے ساتھ منطبق کرنے کا عمل۔ سڑکیں ،بندر گاہیں یا نئے پودے لگاتے وقت ماحولیاتی اثرات کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے ecological engineering
حیاتیاتی عوامل: ایک مسکن میں پودے کی انواع کی تقسیم پر اثرانداز ہونے والے عوامل ecological factors
پائیدار ماحولیاتی ترقی: مستقبل کی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی اور استعمال ہونے والے وسائل کو محدود کرنا ecologically sustainable development
ماحولیاتی بازیابی: ماحولیاتی نظام کو اس کی پہلی موزوں  صورت میں واپس لانے کا عمل ecological recovery
ماحولیاتی بحالی: ماحولیاتی نظام کی صحت کو بحال کرنے کا عمل ecological restoration
ماحولیاتی سائنسدان/ماہرِ ماحولیات: جانداروں کے ماحول کا عالِم ecologist
ماحولیات: زندہ اجسام اور ان کے ماحول  کے  مابین تعلق کا مطالعہ/جانداروں پر ماحول کے اثرات کا مطالعہ ecology
ماحولیاتی طفیلیہ: طفیلیہ جو کسی مخصوص میزبان کی میزبانی اختیار کر لیتا ہے ecoparasite
ماحولیاتی کُرّہ: زمین اور اس کے ارد گرد کی فضا جہاں جاندار زندہ رہ سکتے ہوں۔ اسے حیاتیاتی کُرّہ بھی کہتے ہیں ecosphere
ماحولیاتی نظام: وہ نظام جس میں جاندار ایک خاص ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ مربوط انداز  میں زندگی گذاریں ecosystem
ماحولیاتی ٹیکس: ماحول کو بہتر بنانے کے لیے لوگوں پر عائد کیا گیا  ٹیکس ecotax
طبقہ تنش ۔ ایک دوسرے کے قریب واقع نباتات کے دو مختلف طبقات مثلاً گیاہ زار اور جنگل ،کا درمیانی علاقہ جس میں دونوں کے جاندار ایک دوسرے پر غالب آنے کے لیے سرگرم  میں مسابقت رہتے ہیں یا

دو سبزہ زاروں کے درمیان علاقہ جس میں دونو ں کی خصوصیات پائی جاتی ہوں

ecotone
ماحولیاتی تفریح: سیروتفریح جس سے لوگوں میں قدرتی ماحول کے تحفظ کا شعور پیدا ہوتا ہے اور مقامی افراد کو قدرتی وسائل کے ذریعے اپنی معیشت کوبہتر بنانے کا موقع ملتا ہے ecotourism
ماحولیاتی سمیّت/ماحولیاتی زہریّت/ماحولیاتی زہریلاپن: انسانی سرگرمیوں کے ذریعے ماحول میں چھوڑے گئے زہریلے کیمیائی مادوں  کا جانداروں کو نقصان پہنچانا ecotoxicity
تحقیقاتی ادارہ برائے سمیّتِ ماحول/تحقیقاتی ادارہ برائے ماحولیاتی زہرآلودگی

Ecotoxicology Research Institute[ترمیم]

توانائی بخش فصلو ں کی سکیم ECS(Energy Crop Scheme)
بَر/بیرون/باہر: برعکس اندرون ecto-
بَر طفیلیہ: طفیلیہ جو اپنے میزبان کی بیرونی سطح یا جلد پر رہتا ہے لیکن خوراک اندر سے حاصل کرتا ہے۔مثلاً جوں، امربیل وغیرہ۔ برعکس در طفیلیہ ectoparasite
بَر طُفیلی بیماری: بَر طفیلیوں(جوؤں وغیرہ)  کے باعث ہونے والی بیماری جس سے شدید کھجلی ہوتی ہے ectoparasite disease
مٹی سے متعلق edaphic
کنار اثر: کیارے یا کھیت کے کناروں پر اگنے والی فصل کی بڑھوتری اور پیداوار میں اضافہ edge effect
خوردنی گھونگے: انسانی استعمال کے لیے پائے جانے والے گھونگے edible snails
خیطی کینچوا: مختلف دھاگہ نما  کیڑوں یا کینچووں میں سے کوئی جو درختوں کی جڑوں میں بستا ہے eelworm
لازمی روغنی تیزاب EFA(essential fatty acid)
یورپی پرندوں کے غول EFB(European foul brood)
کھیت کی مؤثر گنجائش: مشین کے کام کرنےکی اوسط شرح جو عام طور پر ایکڑ فی گھنٹہ سے ظاہر کی جاتی ہے effective field capacity
اخراجی  مادہ : صنعتی عمل  یا بھانے کے نباتاتی کچرے یا گوبر سے خارج ہونے والا فاضل  مائع، نیم  ٹھوس مادہ یا  گیس effluent
جھیل سے نکلی ہو ئی ندی effluent stream
یورپی مجاز ادارہ  برائے تحفظِ خوراک EFSA(European food safety authority)
بیضہ/انڈہ: 1۔ مادہ پستانیوں کی بیضہ دانی میں  پیدا ہونے والا بارور  تولیدی خلیہ جو نر کے مادہ تولید کے ملاپ سے بنتا ہے 2۔ پرندوں، رینگنیوں، مچھلیوں، حشرات وغیرہ کا انڈا egg
انڈہ زوری: مرغی کی انڈہ دینے کی ناکام کوشش egg binding
بند انڈہ: مرغی جو انڈا پیدا کرتی ہے لیکن دے نہیں  پاتی eggbound
انڈوں کی درجہ بندی: یورپی یونین کے قوانین کے مطابق انڈوں کی درجہ بندی۔درجہ اول میں تازہ انڈے،  درجہ دوم میں محفوظ شدہ انڈے اور درجہ سوم میں غذائی اشیاء  کی تیاری میں استعمال ہونے والے انڈے ہوتے ہیں egg classes
انڈہ خوری: گھر کے مقید ماحول میں مرغیوں کا رویہ جس میں وہ اپنے انڈے کھا جاتی ہیں یا انڈوں کے خول کمزور ہونے کی وجہ سے ٹوٹ جانے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے egg eating
بینگن کا پودا :  بادنجان جس کا پھل بیضوی شکل کا اور رنگ ارغوانی ہوتا ہے eggplant
انگریزی ورثہ EH (English Heritage)
تجرباتی زرعی فارم EHF(experimental husbandry farm)
مقام برائے تجرباتی باغبانی EHS(experimental horticulture station)
احسان 2016: پاکستان کے بارانی علاقوں میں کاشت ہونے والی گندم کی منظور شدہ قسم جسے 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک کاشت کیا جاتا ہے Ehsaan 2016
ماحولیاتی اثرات کا جائزہ EIA (environmental impact assessment)
الیکٹرانی شناخت EID(electronic identification)
اخراج : کسی چیز کو باہر پھینکنا eject
خارج کنندہ/مخرج/اخراجیہ: کھاد بکھیرنے والی مشین کے پیچھے لگا ہوا پرزہ جو کھاد کو دور تک بکھیرتا ہے ejector
شبدر: ایک چھوٹا سا درخت جس کے ساتھ کالی گوندنیاں لگتی ہیں جن سے شراب بھی بنتی ہے elder
برقی ایصالیّت: مٹی میں نمک کے ارتکاز کی پیمائش electrical conductivity
برقی کُتّا: دودھ دھونے والے خانے کے داخلے پر لگی ہوئی بجلی کی تار جو گائے کو اندر داخل ہونے پر اکساتی ہے۔نوٹ: اس تار کو برقی کتا اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ جو کام کتا ریوڑ کے جانور کو  باہر جانے سے روک کر کرتا ہے وہی کام یہ تار کرتی ہے electric dog
برقی باڑ/برقی جنگلہ: فارم کے ارد گرد لگائی گئی بجلی کی تار جس کو دھات کے ڈنڈوں سے باندھا ہوتا ہے۔ یہ چرائی کے علاقے کو محدود رکھنے کے لیے بھی لگائی جاتی ہے electric fence
برقی شناخت: جانوروں کی نشاندہی کے لیے ان کے ساتھ  ایک چھوٹی سی قابلِ تحریر(readable) چیپی لگائی جاتی ہے جس سے ان کی شناخت ہوتی ہے electronic identification
عُنصر: وہ کیمیائی شئے جس کو مزید سادہ تر اشیاء میں نہیں توڑا جا سکتا۔ابھی تک 110 عناصر دریافت ہو چکے ہیں element
ہاتھی گھاس: ایسی گھاس جس کے اوپر چاندی جیسی پھلوار لگتی ہے elephant grass
بالا بَر: 1۔مشین جو دانے یا خمیرے چارے کو بالائی ذخیرہ خانے (گودام)  میں لے جاتی ہے2۔دانوں کا بڑا گودام elevator
بالا بَر کھود کار: آلو ، گاجر، پیاز ، لہسن وغیرہ کو کھود کر باہر نکالنے والی مشین elevator digger
بوقیذار: شمالی امریکا اور یورپ میں پایا جانے والا ایک سایہ دار درخت از قسم دیودار جس سے قیمتی عمارتی لکڑی حاصل ہوتی ہے elm
داخلی سطح کی انتظام کاری ELS(Entry Level Stewardship)
نوجوان سؤرنی elt
لاغری / دبلا پن: انتہائی دبلا بن جانے کا عمل۔پبڑی (خارش)کی بیماری بھیڑوں کو انتہائی دبلا اور لاغر بنا دیتی ہے emaciation
ایمبڈن/ولایتی ہنس:نیلی آنکھوں والے سفید ہنس کی ایک قسم Embden
جنین/کچا بچہ: حمل کے تین ہفتوں سے آٹھ ہفتوں تک کا جنین embryo
جنینی/ابتدائی مرحلے کے جنین سے متعلق embryonic
انتقالِ جنین: جنین کو ایک جانور کے رحم سے دوسرے جانور کے رحم میں منتقل کرنا۔عام طور پر جانوروں کی بہتر نسل حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے embryo transfer
برآمد ہونا/ظہور میں آنا: زمین سے باہر نکالنا emerge
نمودار ہونا / ظاہر ہونا / بیج کا پھوٹنا /انڈے کے خول سے باہر آنے کا عمل / حشرات میں بالغ حشرہ کا منجھ روپ کے خول سے باہر آنا emergence
اخراج: اندرانی احتراقی انجن یا کسی دوسری مشین سے کسی چیز کا ہوا میں شامل ہونا۔گیس کا اخراج تیزابی بارش کا باعث بن سکتا ہے emission
اخراجی فیس: فضا میں نقصان دہ گیسوں کے اخراج کے لیے کمپنی کی ادا کردہ فیس emission charge
اخراجی معیار: آلود کار کی مقدار جو قانونی طور پر فضا میں چھوڑی جاسکتی ہے emission standard
گندم اور گھاس کے ملاپ سے تیار ہونے والی ایک طرح کی گندم جو زیادہ تر مویشیوں کے چارے کے لیے بوئی جاتی ہے Emmer
شیرہ ساز: خوراک کے آمیزے میں ملائی جانے والی شے (پانی یا تیل)جو اجزاء کو اکٹھا رکھتی ہے emulsifier
شیرہ بنانا: دومائعات کو ایسے ملانا کہ ان کو الگ نہ کیا جاسکے emulsify
دیکھئے اصطلاح" emulsifier" emulsifying agent
خطرے سے دوچار انواع: وہ انواع جن کا وجود خطرے میں ہو اور وہ ناپید ہونے کے قریب ہوں EN(Endangered species)
دماغ کا کوئی مرض encephalopathy
احاطہ بندی: 1۔جانوروں کو روکنے کے لیے جنگلے سے گھرا ہوا علاقہ2۔ کھلی زمین کو محدود کرنے کا عمل enclosure
کسی چیز کے قریب آکر بتدریج اس کو ڈھانپ لینا encroach on
خطرے سے دوچار انواع: پودوں اور جانوروں کی ایسی انواع جن کے ناپید ہونے کا خطرہ ہو endangered species
مقامی/متعدی:1۔کسی مخصوص علاقے میں پائے جانے والے جاندار سے متعلق2۔کسی مخصوص علاقے میں پائی جانے والی بیماری سے متعلق۔pendemicکے برعکس endemic
ہندبا/سلاد کا پودا endive
اندرونی/دروں/در endo-
گٹھلی / درون ثمر / غلاف ثمر یا چھلکا کی انتہائی اندرونی تہہ : یہ پتلی اور جھلی دار ہو سکتی ہے جیسے مالٹا یا پھر سخت اور ٹھوس جیسے آم endocarp
درون خامرہ: خامرہ جو جاندار اور خلیہ کے اندر ہی رہتا ہے اور خلیے کی  دیوار سے بیرونی جانب نفوذ نہیں کرتا ۔ ایسا غدہ ہارمون پیدا کر کے جوئے خوں میں شامل کر دیتا ہے endocrine gland
دَر طُفیلیہ: وہ طفیلیہ جو اپنے میزبان کے جسم کے اندر رہتا ہے۔بَر طفیلیہ کے برعکس endoparasite
داخلی  تخمی پردہ : تخمی پودوں میں جنین کے گرد پائی جانے والی بافت جو اس کی نشوونما کرتی ہے endosperm
سَم داخلی /داخلی زہر:  خُلیے کی تَباہی سے حاصَل ہونے والا زہریلا مادّہ۔ بیکٹیریا کا یہ  زہر آلودہ خوراک کے ساتھ جسم میں داخل ہوتا ہے endotoxin
توانائی: 1۔ کام کرنے کی صلاحیت2۔ سرگرمیاں انجام دینے کی قوت energy
توانائی کا توازن: 1۔پیمائشوں کا سلسلہ جس سے جانداروں اور ماحول کے درمیان توانائی کا بہاؤ  ظاہر ہوتا ہے2۔ فصلیں اگانے کے لیے درکار توانائی اور فصلوں کی پیدا کردہ توانائی کے درمیان تناسب energy balance
توانائی فراہم کرنے والی فصلیں  مثلاً سَریعُ الرفتار نشونما والے درخت energy crop
توانائی بخش فصلوں کی سکیم: ڈیفرا کے تحت قائم شدہ نظام جس کےمطابق کسان توانائی بخش فصلوں کی کاشت کے لیے گرانٹس کے لیے درخواست دے سکیں Energy Crops Scheme
توانائی کی قدر: جاؤل میں پیمائش کردہ کسی چیز کی حراری قیمت۔اسے کلوریائی قیمت بھی کہتے ہیں energy value
برطانوی دیہی ترقی کا  پروگرام ERDP(England Rural Development Programme)
برطانوی بڑے گوشت اور مینڈھوں کی انتظامیہ: ایک تنظیم جو بڑے گوشت اور مینڈھوں کو پالنے والوں اور فراہم کنندگان کو منڈی کی معلومات فراہم کرتی ہے EBLEX(English Beef and Lamb  Executive)
انگریزی ورثہ: جزوی طور پر حکومت کی قائم کردہ تنظیم جو برطانیہ میں تاریخی عمارات کی دیکھ بھال اور مرمت کی ذمہ دار ہے English Heritage
رابرٹ پیک ویل کے ریوڑ سے لی جانے والی بھیڑ کی ایک قسم جو لمبی اور گھنی اون فراہم کرتی ہے اور اب نایاب ہوچکی ہے English Leicester
انگریزی قدرتی ماحول: برطانوی گورنمنٹ کی ایک ایجنسی جو قدرتی ماحول کے تحفظ کی ذمہ دار ہے English Nature
ذائقہ افزا: ایک مصنوعی چیز جو خوراک کے ذائقے کو بڑھادیتی ہے enhancer
1۔زرخیز یا طاقت ور بنانا مثلاً زمین میں روڑی ڈال کر اسے زرخیز بنانا2۔خوراک کی غذائی قدر بڑھانا3۔بھانے کے جانوروں کا سکونتی معیار بہتر بنانا enrich
وسیع پنجرہ: پنجرے کی قسم جہاں انڈے دینے والی مرغیاں رکھی جاتی ہیں ۔یہاں پنجرے کی جسامت بڑھا کرگھونسلے اور کوڑا کرکٹ وغیرہ رکھا جاتا ہے تاکہ  جانور چونچیں مار سکیں enriched cage
افزودگی/افزائش: نائٹروجن ، فاسفورس اور کاربن کے مرکبات یا دوسرے غذائی اجزاء کا پانی میں اضافہ ۔خصوصاً نکاسی کے پانی میں تاکہ کائی اور دیگرآبی پودے اگ سکیں۔اسے ماحولیاتی افزودگی بھی کہتےہیں enrichment
خمیرہ چارہ بنانا: گھاس اور دیگر سبز پودے کاٹ کر کترنے کے بعد زمین میں دبا کر جانوروں کی خمیری خوراک بنانے کا عمل ensilage , ensiling
خمیرہ چارہ بنانا ensile
آنتوں سے تعلق رکھنے والا enter-
آنتوں سے تعلق رکھنے والا enteric
آنتوں کی لعاب دار جھلی کی سوزش enteritis
آنتوں سے تعلق رکھنے والا entero-
بکٹیریا کا خاندان بشمول سلمونیلا اور اسکیریکیا Enterobacteria
چمونا : ایک دھاگہ نما کیڑا  جو بڑی آنت میں سوزش پیدا  کرتا ہے enterobius
بکٹیریائی زہر: معدے اور آنتوں کو متاثر کرنے والا زہریلا مواد جو قے ،اسہال اور پیٹ درد کا باعث بنتا ہے enterotoxin
آنتوں کا وائرس:ایک زہریلا نادیدہ وائرس  جو انتڑیوں کو مُتاثر کرتا ہے اور کبھی کبھی دُوسرے اعضا پر بھی حملہ کرتا ہے enterovirus
آنڈل یا غیر خَصّی جانوروں سے متعلق entire
حشری/حشریاتی: کیڑوں مکوڑوں سے متعلق entomological
ماہرِ علم الاحشرات: کیڑوں مکوڑوں کے علم کا ماہر entomologist
حشریات/علم الحشرات: حیاتیات کی شاخ جس میں کیڑوں مکوڑوں کی بابت علم حاصل کیا جاتا ہے entomology
داخلی سطح کی انتظام کاری Entry Level Stewardship
ای نمبر: یورپی یونین سے منظور شدہ خوراک میں ملائے جانے والے اضافی مرکبات کی درجہ بندی E number
ماحول: کسی جاندار کے ارد گردکا خود ساختہ   یا قدرتی ماحول environment
انگلستان اور ویلز میں گورنمنٹ کا ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ Environment Agency
ماحولیاتی: ماحول سے متعلق environmental
ماحولیاتی جائزہ: کسی مجوّزہ عمل کے متوقع ماحولیاتی اثرات کی شناخت environmental assessment
ایک تنظیم جو ماحول میں تبدیلی کےرجحانات پر نظر رکھتی ہے اور اعدادوشمار مرتّب کرتی ہے Environmental Change Network
دیکھئے اصطلاح "cross-compliance" environmental conditionality
ماحولیاتی انحطاط: ماحول کے معیار میں کمی environmental degradation
ماحولیاتی ہدایت نامہ : مخصوص ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے یورپی یونین کا ہدایت نامہ environmental directive
ماحولیاتی افزودگی/ماحولیاتی بہتری: جانوروں کی فلاح و بہبود اور رہائشی حالات کو بہتر بنانے کا عمل ، جیسے ان کے رہنے کے لیے جگہ کی فراہمی وغیرہ environmental enrichment
ماحولیاتی اُصول و ضوابط: ماحول سے متعلق لوگوں کی دلچسپی، بحث و مباحثہ اور اس کا تجزیہ environmental ethics
ماحولیاتی اثرات: لوگوں کی سرگرمیوں کے باعث ماحول پر اثرات جیسے تعمیراتی منصوبے اور نکاسی آب وغیرہ کا نظام environmental impact
ماحولیاتی اثر کا جائزہ: لوگوں کی سرگرمیوں کے ماحول پر اثرات کا  جائزہ لینے کا عمل environmental impact assessment
ماہرِ ماحولیات: وہ شخص جو زمین کے ماحول کے توازن کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے environmentalist
ماحولیاتی لحاظ سے  دوستانہ / ماحول دوست : جو ماحول کے لیے کم سے کم نقصان دہ ہو  environmentally friendly
ماحولیاتی طور پر حسّاس علاقہ : ایسا علاقہ جس کے ماحول کے تحفظ کے لیے مصنوعی اقدامات کی ضرورت ہو Environmentally Sensitive Area
ماحولیاتی انتظام کاری: لوگوں میں شعور پیدا کرنا کہ وہ ماحول کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور ماحول کےراہنما اصولوں پر عمل درآمد کریں۔انتظامیہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرکے خوشگوار فضا قائم کرے environmental management
ماحولیاتی آلودگی: انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی  کثافتوں سے ماحول کےآلودہ ہونے کا عمل environmental pollution
ماحولیاتی تحفّظ: آلودگی کو کم کرنے ، کچرے کو ٹھکانے لگانے اور اسی قبیل کی  دیگر سرگرمیاں ماحول کی حفاظت کے لیے اہم  ہوتی ہیں environmental protection
قانون برائے تحفظِ ماحولیات  1990 Environmental Protection Act 1990
ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ: ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے والا ادارہ Environmental Protection Agency
ماحولیاتی بہتری کا معیار: کسی مخصوص ماحول میں قابلِ قبول آلودکاروں کی مقدارمثلاً پینے کے پانی یا خوراک میں کھوجی عناصر(trace elements)  کا ارتکاز environmental quality standard
مقامی حالات اور واضح متعین ماحولیاتی مقاصد کے پیشِ نظر کسی علاقے میں غذائی فصلوں کی کاشت کو معطل کرنا environmental set-aside
ماحولیاتی انتظام کاری: ایک سکیم جس کے تحت کسا ن اور زمیندار ماحولیاتی آلودگی کی سکیموں  پر عمل درآمد کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے مالی معاونت حاصل کرتے ہیں Environmental Stewardship
دیکھئے اصطلاح" ecotax" environmental tax
دیکھئے اصطلاح " environmentally friendly" environment-friendly
دیکھئے اصطلاح " environmental protection" environment protection
ماحولیاتی حکمت: حکومت  کا پروگرام جس میں وہ صنعت وحرفت میں وسائل کی بہتری اور ضیاع کو کم کرنے کے لیے مشورے دیتے ہیں Envirowise
مویشیوں میں اسقاطِ حمل: بھیڑوں میں وائرس کا حملہ جس میں بھیڑ کو بچہ جننے سے  دو ہفتے قبل اسقاطِ حمل ہوجاتا ہے enzootic abortion
مویشیوں کا خونی سرطان: مویشیوں کے خون کے سرطان  کی قابلِ ذکر بیماری enzootic bovine leucosis
مقامی مویشی روگ: کسی مخصوص علاقے میں  مویشیوں کی کسی خاص بیماری کا پھوٹ پڑنا۔برعکس وسیع مویشی روگ (epizootic disease) enzootic disease
مویشی نمونیا: سؤروں کی ایک بیماری جسے ماضی میں بیکٹیریائی بیماری کہا جاتا تھا ۔اس کی علامتوں میں کھانسی اور نشوونما کا  رُک جانا شامل ہے enzootic pneumonia
خامرہ: ایک لحمی مادہ جس سے زندہ خلیے پیدا کرتے ہیں  اور جو زندہ جانداروں میں حیاتیاتی ں کیمیائی تعامل کو تیز کرتا ہے enzyme
اصطلاح " enzootic pneumonia"کا مخفّف EP
Environmental Protection Act 1990 یا   Environmental Protection Agencyکا مخفّف EPA
کم حیات :  ایسے پودے جن کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے ۔ ایک سال میں ان کی کئی نسلیں مکمل ہو جاتی ہیں ۔ یعنی بیج پھوٹنے سے نئے بیج بننے تک کا عمل مکمل ہو جاتا ہے ۔ متضاد ۔ سالانہ ، دو سالہ اور سدا بہار ephemeral
سر پوست/غلافِ ثمر: کسی پھل کے چھلکے کی سب سے اُوپر کی پرت epicarp
وبائی بیماری: بہت جلد وسیع آبادی میں پھیلنے والی بیماری epidemic
برادمہ/بیرونی پرت: پودے یا جانور کے خلیے کی سب سے بیرونی تہہ epidermis
بَر نبات: پودا جو دوسرے پودے پر سہارے کے طور پر رہتا ہے مگر طفیلیہ نہیں ہوتا۔ مثلاً ثعلب مصری epiphyte
بَر نباتی سے متعلق: اس پودے کے بارے میں جو سہارے کے لیے دوسرے پودے پر رہتا ہو مگر طفیلیہ نہ ہو epiphytic
ضمنی/فروعی: بعض اوقات واقع ہونے والا لیکن باقاعدگی سے نہیں episodic
بَر حیوان/کِرمِ حیوان: کسی جانور کے جسم پر پلنے والا طفیلی حیوان یا بیرونی جلد پر رہنے والے نہایت باریک کرم epizoon
وبائی بیماری: ایک بیماری جو وسیع علاقے میں جانوروں کی بڑی تعداد میں پھیل جاتی ہے epizootic disease
گھوڑوں سے متعلق equine
مکمل طور پر خارج کرنا/مکمل خاتمہ کرنا(کسی بیماری وغیرہ سے متعلق) eradicate
1۔ کسی شئے کا مکمل اخراج2۔کسی نوع کی مکمل ناپیدگی eradication
کامل اخراجی علاقہ: وہ علاقہ جہاں سے کسی بیماری کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہو، متاثرہ جانوروں کا ذبیحہ سمیت eradication area
برطانوی پروگرام برائے دیہی ترقّی ERDP(England  Rural Development Programme)
راست روی کی عادت: پودے کی یہ عادت کہ وہ سیدھا اوپر کی طرف بڑھتا ہے نہ کہ زمین کے ساتھ erect habit
اناج روگ: دانے دار فصلوں کو لگنے والی پھپھوندی جو اکثر رائی کو لگتی ہے جس سے ایک زہریلی رطوبت پیدا ہوتی ہے ۔ اگر اسے کھا لیا جائے تو یہ ہذیان (واہمہ)  کی بیماری پیدا کرتی ہے اور بعض اوقات موت کا باعث بھی بنتی ہے ergot
ارگوٹامین: زہر جو شلمیت یا ارگٹیّت کا باعث بنتا ہے ergotamine
ارگٹیّت: ارگوٹ نامی پھپھوندی سے متاثرہ دالیں اور غلہ وغیرہ کھانے سے پیدا ہونے والی زہر خورانی ergotism
کھا جانا/چاٹ جانا/کٹاؤ کرنا: ہوا اور بارش پہاڑیوں کو آہستہ آہستہ چاٹ جاتی ہے erode
بُردگی /فرسودگی/کٹاؤ: دریا سمندر یا بارش وغیرہ کی وجہ سے زمین کا کٹاؤ erosion
اروسک ایسڈ: چربیلا تیزاب جو سرسوں کے تیل میں پایا جاتا ہے۔دل کے امراض میں استعمال ہوتا ہے۔ تیل میں جتنا اروسک ایسڈ کم ہوتا ہے اتنا ہی وہ مفید سمجھا جاتا ہے erucic acid
سُرَخباد ۔ چھُوت کی مَخصُوص اور شَدید نوعیَّت کی ایک بیماری جو خنازیر اور ٹرکی کو متاثر کرتی ہے erysipelas
اریتھرومائی سین: بیکٹیریا کے حملے کو روکنے والی ایک جراثیم کُش دوا erythromycin
Environmental Stewardship کا مخفف۔ماحولیاتی انتظام کاری ES
Environmentally Sensitive Area کا مخفّف۔ماحولیاتی اعتبار سے حسّاس علاقہ ESA
ایشیریکیا کولی: فضلہ میں پائے جانے والے گرام منفی بیکٹیریا کی ایک قسم جو اکثر جانوروں یا انسانوں کے نظامِ انہضام میں داخل ہوجائیں تو معدے اور آنتوں کی سوزش پیدا کرتی ہے Escherichia coli
بیل چڑھائی:ٹٹی /منڈوا  یا دیوارجس پر  پھل دار درختوں ، سبزیوں  کی بیل چڑھائی جاتی ہے ۔انگور ، بیل توری اور کدو وغیرہ ۔اپنی مرضی سے درخت یا بیل کو کسی چیز پر چڑھا نا اسے درخت یا بیل کی تربیت کہلاتا ہے espalier
اسپارٹو / علفہ:  ایک قِسم کی ریشے دار گھاس جو کاغذ بنانے کے لیے اِستعمال ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر شمالی امریکہ اور جنوبی اسپین میں پائی جاتی  ہے esparto
جوہر/اصل: ایک پودے سے حاصل ہونے والا گاڑھا تیل جو خوراک  ، حُسن افروز اشیاء ، دافع درد اور جراثیم کُش ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے essence
لازمی امائنو ایسڈ: ضروری امائنو ایسڈ جو جانور کی نشونما کے لیے لازمی ہوتے ہیں مگر ایک معدے والے جانور اس کو پیدا نہیں کرسکتے۔ اس لیے ان کو خوراک میں لینا پڑتے ہیں essential amino acid
لازمی روغنی تیزاب: غیر سیر شدہ چربیلا تیزاب جو نشوونما کے لیے ضروری ہوتا ہے مگر جسم اسے نہیں بناتا ۔ اس لیے باہر سے خوراک کی صورت میں لینا پڑتا ہے essential fatty acid
سؤروں کی ایک نسل جو ویسکس کے ساتھ ملاپ سے حاصل کی جاتی ہے Essex Saddleback
1۔ قائم کرنا2۔کسی چیز کے مقام کا تعیّن کرنا3۔مستقل بنیادوں پر ترقی کرنا establish
قائم شدہ: کامیابی سے زندہ اور نشوونما پاتا ہوا established
پنیری کا اگاؤ: بیج کے جڑ پکڑنے اور پنیری کی صورت میں اگنے کا عمل establishment
کاشتی زرِ تعاون: ایک سکیم کے تحت کسانوں کو دی جانے والی رقم جو توانائی بخش غذاؤں کی کاشت پر آنے والی  لاگت کے زمرے میں دی جاتی ہے establishment grant
1۔ریاستِ زمینداری: بڑے گھر اور وسیع دیہی  رقبے پر مشتمل جائیداد2۔شجر کاری estate
ریاستِ زمینداری میں  منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا گاؤں estate village
جانوروں کی تولیدی قیمت: جانوروں کے پیدا کردہ بچوں کی تعداد کے لحاظ سے ان کی مقرر کردہ قیمت estimated breeding value
تخمینی انتقالی صلاحیت: کسی جانور کی قیمت جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے  وہ کتنا مادہء تولید منتقل کرے  گا اور اس کے کتنے بچے پیدا ہوں گے؟ estimated transmitting ability
انتقالِ جنین ET(embryo transfer)
تخمینی انتقالی صلاحیت ETA (estimated transmitting ability)
ایتھین :  ایتھیلین کا دوسرا نام ethene
اخلاقی تجارت: سماجی لحاظ سے ذمہ دارانہ اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کی حامل تجارت ethical trading
روایتِ نباتیات : پودے کے انسانی اندازِ  استعمال کا مطالعہ ethnobotany
خُلقیات : جانداروں کے طرز عمل کا مطالعہ ethology
ایتھائیلین: قدرتی گیس اور پکے ہوئے پھلوں میں پائے جانے والی ہائیڈروکاربن جو پولی تھین اور بے ہوش کرنے والی ادویہ بنانے میں کام آتے ہیں ethylene
نباتاتی رنگ باختگی:  روشنی کی عدم موجودگی میں نشوونما پانے والے  سبز پودوں میں پایا جانے والا ہیجانی ردِ عمل جس کے باعث ان  کا رنگ زرد ہو جاتا ہے etiolation
یورپی اتحاد EU(European Union)
سفیدہ: آسٹریلوی سخت لکڑی والا درخت جو سخت بو والی گوند پیدا کرتا ہے۔تیزی سے بڑھتا ہے اور تشجیری (درخت لگا کر جنگل بنانے کے  ) عمل کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے مگر اسے آگ بہت جلد پکڑتی ہے eucalyptus
یورو: متعدد یورپی ممالک کا مشترکہ  سکّہ رائجُ الوقت جو 1999 سے رائج ہے euro
یورپی فنڈ برائے زرعی راہنمائی و ضمانت EAGGF(European Agricultural Guidance and Guarantee Fund)
یورپی مستند ادارہ برائے تحفظِ خوراک European Food Safety Authority
شہد کی مکھیوں کو متاثر کرنے والی ایک بیکٹیریائی طفیلیوں  کی بیماری جو سٹریپٹوکوکس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں European foul brood
یورپی اتحاد: 25 یورپی ملکوں کا اتحاد European Union
بے ایذا موت: لا علاج اور شدید تکلیف میں مبتلا جانور کو اچھے طریقے سے مار دینے کا عمل euthanasia
مشیمی حیوانات : ایسے ممالیہ جن میں آنول برداری کی خصوصیت پائی جاتی ہے eutherian
آبِ لبریز سے متعلق: اس پانی کی بابت جس میں بہت زیادہ معدنی غذائی اجزاء حل ہوں eutrophic
آب لبریزی: وہ عمل جس میں پانی فاسفیٹ اور دوسرے غذائی اجزاء سے لبریز ہو جاتا ہے اور اور کائی کی نشونما بڑھا کر دوسرے جانداروں کو مار دیتا ہے eutrophication
بخارات بننا: مائع کا بخارات میں تبدیل ہونا۔اس کا انحصار حرارت، مائع کا رقبہ اور مائع کی نوعیت پر ہوتا ہے evaporate
تبخیری دودھ/گاڑھا دودھ: دودھ جس کے پانی کی کچھ مقدار کو بخارات بنا کر گاڑھا کیا گیا ہو evaporated milk
تبخیر: مائع کا بخارات  میں تبدیل ہونے کا عمل evaporation
تبخیرِ ارضی: پانی کا زمین سے پودے میں سرائیت کرنا اور پھر پتوں کی سطح کے ذریعےفضا میں شامل ہونے کا عمل evapotranspiration
تبخیرِ ارضی ہونا: پانی کا زمین سے پودے میں سرائیت کرنا اور پھر پتوں کی سطح کے ذریعےفضا میں شامل ہونا evapotranspire
گُلِ مغربی :  سنگھاڑیہ خاندان کے متعدد پودوں میں سے کوئی پودا ۔ دوسالہ پودا  ہے جس کے پتوں اور بیجوں پر بال ہوتے ہیں ۔اس سے تیل پیدا ہوتا ہے جسے دوا ساز صنعت میں استعمال کیا جاتا ہے evening primrose
سدا بہار: اس پودے، درخت یا جھاڑی سے متعلق جس کے پتے سارا سال ہرے رہتے ہیں evergreen
انتڑیاں نِکالنا / احشا براری: لاش سے انتڑیاں اور اوجھڑی وغیرہ نکالنا eviscerate
بالغ بھیڑ ewe
لیلی/میمنی: چھ ماہ سے کم عمر کی مادہ بھیڑ ewe lamb
کُھدّیا/کھود مشین: گڑھے کھودنے والی مشین ، نکاسی  وغیرہ کے پائپ دبانے کے لیے excavator
زیادہ ہونا/کثیر ہونا: توقع یا ضرورت سے زیادہ ہونا  : مثلاً تابکار کچرے کا ارتکاز حکومت کی قائم کردہ حدود سے تجاوز کر جانا exceed
زیادتی/کثرت:توقع ، ضرورت  یا اجازت یافتہ حد سے زیادہ  مقدار excess
کثرت/زیادتی: بالائے بنفشی شعاعوں کی کثرت جلد کے سرطان کا باعث بن سکتی ہے excessive
احاطہ/حصار/باڑہ: باڑ یا جنگلا لگا ہوا علاقہ جہاں مویشی داخل نہ ہو سکیں exclosure
غلاظت ، گوبر ، فضلہ ، براز ، بدن کی غلاظت: غَیر ہَضَم شُدہ خوراک جو جِسَم سے باہَر نِکَل جاتی ہے excrement
بول و براز/گوبر/فُضلہ: پیشاب ، گوبر اور پسینے کی شکل میں  خارج ہونے والے فاضل مادوں کا  مجموعہ excreta
خارج کرنا: جسم سے فاضل مادوں کا خارج کرنا، جیسے نظامِ اخراج خون سے مائع شکل میں فالتو مادوں کو الگ کرتا ہے اور پیشاب کی شکل میں خارج کر دیتا ہے excrete
اخراج: جسم سے فاضل مادوں کے خارج ہونے کا عمل excretion
شرحِ اخراج: شرح جس سے کوئی شئے جانور کے جسم سے خارج ہو، جیسے نائٹروجن excretion rate
لا باڑی : کسی شے کی وہ قیمت جس سے اس کی نقل وحمل(باڑے سے) کے اخراجات شامل نہ ہوں ex-farm
بنجر زمین: زمین جو زیادہ دیر تک زرخیز نہ رہے exhausted fallow
مکمل/جامع: مثلاً معلومات کے حصول کے لیے جامع تحقیق یا حفاظتی اقدامات کی بابت جامع جواب exhaustive
دستیاب کیمیائی مواد: یورپی فہرست میں جنوری 1971 سے ستمبر 1981 تک موجود تجارتی کیمیائی مادے جن کی تعداد ایک لاکھ تھی existing chemicals
ایکسمور بھیڑ: چوڑے سر ، بل دار سینگ اور گھنی اون والی موٹی تازی قدیم بھیڑ Exmoor Horn
دیکھئے اصطلاح" epicarp" exocarp
بدیسی / اجنبی / خارجی: کوئی جانور یا نسل جو مقامی نہ ہو اور کسی دوسرے علاقے یا ملک سے  لا کرمتعارف کرائی گئی ہو exotic
خارجی زہر/سمِّ بیرون: بیکٹیریائی زہر جو زخم سے دور جسم کے حصوں کو متاثر کرتا ہے exotoxin
پھیلن ہار/توسیع گر: بند کے پیچھے لگا ہوا آلہ جو  پانی کی نکاسی  کے پائپ یا گذرگاہ کو چوڑا یا وسیع کرتا ہے expander
تجرباتی فارم: فارم جہاں تجارتی مقاصد سے بالاتر ہو گر فصلوں اور جانوروں کی پرورش کی نئی تکنیکیں استعمال کی جاتی ہیں experimental farm
تجرباتی باغبانی کا اسٹیشن: تجرباتی فارم جہاں جانوروں کی بجائے پودوں پر تخصّص حاصل کیا  جاتا ہے experimental horticulture station (EHS)
تجرباتی فارم برائے مویشی پروری: تجرباتی فارم جہاں پودوں کے بجائے جانوروں پر تخصّص حاصل کیا جاتا ہے experimental husbandry farm (EHF)
کام لینا/استفادہ کرنا: 1۔کسی چیز سے فائدہ اٹھانا2۔ قدرتی وسائل کو استعمال کرنا3۔ناجائز طریقے سے منافع حاصل کرنا exploit
ناجائز استفادہ/کام لینے کا طریقہ: 1۔کسی چیز سے فائدہ اٹھانے کا عمل2۔قدرتی وسائل کا استعمال3۔ناجائز ذرائع سے منافع کا حصول exploitation
برآمد /برآمد کرنا : 1۔فصلیں اور دیگر مصنوعات کا غیر ممالک کو بھیجنے کا عمل2۔ فصلیں اور دیگر مصنوعات کا غیر ممالک کو بھیجنا export
برآمدی کوٹہ/حدِّ برآمد: برآمد کی جانے والی مصنوعات کی مقدار یا تعداد کی  مقرّرہ حد export quotas
برآمدی واپسی: پیداوار کی کم برآمدگی کی کم قیمت کے بدلے یورپی یونین کسانوں کو ان کی رقم  واپس کرتی ہے export refunds
عیاں/ظاہر: 1۔ کسی شئے سے متعلق جو ڈھکی ہوئی یا چھپی ہوئی نہ ہو2۔شئے جو ماحولیاتی اثرات سے محفوظ نہ ہو exposed
انکشاف/ظہور/نمائش/پردہ دری: موسمی اثرات سے محفوظ نہ ہونے کے باعث نقصان دہ اثرات exposure
توسیع گر/حجم افزا: ایسی اشیاء جن کے اضافے سے خوراک کی غذائی قدر میں اضافے کے بغیر اس کی جسامت  میں اضافہ ہوجاتا ہے extender
وسعت پزیری/استعداد افزائی: زراعت میں کم شدید طریقوں کاا ستعمال extensification
برطانیہ میں ان کسانوں کی ادائیگیوں کا نظام جو پریمیم سکیم کے تحت 2005 میں رقم وصول کرتے تھے Extensification Payments Scheme
مویشیوں اور بھیڑوں کے لیے بڑی سکیمیں جن کا  آغاز 1990 میں ہوا اور ان کے  تحت  جو لوگ گوشت کی پیداوار اور بھیڑوں کی تعداد میں ہر سال 20 فیصد کمی کریں گے ان کو ازالے کی رقم ادا کی جائے گی بشرطیکہ  وہ مسلسل پانچ سال تک یہ شرح قائم رکھیں extensification schemes
زراعت جس میں فصل کےاکائی رقبے پر کم سے کم لاگت آئے extensive agriculture, extensive farming
توسیع پزیر نظام:  ایسا نظام جس میں وسیع و عریض زمین مخصوص حد تک مویشی پالنے یا  پیداوار کے لیے استعمال کی جائے extensive system
جوہرنکالنا /ملخّص/عرق/استخراج/کشید کرنا : ایک چیز سے دوسری حاصل کرنا2 جیسے ونیلا  ثعلب مصری سے اس کا جوہر کشید کرنا2۔ایک شئے سے دوسری تیار کرنا جیسے ناریل سے ناریل کا تیل extract
استخراج/کشید: ایک شئے سے دوسری شئے پیدا کرنے کا عمل  جیسے گنے سے شکر بنانے کا عمل extraction
شرحِ تخریج/شرحِ کشید: گندم پیسنے کے نتیجے میں حاصل ہونے والے آٹے کی فیصد مقدار extraction rate
انتہا/یک طرفہ: مویشیوں کی نسلیں جنہیں روایتی طور پر دودھ یا گوشت کی خاطر پالا جاتا ہے۔نہ کہ دونوں مقاصد کے لیے extreme
آنکھ/شگوفہ/کلی: نمو پزیر کلی جو ابھی نشوونما کے ابتدائی مرحلے میں ہوتی ہے۔ اس سے نئے پودے اگائے جاتے ہین جیسے آلو2۔بھیڑوں کی نگرانی کرنے والے کتے کا نگرانی کا جبلّی عمل eye
فراسیا / چشم روشن  :  یورپ اور کینیڈا کی چھوٹی سالانہ بوٹی جو  دو فلقی(دو بیج پتا) پودا ہے ۔ پتوں کے کنارے کٹاو رکھتے ہیں ۔ پھول چھوٹے سفید اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔آنکھوں کی بینائی کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے eye-bright
چشمی نقطہ: ایک بیماری جو غلے کے پودوں کے تنوں پر ابھار پیداکرتی ہے eyespot

اشتیاق احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:03، 16 اکتوبر 2022ء (م ع و)

اصطلاحات زراعت[ترمیم]

F
درجہ حرارت کے پیمانے فارن ہائیٹ کی علامت F (Fahrenheit)
دو پودوں یا جانوروں کے باہمی ملاپ سے پیدا ہونے والی پہلی نسل F 1
دو مختلف پودوں یا جانوروں سے پیدا ہونے والا دوغلہ پودا یا جانور F1 hybrid
مشاورتی کمیٹی برائے خوراک FAC(Food Advisory Committee)
فارم جو جانور پالنے کے انتہائی (مہنگے ترین)طریقے استعمال کرتا ہے factory farm
کارخانہ دار زراعت: جانوروں کو پالنے کا انتہائی شدت کا حامل(مہنگا ترین)  طریقہ جس میں بہت سارے جانوراندر محدود جگہ پر رکھے جاتے ہیں اور انہیں مصنوعی طریقوں سے تیار کردہ خوراک اور بیماریوں سے بچانے کے لیے ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے factory farming
فُضلے یا گوبر سے متعلق faecal
انسانوں یا جانوروں کا فضلہ faeces
گندم کی  جنس کا کوئی پودا جس کے دانے جانوروں کے چارے میں استعمال ہوتے ہیں اور ان کی روٹی بھی پکائی جاتی ہے Fagopyrum
ساحلِ سمندر کا لاطینی نام Fagus
فارن ہائیٹ: درجہ حرارت کا پیمانہ جس پر پانی کا نقطہء انجماد 32 اور نقطئہ کھولاؤ 212 ہوتا ہے Fahrenheit
میلہ: میلے مختلف قسم کے ہوتے ہیں میلہ مویشیاں جہاں جانوروں کی خرید و فروخت کے ہمراہ تفریح بھی میسر ہوتی ہے fair
درست اوسط معیار: بہت سے ڈھیروں سے لیے گئے نمونوں کی بنیاد پر زرعی پیداوار کی اوسط fair average quality (FAQ)
موزوں تجارت: ایک بین الاقوامی نظام جس میں خوراک کی کمپنیاں ترقی پزیر ممالک کے پیداکنندگان کو ان کی اشیاء کی مناسب قیمت ادا کرنے کا معاہدہ کرتی ہے fair trade
پھپھوندی زدہ حلقہ:چراہ گاہ میں پھپھوندی کی وجہ سے گہرے رنگ کے گھاس کا دائرہ fairy ring
درست اوسط معیار: بہت سے ڈھیروں سے لیے گئے نمونوں کی بنیاد پر زرعی پیداوار کی اوسط fair average quality (FAQ)
مُردہ جانوروں کا ریوڑ/کثرت سے مرنے والے جانوروں کا مجموعہ fallen stock
وقتِ گراؤ: ہیگ برگ ٹیسٹ میں پیمائش کرتے ہوئے پانی کے ڈبے کی تہہ میں گندم کے دانے گرنے کا وقت falling time
فیلوپی ٹیوب: ممالیہ جانور کی ایک ٹیوب جو انڈے کو بیضہ دانی کے ذریعے  رحمِ مادر تک پہنچاتی ہے fallopian tube
ورھیال زمین : زمین جس کو کافی عرصہ تک فارغ چھوڑ دیا گیا ہو تاکہ اس کی زرخیزی بڑھ سکے fallow
کھلے فاصلے کی فصل: کھلی قطاروں میں بوئی جانے والی فصل تاکہ گوڈی آسان ہو fallow crop
کاشتکاری کی ایک قسم جس میں زیرِ کاشت فصلوں کا عرصہ بڑھایا جاتا ہےاور زمین کو فارغ رکھنے کا وقت کم کرلیا جاتاہے fallow cultivation
ورھیال کھیت: ہل جوتنے کے بعد خالی چھوڑا ہوا کھیت fallow field
ورھیالیّت: فصلوں کی کاشت کے دوران زمین کو فارغ چھوڑنے کا عمل fallowing
ورھیالی وقفہ: فصلوں کی کاشت کے دوران زمین کو فارغ چھوڑنے کا وقفہ fallow length
جھوٹا کیارا: کھیت جن کو جڑی بوٹیاں اگنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے اور بعد میں ان کو ختم کرکے بڑی فصل کاشت کی جاتی ہے false seedbed
کاذب چکر: کیڑوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بھیڑوں کی ایک بیماری جو نتھنوں اور سر میں سوزش پیدا کرتی ہےاور اس سے بھیڑ مخبو ط الاحواس محسوس ہوتی  ہے false staggers
خاندان: مشترک خصوصیات کا حامِل جانداروں کا گروہ۔بانس ، سرکنڈا، سَر اور  نڑا وغیرہ ایک ہی خاندان کے پودے ہیں family
خاندانی فارم: ایسا فارم جس کا مالک ایک خاندان ہو جو اس کو سنبھال رہا ہو family farm
قحط/کال:شدید  غذائی قلّت کا دورانیہ۔کئی علاقوں مسلسل دو سال مون سون کی بارشیں نہ ہونے سے قحط پڑ جاتا ہے famine
نفیس نسل/نمائشی نسل: نسل جو  پیداوار(گوشت ، دودھ ، اون وغیرہ)  کی بجائے صرف آرائش ونمائش کے لیے پالی گئی ہو fancy breed
تنظیم برائے خوراک وزراعت FAO(Food and Agriculture Organization)
جلدی جلدی پوچھے جانے والے سوالات FAQ( Frequently Asked Questions)
فرید 2006: گندم کی منظور شدہ قسم جو  10 نومبر سے 15 دسمبر تک کاشت کی جاتی ہے Farid 2006
فارم/باڑہ: رقبہ جو جانور پالنے یا فصلیں اگانے کے لیے استعمال ہو جیسے مچھلی فارم farm
قومی تنظیم برائے کساناں ،خوردہ فروشی اور منڈیاں FARMA(National Farmer,s Retail and Market Association)
برطانیہ عظمیٰ میں ایک تنظیم جو کسانوں کو ماحولیاتی تحفظ کے مسائل پر مشورے دیتی ہے Farm and Wildlife Advisory Group
فارمی جانوروں کی فلاحی کونسل Farm Animal Welfare Council (FAWC)
ضمانتِ فارم: فارمی پیداوار کے معیار کو  کنٹرول  کرنے کے لیے مخصوص کسوٹی استعمال کرنا ۔یہ کام ایک سکیم کے تحت کیا جاتا ہے farm assurance
ضمانتی فارم: فارم ضمانتی سکیم کے معیار کے مطابق پیداوار فراہم کرنا۔برطانوی  حکومت کی عوام کومطلع کرنے کی سکیم جس میں جائزہ لیا جاتا ہے کہ آیا  فارم کی پیداوار طے شدہ معیار کے مطابق ہے؟ farm assured
فارم کی مختلف اقسام کی معاشی کار کردگی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے Farm Business Survey (FBS)
انضمامِ فارم: زمین کے چھوٹے قطعوں کو جوڑ کر ایک بڑے فارم کی صورت دینا یا   چھوٹی چھوٹی زمینی اکائیوں کو جوڑ کر بڑے کھیت کی شکل دینا farm consolidation
فارمی: تجارتی مقاصد کے لیے فارم میں تیار شدہ اشیاء ، جانور اور پودے farmed
گوشت اور کھالوں کے حصول کے لیے فارم میں پالے گئے ہرن farmed deer
فارم کا ماحولیاتی منصوبہ: تمام فارموں کے ماحولیاتی خدوخال، جیسے قدرتی وسائل ،فرسودگی زمینی مناظر  اور جنگلی حیات کے متعلق کیا جانے والا سروے Farm Environment Plan
فارم کا ماحولیاتی ریکارڈ: فارم کا بنیادی منصوبہ جس میں اس کی زمین  اور ضمانتی شق کے تحت بڑی بڑی ادائیگیوں  وغیرہ کا ریکارڈشامل ہے Farm Environment Record
کسان کی ملکیّت اور انتظام کاری میں کیا جانے والا کاروبار farmer-controlled business
کسانوں کی فہرست: جانوروں کی ادویات کی فہرست جس کے ساتھ حیوانی جرّاح کی تشخیص و تجویز شامل ہوتی ہے farmers’ list
کسانی پھیپھڑا: دمہ کی قسم جو گلتے سڑتے ہوئے گھاس پھوس سے پیدا ہونے والی حسّاسیت کے باعث جنم لیتی ہے farmer’s lung
فارم کی تقسیم: ایک صورتِ حال جہاں فارم کے کھیت قطعوں کی صورت میں دور دور واقع ہوں ۔ایسا عام طور پر زرعی رقبے کی وراثتی تقسیم کے باعث ہوتا ہے۔اس طرح کسی ایک شخص کے حصے میں آنے والے  مختلف  قطعات کاایک ہی جگہ پر واقع ہونا ممکن نہیں ہوتا farm fragmentation
فارم کے تازہ انڈے: یورپی یونین میں ایک اصطلاح جو اول درجے کے انڈوں کے لیے استعمال ہوتی ہے farm fresh eggs
فارم کے دروازے پر ملنے والی قیمت: کسان اپنی پیداوار کی جو قیمت وصول کرتا ہے farm gate prices
دستِ فارم: فارم میں کام کرنے والا شخص farmhand
فارم کی صحت کی منصوبہ بندی: فارم کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے ،  علاج معالجہ کرانے اور انتظام کرنے کے لیے شعبہ برائے ماحولیات ،خوراک اور دیہی معاملات  کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ farm health planning
کاشتکاری: جانور اور فصلیں پالنے کا عمل farming
کسانی وسیب: ایک دوسرے کے قریب رہنے والے خاندانوں کا گروہ جو کاشکاری سے وابستہ ہو farming community
نظام ہائے کاشتکاری: کاشتکاری کے مختلف نظام ،مثال کے طور پر مگس بانی ، ماہی پروری  اور مویشی پروری وغیرہ farming systems
کاشت کار ی کے لئے مخصوص قطعہء زمین farmhold
زرعی حویلی: زرعی زمین سے منسلک رہائش گاہ / زرعی زمین کے ساتھ حویلی farmhouse
فارم کی زمین/مزروعہ زمین: زمین جہاں جانور یا فصلیں پالی جاتی ہوں farmland
زرعی ماحول کا پرندہ: پرندہ جس کے گھونسلے زرعی ماحول میں ہوتے ہیں۔ زراعت میں کمی کے باعث ایسے پرندوں کی تعداد بھی وقت کے ساتھ کم ہو رہی ہے farmland bird
زرعی پرندوں کا عددنُما: زرعی علاقے میں رہنے والے پرندوں کی تعداد کی پیمائش کا معیاری طریقہ farmland bird indicator
منتظمِ فارم: وہ شخص جو مالک کی ایماء پر فارم کے جملہ اُمور انجام دیتا ہے farm manager
فارم کی پیداوار: خوراک، پھل، سبزیاں، گوشت، دودھ اور مکھن وغیرہ جو فارم پر پیدا ہوتا ہے farm produce
فارم کا کرایہ: مزارع کی طرف سے فارم کے  مالک کو باقاعدہ بنیادوں پر دیا جانے والا طے شدہ کرایہ farm rent
فارم کا محفوظ شدہ بیج/گھر کا بیج: فارم میں بونے کے لیے گذشتہ کٹائی سے رکھا گیا بیج farm-saved seed,  home-saved seed
فارمی پیمانہ: چھوٹے تجرباتی قطعوں کی بجائے باقاعدہ زرعی طریقوں سے چلائے جانے والے فارموں پر آزمائش اور تجزیے farm-scale
زرعی زمینی منظر: فارم کی زرعی زمین اس منظر  کا سب سے اہم عنصر ہے مگر ملحقہ غیر زرعی رقبہ بھی اس منظر میں شامل ہو سکتا ہے farmscape
امریکہ میں کسانوں کو معلومات اور مددفراہم کرنے والی ایجنسی Farm Service Agency (FSA)
کاشتہ اراضی و حویلی: زرعی زمین اور اِس کے ساتھ کی  گئی تعمیرات farmstead
فارم کی اعانتی سکیم: معاہدہ روم کی شق نمبر 39 جو  عام زرعی پالیسی کے خدوخال بیان کرتی ہے ۔ہر رکنِ ریاست کو یورپی زرعی ضمانت اور راہنمائی فنڈ میں حصہ ڈالنا ہوتا ہے Farm Support Scheme (FSS)
فارم سے چھری کانٹے تک: پیدا کُنندگان سے لے کر صارفین تک غذائی فراہمی کی زنجیر farm to fork
فارمی سیر: فارم کے گرد آزمائشی چکر جس کی عوام کو سہولت میسّر ہو farm trail
فارم کی دیکھ بھال کی سکیم: ایک مقامی سکیم جو کسانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رکھنے کے لیے منظم کرتی ہے تاکہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی رپورٹ مقامی پولیس کو کریں Farm Watch Scheme
فارم کا کارکن: فارم پر کام کرنے والا شخص farmworker
احاطہ متعلقہ کھیت/فارم کی حویلی کا احاطہ farmyard
فارمی رُوڑی/فارم کی قدرتی کھاد: فار م کے مویشیوں کا گوبر اور گلی سڑی فصلوں کے بقایا جات پر مشتمل کھاد farmyard manure (FYM)
روڑی کھلارُو: فارمی روڑی کو کھیتوں میں بکھیرنے والی مشین۔ اس کے دو حصے ہوتے ہیں۔مشین کا پچھلا حصہ روڑی گراتا ہے اور اطرافی حصہ روڑی کو بکھیرتا ہے farmyard manure spreader
فیرانڈ ٹیسٹ: پسائی والی گندم کی مقدار کے تعین کا ایک طریقہ جس میں   گندم میں خامرے کی مقدار روٹی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے Farrand test
نَعل بَند / سَلوَتری / بيطاری: گھوڑے کے نعل بنانے والا farrier
نَعل بَندی / بيطار خانَہ ؛  جَہاں نَعل بَند کام کرتا ہے Farriery
سُوروں کی جھول / جَنَم دينا / سُوروں کا پَيدا ہونا farrowing
جنم شکنجہ: سٹیل کا ایک ڈھانچہ جو سورنی کو بچہ جنتے وقت قابو میں رکھتا ہےاور بچوں کو ایک دوسرے پر چڑھنے سے بچاتا ہے farrowing crate
رِحمی بخار: خنازیر کی بیماری جو رحمِ مادر کی سوزش کی وجہ ہوتی ہے ۔اس بیماری میں سوروں کا درجہ حرارت بہت بڑھ جاتا ہے اور بھوک مر جاتی ہے farrowing fever
خنزیری جنگلہ: جنگلے جیسا ڈھانچہ جو سؤرنی کے بچوں کو ایک دوسرے کے اوپر نہیں چڑھنے دیتا farrowing rails
ہَم نَمُو / ہَم بَستَگی: 1۔پودے کی خلافِ معمول  نشوونما جس میں متعدد تنے باہم مدغم ہو جاتے ہیں2۔پودے کی چھتری سے متعددتنوں کا بننا، جیسے انناس میں fasciation
ایک بیماری جو طفیلی کرمِ جگر کی کثرت کی وجہ سے ہوتی ہے fascioliasis
فیصل آباد 2008: گندم کی منظور شدہ قسم جو پنجاب کے آب پاش علاقوں میں یکم  نومبر تا 10 دسمبر کاشت کی جاتی ہے Faisalabad 2008
چربی/چکنائی: پستانیوں کے جسم میں ایک سفید روغنی مادہ جو توانائی ذخیرہ کرتا ہے اور جسم کو سردی سے محفوظ رکھتا ہے fat
1۔چربی/چکنائی: متعدّد اقسام کی چکنائیاں2۔خوراک کی ایک قسم جو لحمیات، حیاتین اے اور حیاتین ڈی مہیا کرتی ہے۔یہ کھانا پکانے کے تیلوں اور سفید مکھن میں پائی جاتی ہے Fat
چربی کی درجہ بندی: بڑے گوشت اور بھیڑوں کی بے سڑی  لاشوں پر موجود چربی جس کو کلاس اول یعنی دبلی اور کلاس پنجم یعنی موٹی میں تقسیم کیا جاتا ہے fat class
موٹی مرغی: ایک جڑی  بوٹی جو موسم بہار کی دانے دار فصلوں کو متاثر کرتی ہے۔یہ زرخیز زمینوں اورروڑی کے ڈھیروں پر پائی جاتی ہیں۔اس کے پتے مرغی کے پنجے جیسے ہوتے ہیں۔ یہی اس کی وجہ تسمیہ ہے fat hen
فتح جنگ 2016: پاکستان کے بارانی علاقوں میں کاشت ہونے والی گندم کی منظور شدہ قسم جسے 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک کاشت کیا جاتا ہے Fateh jang 2016
فاطمی: پاکستانی کھجور کی ایک قسم Fatmi
چربی: جانور کے جسم پر موجود چربی کی مقدار fatness
موٹا مال مویشی جو گوشت کی پیداوار کے لیے مخصوص ہوتا ہے fatstock
موٹا کرنا/فربہ کرنا: جانور کو پال پوس کر فربہ کرنا fatten
چربیلا/چربیلی: بہت زیادہ چربی پر مشتمل fatty
بوڑھی گائیوں میں پیدا ہونے والی ایک کیفیّت جس میں وہ کیلشیم بہت آہستہ رفتار سے جذب کرتی ہیں جس سے ان کا جگر متاثر ہوتا ہے۔بکریاں بھی اس بیماری سے متاثر ہوتی ہیں fatty liver, fatty liver syndrome
عیوب/نقائص: فروخت شدہ مال میں گلے سڑے یا بیماری زدہ نگوں کا تناسب faults
حیوانیہ /حیوانات ِخطہ  :  وہ تمام جانور جو کِسی خاص عِلاقے یا خِطے میں پائے جائیں fauna
حیوانات اور نباتات fauna and flora
فیورولے: صارفین کے استعمال کے لیےمرغی کی ایک قسم Faverolle
فارمی جانوروں کی بہبود کی کونسل FAWC(Farm Animal Welfare Council)
ہرن کا بچہ fawn
فارمی کاروبار کا سروے FBS(Farm Business Survey)
استعدادکار برائے تبدیلی ء خوراک FCE(Feed Conversion Efficiency)
تبدیلیء خوراک کی شرح FCR(Feed Conversion Rate)
کسان کا کنٹرول کردہ کاروبار: کسان جو اپنے فارم کا مالک خود ہو اور اس کا  کاروباری انتظام و انصرام بھی خود ہی کرے Farmer Controlled Business
لوہے کی کیمیائی علامت Fe (iron)
پر: پرندوں کے جسم پر بال وپر جو ان کے جسم کو حَجز (غیر ایصالیت)  فراہم کرتے ہیں اور اڑنے میں مدد دیتے ہیں feather
ایک پرندے کا دوسرے پرندے کے پروں کو نوچنا۔ ایسا وہاں پہ ہوتا ہے جہاں مرغیوں کو ورزش  اور کھلے ماحول جیسی سہولیات میسر نہیں ہوتیں feathereating , featherpecking
پروں سے ڈھکا ہوا/پر دار/پروں سے آراستہ کیا ہوا feathered
بال جھالر: بالوں کی جھالر جو کُتوں اور گھوڑوں کی ٹانگوں اور دُموں پر ہوتی ہے feathers
بخار زدہ/متعلقہ بخار/بخار کی بابت febrile
نیو کاسل جیسی بیماری جو بخار کے ساتھ وقوع پزیر ہوتی ہے febrile disease
گوبر/فُضلہ/میل/تلچھٹ feces
جنسی زرخیزی:1۔پودے یا جانور کی زرخیزی(نسل کَشی کی صلاحیت)2۔ کسی مادہ جانور کے پیدا شدہ اور پلنے والے بچوں کی تعداد کی پیمائش fecundity
فیس: کسی پیشہ ور کو اس کی خدمت کی اجرت fee
1۔خوراک لینا2۔ کسی شخص یا جانور کو خوراک دینا3۔زمین میں پودوں کے لیے کھاد ڈالنا feed
خوراک میں اضافی اجزاء ملانا: فارم کے جانوروں کی غذا میں غذائی اجزاء کا اضافہ کرنا، خاص طور پر مرغیوں اور خنازیرکی نشونما تیز کرنے کے لیے feed additive
غذائی ڈَلا: مشینوں پر تیار کردہ مختلف غذائی اجزاء پر مشتمل  غذائی ڈلا جو فارمی جانوروں کو بطورِ خوراک کھلایا جاتا ہے feed block
غذائی مرکّبات: مختلف غذائی اجزاء  (نمکیات ، کھوجی عناصر اور حیاتین) جو مل کر جانوروں کی متوازن غذا بناتے ہیں feed compounds
غذائی ارتکاز: جانور کی غذاء جس میں حجم کی نسبت غذائی قدر بہت زیادہ ہو feed concentrate
استعداد برائے غذائی منتقلی: کلوگراموں میں خوراک کی مقدار جو کلوگراموں میں  ہی جانور کا وزن بڑھائے feed conversion efficiency
1۔کُھرلی(خوراک دینے والی)2۔کنٹینر جو ذبح کرنے کے لیے قربان گاہ تک جانوروں کو لے کر جاتا ہے feeder
دانہ: دانہ جو مویشیوں اور پرندوں کو بطورِ خوراک دیا جاتا ہے۔مثلاً مکئی یا گندم وغیرہ feed grain
چارہ خوری/دانہ خوری/تغذیہ: جانوروں کو خوراک دینے کا عمل feeding
چارہ کھانے کا پانسہ: بھانے میں جانوروں کی اجتماعی کُھرلی جہاں ایک طرف سے جانور اپنا منہ ڈال کر چارہ کھا سکتا ہے feeding face
جانور کی خوراک: سبز چارہ ، خشک چارہ ، دانہ ، خمیرا چارہ (silage)  وغیرہ feedingstuff
جانور کی خوراک کی غذائی قدر feeding value
جانور کی کھائی گئی خوراک کی مقدار feed intake
گنجان خانہ: زمین کا قطعہ جہاں جانوروں کو گنجانیت کے ساتھ   چھوٹے چھوٹے خانوں میں رکھا جاتا ہے تاکہ جانور فربہ ہو سکے feedlot
چارے کا کارخانہ: جانوروں کا چارہ تیار کرنے والا کارخانہ feedmill
1۔خوراک مہیا کرنا2۔ کھڑی فصل میں جانوروں کو چرانا feed off
غذائی گذرندگی/غذائی گذرگاہ /غذائی نالی: 1۔جانوروں کے نظامِ انہضام میں خوراک جانے کی شرح2۔ جانوروں کے باڑے میں وہ مقام جہاں خوراک رکھی جاتی ہے اور وہاں تک جانوروں کی رسائی ہوتی ہے feed passage
خوراک کی تیّاری: غذا کو پیس کر اور ضروری غذائی اجزاء شامل کر کے گٹھے  بنانے کا عمل feed preparation
غذائی تناسب: جانور کی منڈی میں قیمت فروخت اور خوراک کی قیمت کا باہمی تناسب feed ratio
غذائی انکار: اگر جانور اپنی مقررہ غذا سے کم غذا کھاتا ہے تو جانور کا یہ رویہ بیماری کا عندیہ دیتا ہے feed refusal
غذائی دائرہ: چارے کی گول کُھرلی feed ring
کسی عمارت کے اندر کھلا باڑہ جہاں جانور کھڑے ہوکر چارہ کھا سکتا ہے feed stance
فارمی جانوروں کی خوراک feedstuff
چارے کی گندم: گندم جو جانوروں کی خوراک کے لیے استعمال ہوتی ہو مگر انسانوں کے لیے نہیں feed wheat
فیک کا بڑا پیمانہ: فصل کی نشونما کا مرحلہ متعین کرنے کا طریقہ جس کی بنیاد ننھے پتے کی جسامت اور ترتیب پر ہے اب یہ زیادہ قابلِ اعتماد طریقہ نہیں رہا Feeke’s large scale
1۔شمالی انگلستان میں ایک  کھلا وسیع وعریض علاقہ2۔درخت کو کاٹ گرانا fell
کاٹ گرانے کا لائسنس: کمیشن برائے جنگلات  کی طرف سے درخت کاٹ گرانے کا اجازت نامہ۔باغیچے کے پودوں اور پھل دار درختوں کو گرانے کے لیے اس اجازت نامے کی ضرورت نہیں felling licence
مادہ: 1۔اس جانور سے متعلق جو بیضہ دانی میں بیضہ پیدا کرتا ہے اور اس سے بچہ پیدا ہوتا ہے2۔اس پھول سے متعلق جس میں فقط مادہ اعضائے تولید ہی ہوتے ہیں female
دلدل/دلدلی زمین: ہموادلدلی زمین جس میں نرسل اور کائیاں وغیرہ الکلی والے پانی میں اُگی ہوں fen
فنبینڈازول: ایک طبی شئے جو مویشیوں کو گرم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے fenbendazole
باڑ: 1۔کھیت یا رقبے کے گرد  بنایا گیا حفاظتی جنگلا یا لگائی گئی  خار دار تار 2۔کسی رقبے کے گرد باڑ لگانا fence
دلدلی علاقہ: شوریدہ پانی والا دلدلی علاقہ fenland
دلدل میں فصلی گردش: مشرقی انگلستان کے دلدلی  علاقوں میں بدل بدل کر فصلیں کاشت کرنا ۔ان علاقوں میں آلو، چقندر اور گندم وغیرہ کو باری باری کاشت کیا جاتا ہے fenland rotation
سونف/سویا/بادیان: مٹھائیوں، کھانوں، مشروبات ،عرقیات اورادویات میں بکثرت استعمال ہونے والا پودا fennel
فارم کے ماحول کا منصوبہ FEP(Farm Environment Plan)
قانون برائےتحفظِ خوراک وماحول FEPA(Food and Environmental Protection Act)
فارم کے ماحول کا ریکارڈ FER(Farm Environmental Record)
خمیر اُٹھانا: خمیر (پھپھوندی) کے زیرِ اثر خوراک اور شراب وغیرہ بنانا۔ خمیری روٹی ایک عام مثال ہے ferment
تخمیر: وہ عمل جس کے تحت متعدد جسمیے مثلاً بیکٹیریا اور خمیر آکسیجن کی عدم موجودگی میں توانائی خارج کرنے کے لیے نامیاتی مرکبات میں انحطاط پیدا کرتے ہیں۔ڈبل روٹی اور شراب وغیرہ اسی عمل کے ذریعے تیار ہوتی ہے fermentation
زرخیز: کسی جانور یا پودے سے متعلق جو بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو fertile
باروری/جفتہ سازی: تخم کا بیضے سے ملاپ اور نتیجے کے طور پر جفتہ بنتا ہے اور پھر جنین کی نشوونما شروع ہو جاتی ہے fertilization
بارور ہونا یا کرنا/زرخیز بنانا: 1۔نر کے تخم کا مادہ کے بیضہ سے ملنا2۔مادہ کو حاملہ کرنا3۔فصل میں کھاد ڈالنا fertilize
کھاد: کیمیائی یا قدرتی مواد جو پودوں کی نشونما کو بڑھاتا ہے fertilizer
کھاد بکھیرُو: مصنوعی کھاد اور روڑی بکھیرنے والی مشین fertilizer distributer
زرخیزی/باروری: 1۔زرخیز ہونے کی حالت2۔انڈوں کا تناسب جو بچوں کی صورت میں منتج ہوتا ہے3۔نر اور مادہ کے ملاپ سے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت fertility
گھاس: گھاس کی قریباً  100 انواع کا مشترکہ نام جس میں چراہ گاہ اور چارے کی قیمت والی اقسام  شامل ہیں fescue
گھوڑے کا ٹخنہ: برعکس ٹھیونا fetlock
جَنَین :  مادّہ کے پَیٹ میں پَلنے والا بَچّہ fetus
برطانوی خوراک FFB(Food From Britain)
ایف ایچ-142: پاکستان میں کپاس کی منظور شدہ قسم FH-142
ریشہ: 1۔پودے کی دھاگہ نما بافتیں جو عام طور پر تنے کی بیرونی جانب ہوتی ہیں۔اناج کے ساتھ ریشہ بھی ہوتا ہے جو اسے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے2۔ بال ، جیسے خرگوش یا بکری وغیرہ کے fibre
ریشے دار/بال دار/دھاگہ نُما fibrous
ریشے دار جڑوں والے پودے: پودے جن کی جڑیں دھاگہ نما ہوتی ہیں fibrous rooted plants
کھیت/میدان: 1۔فصل یا چراگاہ کا علاقہ جس کے حد بندی یا باڑ ہوتی ہے2۔ کسی مخصوص سرگرمی کے لیے مختص حد بند علاقہ field
پھلیاں/پھلی دار پودے: پھلیاں جو مویشیوں کے چارے کے لیے استعمال ہوتی ہیں ،ان کےکچے بیج انسان بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ مختصر المیعاد فصل کے طور پر کاشت کی جاتی ہیں field beans
محبت بوٹی: گہری جڑوں والی سدا بہار بوٹی جس پر چمٹنے والے ڈوڈیاں لگی ہوتی ہیں field bindweed
کھیت کھاتہ: فارم کے کھیت کے استعمال کا سالانہ ریکارڈ رکھنے والا کھاتہ field book
کھیت کی صلاحیت: فالتو پانی نکالنے کے بعد زمین میں پانی برقرار رکھنے کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت field capacity
وسیع رقبے پر کاشت ہونے والی فصل field crop
کھیت نکاس: کھیت سے نچلی سطح پر یا کھیت کے نیچے فالتو پانی کو نکالنے کے لیے بنایا گیا نکاسی کا نظام field drainage
کاشتہ کھیت: کھیت میں کاشت شدہ فصل ۔ برعکس سبزہ گھر میں کاشت شدہ فصل کے field-grown
کھیت کا کھلا مشاہدہ: کھلی فضا میں کھیت میں موجود جانداروں کا قدرتی ماحول میں مشاہدہ۔تجربہ گاہ میں  مشاہدہ کے برعکس field observation
کھیت بنفشہ: وسیع وعریض رقبے میں پایا جانے والا جنگلی پھول جو موسم سرما کی دانے دار فصلوں میں پایا جاتا ہے field pansy
آزمائشِ کھیت: عمومی کاشت کاری کےحالات میں فصل کی قسم کی کارکردگی معلوم کرنے کے لیے آزمائشی ٹیسٹ field trial
انجیر/پھگواڑہ: چھوٹے چھوٹے بیجوں والا نرم و گداز پھل جو زیادہ تر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پایا جاتا ہے۔خشک  اور تازہ دونوں صورتوں میں کھایا جاتا ہے۔پاکستان بھی اب اس کی کامیاب کاشت ہوتی ہے۔ اس کا تعلق پودوں کے خاندان" شہتوتاں" سے ہے fig
زر ڈنڈی: پھول کے نر اعضائے تولید کا باریک تنکا نما حصہ جس پر زردان (زیرہ دان)  لگا ہوتا ہے filament
فُندق/ہیزل: اخروٹ سے ملتا جلتا ایک پھل دار درخت  جس کے پھل کی گری کھائی جاتی ہے filbert
گتاوہ: خوراک جو کسی غذائی جز کے شامل  کیے بغیر جانور کا پیٹ بھر دے fill-belly
بچھیری: گھوڑی کی بچی filly
عُمدہ غلّہ/اعلیٰ اناج: اعلیٰ  معیار  کا غلہ، جیسے گندم اور چاول وغیرہ۔ادنیٰ اناج کے برعکس fine grains
شمارِ نفاست/تخمینہء عمدگی: پیمانہ جو اون کے ریشوں کی نفاست کی پیمائش کرتا ہے fineness count
عمدہ اون/نفیس اون fine wool
بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم وغیرہ کی نوع کے پودوں کی بیماری .یہ زمین سے پیدا ہونے والی پھپھوندی سے پیدا ہوتی ہے finger and toe
کاٹ سلاخیں:گھاس یا گندم کاٹنے والی مشین کے کٹر کے ساتھ لگی ہوئی سلاخیں fingers
گھاس کاٹنے والی مشین finger wheel swath turner
اِتمامِ خوراک:مویشی یا بھیڑ کو اس نسبت سے خوراک دینا جس سے اس کی ہڈیوں اور پٹھوں کی نشوونما ہو finish
اختتامی خوراک: مویشی یا بھیڑ کو  تب تک خوراک دینا جب تک وہ ذبح کرنے کے قابل نہ ہوجائے finishing
اختتامی راشن: جانور کو ذبح کرنے کے لیے تیار کرنے کے لیے دی جانے والی خوراک finishing ration
فن لینڈی مویشی: تین مختلف نسلوں  سے حاصل کی گئی دودھ دینے والے مویشی کی نسل جس کے  جانور درمیانے قد اور بھورے رنگ کے ہوتے ہیں Finncattle
فن لینڈی آئرشائر: شمالی فن لینڈ میں پائی  جانے والے مویشی کی نسل جو دودھ کے لیے پالی جاتی ہے Finnish Ayrshire
چیڑ ھ، صنوبر،کاج اور سرو  وغیرہ کی قسم کا درخت Fir
صنوبری مخروط/صنوبر کے درخت کا پھل/چلغوزہ fir cone
پيڑ روگ : اِنتَہائی تَباہ کُن جَرثُومی بِيماری جو درَختوں کو لَگ جاتی ہے جس سے  اِن کے پَتّے جھُلسنے لَگتے ہيں۔سیب اور ناشپاتی کے پودوں کو اکثر لگتی ہے fire blight
آتش روک علاقہ: فصلوں یا درختوں   سے محروم رکھا گیا رقبہ تاکہ آگ فصل  یا جنگل کے ایک حصے سے  دوسرے حصوں تک نہ پھیل جائے۔ یہ رقبہ آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  خالی چھوڑا جاتا ہے firebreak
ٹھوس/پکی: 1۔بُھربھری کے برعکس ٹھوس مٹی2۔تیار کی گئی مٹی کو بوائی سے پہلے رولر یا سہاگے سے ٹھوس بنانا firm
موٹی پہلن گائے: موٹی گائے جو پہلی بار بچے کو جنم دے۔بھینس کی صورت میں پہلن بھینس یا پہلن جھوٹی کہتے ہیں first calf heifer
پہلن گائے: پہلی بار بچہ دینے والی گائے first calver
مچھلی: ریڑھ کی ہڈی والا سرد خونی جانور جو پانی میں رہتا ہے۔اس کی کچھ انواع بطورِ خوراک کھائی جاتی ہیں۔ لحمیات کا بڑا  اور اہم ذریعہ ہے۔فاسفورس، آئیوڈین اور حیاتین اے اور ڈی اور سفید مچھلیوں میں قلیل مقدار تیل کی بھی ہوتی ہے fish
ترقیاتی بورڈ برائے ماہی پروری پنجاب Fisheries Development Board Punjab
ماہی گیری: 1۔مچھلیاں پکڑنے کی تجارتی سرگرمی2۔سمندر کا وہ علاقہ جہاں سے مچھلیاں پکڑی جاتی ہیں fishery
مچھلی فارم: وہ جگہ جہاں  خوردنی مچھلیاں تالابوں میں پالی  اور فروخت کی جاتی ہیں fish farm
ماہی پروری: تالابوں یا سمندر کے باڑ لگے علاقوں میں مچھلیاں پالنے کی تجارتی سرگرمی fish farming
مچھلی بطورِ خوراک: مچھلی کا خشک سفوف جسےجانوروں کی خوراک اور بطورِ کھاد استعمال کیا جاتا ہے fishmeal
مچھلی کی صنعت بر قرار رکھنے کی حکمتِ عملی FISS(Food Industry Sustainability Strategy)
پانچ آزادیاں: اصولوں کا مجموعہ جنہیں فارمی جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے مدِ نظر رکھنا چاہئے۔1۔ پیاس اور بھوک سے آزادی2۔ تکلیف سے آزادی 3۔درد یا زخم سے آزادی4۔معمول کا رویہ اختیار کرنے کی آزادی 5۔ خوف اور ذہنی دباؤ سے آزادی five freedoms
تثبیّت: کسی چیز کو ثبت یا متعیّن کرنے کا عمل۔جیسے نائٹروجن کی تثبیّت Fixation
متعیّن لاگتیں/مقرّرہ قیمتیں: کرایہ یا کرائے کی طرح کی کوئی مقرّرہ قیمت جو مصنوعات کی مقدار بڑھنے سے نہ بڑھے fixed costs
خَرمَن کوب / دَستی موگرا /اوکھلی:  اَناج کُوٹنے کا  چوبی آلَہ جس میں بیجوں کو بھوسے سے کوٹ کر الگ کیا جاتا ہے flail
موگری چارہ کٹائی مشین: ایک طرح کے غلے کی کٹائی کی مشین جس میں تیز رفتار موگرا گھومتا ہےاورکاٹی گئی فصل ایک نشیبی چھاننے سے گزر کر ٹرالی میں گر جاتی ہے flail forage harvester
موگری گھسیارا/موگری گھاس تراش: گھاس کاٹنے والی مشین جس میں گھومتے ہوئے موگروں کے ساتھ تیز رفتار روٹر لگا ہوتا ہے flail mower
چُورا مکئی/مکئی کا کُترا: جانوروں کی خوراک کی قسم جس میں مکئی کو بھاپ دے کر  اور پیل کر خشک کر دیا جاتا ہے ۔یہ کافی زود ہضم اور نشاستہ سے بھر پور ہوتا ہے۔مغرب میں یہ خوراک عموماً سؤروں کو کھلائی جاتی ہے flaked maize
ہموار عرشی سؤر خانہ: سور خانہ جہاں دو سے آٹھ ہفتے کی عمر کےدودھ چھڑائے سؤر کے بچوں کو پالا جاتا ہے ۔اس کا فرش پکا ، خوراک کے لیے خود کار نظام اور ہوا کی مناسب آمدروفت ہوتی ہے flat deck piggery
فارمی گائیوں کو یکساں طریقے سے ٹھوس غذا دینے کا نظام جو دودھ یا گوشت کی پیداوار تک جاری ہتا ہے flat rate feeding
1۔ کسی چیز کو ہموار بنانا 2۔پودوں یا فصل کا زمین پر لیٹنا۔بارش کی وجہ سے زمین پر لیٹی ہوئی فصل کی کٹائی اور گہائی مشکل ہوتی ہے flatten,  flatten out
کینچوا/ چِپٹا دودہ/گڈویا : کیچوا وغیرہ جِس کا جِسم چِپٹا ہوتا ہے ۔ اس میں پیٹ اور خون کی رگیں ناپیدہوتی ہیں۔چپٹے دودے طفیلیے اور غیر طفیلیے دونوں طرح کے ہوتے ہیں۔جگری دودے اور کدو دانے وغیرہ اس کی عام مثالیں ہیں flatworm
اَلسی کا پودا flax
السی کا بیج : السی کے بیج کھانے اور تیل نکالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں flaxseed
پِسّو :  چھوٹا بے پر خون چوسنے والا  طفیلی حشرہ ہے ۔ بہت سی بیماریاں پھیلانے کا ذریعہ بنتا ہے ۔ بلی کے پسو ، کتے کے پسو اور چوہے کے پسو معروف ہیں flea
پسو بھنورا: پھدکنے والے بھنوروں کی ایک قسم  کا بھنورا جو چھوٹا اور سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ شلجمی خاندان کے پودوں کو گرم خشک موسم میں  زیادہ نقصان پہنچاتا ہے flea beetle
جَت/اون: بھیڑ اور بکری کے جسم پر اون کی تہہ2۔ بھیڑ کی اون کاٹنا fleece
اون سے ڈھکا ہوا/اونی fleeced
لچکدار ایندھن: ایسی گاڑی جو پیٹرول ، الکوحل کے ایندھن یا دونوں کے مجموعے سے چلنے کے لیے بنائی گئی ہو flex-fuel
پروازی پر: پرندے کے بڑے پر جن سے وہ اڑتا ہے flight feathers
بے پرواز پرندہ: پرندہ جس کے پر چھوٹے ہوں اور وہ اڑ نہ سکے، جیسے شتر مرغ اور پینگوئن وغیرہ flightless bird
دیکھئے اصطلاح"flight feathers" flights
چقماق / سنگ چقماق : ایک قِسم کا سخت پتھر جِس میں سلیکا کا غالِب جُزو ہوتا ہے flint
ایک صلیب نما پتیوں والا پودا جسے پہلے پیچش کے لیے مفید سمجھا جاتا تھا flixweed
اوپری سطح پر چلنے والا جرمن ہل float
گالا سازی :  باریک منقسم ذرات کا بڑے مادے کے ذرات میں جمنا ۔اس وجہ سے معلق ذرات ہاہم مل کر محلول میں نظر آنے لگتے ہیں flocculation
جھول/پُور/ریوڑ: پرندوں یا فارمی جانوروں کا ایک بڑا گروہ۔ جیسے بھیڑ بکریوں کا flock
ریوڑ کھاتہ/پُور کھاتہ: کسی بھیڑ یا بکری کے حسب و نسب کا ریکارڈ جو  تنظیم برائے افزائشِ نسل رکھتی ہے flock book
عیّالی: فارم کا کارکن جو بھیڑوں بکریوں کے ریوڑ کا منتظم ہوتا ہے flockmaster
پُور جُفتی: ریوڑ کے نر جانوروں کا مادہ جانوروں سے ملاپ flock mating
سیلاب: شدید بارش ، پہاڑوں پر برف پگھلنے یا سمندری مدوجذر سے خشکی کے بڑے حصے کا پانی سے بھر جانا flood
سیلابی آبپاشی: سیلاب کے وقت اضافی پانی کو بڑے بڑے حوضوں یا تالابوں میں بھر لینےاور سیلاب ختم ہونے پر اسی پانی کو  آب پاشی کے لیے استعمال کرنے کا عمل flood irrigation
سیلابی میدان: کسی وادی کا ہموار تَل جو دریا میں سیلاب آنے کی وجہ سے پانی سے بھر جاتا ہے flood plain
سیلابی پانی: کسی خشک علاقے میں بے مہار طریقے سے پھیلنے والا پانی floodwater
نَباتاتِيَہ / نَباتاتی خطہ: کِسی عَلاقے میں قدرتی طور پر اگنے والے مَخصُوص پَودے flora
پودوں یا پھولوں سے متعلق floral
پھولچہ/گُلچہ: چھوٹا پھول جو کسی بڑے پھول کا سر بناتا ہو floret
آٹا: غلّہ پیس کر بنایا گیا سفوف جو روٹی پکانے کے کام آتا ہے flour
آٹے والی مکئی: بڑے نرم دانوں والی مکئی جس کا آٹا  آسانی سے بن جاتا ہے flour corn
پھلنا پھولنا/ زندہ رہنا/ اچھی طرح نشوونما پانا اور تعداد میں بڑھنا: جیسے خرگوش کسی شکاری جانور کی عدم موجودگی میں اچھی طرح پھلتے پھولتے ہیں flourish
آٹا نما/آٹے جیسا/سفوف کی شکل میں floury
سفوفی آلو: آلووں کی ایک قسم جن کو جب پکایا جاتا ہے تو آسانی سے آٹے میں تبدیل ہوجاتے ہیں floury potatoes
پھول/گُل: تُخمی پودے کا تولیدی حصہ۔ پھول کیڑوں مکوڑوں کے لیے پُر کَشش ہوتے ہیں۔نر اور مادہ اعضائے تولید الگ الگ پھولوں میں  بھی ہو سکتے ہیں  اور ایک ہی پھول میں بھی flower
پھول گندھک/گندھک دھوڑا: گندھک کا  دھوڑا جو پودوں کو اُلّی (پھپھوندی) سے بچانے کے لیے ان پر بکھیرا جاتا ہے۔نوٹ: پھٹکڑی اور گندھک وغیرہ کو  توے پرگرم کر کے پُھلایا جاتا ہے جس سے وہ خستہ ہو کر دھوڑا بن جاتی ہے flowers of sulphur
کِرمِ جگر/جگری دودہ: طفیلی چپٹا کیڑا جو جگر، نظامِ دورانِ خون یا جسم کے دوسرے حصوں میں زندہ رہ سکتا ہے fluke
فلورائیڈ: کلورین کا کیمیائی مرکب جو  عام طور پر سوڈیم ، پوٹاشیم یا قلعی  کے ساتھ مل کر بنتا ہے fluoride
فلوری سمیّت / فلور زدگی: پینے کے پانی  یا خوراک میں فلورائڈ کی کثرت سے پیدا ہونے والی حالت جس سے دانتوں کا رنگ خراب ہو جاتا ہے اور مویشیوں کے دودھ کی پیداوار متاثر ہوتی ہے fluorosis
گھاس کی تیز نشوونما flush
پھلتی پھولتی بھیڑیں: بھیڑیں جن کو افزائشِ نسل سے پہلے اچھی خوراک دے کر صحت مند بنایا جاتا ہے flushing ewes
مکھی: دو پروں والا چھوٹا سا کیڑا ۔بعض مکھیاں پودوں اور بعض جانوروں کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔مثال کے طور پر گیہوں مکھی اور گُھڑ مکھی وغیرہ fly
مکھی زدہ/مکھی سے سوجا ہوا/سُنڈی یا مکھی کے پہل روپ یا انڈوں سے اٹی ہوئی اون fly blown
ہوائی پُور/ہوائی ریوڑ: ایسا بھیڑوں کا ریوڑ جسے کچھ وقت کے لیے فارم میں درآمد کیا گیا ہو۔ عام طور پر ایک  سال سے کم عرصہ کے  بعد اسے بیچ دیا جا تا ہے flying flock
مکھی کا حملہ: مکھیوں کے پہل روپ کی پیداوار زیادہ  بڑھ جانے سے جانور کے پچھلے حصے میں ایسی حالت پیدا ہوجاتی ہے جس سے جانور اچانک صدمے سے مر سکتا ہے fly strike
کوڑا گردی: کوڑے کو اس کے لیے مختص کردہ جگہ  پر ٹھکانے لگانے کی بجائےکسی دوسری جگہ پھینک دینا fly-tipping
کھاد سازی کی انجمن/انجمنِ کھاد سازی FMA(Fertilizers Manufacturers Association)
منہ کُھر کی بیماری foot-and-mouth disease
1۔بچھیرا/بچھیری2۔بچھیرے /بچھیری کو جنم دینے کا عمل foal
بچھیرے کو جنم دینے کا عمل foaling
چارا/پٹھے/چارے والی فصل fodder, fodder crop
چقندری چارا: چقندر اور ہلدی کے ملاپ سے تیار ہونے والی چقندر کی ایک قسم جسے چارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چقندر ، مکئی اور بھوسہ وغیرہ کو خمیر دے کر خمیرا چارا(silage)بھی بنایا جاتا ہے fodder beet
مولی چارا: مولی کے پتوں کا چارا جسے مویشیوں کے لیے سبز چارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔مولی اور مولی کے پتوں کو ملا کر چارا بنایا جاتا ہے جو جانوروں کے لیے دودھ اور گوشت دونوں کی پیداوار بڑھاتا ہے fodder radish
چارے کا ذخیرہ: گودام جیسی کوئی عمارت جسے چارے کی ذخیرہ سازی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ لکڑی اور جستی چادروں سے چارے کا  ذخیرہ خانہ بنا لیتے ہیں fodder storage
زمین کے دوست FOE(Friends Of Earth)
جنینی/کچے بچے سے متعلق foetal
جنین/کچا بچہ/رحمِ مادر میں موجود بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو foetus
گھاس کا دوسرا اُگاؤ/چارے کا دوسرا  لَو foggage
متحرّک جنگلا: حرکت پزیر جنگلے پر مشتمل باڑ جسے مویشیوں کو ایک خاص جگہ پر محدود کرنے کےلیےاستعمال کیا جاتا ہے fold
متحرک جنگلے میں رکھی ہوئی بھیڑیں جس سے ان کی چرائی کو مُہارا جاتا ہے folded sheep
زمیندار کا رقبہ جس میں اسے بھیڑبکریاں  چرانے کی اجازت دی گئی ہو۔کپاس کی آخری چُنائی کے بعد اور چھڑیاں کاٹنے سے پہلے کئی لوگ اس زمین میں بھیڑ بکریوں کو چرنے کی اجازت دیتے ہیں foldland
پتے / پتیاں / برگ / اوراق /پتوں کی کثرت foliage
برگی/ورقی: پتوں سے متعلق foliar
برگی چھڑکاؤ/پت چھڑکاؤ: پتوں پر کیڑے مار ادویات یا مائع غذائی اجزاء قطروں کی صورت میں چھڑکنے  کا طریقہ foliar spray
فولک ایسڈ: حیاتین بی کمپلیکس میں موجود حیاتین جو دودھ ، کلیجی ، خمیر ، ہرے پتوں والی سبزیوں، جیسے پالک وغیرہ میں پایا جاتا ہے folic acid
گانٹھ/غدود: 1۔جلد پر ایک چھوٹی سی غدود جہاں سے ہر بال نکلتا ہے2۔بیضہ دانی میں موجود بہت سی ساختوں میں سے ایک جہاں سے خلیاتِ بیضہ نشوونما پاتے ہیں follicle
جانشین/پیچھے آنے والا: 1۔دودھ دینے والے مویشیوں کے گلّے میں وہ گائیں جو ابھی  دودھ نہیں دیتیں اور ان کو پہلے مویشیوں کی جگہ لینے کے لیے پالا جاتا ہے2۔پہلے ریوڑ کی چرائی کے بعد چرنے کے لیے آنے والا دوسرا ریوڑ followers
پیچھے آنے والی فصل: مزارع کی اپنی مزارعت چھوڑنے سے پہلے کاشت کی گئی آخری فصل following crop
خوراک/غذا: 1۔غذائی مواد جسے جانور حصولِ توانائی اور نشوونما کے لیے کھاتے ہیں2۔غذائی مواد جو کھاد کی صورت میں پودوں اور فصلوں کو دیا جاتا ہے food
کمیٹی برائے مشاورتِ خوراک FAC(Food Advisory Committee)
تنظیم برائے خوراک وزراعت FAO(food and agriculture organization)
برطانوی قانون برائے تحفظِ خوراک و  ماحولیات 1986 FEDA(Food and Environment Protection Act 1986)
دفتر برائے خوراک ومعالجینِ حیوانات Food and Veterinary Office
غذائی توازن : جانداروں کی آبادی کے مطابق خوراک کی رسد وطلب میں توازن food balance
غذائی بیماریاں: خوراک کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریاں foodborne diseases
غذائی زنجیر: جانداروں کا سلسلہ جس میں ایک جاندار دوسرے کو توانائی اور نمکیات بصورتِ غذا منتقل کرتا ہے۔اس سلسلے میں پہلا جاندار پیدا کنندہ ہے اور دوسرا صارف food chain
غذائی رنگدانہ: خوراک کو رنگ دینے والا مادہ food colouring
غذائی اجناس: خوراک کے لیے اگائی جانے والی فصل۔ مثلاً گندم، چاول، مکئی وغیرہ food crop
برطانوی خوراک: تجارتی  تنظیم جو برطانوی خوراک کو دیگر ممالک میں بیچنے کے لیے مخصوص ہے Food From Britain
غلّہ/اناج: دانے دار فصلیں جو انسانی غذا کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔مثلاً گندم ، چنا، جو ، رائی وغیرہ food grain
غذائی حفظانِ صحت: عوامل کا ایک  سلسلہ جس میں غذا کی صفائی ، صحت، نقل و حمل ، ذخیرہ سازی  اور فراہمی جیسے تمام امور کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق انجام دیا جاتا ہے food hygiene
خوراک کی صنعت کے استحکام کی حکمتِ عملی Food Industry Sustainability Strategy (FISS)
غذائی میل: خوراک کو اس کے مقامِ منبع  سے گاہک تک منتقل کرنے تک کے  فاصلے کی پیمائش food mile
تسمیمِ غذا/ غذائی زہریت/غذائی سمیّت: بکٹیریا آلود خوراک کھانے سے پیدا ہونے والی بیماری food poisoning
صنعت برائے غذائی عمل کاری: خام مال سے غذائی  اشیاء بنانے والی صنعت food processing industry
غذائی ہَرم: غذائی زنجیر کا چارٹ جو ہر سطح پر جانداروں کی تعداد دکھاتا ہے food pyramid
غذائی تحفّظ: غذا کی پیدائش، نقل و حمل، ذخیرہ سازی، پکوائی وغیرہ کے مرحل کا جائزہ لینا کہ آیا یہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر پورا اُترتے ہیں؟ food safety
قانون برائے تحفظ ِ خوراک 1990 Food Safety Act 1990
تحقیقاتی ادارہ برائے غذائی سائنس Food Science Research Institute (FSRI)
ادارہ برائے معیاراتِ غذا:قانون جو اشیائے خوردنی پیداکنندگان اور تقسیم کنند گان کے لیے معیارات مقرر کرتا ہے Food Standards Agency (FSA)
خوردنی شئے: بطورِ خوراک استعمال ہونے والی کوئی شئے foodstuff
فراہمی خوراک: 1۔ خوراک کی پیداوار اور وہ طریقہ جس سے یہ گاہک تک پہنچتی ہے2۔خوراک کا ذخیرہ food supply
غذائی قدر: مخصوص قسم کی خوراک کی مخصوص مقدار سے پیدا ہونے والی توانائی کی مقدار food value
غذائی جال: ماحولیاتی نظام سے منسلک غذائی زنجیروں کا سلسلہ food web
شوکران  (صنوبری پودا)  کی انواع کا پودا جو اجوائن سے ملتا جلتا ہے اور یہ جانوروں میں زہر خوری کا سبب نہیں بنتا fool’s parsley
منہ کُھر/منہ کُھر روگ: سُمدار اور دیگر جانوروں کی سخت مُتعدی بیماری foot-and-mouth disease
پاؤں کا غسل خانہ: ایک جراثیم سے پاک کرنے والا حوض جس میں سے متعدد بیماریوں  سے بچاؤ کے لیے جانوروں کو گزارا جاتا ہے۔بھیڑوں  میں پاؤں کی بیماری " پوکھا" کا خصوصاً اس طریقے سے علاج کیا جاتا ہے footbath
پیادہ رَو: سڑک کے ساتھ بنائی گئی رَو جس پر لوگ پیدل چلتے ہیں footpath
پوکھا : جانوروں کے کُھروں کی بیماری جو گندی جگہ پر رہنے سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ موَيشِيوں کے پاوں کو مُتاثَر کر کے لَنگڑا پَن  پَيدا کرتی ہے foot rot
کھڑا چارہ: جانوروں کو کھیت میں چرنے کے لیے کاشت کی گئی فصل/ چارہ تلاش کرنا forage
چارہ ڈبّہ: چارہ گودام سے جانوروں کی کُھرلی تک چارہ منتقل کرنے کے لیے ایک بڑا ڈبہ یا کنٹینر forage box
تازہ چارہ کھلانے کا عمل: سبزہ زار سے جڑی بوٹیاں یا دوسری فصلوں سے تازہ پتے  وغیرہ کاٹ کر جانوروں کو تازہ خوراک دینے کا عمل forage feeding
چارہ کاٹ مشین: مشین جو چارہ کاٹ اور کُتر کر ٹرالی ر پر لادتی ہے  اور پھر اس  سے خمیرا چارہ (silage)  بناتی ہے forage harvester
چارہ مکئی: مکئی جو خمیرا چارہ بنانے کے لیے کاشت کی جائے forage maize
چارہ ویگن: کاٹے ہوئے چارے کو لاد کر مطلوبہ مقام تک لے جانے والی  گاڑی forage wagon
اگلی ٹانگ: جانور کی اگلی دو ٹانگوں میں سے ایک foreleg
جنگل /جنگل لگانا/جنگل کا انتظام و انصرام کرنا forest
جنگلایا ہوا علاقہ/جنگل سے ڈھکی ہوئی زمین سے متعلق forested
جنگل کار/شجر کار: جنگل لگانے اور اس کا انتظام و انصرام کرنے والا شخص forester
فرشِ جنگل/جنگل کی زمین/جنگل میں درختوں کے نیچے والی زمین forest floor
جنگلاتیات/علمِ جنگلات/جنگلات کو ترقی دینے کا علم forestry
کمیشن برائے جنگلات: برطانیہ کی ایجنسی جو ریاست کی ملکیت والے جنگلوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے Forestry Commission
گل ِوفا :  چھوٹی آرائشی جھاڑی جس کے  پتے لمبے نیزہ نما اور روئیں دار ہوتے ہیں ۔ پھول چھوٹے چھوٹے نیلگوں یا گلابی ہوتے ہیں۔عُشّاق عہدِ وفا کی ضمانت کے طور پر رکھتے ہیں forget-me-not
ترنگل/دوسانگی/کانٹا: زمین کو الٹنے اور جڑی بوٹیاں اٹھانے اور کھاد بکھیرنے  والا اوزار fork
شکل/ہیئت/ترکیب: وہ حالت جس میں کیڑے مار ادویات کو استعمال کے لیے  بیچا جاتا ہے formulation
مُقوّی/طاقت ور بنائی گئی: کوئی چیز ملا کر زیادہ مؤثر بنایا گیا fortified
مُقوّی غذا: نشاستہ اور وٹامن ملا کر زیادہ غذائیت بخش بنائی گئی غذا fortified food
تیز شراب/زیادہ الکحل والی شراب fortified wine
آگے: 1۔ معمول سے زیادہ آگے2۔کسی چیز کو بہتر بنانا یا کسی شئے کو آگے بھیجنا forward
پیش رینگ چرائی: گھاس کے میدانوں میں  بھیڑوں وغیرہ کو اس طرح سے چرانا کہ جب  گھاس کا ایک قطع ختم ہوجائے تو متحرّک باڑ جانوروں کو دوسرے میں لےجائے forward creep
شگافِ سُم: جانوروں کی بیماری جس میں جانوروں کے پاؤں کے درمیان شگاف کو نقصان پہنچتا ہےجو ایک جراثیم کے حملے کے باعث ہوتا ہے foul of the foot
بانی فصل: وہ فصلیں جو انسان نے سب سےپہلے اگائیں ۔ مثلاً گندم ، جو اور دالیں وغیرہ founder crop
چہار دوری گردش: کاشتکاری کا  ایک طریقہ جس میں بدل بدل کر فصلیں کاشت کی جاتی ہیں ۔چار سالوں کے دوران چار مختلف فصلیں کاشت کی جاتی ہیں ۔مثلاً گندم، شلجم اور جئی وغیرہ four-course rotation
چوگی بھیڑ: 18 سے 21 ماہ کی بھیڑ four tooth sheep
چار پہیہ چلت  گاڑی : ایسی گاڑی جس میں انجن کی طاقت چاروں پہیوں کو منتقل ہوتی ہے۔ برعکس  دو پہیہ چلت گاڑی کے four-wheel drive vehicle
پرندہ/ خاص طور پر مرغی fowl
طاعونِ طیّور: چوزوں میں وائرس کے باعث پیدا ہونے والی بیماری fowl pest
خناقِ طیور /ککڑ ستیلا: گمڑی کی طرح کے ابھار جو چوزوں کے  شانوں، پلکوں   اور نتھنوں وغیرہ پر نمودار ہوتے ہیں fowl pox
کُکّڑ روگی: ایسی زمین جو طویل عرصے تک مرغیوں کو رکھنے کی وجہ سےطفیلیوں سے لبریز ہوجاتی ہے fowl sick
لومڑی/لومڑ: ایک سرخ بال اور بڑی جھاڑو نما دُم والا شکاری جانور fox
گُلِ انگُشتانہ : انگشتانہ جنس کا ایک پودا  جس کی انگشت نُما چھڑوں پر پَر اور قِرمزی رنگ کے پھول آے ہیں۔عام جڑی بوٹی ہے جو جانوروں کے لیے زہریلی اور نُقصان دہ ہوتی ہے foxglove
کنگنی/لومڑ دُم باجرہ: شروع میں اسے چین میں کاشت  کیا گیا۔اسے چارے، خمیرے چارے، شراب سازی  وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بطور آٹا  اور پرندوں کے چوگ کے طور پر  بھی استعمال ہوتا ہے۔جنس چینا سے تعلق ہے foxtail millet
فریم: ہل کا بڑ حصہ جس کے ساتھ پھالا لگا ہوتا ہے frame
زیتون کے خاندان کا ایک لکڑ دار درخت جس کی متعدد انواع ہیں Fraxinus
آزاد: 1۔جو کسی سے منسلک ، پابند  اور مقیّد نہ ہو2۔ پابندی سے آزاد کرنا free
خوراک کی آزادی: ایک سکیم جو جانوروں کی بہبود کے لیے راہنما اصول متعین کرتی ہے اور خوراک پر لیبل لگاتی ہے جو فراہم کنندگان کی طرف سے آتا ہے Freedom Food
آزاد خودمختاری/آزاد قبضہ: بغیر کرایہ ادا کیے غیر محدود عرصے کے لیے زمین پر قبضے کا مطلق حق۔"پٹے پر قبضہ " کے برعکس freehold
آزاد قابِض: وہ شخص جس کے قبضے میں مفت  اور غیر معینہ مدت کے لیے زمین ہو۔پٹے دار قابض کے برعکس freeholder
آزاد قبضے کی جائیداد: جائیداد جو مالک کو بغیر کسی قیمت  اور مدت کے دی گئی ہو freehold property
بانجھ  جڑواں بچھڑی: جب کسی مویشی کے  متضاد جنس کے دو جڑواں بچے  (بچھڑا اور بچھڑی) پیدا ہوں تو ان دونوں میں سے جو بچھڑی ہو  وہ جنسی طور پر بانجھ ہو۔اس کی وجہ بچہ دانی میں نر کے ہارمون کی مداخلتِ بے جا  ہے freemartin
آزاد حدود کےانڈے: آزاد آب وہوا میں پھرنے والی مرغیوں کے انڈے جو قدرتی غذا پر پلتی ہیں free-range eggs
آزاد چلتی آستین: دھرے کے اوپر لگائی گئی ڈھیلی لوہے  کی آستین جس کے  دھرے کے ساتھ لگنے سے کپڑا وغیرہ نہیں پھنستا free-running sleeve
آزاد گُٹھلیہ: آڑو کی قسم جس میں آڑو کا گودا گٹھلی سے چمٹا ہوا نہیں ہوتا۔برعکس چمٹ گُٹھلیہ(clingstone) ، جیسے آلو بخارا freestone
انجمادی خُشک کاری: خوراک کو محفوظ کرنے کا طریقہ جس میں خوراک کو یکدم منجمد کر کے خلا میں خشک کرلیا جاتا ہے freeze drying
يَخ بَند / انجَمادِيہ:جلد خراب ہو جانے   والی خوراک کو کم درجہ حرارت پر رکھ کر محفوظ کرنے والی مشین یا آلہ freezer
فرانسیسی مٹر یا پھلیاں : عام ہری سبزی جس کو خشک کر کے اور ڈبوں میں بند کر کے بازار میں فروخت کیا جاتا ہے French bean
فرانسیسی بچھو بوہی کی جھاڑی جو خار دار جھاڑیوں کی ایک قسم سے ہے French nettle
متعدّد  بار پو چھے جانے والے سوالات : ایک مسودہ جس میں کسی موضوع سے  متعلق بار بار پوچھے جانے والے سوالات درج ہوتے  ہیں frequently asked questions(FAQ)
تازہ:  جو ڈبہ بند یا منجمد نہ کی گئی ہو fresh
بُھربُھری: کوئی شئے، جیسے مٹی جو ہلکی ہو اور آسانی سے اپنے اجزاء (ذرات وغیرہ) میں تبدیل ہو سکے friable
زمین کے دوست: مقامی اور مرکزی حکومت پر ماحولیاتی معاملات میں دباؤ ڈالنے والا گروہ Friends of the Earth
فریزین: سیاہ اور سفید رنگ کی دودھ دینے والی مویشی کی نسل جو دودھ کی پیداوار کے لیے مشہور ہے Friesian
فریزلینڈ: بھیڑ کی نسل جس کا دودھ نرم پنیر اور دہی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے Friesland
مگسِ گندم/گیہوں مکھی: ایک چھوٹی سیاہ مکھی جو گندم ، مکئی اور جو پر حملہ آور ہوتی ہے frit fly
خمیرِ شیشہ: پِسے ہوئے شیشے اور سنگ چقماق کا مُرَکَّب جِس سے شیشے کی طرح چِکنی ، چمکدار اور آب روک  اینٹ بنائی جاتی ہے frits
ڈڈو: 1۔ ہل کا وہ ڈدو نما حصہ جس کے ساتھ پھالے لگے ہوتے ہیں2۔گھوڑے کے سُم کے درمیان سخت لچکدار گدی frog
بڑا پتا: بڑا مرکب پتّا  جو کئی حصوں میں منقسم ہوتا ہے، جیسے کہ کھجور اور کزف کا پتہ frond
1۔جمنا: سطح پربرف کی قلموں کا جمنا2۔منجمد کر دینے والا موسم3۔کُہرا frost
پالا مار ی/یخ زدگی: انتہائی سردی کی وجہ  سے جلد اور سطحی بافتوں کا جم جانا ۔ بعض جسمانی حصوں میں دوران خون بند ہو جاتا ہے ۔یخ زدگی سے بعض پودے مر جاتے ہیں frost bite
پالاخور پودے: شدید ٹھنڈ میں قائم رہنے والے پودے frost-hardy plant
پالا زدہ پودے: شدید ٹھنڈ میں مَر جانے والے پودے frost-tender plant
یخ حلقہ: زیریں علاقہ جہاں سرد ہوا جم جاتی ہے۔ٹھنڈ برداشت نہ کرنے والی فصلیں یہاں کاشت نہیں ہو سکتیں frost pocket, frost hollow
فرکٹوز: پھلوں کی شکر جو شہد اور پھلوں میں پائی جاتی ہے fructose
ثمر خور/پھل خور: جانور جن کی خوراک کا بڑا حصہ پھلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔  مثلاً چمگادڑ اور متعدد دیگر پرندے frugivore
پھل/ثمر: 1۔پودے کی ساخت جو پھول کے بعد تشکیل پاتی ہے اور جو بیج کی حامل ہوتی ہے یا بذاتِ خود بیج ہوتی ہے 2۔پھل کے گرد گودا دار حصہ3۔ پھل پیدا کرنا fruit
پھل آنے کا موسم/ثمر آور موسم: سال میں وہ دورانیہ جس میں درختوں پر  پھل  لگتا ہے fruiting season
پھل پھوک: پھلوں سے رس نکال لینے کے بعد بقایا بچ جانے والا پھوک fruitwaste
پھل دار درخت کی لکڑی:پھل دار درخت ، جیسے سیب، جامن، چیری وغیرہ کی لکڑی  جو فرنیچر بنانے میں کام آتی ہے fruitwood
فارم سروس ایجنسی FSA(Farm Service Agency)
فٹ (foot) کا مخفّف ft
1۔ایندھن:  لکڑی، کوئلہ ، تیل اور گیس وغیرہ2۔ایندھن مہیا کرنا: کسی شئے کو طاقت فراہم کرنے کے لیے ایندھن استعمال کرنا fuel
ایندھنی لکڑی: درخت جو ایندھنی لکڑی مہیا کرنے کے لیے اُگائے جاتے ہیں fuelwood
شگاف بندی: گھوڑے کی کھریوں کے نیچے جھریاں  بناناجن میں کیل کے سرے فٹ ہو سکیں fullering
کھیرا: اس جانور سے متعلق جس کا مستقل دانتوں کا سیٹ مکمل ہو۔برعکس دوندا یا چوگا جانور full-mouthed
کُل وقتی کِسان: کسان جو اپنی زندگی کی زیادہ تر ضروریات زراعت کے پیشے سے پوری کرتا ہو ۔برعکس جز وقتی کسان full-time farmer
کُل وقتی کاما/کُل وقتی کارکن: وہ شخص جو اپنی روزی روٹی صرف فارم کے کام سے ہی کماتا ہے full-time worker
دُخانی شئے/دھواں دار: ایک کیمیائی مرکب جس کو گرم کرنے سے گیس یا دھواں نکلتا ہے جس سے کیڑے مکوڑے مر جاتے ہیں fumigant
دھونی دینا/دھواں چھوڑنا: دھونی والے کیمیائی مرکب کو استعمال کرکے خوردبینی جانداروں اور کیڑوں مکوڑوں کو مارنا fumigate
دھونی/دود دہی: گیس چھوڑ کر  یا دھونی رَما کر  جراثیم مارنے کا عمل۔ یہ عمل سپرے سے زیادہ مؤثر ہے کیونکہ دھواں یا گیس سوراخو ں اور دراڑوں تک سرائیت کرجاتی ہے fumigation
دھونی دہندہ: دھونی رما کر جراثیم اور کیڑے مکوڑے بھگانے یا مارنے والا fumigator
شاہترہ/ پت پاپڑہ: یہ جڑی بوٹی دالوں اور سہ شاخہ پودوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے fumitory
وظائفی خوراک/طبّی غذا: خوراک جو طبی فوائد کے لیے تیار کی گئی ہو اور  جو ذیا بیطس ، ناسور اور دل کی بیماریوں میں فائدہ پہنچائے functional food
پھپھوند سے متعلق/سماروغی/فُطری fungal
پھپھوند کُش سے متعلق/پھپھوندی کو مارنے والی شئے سے متعلق fungicidal
پھپھوند کُش: پھپھوندی کو مارنے والی شئے fungicide
پھپھوند نُما:پھپھوندی کی طرح کی کوئی شئے fungoid
پھپھوندی/اُلّی/کُکّرمتّا/کُھمبی: سادہ جاندار پودا، جیسے خمیر، کھمبی وغیرہ جس کے دھاگے جیسے خلیات ہوتے ہیں اور ان میں سبز مادہ سبزینہ  بھی ہوتا ہے fungus
تخم ڈنڈی: چھوٹا ڈنٹھل جو ڈوڈی  یا پھلی کو بیج کے ساتھ  جوڑتا ہے funicle
سنجاب / پوستین /سمور /سمور مُنڈھی /سمور سے مُشابہ /جانوروں کی کھال پر ملائم بال کا لباس fur
ایک میل کا آٹھواں حصہ یا 220 گز یا قدم ۔بنیادی طور پر فر لونگ ایک کھیت میں سیاڑ کی لمبائی تھی furlong
سیاڑ: ہل  چلانے سے لمبائی کے رخ بننے والی کھالی یا کھیلی furrow
کھیلوں پر کاشت/کھیلی کاشت: کھیلیں بنا کر فصل کاشت کرنے کا طریقہ جس میں پانی آسانی سے دیا جا سکتا ہے۔پہلے کسان کسّی  سے بناتا تھا  مگر اب عمومی طور مشینی اوزاروں سے بنائی جاتی ہیں furrow irrigation
کھیل دابو: کھیلوں کو دبانے کے لیے ہل کے ساتھ لگایا گیا ایک بھاری رولر furrow press
کھیل کی مٹی: کھیل بناتے ہوئے ہل یا کَسّی سے نکالی گئی مٹی furrow slice
رتن/رتم/رتمت: جنس رتن کا زرد پھولوں والا  پھلی دار پودا۔ گیلی گلیوں میں  پایا جاتا ہے ۔اس کوکُتر کر جانوروں کے چارے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں تھوڑی سی مقدار زہریلے مادے الکسن کی بھی ہوتی ہے furze
کُنگی پھپھوند/آشوبِ گندم: گندم کو لگنے والی پھپھوندی کی بیماری جو پیداوار اور معیار  میں خاصی کمی کا باعث بنتی ہے Fusarium ear blight
مستقبل کے ذخائر: پیداوار کے ذخائر جن کو بعد کی تاریخ میں بیچنے یا نقل وحمل کے لیے لایا جاتا ہے۔برعکس موجودہ ذخائر(actuals) کے futures
ویلز کے کسانوں کا اتحاد FUW(Farmers’ Union of Wales)
خوراک اور ڈنگر ڈاکٹروں کا  دفتر FVO(Food and Veterinary Office)
فارم اور جنگلی حیات کا مشاورتی گروہ FWAG (Farm and Wildlife Advisory Group)
فارمی زمین کی نامیاتی کھاد جیسے روڑی وغیرہ FYM(farm yard manure)

اشتیاق احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:06، 16 اکتوبر 2022ء (م ع و)

اصطلاحات زراعت[ترمیم]

G
گرام کی علامت g
کُتا مکھی: مویشیوں کو کاٹنے والی مکھی۔گُھڑ مکھی اور بِھن بِھن مکھی بھی اسی نوع کی جانوروں کو تنگ کرنے والی  مکھیاں ہیں gadfly
موزوں  زرعی اور ماحولیاتی حالات GAEC (Good Agricultural and Environmental Condition)
آلوچے کی ایک قسم جس کا چھلکا سبز ہوتا ہے gage
گجرالی: پاکستان کے صوبہ سندھ کی ایک کھجور کی قسم Gajrali
فہرست برائے سبز علاقہ جات GAI(green area index)
شمالی اسپین سے تعلق رکھنے والے مویشی کی ایک قسم جو سہ نسلا ہے  اور اس  کا رنگ سرخ اور سینگ زرد ہوتے ہیں Galician blond
پودے  پر طفیلی کیڑے کی وجہ سے پیدا ہونے والا سخت ابھار gall
گیلن: مائع  کے حجم کی اکائی جو تقریباً  ساڑھے چار لٹر کے برابر ہوتا ہے gallon
گالوے: گوشت کے لیے پالے جانے والے مکمل سیاہ ، بے سینگ سخت جان مویشی۔ان کے جسم لمبے لہر دار بالوں کے ملبوس  سے ڈھکے ہوتے ہیں Galloway
گھریلو مرغی کا لاطینی نام Gallus
جستی لوہا: جست سے قلعی کیا گیا لوہا تاکہ زنگ آلود نہ ہو۔جستی لوہے کی چادریں چھتیں بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں galvanised iron
گالوے: آئر لینڈ میں پائی جانے والی بھیڑ کی قسم۔سفید چہرے والی یہ نسل لیلے پیدا کرنے کے لیے اہم ہے Galway
شکار شدہ جانور: جانور جن کا کھیل تماشے، خوراک یا دونوں مقاصد کے لیے شکار کیا جاتا ہے game
شکاری پرندے: جنگلی پرندے جن کو شکار کے لیے مخصوص کیا  گیا ہو اور جن کو مخصوص موسموں میں ہی مارا جا سکتا ہو،  جیسے جنگلی تیتر وغیرہ game birds
تنظیم برائے بقائے شکار: ایک تنظیم جو شکاری جانوروں کی اقسام کی بقاء کے لیے کام کرتی ہے Game Conservancy Trust
صاحبِ شکار: ایک شخص جو نجی ملکیتی اراضی پر کام کرتا ہے جو شکاریوں کے لیے جنگلی پرندوں اور جانوروں کا انتظام کرتی ہے gamekeeper
صِنفی تُخَم /گمٹہ/زواجہ:  کوئی نر خُلیہ جو کِسی دوسرے مادّہ خُلیے کے ساتھ مِل کر ایسا خُلیہ پیدا کرتا ہے جِس سے اِس کی اولاد وجُود میں آتی ہے gamete
ہَنس: برعکس ہنسنی gander
جتھا/گروہ: مزدوروں یا  کارکنوں کا ایک گروہ  یا جتھا gang
سربراہِ گروہ/جتھے کا سربراہ: کارکنوں کے گروہ کو اکھٹا ،منظم اور راہنمائی کرنے والا شخص gangmaster
خورہ/گوشتی مُردگی: بیکٹیریا کے عمل کی وجہ سے بافتوں کے مرنے یا گلنے سڑنے کی حالت۔ یہ کیفیّت متاثرہ حصے تک  خون کی رسد کم ہونے کی وجہ سے بنتی ہے۔پھپھوند کی وجہ سے آلوؤں کا گلنا سڑنا gangrene
حوانہ خورہ: گائیوں کے حوانے کے ورم کی بیماری ۔ابتدا میں یہ پیٹ کے جرثومے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔اس بیماری سے  حوانہ نیلا اور سرد پڑ جاتا  ہے gangrenous mastitis
گنتار: ایرانی کھجور کی قسم جو گول اور چھوٹی جسامت کی ہوتی ہے۔برآمدی معیار کی کھجور ہے Gantar
گینٹری: فارم مشین کی ایک قسم جس میں آہنی  سلاخوں کے ستونوں کے ساتھ اوزار لگے ہوتے ہیں ۔انجن اور گاڑی ستوں کے ایک طرف ہوتے ہیں اور دھکیلنے والا پہیہ دوسری جانب gantry
اچھی زرعی کارکردگی GAP(Good Agricultural Practice)
گلوگیری :  مُرغیوں اور بطخوں وغیرہ کی ایک بیماری جو گلے میں ایک کیڑے کی موجودگی سے پیدا ہوتی ہے ۔یہ کِرم سانس کی نالیوں کو تنگ کرتا ہے جِس کی وجہ سے وہ بار بار چونچ کھولتی ہیں gapes
باغ: وہ رقبہ جسے مشغلے یا خوشی کے لیے کاشت کیا جاتا ہے۔اس سے منافع کمانا مطلوب نہیں ہوتا۔ garden
آلاتِ باغ: باغ کی پرورش میں استعمال ہونے والے اوزار، جیسے درانتی، کُھرپا،کسّی ، بیلچہ وغیرہ garden implements
لہسن/تھوم: تیز بو رکھنے والا بصلہ دار پودا جس کا پھل زیرِ زمین پوتھی پر مشتمل ہوتا ہے۔ہر پوتھی میں متعدد تُریاں ہوتی ہیں جن کے اوپر سفید ،خشک اور ریشے دار چھلکا ہوتا ہے۔کھانوں  کے ساتھ ساتھ طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے garlic
بحیرہ روم کے علاقوں میں پائی جانے والی خوشبو دار بوٹیوں کی زیر شجری garrigue
گیسکون: جنوب مغربی فرانس کے علاقے میں پائی جانے والی گوشت والے مویشیوں کی نسل ۔اس نسل کے جانور چمکدار، سلیٹی رنگ اور درمیانے قد کے ہوتے ہیں Gasconne
معدی/معدہ سے متعلق gastric
معدی رَس/رطوبتِ معدی/معدی تُرشہ: معدے کا رس جو کھانا  ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ رس  معدے کی دیواروں سے خارج ہوتا ہے اور ہائیڈروکلورک ایسڈ، پیپسن اور چند دیگر رطوبتوں کا آمیزہ ہوتا ہے gastric juice
معدہ بطورِ سابقہ gastro-
معدے اور انتڑیوں کا ورم/ معدے کی بلغمی جھلیوں اور چھوٹی آنت کی سوزش gastroenteritis
دیکھئے اصطلاح" alimentary canal " gastrointestinal tract
ایک بین الاقوامی تنظیم جس کا مقصد ملکوں کے درمیانی تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنا  1995 میں اس کی ڈبلیو- ٹی –او    یعنی "تنظیم برائے عالمی تجارت "نے لے لی GATT(General Agreement on Terrifts and Trade)
ٹرسٹ برائے بقائے شکار: ایک تنظیم جو شکاری جانوروں کی بقاء کے لیے کام کرتی ہے GCT (Game Conservancy Trust)
جینیاتی انجینئرنگ: موروثی مادے میں ردو بدل کاعمل جس کا مقصد  جاندار میں نئی خصوصیات پیدا کرناہے GE(Genetic Engineering)
ہنس کی جمع: ایک آبی پرندہ جس کا رنگ سفید، گردن اور ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں۔پرانے زمانے میں لوگوں کا خیال تھا کہ یہ موتی کھاتا ہے geese (plural of goose)
بنجر قطعہ اراضی: کھُلی غیر کاشت شُدہ بنجر زمین کا ٹُکڑا/ بہتے پانی سے پیدا ہونے والے قدیم تہ نشین مادّے / آب آوردبَجری geest
جیلاٹین: لحمیات  پر مشتمل لیسدار مادہ / ہڈیوں اور ریشہ دار بافتوں میں پایا جانے والا لحمی مادہ gelatin
جنوبی جرمنی کے علاقے میں پائی جانے والی دودھ والے مویشیوں کی ایک نسل ۔اس کا رنگ ہلکا سفیدی مائل یا زرد ہوتا ہے۔اسے جرمن زرد(German Yellow) بھی کہتے ہیں Gelbvieh
جانور خصّی کرنا، خصوصاً گھوڑا geld
1۔خصی گھوڑا2۔خصی کرنے کا عمل gelding
مورثہ / کونیہ / نَسبہ: لونیہ (کروموسوم ) پر موجود ڈی این اے کی اکائی جو  وراثتی خصوصیات کو اگلی نسل تک منتقل کرتی ہے gene
جنسیں: جنس کی جمع genera )plural of genus(
1۔جنس سے متعلق2۔اشیاء یا کیفیات کی وسیع پیمانے پر موزونیّت سے متعلق generic
جینیاتی/مورثی/نسبی: وراثتی خصوصیات اگلی نسل تک منتقل کرنے کے بارے میں genetic
جینیاتی لحاظ سے ترمیم شدہ: وہ جاندار جس نے جینیاتی مواد بذریعہ تجربہ گاہ  کسی دوسرے جاندار سے حاصل کیا ہو جس سے اس کی کسی ایک یا زیادہ خصوصیات میں تبدیلی پیدا ہو گئی ہو genetically modified (GM)
جینیاتی لحاظ سے ترمیم شدہ جاندار genetically modified organism (GMO)
جینیاتی رمز: جاندار کے ڈی –این –اے کے ذریعے منتقل ہونے والی معلومات  جو خلیوں کے ذریعے پروٹین کی بناوٹ کا تعین کرتی ہیں۔ جب خلیہ تقسیم ہوتا ہے تو یہ آگے منتقل ہوتی ہیں۔انہیں جینیاتی معلومات بھی کہتے ہیں genetic code
جینیاتی انجینئرنگ: جینیاتی ترمیم کے ذریعے جانداروں کی نسلیں بدلنے کا علم genetic engineering
جینیاتی بہتری: نسل کَشی سے کسی جانور یا پودے میں بہتری لانے کا عمل genetic improvement
جینیاتی معلومات: دیکھئے اصطلاح" genetic code" genetic information
جینیاتی ہُنرمندی: وہ  طریقہ جس میں جاندار جینیاتی  موادتجربہ گاہ  میں کسی دوسرے جاندار سے حاصل کرتا ہو جس سے اس کی ایک  یا ایک سے زیادہ خصوصیات میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہو genetic manipulation
جینیاتی مادہ: خلیے میں معلومات بردار اجزاء جو موروثی خصوصیات کو منتقل کرتے ہیں  جیسے کہ ڈی این اے ،  مورثے ( جینز ) یا  لونیے(کروموسومز) genetic material
جینیاتی ترمیم: دیکھئے اصطلاح" genetic manipulation"یا "genetic engineering " genetic modification
جینیاتی منابع: پودوں اور جانوروں میں پائے جانے والے مورثے( جینز )جو انسانوں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔کیونکہ ان سے پودوں اور جانوروں کی نئی انواع تیار کی جا تی ہیں genetic resources
جینیات/نسلیات: اس طریقے کا مطالعہ جس میں کسی جاندار کی خصوصیات اگلی نسل کو منتقل کی جاتی ہیں genetics
جینیاتی تغیّرات/جینیاتی تبدیلیاں:جاندار کی  کسی نوع کےارکان  کے درمیان موروثی اختلافات genetic variation
لونیت / لونی مادہ /موروثیت/موروثی مادہ :  کسی فرد یا جسم میں  مورثوں (جینز)  کا مکمل سیٹ / والِد یا والِدہ  سے ایک مورثوں (جینز ) کا مُکَمَّل سیٹ جو اولاد میں گیا ہو genome
موروثیت یا موروثی مادہ سے متعلق genomic
نسلی نوع: 1۔ کسی جاندار کی جینیاتی ساخت2۔ایسے اجسام جو ایک جیسی جینیاتی ساخت رکھتے ہوں genotype
نسلی نوع سے متعلق genotypic
جنٹائل ڈی  پُگلیا: فوگیا کے علاقے میں پائی جانے والی اطالوی بھیڑ کی قسم جس کی  نفیس اون موسمی ہنکاؤ (ڈھور ڈنگر کا پہاڑیوں سے میدانوں کی طرف  ہنکاوٴ ) میں خاص طور پر کام آتی ہے Gentile di Puglia
جنس: قریبی رشتہ رکھنے  والی انواع کا گروہ genus
گربر ٹیسٹ: دودھ میں مکھن کی چکنائی کے تعین کا ٹیسٹ Gerber test
جراثیم: 1۔بیماریاں پیدا کرنے والا خُردبینی جاندار، جیسے وائرس اور بکٹیریا2۔جاندار کا جُز جو ایک نیا جاندار پیدا کر دیتا ہے3 ۔گودا: بیج کا مرکزی حصہ جو غذائیت سے بھر پور ہوتا ہے germ
سُرخ چینا جرمن مویشی: شمالی مغربی جرمنی کےمویشیوں کی ایک نسل ۔اس نسل کے جانور  زیادہ تر گوشت کے لیے پالے جاتے ہیں اور رنگ میں سرخ وسفید ہوتے ہیں German Red Pied
جرمن زرد: جنوبی جرمنی کے علاقے میں پائی جانے والی دودھ والے مویشیوں کی نسل جس کا رنگ ہلکا سفید یا زرد ہوتا ہے German Yellow
جراثیم کُش: جراثیم مارنے والے شئے germicide
اُگنا / پھُوٹنا ، نکلنا / اُگانا / پیدا کرنا germinate
اُگاؤ/روئیدگی/اُپج/ بیج پھوٹنے کا عمل/ بیج یا بذرہ کے ارتقا کا آغاز germination
فیصد اُگاؤ/فیصد اُپچ/فیصد روئیدگی: 100 بیجوں میں سے جتنے اُگتے ہیں germination percentage
حمل کا زمانہ/عرصہءحمل: وضع حمل سے پیدائش تک کا عرصہ gestation period
نشوونماپانے والے ہارمون GH(growth harmone)
غر: پاکستانی کھجور کی ایک قسم Ghar
گھرکَن /چھوٹی ککڑی: امریکا کی اچار ڈالنے والی چھوٹی کَکڑی gherkin
سبزہ گھر کی گیس: کوئی گیس جس میں سطح زمین سے خارج ہونے والی زیریں سُرخ شعاعوں کو جذب کرنے والی خاصیت موجود ہو۔ علاوہ ازیں کاربن ڈائی آکسائیڈ ، میتھین اور بخارات سبزہ گھر کی سب سے اہم   گیسیں ہیں GHG(greenhouse gas)
گبر لِن: پودوں کا ہارمون جو پودوں کی نشونما اور بیجوں کے اگاؤ کو تحریک دیتا ہے gibberellin
لَڑکھڑاہٹ / دُوار / گھُمیر :  بھیڑوں کی ایک قِسم کی دماغی بیماری جس میں وہ  نیم بیہوشی کے ساتھ لڑکھڑانے لگتی ہیں۔یہ بیماری کدو دانہ نامی کِرم کے نا ہضم ہونے والے انڈے کھانے سے پیدا ہوتی ہے gid
جواں سؤرنی gilt
پہلی بار مونڈھی گئی بھیڑ gimmer
سنگ دانہ / پوٹا / قائصہ :  پَرِندوں کے پیٹ کا وہ حِصّہ جِس میں سے گُزَرنے کے بعد خوراک  معدے میں ہضَم ہوتی ہے۔پوٹے میں خوراک کی صرف توڑ پھوڑ ہوتی ہے۔پوٹا کئی قسم کے کیڑوں، مچھلیوں اور قِشریوں میں بھی ہوتا ہے gizzard
مزدوروں اور فارم کے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے گروہوں کے سربراہوں کو لائسینس دینے والا ادارہ GLA(Gangmaster Licensing Authority)
کنار/سراجہ: گھوڑوں کا ایک چھوت کا مرض جس میں پاؤں سوج جاتے ہیں اور ناک سے رطوبت خارج ہوتی ہے۔ برطانیہ میں یہ بیماری ختم ہو چکی ہے مگر ایشیا اور افریقہ میں ابھی تک موجود ہے glanders
شیش گھر/سبزہ گھر: شیشے کی بڑی بڑا نما ساخت جس کے اندر پودے اُگائے جاتے ہیں۔ خاص طور پر تجارتی یا سائنسی مقاصد کے لیے glasshouse
سخت زرخیز مٹی جو سیم زدہ زمین میں پائی جاتی ہے gley
زمین کی خصوصیت جو حرارت ،نکاسی آب اور آکسیجن کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے gleying
رُوئیں دار پودینہ /سخت روئیں والا پودینہ / یُوریشیا کا مقامی پودا glidewort
عالمی تطہیر: سخت نامیاتی آلود کاروں کا عمل تبخیر اور تکثیف کے ذریعے ٹھنڈے بلند علاقوں کی طرف چلے جانا global distillation
عالمی ماحولیاتی سہولت کار ی: ایک تنظیم جو 1991 میں ملکی حدود سے باہر چلے جانے والے ماحولیاتی مسائل سے نپٹنے کے لیے قائم کی گئی اور اس کی فنڈنگ عالمی بینک کرتا ہے Global Environment Facility
گنبد نما سبزی جیسے فرشوف / چقندر کی ایک قسم globe
کنگر/فرشوف: اونٹ کٹارے سے ملتا جلتا مخلوط پودا globe artichoke
1گلوسیسٹر:  سخت برطانوی پنیر2۔نایاب مویشی کی ایک قسم جس کے جسم پر سفید رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں Gloucester
جنوب مغربی انگلستان ولٹر شائر سم سیٹ اور کلاؤسٹر میں پائے جانے والے خنزیر کی ایک قسم یہ جسامت میں بڑا ہوتا ہے اور سفید جلد پر سیاہ دھبے ہوتے ہیں Glouster Old Spot
گلوکوز: انگوری شکر/سادہ شکر جو کچھ پھلوں میں پائی جاتی ہے glucose
گلوکوسینولیٹ: تیل نکالنے کے بعد کھل میں بچ جانے والا یک مرکب glucosinolate
گلوکوفاسینیٹ امونیم: مکمل بوٹی کُش دوا جو بہت سی انواع کے خلاف کام کرتی ہے۔کچھ فصلوں میں جینیاتی تبدیلیاں کر کے اس کے خلاف مدافعت پیدا کی گئی ہے glufosinate ammonium
بھوسی/چوکر/اناج کا چھلکا/گھاس کا چھلکا (کھاس کے بیج پر دو چھلکے ہوتے ہیں) glume
گندم کی پھپھوند/گندم کی سماروغی بیماری/ پھپھوندی کی وجہ سے گندم کو لگنے والی بیماری glume blotch
لِڑ/چپچپا مادہ :  آٹے کی روٹی میں موجود لحمیات/اناج میں موجود لحمی مادہ جس میں پانی ملانے سے چیپ سی بن جاتی ہے gluten
گلائی فاسفیٹ: ایک باقاعدہ بوٹی کش دوا جو بہت سی اقسام کے خلاف عمل کرتی ہے۔کچھ پودے جینیاتی طور پر اس کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں glyphosate
1۔جینیاتی لحاظ سے ترمیم شدہ2۔ جینیاتی ترمیم GM (1. genetically modified 2. genetic modification)
جینیاتی لحاظ سے ترمیم شدہ جاندار GMO (genetically modified organism)
پرانی/آنکس/مہمیز: نوکدار چھڑی جو جانوروں کو ہانکنے کے لیے استعمال ہوتی ہے goad
بکری: سینگوں اور بغیر سینگوں کے ، دونوں طرح کی ہوتی ہے۔ دودھ اور گوشت کے لیے پالی جاتی ہے۔پاکستان میں بکری کی سب سے اعلی نسل خاص طور پر پنجاب میں بیتل نسل کی بکری کی ہے۔بیتل کو لوگ مختلف ناموں سے جانتے ہیں جیسا کہ امرتسری (کالی ڈبی)، ناگری (رتی یا رتی ڈبی)، راجن پوری اور مکھی چینی۔امرتسری کے لئے ساہیوال، شیخوپورہ، فیصل آباد، گجرانوالا اور سیالکوٹ ،ناگری کے لئے ساہیوال ،راجن پوری کے لئے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیاقت آباداور مکھی چینی کے لئے چشتیاں، بہاولنگر کے علاقے مشہور ہیں۔ ویسے یہ جانور پاکستان کی کسی بھی منڈی سے باآسانی مل جاتا ہے۔ goat
میمنا:  ایک سے دو سال سے درمیان عمر کا بکری کا بچہ goatling
سنہری گورنسے: بکری کی ایک نسل Golden Guernsey
اچھے زرعی اور ماحولیاتی حالات:کچھ انتظامی لوازمات جو کسانوں کو پورے کرنا  پڑتے ہیں ،ان میں زمین کی مناسب تیاری ،چراہ گاہ  کی پتھریلی  دیواریں اور جھاڑیوں کی باڑ وغیرہ لگانا شامل ہے Good Agricultural and Environmental condition
اچھی زرعی کارکردگی:  کسانوں کے لیے راہنما اصول جو ان کو زمین کی دیکھ بھال ، پانی اور ہوا کے متعلق فراہم کیے جاتے ہیں Good Agricultural Practice
گھومڑا: پاکستان کے صوبہ سندھ کی ایک کھجور کی قسم Ghoomra
ہنس /قاز /سارس: جَنگلی پَرِندوں کی اِقسام میں سے کوئی ایک جِن کی گَردَن لَمبی ، پاوٴں جال نُما اور اکثَر بطخ سے بڑے ہوتے ہیں ۔ اِس پَرِندے کی مادہ goose
کروندا / انگور فرنگی / ٹپاری :  چھوٹی خاردار پھیلنے والی جھاڑی جس  کا نرم  اور سبزپھل دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور غذائی اور طبی افادیت رکھتا ہے gooseberry
کُتا گھاس /مدھانا گھاس: گرمیوں کا گھاس جس کی جڑیں مضبوطی سے چاروں طرف  زمین میں پھیلتی ہیں۔موٹا نرم گھاس جسے جانور شوق سے کھاتے ہیں مگر فصلوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے goosegrass
سارس یا ہنس  کا بچہ gosling
گوزیپیم: کپاس کا لاطینی نام Gossypium
لوکی/کدو/گھیا کدو: بیل سے لگنے والا پھل جو بطورِ سبزی استعمال ہوتا ہے۔ اس کی متعدد اقسام ہیں۔پکے ہوئے کدو کے خول سے تونبا اور  برتن (  پانی پینے کا پیالہ وغیرہ) بنایا جاتا ہے  اور اس کے بیج کا مغز طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے gourd
گیہوں مکھی: گیہوں کے پودے کی چھوٹی مکھی جس کا پہل روپ شاخوں پر انڈے دیتا ہے اور یہ دانوں کی بالیوں سے خوراک حاصل کرتا ہے gout fly
سرکاری ایجنسیاں: تنظیمیں جو کسانوں کے لیے ماہر انہ تجاویز دیتی ہیں government agencies
سرکاری معاونت: گورنمنٹ کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی مالی رعایت  اور تعاون government assistance
غلّہ /دانے دار فصل(grain) کا مخفّف gr
1۔درجہ: کسی شئے کا معیار یا جسامت کے لحاظ سے درجہ2۔درجہ بندی کرنا: معیار یا جسامت کے لحاظ سے مختلف درجات میں تقسیم کرنا۔ مختلف اجناس کو  درجہ اول، درجہ دوم، درجہ سوم  وغیرہ  میں تقسیم کیا جاتا ہے ، جیسے چاول grade
درجہ بند بیج:چقندر کے  تخمی گچھوں کو مسل کر الگ الگ کیے گئے بیج۔انہیں رگڑے ہوئے یا مسلے ہوئے بیج بھی کہتے ہیں graded seed , rubbed seed
درجہ بند/درجہ ساز: مشین کو پھلوں اور سبزیوں کی جسامت کے لحاظ سے درجہ بندی کرتی ہے grader
نسل کشی کا ایک طریقہ جس میں ایک نسل کے نر کو دوسری نسل کے مادہ سےمسلسل چار نسلوں تک ملاپ کرایا جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں مادہ کی نسل ختم ہوجائے گی اور اسکی جگہ نر لے لے گا grading up
پیوند کاری کرنا:1۔پودے کا کوئی حصہ جو دوسرے پودے کے شگاف میں داخل کرکے دونوں پودوں کے ملاپ سے پھل بڑھانا2۔ ایک پودے  یا جانور کی بافت  کے ٹکڑے کو دوسرے پودے یا جانور تک منتقل کرنا graft
اناج/ غلہ /تخم /دانہ: دانے دار فصل جیسے گندم جس کے بیج خشک کرکے کھائے جاتے ہیں grain
غلے کا کیڑا/فصلی کیڑاایک کیڑا جو جو اور گندم  جیسی فصلوں پر رہتا ہے اور ان کا رس چوس کر تباہ کر دیتا ہے grain aphid
غلے کی فصل/دانے دار اجناس کی فصل، جیسے گندم و جو وغیرہ grain crop
غلہ کا  خشک کنندہ: مشین جو ذخیرہ کرنے سے پہلے گندم  یا کسی اور دانے دار فصل کو خشک کرتی ہے grain drier
بوائی مشین: قطاروں میں گندم بونے والی مشین یا آلہ grain drill
غلّہ اُٹھاو/بالا بر دانہ: کٹائی گہائی کرنے والی مشین کے ساتھ لگے ہوئے آلات ۔فصل کے ان ڈنٹھلوں کو اٹھا لیتے ہیں جو خراب موسم کی وجہ سے گرے ہوئے ہیں grain lifters
دانہ پرات: گہائی کرنے والی مشین کا وہ حصہ جہاں گاہے گئے دانے جمع ہوتے ہیں اور پھر ہلانے والے چھاننے کی تہہ سے گزر کر مشین کی تہہ میں چلے جاتے ہیں grain pan
دانہ گودام: کوئی حکومت پورے سال کے لیے غلّے کی ضروریات پورا کرنے کے لیے جو غلّہ ذخیرہ کرتی ہے grain reserves
دانہ بیلن: دو گھومنے والے بیلنوں کے درمیان گندم کو کچل کر مویشیوں کے چارے کے لیے تیار کرنا grain rolled
کیفیتِ دانہ پیما: ذخیرہ شدہ غلہ کا   درجہ حرارات اور نمی کو ماپنے والا آلہ۔ یہ تھرمامیٹر پر مشتمل ہوتا ہے جس کو گندم میں دھنسا  دیا جاتا ہے grain spear
بھڑولا یا ذخیرہ ساز کمرہ: غلہ زیادہ تر جستی بھڑولے یا کھلے فرش والے ہوا دار کمرے میں ذخیرہ کیا جاتا ہے grain storage
دانہ ٹینک: کمبائن مشین  (کٹائی اور گہائی والی مشترکہ مشین)کے اوپر والا بھڑولہ جس میں گہی ہوئی گندم رکھی جاتی ہے اور بھرنے پر ٹرالے وغیرہ میں الٹ دی جاتی ہے grain tank
گُھن/کھپرا: سرخی مائل بھورے رنگ کا کیڑا جو ذخیرہ شدہ گندم  میں انڈے دیتا ہے پہل روپ  دانے کے اندر سے خوراک کھاتا ہے اور منجھ روپ میں آجاتا ہے grain weevil
گرام:1۔مقدارِ مادہ کی پیمائش کا پیمانہ جو ایک کلو گرام کے 1000 ویں حصے کے برابر ہوتا ہے2۔ مصری چنا / نخوذ:  پھلی دار پودا  جس کے بیج دال کے طور پر استعمال ہوتے ہیں gram
علفیان/گھاسان: گھاس خاندان کے پودے Gramineae
گھاس کُش: گھاس تلف کرنے والی بوٹی کُش دوا graminicide
گل ساعت ۔ گل صلیبی/ثمرِ ساعت: اچھے خصائل والا پودا جو درختوں پر چڑھنے والی بیل کی صورت میں ہوتا ہے

اس پر ارغوانی رس ادر پھل لگتا ہے اور یہ برازیلی پھل ہے

Granadilla
غلہ کا گودام / اناج کا گھر /اناج کوٹھی granary
دانے دار/دانوں کی شکل میں granular
دانہ: مصنوعی طور پر بنائی گئیں چھوٹی دانے دار کھادیں جن کو دھوڑے کی نسبت  بکھیرنا آسان ہوتا ہے granule
انگور: سالانہ پودا جس پھل کھانے اور شراب کشید کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔کشمش اس کی خشک شکل ہے۔اس کی اقسام میں سرخ ، سرخ بیج والا ، سرخ بغیر بیج کے،سبز بغیر بیج کے اور کالا بیج والا انگور شامل ہیں۔بلوچستان میں سفید کشمش، شنڈو خانی، سرخ کشمش، بتھیا ، صاحبی نامی انگور کاشت کیے جاتے ہیں grape
چَکوترہ :  خُوردنی ، بڑا ، گول اور زَرد رَنگ کا پھَل جِس میں تیزابی مہک ہوتی ہے ۔ چکوترے کا درخت grapefruit
انگوری بیل :  وہ بیل جِس پَر انگور لگتے ہیں grapevine
گھاس: یک دالہ پھولدار پودا جو بطورِ غلہ اور بطورِ چارہ استعمال ہوتا ہے۔ اس کی بے شمار انواع ہیں۔ گندم، جو ، جئی، چاول وغیرہ گھاس ہی کی قسمیں ہیں grass
سبزہ زار/چراگاہ: گھاس سے بھرا ہوا علاقہ grassland
گھاس روگ: مویشیوں اور بھیڑوں کو اچانک متاثر کرنے والی جان لیوا بیماری ۔اس کی علامتوں میں مایوسی ،جھلیوں کی سوزش اور نتھنوں سے مواد کا بہنا شامل ہے grass sickness
گھاس گُھمیری/گھاس چکّر: جانور کے خون میں میگنیشیم کی کمی جس سے اسے چکر آتے ہیں grass staggers
ثقلِ غذائی: ایسا نظام جہاں غذائی گولیاں  ، بیج اوردانے  ہاپ مشین کے باہر سے مُنقسم راستے کی طرف گرتے ہیں gravity feed
تجاذبی پانی: پانی جو مساموں کے ذریعے زمین کی نچلی تہہ میں چلا جائے یا بہہ کر آگے نکل جائے جس سے پودے کو کوئی فائدہ نہ ہو gravitational water
چرنا: 1۔جانوروں کو گھاس کھانے کے لیے کھیت میں چھوڑنا2۔پستہ قد پودوں کو کھانا graze
چرواہا: مویشی چرانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والا شخص grazier
کاروبارِ چرائی: مویشی چرانے کا کاروبار graziery
چرائی: 1۔مویشی چرانے کا عمل2۔وہ خطہ جہاں پستہ قد پودے مویشی چرائی کے لیے اگے ہوں، جیسے پہاڑی چراگاہ پر اچھی چرائی   ہوتی ہے grazing
دورِچرائی: ایک چرائی کے آغاز سے دوسری چرائی کے آغاز تک کا وقفہ grazing cycle
غذائی زنجیر برائے چرائی: ایک چکر جس میں جانور سبزہ کھاتے ہیں، ہضم کرکے گوبر کی شکل میں خارج کرتے ہیں ،جس سے  زمین سے دوبارہ پودے اگ کر نشوونما پاتے ہیں  اور پھر دوبارہ انہیں جانور کھاتے ہیں grazing food chain
انتظام کاری برائے چرائی: یہ دیکھنا کہ چرائی کیسے ہو رہی ہے اور اسے  کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے grazing management
چرائی کا دباؤ: ایک قت میں اکائی چارے کے وزن پر کسی گروہ کے جانو روں کی تعداد grazing pressure
چرائی کا موسم: سال کا وہ دورانیہ جب جانور وں کی چرائی کے لیے وافر گھاس دستیاب ہوتی ہے grazing season
نظامہائے چرائی: چراگاہوں کی انتظام کاری کے مختلف طریقے grazing systems
چپک پٹی: تنے کے گرد چپکنے والے مواد لگے کا غذ کا لپیٹنا تاکہ کیڑے مکوڑے درخت پر نہ چڑھ سکیں greaseband
خنازیری چپک بیماری: بیکٹیریائی بیماری جو جلد پر خارش کا باعث بنتی ہے اور تیزی سے خنازیرکے بچوں میں پھیل جاتی ہے greasy pig disease
سبز/ہرا/دھانی: 1۔گھاس جیسا رنگ2۔ نابالغ/غیر پختہ3۔ماحولیاتی مسائل میں دلچسپی سے متعلق یا دلچسپی رکھنے والا شخص green
سبز علاقے کا طبقاتی اشاریہ: پودوں سے ڈھکی ہوئی زمین کے اکائی رقبہ پر پتوں ، سبز پھلوں اور سبز تنوں کا مجموعی رقبہ green area index (GAI)
سبز پٹّی /سبز حلقہ: شہری علاقے میں گھرا ہوا زرعی زمین ، جنگلات کا رقبہ یا پارکنگ کے لیے سبزہ زار Green Belt
سبز کیمیائی جال: برطانیہ میں رائیل سوسائیٹی آف کیمیا  کا منصوبہ جو ماحولیاتی بہتری کے لیے کیمیائی اشیاء کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا  ہے جو آلودگی سے بچاتا   اور ماحول اور انسانی صحت کو لاحق خطرات کو کم کرتا ہے Green Chemistry Network
سبز دعویٰ: خوراک کے بند ڈبوں پر لکھی گئی کوئی تحریر ، علامت یا گراف جو صارف کو ماحولیاتی اثرات کے متعلق کچھ معلومات فراہم کرتی ہے مثلاً آیا کہ ڈبے میں بند شے دوبارہ بنی ہے یا محدود مدت کے بعد خراب ہو جائے گی؟ green claim
سبز سکّہ رائج الوقت: یو رپی یونین میں زراعت کے لیے سکہ رائج الوقت  کے تبادلے کی متعین شرح جس کے مطابق ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ہم اس اصطلاح کو "سبز روپیہ" کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں green currencies, green rates
سبزہ زاری جائے وقوع: شہر سے باہر گھروں یا کارخانوں  کی تعمیر کے لیے منتخب کی گئی جگہ greenfield site
سبز مکھی / تیلی /قملہ سبز/رُکھ جوں :فصلوں اور پودوں کا عام حشرہ جسے  پودوں کی جوں بھی کہتے ہیں۔ greenfly
سبز آلوچہ: پکانے والے آلوچے کی ایک نوع جو بہت سخت اور سبز ہوتا ہے greengage
سبزہ گھر: شیشے یا پلاسٹک کے شفاف کاغذ سے بنا ہوا کمرہ یا خیمہ نما ڈھانچہ جس کے اندر پودے لگائے جاتے ہیں greenhouse
سبزہ گھر اثر: بالائی  ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی قلموں ،آبی بخارات  کے جمع ہونے سے پیدا ہونے والا اثر جو زمین کو غیر موصل مواد سے ڈھانپ دیتا ہے اور حرارت کے اخراج کو روک کر فضائی درجہ حرارت کو بڑھا دیتا ہے greenhouse effect
سبزہ گھر کی گیس: ایک گیس فضا میں قدرتی طور پر پائی جاتی ہے یا فالتو  اور رکازی مادوں کے جلنے سے  پیدا ہوتی ہے ۔ یہ گیس فضا میں بلند ہوتی ہے اورحرارت کے لیے  ایک رکاوٹ بن جاتی ہے۔سبزہ گھر گیس چھ گیسوں کا مجموعہ ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ ، میتھین، نائٹرس آکسائیڈ، ہائیڈروفلوروکاربن، پر فلوروکاربن اور سلفر ہیکسافلورائیڈ ہیں greenhouse gas
سبزہ گھر کا آردی حشرہ: تیلے سے مشابہ ایک مکھی  جو  شیشے  کے احاطے میں اگائے جانے والے پودوں ،خصوصی طور پر با غیچوں میں لگے پودوں  کی ظاہری  شکل بگاڑ دیتی ہے greenhouse mealy bug
پود کاری/شجر کاری/سبزہ کاری:  1۔ کسی علاقے میں درخت اور سبزہ لگانے کا عمل2۔ سبز ہونے کا عمل، جیسا  کہ آلووں کو زیادہ دیر دھوپ میں رکھا جاتا ہے اور وہ سبز ہوجاتے ہیں 3۔ماحولیاتی بیداری پیدا ہونے کا عمل greening
سبز کھاد: پودوں کے سبز پتے وغیرہ جو زمین میں گل سڑ کر کھاد کا کام کرتے ہیں ۔ green manure
سبز کھاد سازی: فصل اُگانے اور اُگی ہوئی فصل پر ہل چلا کر اسے مٹی میں ملا کر سبز کھاد بنانے کا عمل۔ green manuring
سبز پاؤنڈ: برطانیہ اور یورپی یونین کے دیگر رُکن  ممالک کے درمیان زرعی ادائیگیوں  کے لیے پاؤنڈ کے تبادلے کی متعین قیمت green pound
سبز انقلاب: 1960 میں وسیع رقبوں پر دانے دار فصلوں کی کاشت، جیسے گندم اور چاول جس  نے پیداوار کو بڑھا دیا ۔ خصوصاً گرم خطے کے ممالک میں Green Revolution
سبزیاں: ہری سبزیاں ، جیسے گوبھی، کدو۔ ٹینڈے وغیرہ greens
سبز قہوہ/سبز چائے: مخصوص پودوں کے سبز پتوں کو اُبال کر بنایا گیا قہوہ  جو جسم میں تخمیر کے عمل کو روکتا ہے green tea
کچا دودھ: کچا دودھ جس کی شناخت بوتلوں کے سبز ڈھکنوں سے کی جاتی تھی۔ اب اس دودھ کی فروخت منع ہے green top milk
فالسہ: فالسہ ایک سخت جان پودا ہے جو سخت گرمی اور سخت سردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.اپنی اسی صلاحیت کی وجہ سے یہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کاشت کیا جا سکتا ہے. لیکن اگر موجودہ صورت حال کو دیکھا جائے تو فالسے کے زیادہ تر باغات جنوبی پنجاب میں موجود ہیں جہاں سے فالسے کا پھل پورے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں‌ فروخت کے لئے بھیجا جاتا ہے۔گرمیوں میں اس کا مشروب کافی پسند کیا جاتا ہے grewia
سلیٹی چہرہ بھیڑ: بار ڈریسر مینڈھے اور ایک کالے چہرے والی بھیڑ  کے ملاپ سے حاصل شدہ دوغلی نسل جس سے اچھی قسم کے لیلے پیدا ہوتے ہیں Greyface
سلیٹی پت: دانے دار فصلوں کی بیماری جو مینگانیز کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس روگ میں پودے کے پتے سلیٹی رنگ میں بدل جاتے ہیں grey leaf
خاکستری پانی/سلیٹی پانی: غسل خانوں ، باورچی خانوں اور سنک وغیرہ سے نکلنے والا پانی جو نسبتاً  صاف ہوتا ہے grey water, greywater
جنگلا: برابر فاصلے پر لگی ہوئی اُفقی اور عمودی  دھاتی سلاخوں کا نمونہ grid
پیسنا/سفوف بنانا: 1۔باریک ذرات میں تبدیل کرنا2۔سلیقے سے حرکت یا کام کرنا مگر مشکل سے grind
پسائی کا غلّہ: شراب کے لیے پیسے گئے جَو grist
دلیا/بھورے: خوراک کے ذرات جو مرغیوں کو بطورِ غذا دیے جاتے ہیں grit
سفید سَر گروننگن: دوغلے مویشیوں کی ایک نسل جس کی افزائش نیدر لینڈمیں ہوتی ہے ان کا دھڑ سیاہ اور سر سفید ہوتا ہے Groningen Whiteheaded
کوچوان: گھوڑوں کی دیکھ بھال کرنے والا شخص۔کوچوان گھوڑے کو صاف کرتا، کھرکنا مارتا  اور برش پھرتا  ہے groom
قیمتِ میزان/کل مجموعہ: ملک کے اندر سالانہ فروخت شدہ اشیاء اور اجرتی  خدمات جس میں گورنمنٹ کے ٹیکس اور زرِ اعانت کم کیا گیا ہو gross value added
زمین/مٹی:1۔زمین کی سطح پر مٹی کی تہہ2۔ کسی خاص مقصد کے لیے استعمال کیا جانے والا رقبہ ground
غلافِ زمین: زمین کو ڈھانپنے والے پودے  خواہ وہ خود  رو ہوں ، زمین کے کٹاؤ  یا جڑی بوٹیوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کاشت کیے گئے ہوں  ground cover
مونگ پھلی/گری دانہ:  مونگ پھلی مُونگ پھَلی کی قِسم کا کوئی اور پھَل جو زیرِ زمین نشونُما پائے۔تیل دار اجناس میں اس کا شمار کافی اہمیت کے ساتھ ہوتا ہے groundnut
مونگ پھلی کی کھلی: مونگ پھلی کا تیل نکالنے کے بعد بچنے والی چیز جو جانوروں کی خوراک کے لیے بہت اہم ہے ۔ اس میں لحمیات  کی وافر مقدار بچ ر ہتی ہے groundnut cake
شیخُ الربیع/زلفِ پیر/چوگا: ایک قسم کا پودا جو قفسی چڑیوں کو بطور غذا دیا جاتا ہے groundsel
زیرِ زمین پانی: زمین کی اوپری سطح یا سوراخ دار چٹانوں میں پانی جہاں آلودگی جمع ہوسکتی ہے۔اسے سطحی پانی بھی کہتے ہیں ground water
جنگلی مُرغ: ایک چھوٹا سا شکاری پرندہ  ۔یورپ میں اس کی دو انواع ہیں، سیاہ جنگلی مرغ  اور سفید جنگلی مرغ grouse
1۔اُگنا (پودوں کا) 2۔نشوونما پانا (پودوں اور جانوروں دونوں کا) 3۔پودے  کاشت کرنا grow
آنکھ/چشمہ/نقطہ اُگاؤ: پودے کے تنے کی وہ جگہ جہاں سے نشونما ہوتی ہے یہ تنے یا شاخ کے کنارے پر ہوتا ہے growing point
بوائی کا  موسم: سال میں وہ دورانیہ جس میں پودا  اُگتا ہے۔ صنوبری درختوں کی بوائی  کا موسم دیگر درختوں کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے growing season
1۔اُگاؤ2۔ نشوونما 3۔ جسامت میں بڑھنے کا عمل4۔ کسی پودے سے نئی ٹہنی کا پھوٹنا growth
نمو انگیز ہارمون/نمو پزیر ہارمون : قدرتی یا مصنوعی کیمیائی مادہ  جو جانو رکی نشونما کو تیز کرتا ہے۔خطرناک ضمنی اثرات کے پیشِ نظریورپ میں چھ اقسام کے ایسے ہارمونوں پر پابندی  ہے جو گوشت اور دودھ کی پیداوار کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ growth hormone
ضابطِ نمو/مُہارگرِ نمو: پودوں کی نشونما کو مُہارنے والا کیمیائی مادہ ۔ زیادہ تر یہ دانے دار فصلوں اور سبزہ زاروں میں جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے growth regulator
نموئی دائرے: درخت  کے تنے کے اندر مختلف دائرے جس سے درخت کی عمر کا پتہ چلتا ہے growth rings
مراحلِ نمو/نموئی مدارج: فصل کی نشونما کے مختلف مراحل جن کو فصل کے گھیرے ہوئے  رقبے اور پودوں کے  وزن میں اضافے سے ناپا جاتا ہے growth stages
1۔ننھی تتلی یا اس کا پہل روپ/غلافی پروں والے حشرات کا پہل روپ / بھونروں کا پہل روپ : اس کا جسم خمدار اور جھریوں سے اٹا ہوتا ہے ۔ سر باقاعدہ شکل رکھتا ہے ۔ رنگ بھورا اور کاٹنے اور چبانے والا دہن ہوتا ہے۔ to grub out پودے کو جڑ سمیت اکھاڑنا grub
1۔سؤر کی آواز2۔سؤر کی آواز نکالنا grunt
بیٹ: پرندوں کی بیٹ جو فصلوں کے لیے بطورِ  نامیاتی کھاد استعمال ہوتی ہے guano
ضمانت شدہ نرخ: قومی زرعی پا لیسی کا حصہ جس میں چند اشیاء کے پیداکنندگان کو ان کی پیداوار کی کم از کم قیمت ادا کرنے کی ضمانت دی جاتی ہے guaranteed prices
محافظ خلیہ: خلیوں کا جوڑا جو پَت مسام  (stomata) کا گھیرا بناتا ہے اور اس کی جسامت کو کنٹرول کرتا ہے۔پت مسام عام طور پر پتے کی عقبی جانب ہوتے ہیں guard cell
امرود: سدا بہار، گرم مرطوب اور معتدل آب و ہوا کا پودا جس سے متعدد مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔اس کی مشہور قسموں مین الہ آباد، بے بیج امرود، کریلا، حفصی ، سفیدہ  اور چینہ (دھبے دار) امرود شامل ہیں guava
گرنیسی: دودھ دینے والے مویشیوں کی ایک نوع جس کی کھال بھوری اور اس پر نمایاں سفید دھبے ہوتے ہیں Guernsey
گِنی: سابقہ برطانوی سکہ جو 1 سے 8 پونڈ کے برابر تھا جو اب بھی  مویشیوں کی فروخت میں استعمال ہوتا ہے guinea
باجرہ: ایک اناجی پودا جسے چارے ،  آٹے  اور پرندوں کے چوگے کے لیے استعمال کرتے ہیں guinea corn
چینا (ڈب کھڑبّا ) مُرغ/چتکبّرا مُرغ/مُرغِ فرعون/چینی (ڈب کھڑبّی)  بطخ: مرغ نما کھیل کا پرندہ افریقہ میں پایا جاتا ہے۔یہ پرندہ اپنے گوشت کی لذت و افادیت کے باعث معروف ہے guinea fowl
چینا دانہ: مغربی افریقہ کے ایک پودے کا تلخ بیج جو بطور مسالا استعمال ہوتا ہے guinea grain
چینا گھاس: افریقہ کی ایک لمبی گھاس جس کا بیج گندم کے باریک دانے جیسا ہوتا ہے guinea grass
گلاب خاص: گلابی رنگت کا خوبصورت آم جو درمیانی جسامت کا ہوتا ہے۔گودا زرد اور بے صوف ہوتا ہے Gulab khas
تنگ درہ/تنگ آبی گذرگاہ: 1۔زمین کے کٹاؤ کی وجہ سے بننے والا گہرا نالہ جسے ہل چلا کر  بھرا نہیں جاسکتا2۔کھیت کے ایک جانب مصنوعی طور پر بنائی جانے والی آبی سرنگ   3۔  چٹان میں قدرتی طور پر بنی ہوئی آبی گذرگاہ  جہاں سے لاوا یا گرم پانی نکلتا ہے اور اس میں پانی داخل  بھی ہو جاتا ہے gully
گنٹر زنجیر: زنجیر جو بنیادی طور پر سروے کرنے والے زمین کی پیمائش کے لیے استعمال کرتے ہیں Gunter’s chain
خوراک کی نالی gut
گذارٹ: مویشیوں کی امریکی برہمن نسل Guzerat
عیاں تُخمیے/در تخمیے/برہنہ تخمیے: ایسا پودا جس کے بیج بیضہ دان میں نہ ہوں جیسے صنوبری درختوں میں ۔مثلاً انناس, ، سابو دانہ اورناریل وغیرہ۔برعکس نہاں تخمیے جیسے مالٹا، تربوز وغیرہ جن کے تخم پھل یا بیضہ دان کے اندر ہوتے ہیں gymnosperm
جپسم: نرم، سفید اور بے رنگ نمک جو آبیدہ کیلشیم سلفیٹ پر مشتمل ہوتا ہے جو سیمنٹ ، پلستر اور کھادوں میں استعمال ہوتا ہے۔کلراٹھی زمین میں ڈال کر اسے قابلِ کاشت بنایا جاتا ہے gypsum

اشتیاق احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:08، 16 اکتوبر 2022ء (م ع و)