تبادلۂ خیال صارف:صفیہ ہارون

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید![ترمیم]

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب صفیہ ہارون کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,511 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 12:51، 20 دسمبر 2021ء (م ع و)

صفیہ ہارون: تعارف[ترمیم]

معروف افسانہ نویس، ماہرِ تعلیم، کالم نگار اور آزاد نظم گو شاعرہ صفیہ ہارون 4 ستمبر کو ضلع قصور میں پیدا ہوئیں۔ والد کا نام محمد ہارون ہے۔ ان کے سارے گھرانے کا تعلق آرمی سے ہے، اس لیے ان میں جذبہِ حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ صفیہ ہارون نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں اور کچھ عرصہ بوائز اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ پنجاب یونی یورسٹی لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد پنجاب یونی ورسٹی سے ہی ایم۔اے انگریزی ،سرگودھا یونیورسٹی سے ایم۔اردو، ایم۔اے پنجابی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی۔ایڈ اور سرگودھا یونی ورسٹی سے ایم ایڈ کیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی سے ایم فل اردو مکمل کرنے کے بعد اب اسی جامعہ سے پی ایچ۔ڈی کا آغاز بھی کر چکی ہیں۔ تحقیقی و تنقیدی موضوع پر ان کی کتاب ”ترقی پسند تحریک کے شعرا کی نعتیہ شاعری“ منظرِ عام پر آ کر ادبی حلقوں میں پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ ادبِ اطفال کے لیے بھی انھوں نے خدمات سر انجام دی ہیں۔ ان کی ادبی خدمات کی بنا پر انھیں ابوالحسن ندوی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہ مختلف ویب چینلز کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں وہ انجمنِ نفاذِ اردو کی ضلعی صدر بھی ہیں اور فروغِ اردو زبان و ادب کے لیے اپنی قابلِ قدر کاوشیں سر انجام دے رہی ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ان کا یہ ادبی سفر یونہی رواں رہے اور وہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں۔ آمین ثم آمین۔ صفیہ ہارون (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:29، 16 دسمبر 2022ء (م ع و)