تبادلۂ خیال صارف:Dr Myhammad Azam Raza Tabassum
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 03:00, 18 اپریل 2016 (م ع و)
آپ کا مضمون[ترمیم]
محترم صاحب!
محمد اعظم رضا تبسم اب اس ربط پر ہے۔ براہ مہربانی ویکیپیڈیا:اسلوب نامہ، ویکیپیڈیا:مضمون کیا ہے؟ کا مطالعہ کریں اور اس میں سے انٹرویو کے مواد کو مضمون کی طرز پر رواں لکھیے، ویکیپیڈیا پر انٹرویو نہیں ہوتے۔ میرے پاس آپ کی کتاب حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہے، آپ اچھا لکھتے ہیں۔ گيا آپ خود رضا تبسم صاحب ہی ہیں، یا کسی اور شخص نے اس نام سے صارف نام رکھا ہے، بہرحال جو بھی ہو، صارف نام پر اعتراض نہیں ہے۔ ہاں آپ کے مضمون میں عمر 82 سال درج ہے، جو عین ممکن ہے کہ غلط ہو۔ کیا یہ 28 سال ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:02, 18 اپریل 2016 (م ع و)