تبادلۂ خیال صارف:Hindustanilanguage/وثق 27

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ویکی اجلاس، 2016ء کی تصویریں اور روداد[ترمیم]

جناب مزمل صاحب، ویکی اجلاس، بھارت میں حالیہ اجلاس کی مختصر روداد درج اور ایسی تصویریں جن میں اردو صارفین اور اردو سے متعلق بینر وغیرہ ہوں اگر چسپاں فرمادیں تو عین نوازش ہوگی۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:58, 10 اگست 2016 (م ع و)

جی بیانر کی تصویر تو میں شامل کر چکا ہوں، البتہ پہلے دن سنجری صاحب ایک گروپ فوٹو کھنچوائے تھے جس میں ہم دونوں موجود تھے۔ غالبًا یہ تصویر ان کے پاس ہونا چاہیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:02, 10 اگست 2016 (م ع و)
روداد تو دیوان عام پر لکھ دی گئی ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:06, 10 اگست 2016 (م ع و)
جی وہ شخصی مشاہدات اور احساسات کی روداد ہے، اگر اجلاس کی روداد مذکورہ مضمون میں شامل ہو جائے تو بہتر ہوگا۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:33, 10 اگست 2016 (م ع و)
YesY تکمیل--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:38, 12 اگست 2016 (م ع و)

درخواست[ترمیم]

بھارت میں صرف خاص مضمون میں نوابی ریاستوں کی جو فہرست موجود ہے اس میں بہت سے ناموں کے تلفظ نہیں سمجھ میں آئے، کیا آپ انہیں اردو میں لکھ سکتے ہیں؟ ابھی وہ دیوناگری میں موجود ہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:28, 12 اگست 2016 (م ع و)

YesY تکمیل--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:02, 12 اگست 2016 (م ع و)

عنوان[ترمیم]

شکریہ، کیا اس مضمون کا عنوان درست ہے؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:07, 12 اگست 2016 (م ع و)
جی، یہاں اردو میں اس علاقے کو کوٹھی کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ یہاں ایک خواتین کا کالج بھی ہے۔ ملاحظہ ہو اس بارے میں ایک مضمون--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:11, 12 اگست 2016 (م ع و)
لیکن مضمون کے عنوان میں کوٹھی کی بجائے کوڑی درج ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:12, 12 اگست 2016 (م ع و)
مگر یہ غلط ہے۔ اسی مضمون کے خانہ معلومات میں تیلگو رسم الخط میں కోఠి لکھا ہے جو کوٹھی سے مطابقت رکھتا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:20, 12 اگست 2016 (م ع و)

دعوت[ترمیم]

السلام و علیکم! مزمل صاحب، میں آپ کو اردو انسائیکوپیڈیا میں آنے کی دعوت دیتا ہوں. شکریہ، 119.152.36.11 07:12, 14 اگست 2016 (م ع و)

عالی جناب! بے حد خوشی کی بات ہے کہ اردو انسائیکوپیڈیا سے مجھے دعوت دی گئی ہے۔ اگر آپ اپنا نام اور ربط کی تفصیلات فراہم کریں تو انشاءاللہ اردو ویکیپیڈیا اور اردو انسائیکوپیڈیا میں بہتر تالمیل اور ثانی الذکر پر بھی کام کے بارے میں غوروفکر کی جا سکتی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:58, 14 اگست 2016 (م ع و)
  • میں مجتبیٰ ہوں، اور اردو وکیپیڈیا میں پہلے ترامیم کر چکا ہوں ــ شکریہ، 119.152.36.11 10:14, 14 اگست 2016 (م ع و)
جی، بہت اچھا ہے، آپ جہاں بھی جائیں مثبت کام کیجیے۔ میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:19, 14 اگست 2016 (م ع و)

استفسار[ترمیم]

سلام! جناب ویکیپیڈیا کے کسی مضمون کے ساتھ تصویر کیسے لگائ جا سکتی ہے۔آسان لفظوں میں طریقہ کار سمجھا دیں عنایت ہو گی۔ عباس علی عباس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:37, 16 اگست 2016 (م ع و)

جناب والا،

تصاویر شامل کرنے کے لیے آپ حسب ذیل طریقے اپنا سکتے ہیں:

  1. http://commons.wikimedia.org پر جایئے، اور مطلوبہ تصویر ڈھویڈیے۔ مثلاً آپ اگر آپ رومی کا مزار ڈھونڈتے ہیں، تو نتائج میں آپ کو یہ یہ تصویر ضرور مل جائے گی۔
  2. اسی کامنز پر آپ کی اپنی لی ہوئی تصاویر (کیمرہ یا فون سے) آپ اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
  3. قدیم تصاویر جو کاپی رائٹ معاملوں سے پاک ہوں (بے حد قدیم تصاویر) آپ مناسب سانچہ استعمال کر کے کامنز اپلوڈ کرسکتے ہیں، اگرچیکہ آپ کی لی ہوئی نہ ہوں۔
  4. مناسب استعمال (فیر یوز) کے تحت کسی کاپی رائٹ میٹریل جیسے کتاب کا کور، فلم پوسٹر وغیرہ آپ اس ربط سے اردو ویکیپیڈیا پر براہ راست اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

نیز مضمون میں داخل کرنے کے عملی طریقے کے لیے یہ ویڈیوز ملاحظہ فرمایئے:

ا) https://www.youtube.com/watch?v=pAy_kBBqs0U

۲) https://www.youtube.com/watch?v=ZIjU7lg0AmA

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:45, 16 اگست 2016 (م ع و)

املاف کا مناسب استعمال[ترمیم]

Nuvola apps edu languages.svg
سلام Hindustanilanguage!
Tahir mq کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔