ویکی اجلاس، بھارت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکی اجلاس بھارت بھارت میں منعقد ہونے والا قومی سطح کا ایک ویکی اجلاس ہے۔ بھارت میں پہلا ویکی اجلاس نومبر 2011ء کو صوبہ مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس کو ممبئی شہر کی ویکی برادری نے ویکیمیڈیا انڈیا چیپٹر کے ساتھ مل کر[1][2] ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔[3] اس اجلاس کو بھارت میں ویکیمیڈیا کی قومی سطح پر سالانہ تقریب کے طور پر منعقد کیا گیا، اس میں ویکیپیڈیا صارفین کے علاوہ دیگر شہریوں کو بھی شرکت کی اجازت تھی۔ اس اجلاس کا اصل محور بھارت میں اردو اور دیگر بھارتی زبانوں کی ویکیپیڈیاؤں اور ان کے دیگر ساتھی منصوبوں کی ترقی اور ان کا فروغ تھا۔[2][4][5]

ویکی اجلاس، ممبئی 2011ء[ترمیم]

ویکی اجلاس، بھارت
ویکی اجلاس بھارت کا لوگو
حیثیتختم ہو چکا
میدانممبئی یونیورسٹی (فورٹ کمپس)
مقامممبئی (2011ء)
ملکبھارت
افتتاح شدہ2011ء
ترتیب بہممبئی ویکیپیڈیا برادری،
Wikimediویکیمیڈیا انڈیا چیپٹر
مؤسسہ ویکیمیڈیا
قانونی حیثیتغیر منفعت بخش
ویب سائٹ
ویکی اجلاس بھارت 2011ء

نومبر 2011ء کو ممبئی میں منعقد ہونے والا اجلاس بھارتی سطح پر پہلا ویکی اجلاس تھا۔[6]

طائرانہ نظر[ترمیم]

اس ویکی اجلاس کا مقصد یہ تھا کہ ویکیمیڈیا سے متعلق تمام بھارتی صارفین یکجا ہوں اور اپنے خیالات پیش کریں اور دوسرے صارفین سے واقف ہوں۔ یہ اجلاس سنہ 2011ء میں 18 نومبر کو جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی یونیوسٹی میں منعقد ہوا اور 21 نومبر تک جاری رہا۔ اس موقع پر ہونے والی تمام نشستیں یونیورسٹی کے تاریخی ہال میں منعقد ہوئیں۔[1][7][8]

مقررین[ترمیم]

جیمی ویلز اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے: سلائڈ پر درج ہے - Knowledge is peace (علم امن ہے)
جیمی ویلز اپنے کلیدی خطاب سے قبل ایک ویکیپیڈیا صارف کے ساتھ

جیمی ویلز کے کلیدی خطاب سے اجلاس کا آغاز ہوا۔[1][6] ارنب گواسوامی جو مہمان مقرر کے طور پر مدعو تھے انہوں نے اعتدال پر گفتگو کی۔[9] بیری نیوزٹیڈ نے آخری دن خطاب کیا۔

نشستیں[ترمیم]

اجلاس کے دوران میں منعقدہ ہیک دوڑ، شرکا تصویر میں موجود ہیں۔

اس سہ روزہ ویکی اجلاس میں متعدد نسشتیں ہوئی جن میں سے کچھ یہ تھیں:[2]

  • آزاد علم اور آزاد مواد
  • ویکی ثقافت کے قانونی گوشے
  • ویکی میں اجیکس اور جے کیوری کا استعمال
  • ویکی بھاشا: کثیر لسانی مواد کے سنگ ہمارا تجربہ
  • ویکی وومن ویب (Wiki Women Web): جنسی خلا کی پرکاری[10]

کانفرنس ہی کے دوران میں ایک ہیک دوڑ (hackathon) بھی منعقد ہوئی۔ جس کی میزبانی کے فرائض مہاراشٹر چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر (MACCIA) کالا گوڑا، جنوبی ممبئی نے انجام دیے۔[2] نیز دیگر سرگرمیاں مثلاً شہر کی سیاحت اور ورثہ کی زیارت وغیرہ بھی جاری رہیں۔

شرکا[ترمیم]

اس کانفرنس کے اصل شرکا بھارت اور دیگر ممالک میں موجود ویکیپیڈیا اور ویکیمیڈیا صارفین نیز ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کا عملہ بالخصوص اس کے بانی تھے۔[11] درخواست گزاروں میں سے 100 افراد کو ویکیپیڈیا اور دیگر منصوبوں کے تئیں ان کے تجربے اور شراکتوں کی بنیاد پر وظیفے دیے گئے۔[12] تاہم 700 سے زائد افراد نے اس اجلاس میں شرکت کی۔[7]

مخیرین اور رفقا[ترمیم]

مائیکروسافٹ ریسرچ، اینگ انڈیا ٹیکنالوجیز، سرکاری نوکری ڈاٹ کام، اومڈیار نیٹ ورک، کال نرنئے اور یہ بھی ڈاٹ کام نے مالی امداد فراہم کی۔[2][13] جبکہ ای ریگ ناؤ ڈاٹ کام، اونگیاتا انکارپوریشن اور دیگر ادارے اجلاس کے انتظام میں شامل رہے۔[13] جس وقت کانفرنس جاری تھی، اسی دوران میں اجلاس گاہ سے باہر ویکیپیڈیا کے اس نقشے کے خلاف احتجاج جاری تھا جس میں بھارت کے حدود دکھائے گئے ہیں۔[7]

ویکی اجلاس، چنڈی گڑھ 2016ء[ترمیم]

کیتھرین مہر اور مشہور شاعر سورجیت پٹار ثقافتی گروپ کے ساتھ

بھارت میں دوسرا ویکی اجلاس صوبہ پنجاب کے دار الحکومت چندی گڑھ سے قریب واقع موہالی میں منعقد ہوا۔ اجلاس گاہ سی جی سی لاندرن چنڈی گڑھ گروپ آف کالجز، لانڈراں کا کیمپس تھا۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی مجلس عاملہ کی افسر اعلیٰ کیتھرین ماہر اور رکن بورڈ نتالیا تمکیف اس اجلاس میں شریک ہوئے۔[14] ان کے علاوہ آصف برتاو بھی شریک تھے جو دنیا بھر میں ابھرنے والی ویکیمیڈیا برادریوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ویکیمیدیا فاؤنڈیشن 2010ء سے بھارت کو کلیدی علاقہ قرار دیتے آ رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہندی ویکیپیڈیا کے لیے یہ ایک مشکل بات ہے کہ اس کے ملک گیر سطح پر منتشر صارفین ایک جگہ جمع ہوں۔ تاہم وہ تعداد مضامین کے حساب سے 106,000 مضامین کے ساتھ نمبر ایک مقام رکھتا ہے جبکہ اردو ویکیپیڈیا 105,000 مضامین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 88,000 ہزار مضامین کے ساتھ تمل ویکیپیڈیا اور 64,000 ہزار مضامین کے ساتھ تیلگو ویکیپیڈیا تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ 72,744 مضامین کے ساتھ نیپالی ویکیپیڈیا نے بھی کافی ترقی کی۔ ویکیپیڈیا بھارت کی ساتویں مقبول ترین ویب سائٹ ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کا نمبر چھ ہے۔ تقریبًا 1.8 ویب سائٹ ویکیپیڈیا کا ربط رکھتے ہیں، جس سے ویب سائٹ کے معلومات کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔[15]

نگار خانہ[ترمیم]

ویکی اجلاس، 2011ء[ترمیم]

ویکی اجلاس، 2016ء[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ IANS (9 November 2011). "Mumbai to host first WikiConference in India". India Current Affairs. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2011. 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ Unattributed (9 November 2011). "Mumbai To Host First Ever National WikiConference In India". EFY Times. EFY Enterprises. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2011. 
  3. IANS (9 November 2011). "Wikipedia conference comes to India, set for Nov 18". Northern Voices Online. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2011. 
  4. "Wikipedia woos India with local languages". Hindustan Times. 19 November 2011. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2011. 
  5. Unattributed (10 November 2011). "Wikipedia eyes India for language growth". Dawn.com. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2011. 
  6. ^ ا ب Gupta, Bhawna (10 نومبر 2011). "Jimmy Wales To Open The First WikiConference In India". techcircle.in. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2011. 
  7. ^ ا ب پ Rajini Vaidyanathan (19 نومبر 2011). "Wikipedia hosts India conference amid expansion push". BBC News Online. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2011. 
  8. Deo, Sumedha (9 نومبر 2011). "Diary India – Nov 18-20". Reuters. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2011. 
  9. "Wikipedians not impressed with Arnab Goswami's talk in WikiConference". DNA. Mumbai: Diligent Media Corporation Ltd. 2011-11-20. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2012. 
  10. "Wikipedia seeks more women contributors". Hindustan Times. 19 نومبر 2011. 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2011. 
  11. Joseph Michael Reagle؛ Lawrence Lessig (30 ستمبر 2010). Good Faith Collaboration: The Culture of Wikipedia. MIT Press. صفحہ 66. ISBN 978-0-262-01447-2. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2012. 
  12. Kumaran, Uttarika (11 نومبر 2011). "South India bags 50% of Wiki scholarships". DNA India. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2011. 
  13. ^ ا ب "WikiConference India 2011/Sponsors". wikimedia.org. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2016. 
  14. ‘Punjabis most active community on Wikipedia’ | punjab$most popular | Hindustan Times
  15. "آرکائیو کاپی". 11 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2016. 

بیرونی روابط[ترمیم]

خبروں میں