تبادلۂ خیال صارف:Moughal Noshahai
- اسلام علیکم*
- سردیوں کی نمازیں کتنی خوبصورت لگتی ہیں*
سارا دن نماز کی تیاریوں میں گزر جاتا ہے۔
ادھر ظہر پڑھ کر فارغ ہوئے، ادھر عصر کا وقت قریب آنے لگا، ادھر عصر پڑھی، ادھر مغرب ہونے کو آئی، اور مغرب کے بعد عشاء تو ایسے لگتا ہے جیسے مصلے پر ہی آ گئی ہو۔ بڑا مزہ آتا ہے سردیوں کی نمازوں کا۔ بعض دفعہ ایک ایک وضو سے دو دو نمازیں پڑھ لیتا ہے بندہ۔ کوئی فکر ہی نہیں ہوتی پنکھے کے نیچے مصلیٰ بچھانے کی۔ بس جہاں اچھا لگتا ہے بچھا لیتا ہے۔ تہجد اور فجر میں تو دل کرتا ہے کمبل لے کر بیٹھ جائے مصلے پر۔
بعض دفعہ نرم نرم سے قالین بڑے اچھے لگتے ہیں پاؤں کو۔ وضو کر کے ٹھندے ٹھنڈے فرش پر چلتے ہوئے، قالین تک آنے کا احساس بڑا مزیدار ہوتا ہے۔ بعض دفعہ اپنا کوٹ اور جرسی پہنتے ہوئے، تھوڑی دیر پہلے والی گرمائش ابھی موجود ملتی ہے، تو اور بھی اچھا لگتا ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں نمازوں کے قرب سے مانوس ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔۔۔۔۔
خوش آمدید![ترمیم]
(?_?)
جناب Moughal Noshahai کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 18:03، 5 دسمبر 2022ء (م ع و)