مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Techsmith2024

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب Techsmith2024 کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,812 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:24, 22 مئی 2013 (م ع و)


  • السلام علیکم ، پیغام کا شکریہ۔ میرا خیال ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر صرف ان انبیاء اور ان سے براہ راست متعلق افراد کے ساتھ القابات درج کیۓ گۓ ہیں جن کی حیثیت مسلمہ ہے؛ اور اس بات میں محمد ہی کو کوئی متعصبانہ حیثیت نہیں دی گئی بلکہ یہ القابات تمام مذاہب کے انبیاء کے ساتھ بلا تعصب درج ہیں۔ اور کوشش کی گئی ہے کہ القابات کے لیۓ الفاظ بھی صرف وہی استعمال کیۓ جائیں جو کہ غیر متنازع ہیں۔ آپ بھی جانتے ہیں کہ الہامی دعوے کرنے والے تو آتے رہے ہیں اور آتے رہیں گے ، تو منطق کہتی ہے کہ انصاف یہی ہے کہ ان کو ان کے (محدود) ماننے والوں کے اختیار کردہ تعزیمی القابات سے درج کرنے کے بجاۓ ان کو ان کے (اکثریت) میں نا ماننے والوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ درج نا کیا جاۓ۔ --سمرقندی 13:34, 12 جنوری 2009 (UTC)

گمان کی وجہ

[ترمیم]
  • محبوب صاحب پیغام کا شکریہ۔ آپ کے اعتراضات پر غور کیا تو درج ذیل جوابات ذہن میں آۓ ، غور فرمایۓ
    • آپ نے کہا : آپ نے ہر ممکن کوشش کی ہے کے اٰن ذرائع سے مواد اکھٹا کیا جائے جہاں بہائی مذہب کے خلاف بات کی گئی ہے۔
اب ذرا غور فرمایۓ کہ میں نے کون سے حوالہ جات استعمال کیۓ ہیں
  1. حوالہ 1 تو خود بہائی مت کا موقع ہے، کیا یہ بہائی مخالف ہے؟
  2. حوالہ 2 ایک کولمبیا انسائکلوپیڈیا کا موقع ہے جس کے انگریزی متن پر کوئی بھی بہائی تعصب نہیں ملتا، کیا یہ متنازع ہے؟
  3. حوالہ 3 msn والوں کا انسائیکلوپیڈیا ہے، آپ اس کے انگریزی متن میں بھی کوئی بہائی متعصب جملہ نظر نہیں آتا۔
  4. حوالہ 4 بھی خود بہائی مت والوں کا موقع ہے اور انکی ایک لائبریری ہے، کیا یہ خود بہائی مت کے مخالف حوالہ کہا جاسکتا ہے؟
  5. حوالہ 5 بھی خود بہائی مت والوں کا موقع ہے، کیا اسے بہائی مخالف حوالہ تسلیم کیا جاۓ؟
  6. حوالہ 6 ایران سے متعلق ایک دائرۃ المعارف ہے، جس پر متعلقہ مضمون کسی شیع یا سنی کا نہیں بلکہ ایک غیر مسلم کا تحریر کردہ، آپ ذرا خود اس کو پڑھیۓ ، اس میں کون سا جملہ بہائی مت سے تعصب والا ہے؟
  7. حوالہ 7 خود احمد احسائی کی کتاب کے اقتباسات ہیں، اس میں بہائی مخالفت کا کیا کام؟
  8. حوالہ 8 ایک کتاب ہے اور 9 حوالہ 6 ہے۔

مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے انگریزی حوالہ جات پر نظر نہیں ڈالی وگرنہ آپ ہرگز یہ الزام نا لگاتے کہ میں نے بہائی مخالف یا جانبدار حوالہ جات چنے ہیں۔ میں نے اس بات پر غور کیا تو مجھے حیرت ہوئی کہ آپ کو ایسا تاثر کیوں ملا ، میں نے اس پر غور کیا اور میری دانست میں وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تمام افراد کے نام بالکل عام افراد کے ناموں کی طرح لکھے گۓ ہیں ، نا القابات لگا کر انکی توقیر میں اضافہ کیا گیا ہے اور نا ہی کوئی نازیبہ لفظ ذاتی تعصب کی بنا پر لکھا گیا ہے۔ میرے خیال سے تو یہ ایک بیانیہ انداز ہے، جس میں صرف واقعات کا زمانی تسلسل بیان کیا گیا ہے اور انکی وجہ بیان کی گئی ہے۔ میں نے آپ کے متعرض ہونے کے سبب پر غور کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ایسا آپ کو افراد کے ناموں کے ساتھ توقیری لاحقات (القابات) کہ نا ہونے کی وجہ سے محسوس ہوا ہوگا۔ آپ نے خود انگریزی ویکی کی بات کی ہے تو انگریزی ویکی پر بھی تو تمام افراد کے نام بلا کسی لقب کے ہی لکھے گۓ ہیں۔ اب اگر آپ یہ کہیں کہ صاحب حضرت محمد کے مضمون میں القابات کیوں ہیں؟ تو میرا خیال ہے کہ آپ اس بات پر دیوان عام میں بحث کر سکتے ہیں اور جو عوام کا فیصلہ آۓ اسی کے مطابق عمل کر لیا جاۓ۔ صرف ایک بات (جو کہ سچ ہے) وہ میں نے اضافہ کیا تھا کہ نفسیات میں اس کو خطاۓ حس کہا جاتا ہے، گو کہ یہ حقیقت ہے اور آپ کسی بھی ماہر نفسیات سے اس بارے میں پوچھ سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود میں اس جملے کو نکال دیتا ہوں۔ ابھی تو صرف تاریخی واقعات ہی بیان ہوۓ ہیں اور وہ بھی صرف بیانیہ انداز میں ، ان میں سے نفسیات والے تذکرے کے علاوہ جس پر آپ کو اعتراض ہو براہ کرم اس کو تدوینی خانے میں str کا button استعمال کر کہ اس طرح خط لگا دیجیۓ تاکہ میں اس کو (اگر جانبدار ہوا) تو غیر جانبدار بنانے کی کوشش کر سکوں۔ کیا میری اس وضاحت سے آپ کی تسلی ہوئی یا اعتراض باقی ہے؟ فائل:Smile.PNG۔ --سمرقندی 07:56, 13 مارچ 2009 (UTC)

  • السلام علیکم جناب۔ حوالے کا ربط بھیجنے کا بہت شکریہ، آپ کے خیال میں جو حوالہ جات استعمال کیۓ جانے چاہیں ان کے روابط سے بھی آگاہ فرمایۓ گا۔ شکریہ۔ --سمرقندی 10:41, 14 مارچ 2009 (UTC)
  • پیغام کا شکریہ۔ براۓ مہربانی روابط کو میرے تبادلۂ خیال کے صفحے پر بھیج دیجیۓ۔ شکریہ۔ --سمرقندی 01:30, 16 مارچ 2009 (UTC)
  • روابط کا شکریہ۔ --سمرقندی 09:38, 16 مارچ 2009 (UTC)