تلہٹہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گاؤں and union council
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
ضلعضلع مانسہرہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

تلہٹہ (انگریزی: Talhata) پاکستان کا ایک گاؤں تلہٹہTalhatta پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ(وادی کاغان) کی یونین کونسل جو ضلع مانسہرہ میں واقع ہے-دریائے کنہار ناران کاغان کی چوٹیوں سے پانی کو سمیٹتے ہوئے تلہٹہ سے بھی گزرتا ہے۔ تلہٹہ سادات کا ایک بہت بڑا گاؤں ہے جو سادات کے حوالے سے ضلع بھر میں ایک الگ مقام رکھتا ہے-تلہٹہ کے سادات(پیر بابا بونیرسوات سید علی ترمذی) کی اولاد میں سے ہیں، سید قطب شاہ بانی سادات تلہٹہ ہیں ۔ تلہٹہ 4مرکزی محلہ جات پر مشتمل ہے1، محلہ مستاجر،2 محلہ مسجد،3 محلہ کشکاڑ۔4 محلہ اپر- تلہٹہ کے زیادہ تر افراد پڑھے لکھے ہیں یہی وجہ ہے کہ علاقہ بھر میں تعلیم کے لحاظ سے بھی تلہٹہ کو نمایاں مقام حاصل ہے۔گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پہلے سے موجود تھا جو اپ گریڈ ہو کر ہائیر سیکنڈری بن چکا ہے،گرلز ہائی اسکول بھی موجود ہے، بنیادی مرکز صحت بھی گاؤں میں موجود ہے۔ گلیاں پختہ، انفراسٹرکچر ، باقی قصبوں سے بہتر ہے ۔ تلہٹہ یونین کونسل بھی ہے جو حصاری سے شروع ہوتی ہے اور کوٹ بھلہ تک پھیلی ہوئی ہے ۔ پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع مانسہرہ میں واقع ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Talhata"