اوگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اوگی
Oghi
ٹاؤن اور یونین کونسل
اوگی مارکیٹ
اوگی مارکیٹ
اوگیOghi is located in پاکستان
اوگیOghi
اوگی
Oghi
پاکستان میں مقام
متناسقات: 34°30′N 73°0′E / 34.500°N 73.000°E / 34.500; 73.000
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ خیبر پختونخوا
ضلع ضلع مانسہرہ
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (یو ٹی سی+5)

اوگی خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کا ایک قصبہ ہے۔ یہ تحصیل اوگی کا مرکز بھی ہے۔ یہ ضلع مانسہرہ کے صدر مقام مانسہرہ شہر کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

اوگی برطانوی دور حکومت میں وادی اگرور کا صدر مقام تھا۔ وادی اگرور تب ضلع ہزارہ میں شامل تھا اور یہ ہزارہ کی ملیشیا پولیس کا سرحدی مرکز بھی تھا۔ یہ قصبہ اور تمام وادی سرسبز و شاداب پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔ یہاں پر ایک قلعہ بھی واقع ہے جس کو پہلی بار 1865ء میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔ یہ قلعہ اب فرنٹئیر کانسٹیبلری کے زیر انتتظام ہے، جہاں علاقہ تناول میں کالا ڈھاکہ کے لیے یہاں ہیڈ کوارٹر قائم ہے۔

معاشرہ[ترمیم]

گو اوگی میں کئی زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں مگر پشتو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ ہندکو اور تناول زبان بھی یہاں کی مقامی بڑی زبانیں تصور کی جاتی ہیں۔ یہاں مقامی آبادی میں شمال اور مشرق کی طرف کی آبادی پشتو، جبکہ جنوب اور مغرب کی جانب کی آبادی ہندکو بولنے کو فوقیت حاصل ہے۔

مضافات[ترمیم]

اوگی کے مضافات اوگی، ملوگہ، ہارون آباد، فرید آباد، ڈگی، ٹنڈو، کیاربائی، دوگئی، چینکوٹ، بازارگے، تکیہ، جلال آباد، چارباغ، حسین بانڈھ ، گورچھہ، مدینہ کالونی واقع ہیں۔ شمال کی طرف سے دلبوڑی، باگڑیاں، گھنیاں، شاہتوت، جشکوٹ، پام گلی، بیلیاں، دیول ، کیول ، منیول، کولکہ، تراؤڑہ، چلندریاں، شاہ کوٹ شامل ہے، مشرق کی جانب سے شمدھڑہ، ہوا گلی، شدوڑ، بنکوٹ، ملوکڑہ، چھجڑسیداں، خواجہ نگر، کے علاقے شامل ہے۔جنوب کی جانب شیر گڑھ، اور دیگر علاقے شامل ہے، جن کو مجموعی طور پر تناول سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

[1] ضلع مانسہرہ کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں- حکومت پاکستان