گڑھی حبیب اللہ
| گڑھی حبیب اللہ گڑھی حبیب اللہ | |
|---|---|
| Union council and town | |
| ملک | Pakistan |
| پاکستان کی انتظامی تقسیم | خیبر پختونخوا |
| ضلع | ضلع مانسہرہ |
| منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
| ٹیلی فون کوڈ | 0997 |
گڑھی حبیب اللہ (انگریزی: Garhi Habibullah) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع مانسہرہ میں واقع ہے۔[1] اس کی بنیاد 1768 میں سواتی قوم کے سردار اور پکھل یعنی ضلع مانسہرہ و ضلع بٹگرام کے چیف خان صاحب سعادت خان خانخیل سواتی نے رکھی تھی۔ ان کی رحلت کے بعد ان کے جانشین خان حبیب اللہ خان سواتی اول نے اس علاقے کو اپنا نام دیا جو آج تک جاری ہے۔
1862 میں پکے بندوبست کے وقت 1703 کے ویش کو دیکھتے ہوئے گڑھی حبیب اللہُ زمینی لحاظ سے سواتی قبیلہ کے پانچ خاندانوں میں بصورت طرف/ہنڈی تقسیم ہوا تھا جو مندرجہ ذیل ہیں -
1- طرف سمندر خان خانخیل (گبری سواتی)
2- طرف حسن علي خان ارغوشال (گبری سواتی)
3- طرف حبیب خان جہانگیری (گبری سواتی)
4- طرف امین خان جہانگیری (گبری سواتی)
5- طرف بہرام خان سرخیلی (گبری سواتی)
ان میں سمندر خان سواتی جو حبیب اللہ خان کے پوتے تھے وہ گڑھی موضع کے نمبردار تھے اور آذاد علاقہ یاغستان یعنی موجودہ نیلی شنگ و راجھاری ضلع بٹگرام کے نواب بھی تھے۔ جبکہ حسن علی خان سواتی ، موضع ڈوڈیال کی طرف سلطان ارغوش شاہ میں بھی حقوق وراثت رکھتے تھے اور ان کے چچا زاد بھائی ڈھوڈیال کے نمبردار تھے جبکہ ان کو تقسیم میں گڑھی والا حصہ دیا گیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Garhi Habibullah"
|
|