تھامس جے ایبر کرومبے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تھامس جے ایبر کرومبے (Thomas J. Abercrombie) ایک امریکی صحافی اور فوٹو گرافر تھا۔ تھامس 1930ء میں امریکی ریاست منسوٹا میں پیدا ہوا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس کا بھائی بروس یورپ سے ایک کیمرا لے آیا۔ یہ کیمرا اسے فوٹو گرافی کی دنیا میں لے آیا۔ 1956ء میں تھامس نیشنل جیوگرافک سوسائیٹی میں آگيا۔ تھامس نے نیشنل جیوگرافک سوسائیٹی کے لیے 43 مضامین لکھے۔ وہ 38 سال تک اس کے سٹاف میں رہا۔

تھامس کی شہرت کی وجہ وہ 16 مضامین ہیں جو اسنے نیشنل جیوگرافک میگزین میں اسلامی دنیا کے بارے میں لکھے۔ سوسائٹی میں اس کا پہلا کام لبنان تھا۔ وہ لبنانی لوگوں میں گھل مل گیا اور اسے محسوس ہوا کہ وہ اپنے ہی لوگوں میں ہے۔

17 اپریل 1965ء کو تھامس نے سوسائٹی کے صدر کو مکہ، سعودی عرب سے اطلاع دی جب کہ وہ وہاں سوسائٹی کے ایک مشن پر تھا کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے اور اسنے حج بھی کر لیا ہے اور یہ اس کی زندگی کا ایک اہم ترین حصہ تھا۔ اس کا اسلامی نام عمر تھا۔

تھامس کی زندگی کا سب سے جذباتی لمحہ 1972ء میں وہ موقع تھا جب وہ اسلامی دنیا پر اپنے ایک مضمون 'Sword and The Sermon' کے سلسلے میں قازقستان میں تھا اسنے جمعے کی نماز الماتے ایک مسجد میں ادا کی اور مسجد کے امام سے اپنا تعارف عربی میں کرایا تھوڑی دیر بعد اس کے ارد گرد بے شمار قازق اپنے شاندار لباسوں میں جمع ہو گئے تھامس نے انھیں مکہ اور اپنے حج کی تصاویر دکھائیں تو وہ تمام لوگ اپنے شدت جذبات سے رونے کے قریب پہنچ گئے بہت سے لوگوں نے اپنے ہاتھہ اس کے کپڑوں سے رگڑ کر اپنے چہروں پر ملنے لگے کہ وہ ایک حاجی کو چھو کر رحمت کے امیدوار بننا چاہتے تھے۔ جذبات کی شدت میں تھامس بھی اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا۔

تھامس بہت خوبصورت انگریزی لکھتا تھا اور بقول اس کے اہم ہتھیار پنسل اور شاپنر تھے۔ نیچے دیا گیا خوبصورت پیرا اس کے مضمون (When The Moors Ruled Spain) سے لیا گيا ہے۔

Througout, while the kings and sultans fought bitterly for the hand of Spain, ordinary Muslims and Christians worked together to forge the brilliant civilization that helped lead Europe out of the Dark Ages. Ultimately the cross replaced the crescent from the sky of Spain. The Moors themselves faded into history, leaving behind their scattered dreams. But Spain and the west stand forever in their debt.

تھامس کو پانچ زبانیں انگریزی، عربی، جرمن، فرانسیسی اور ہسپانوی آتی تھیں فوٹو گرافی ميں تھامس کا اپنا ہی اسلوب تھا۔ تھامس پہلا صحافی تھا جو انٹارکٹیکا اور قطب جنوبی تک گیا۔

تھامس 3 اپریل 2006ء میں وفات پا گیا۔

بیرونی روابط[ترمیم]