تھامس واکر آرنلڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تھامس واکر آرنلڈ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1864 (عمر 154–155 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مگدالین  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مستشرق  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سر تھامس آرنلڈ (Sir Thomas Arnold) انگریز ماہر تعلیم و مستشرق تھے۔ وہ ڈیون پورٹ( انگلینڈ) میں پیداہوئے۔ سٹی سکول آف لندن اور میکڈمین کالج ( کیمبرج) میں تعلیم پائی۔ یونانی اور لاطینی ادب عالیہ میں آنرز کیا۔ جرمن، اطالوی، فرانسیسی، روسی، ولندیزی، پرتگالی اور ہسپانوی میں مہارت حاصل کرنے کے علاوہ عربی، فارسی اور سنسکرت بھی سیکھی۔ 1888ء میں یم اے او کالج علی گڑھ اور 1898ء میں گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسفے کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ اپریل 1899ء اور اگست 1902ء سے اپریل 1903ء تک یونیورسٹی اوینٹل کالج کے قائم مقام پرنسپل رہے۔ 1904ء میں انڈیا آفس لائبریری (لندن) کے اسسٹنٹ لائبریرین مقرر ہوئے۔ علامہ اقبال نے گورنمنٹ کالج میں فلسفے کی تعلیم انہی سے حاصل کی۔ یورپ کے دوران قیام 1905ء تا 1908ء میں علامہ اقبال نے شاعری ترک کرنے کا فیصلہ کیا تو سر تھامس آرنلڈ ہی نے انھیں اس ارادے سے باز رکھا۔ کچھ عرصہ انسائیکلو پیڈیا آف اسلام کے ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ 1921ء میں سر کا خطاب ملا۔ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ جن میں پریچنگ آف اسلام کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]