مندرجات کا رخ کریں

ٹامس ڈبلیو آرنلڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ٹامس ڈبلیو آرنلڈ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 اپریل 1864ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈیونپورٹ، پلایماؤت   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 جون 1930ء (66 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ
متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مگدالین   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  مستشرق ،  استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ لندن ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں دائرۃ المعارف الاسلامیہ   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 کمپینین آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سر ٹامس واکر آرنلڈ ، سی آئی ای (19 اپریل 1864 - 9 جون1930) ایک برطانوی متشرق اور اسلامی فنون لطیفہ کا مؤرخ تھا جس نے محمڈن اینگلواورینٹل کالج ، [7] علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تعلیم دی ۔[8] وہ سر سید احمد خان کا دوست تھا اور سر سید کے اصرار پر ہی اس نے اپنی مشہور کتاب "اسلام کی تبلیغ"لکھی۔[9] ٓارنلڈنے شاعر اورفلسفی محمد اقبال اور سید سلیمان ندوی کو بھی پڑھایا اور وہشبلی نعمانی کا بھی اس وقت سے گہرا دوست تھا جب نعمانی علی گڑھ میں پڑھایا کرتے تھے۔[10] ہندوستان میں مسلم قوم پرستی کی تحریک پر ٓارنلڈ کی تعلیمات کے گہرے نقوش دیکھے جا سکتے ہیں۔

زندگی

[ترمیم]

آرنلڈ 19 اپریل 1864 کو پیدا ہوا اور لندن میں تعلیم حاصل کی۔[11] 1888 سے اس نے محمڈن اینگلو اورینٹل کالج ، علیگڑھمیں ایک استاد کے طور پر کام شروع کیا۔ 1898 میں اس نے فلسفہ کے پروفیسر کے طور پر گورنمنٹ کالج لاہورکی پوسٹ کو قبول کیااور بعد میں پنجاب یونیورسٹیاورینٹل فیکلٹی کا ڈین بن گیا ۔[12] 1904 سے 1909 تک وہ انڈیا آفس کی لائبریری میں کام کرتا رہا اور 1909 میں اسے برطانیہ میں ہندستانی طلبہ کا تعلیمی مشیر مقررکردیا گیا۔[13] پہلی جنگ عظیم کے اواخر میں (1917 سے 1920 تک) ٓارنلڈ نے ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ کے مشیر کے طور پر کام کیا۔[14] وہ 1921 سے 1930 تک، لندن یونیورسٹی ، مشرقی علوم کے اسکول میں عربی اور اسلامی علوم کا پروفیسر رہا۔[15] آرنلڈ اسلام کے انسائیکلوپیڈیا کے پہلے ایڈیشن کے لیے سب سے پہلا انگریزی ایڈیٹر بھی تھا۔[16]

ٓارنلڈ کو 1912 میں برطانوی ہند کے ہمنوا کے اعزاز سے نوازا گیا اور 1921 میں سر کا خطاب دیا گیا۔ ٓارنلڈ نے 1892 میں سیلیا میری ہکسن سے شادی کی۔[17] ٓارنلڈ 9 جون 1930 ء کو وفات پا گیا۔[18]

  • سر تھامس واکر آرنلڈ (1896)۔ اسلام کی تبلیغ: مسلم عقیدے کی تبلیغ کی ایک تاریخ ۔ WESTMINSTER: A. کانسٹیبل اور شریک۔ پی۔   388 ۔ 2011-05-29 کو دوبارہ حاصل (کیلی فورنیا یونیورسٹی سے اصل) [19]
  • خلافت ، آکسفورڈ 1924، سلویا جی۔ ہیم کی طرف سے ایک اضافی باب کے ساتھ reissued: روٹلیج اور کیگن پال، لندن 1965 [20]
  • مسلم مذہبی آرٹ میں پرانے اور نئے رجحانات (1928 کے لیے Schweich لیکچرز ) [21]
  • اسلام میں پینٹنگ، مسلم ثقافت میں تصویری آرٹ کے مقام کا ایک مطالعہ (1928، ری پرنٹ ایڈی۔ 1965)۔[22]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11283206n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6s21n6k — بنام: Thomas Walker Arnold — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب عنوان : Arnold, Sir Thomas — https://dx.doi.org/10.1093/GAO/9781884446054.ARTICLE.T004196 — بنام: Sir Thomas Arnold
  4. ^ ا ب Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/18760 — بنام: Thomas Walker Arnold
  5. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11283206n — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  6. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/153554019
  7. "Empire in Your Backyard: Imperial Plymouth"۔ www.britishempire.co.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2016 
  8. electricpulp.com۔ "آرنلڈ، تھامس والکر – دائرۃ المعارف ایرانیکا"۔ www.iranicaonline.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  9. electricpulp.com۔ "آرنلڈ، تھامس والکر – دائرۃ المعارف ایرانیکا"۔ www.iranicaonline.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  10. "Sir Thomas Walker Arnold | Aligarh Movement"۔ aligarhmovement.com۔ 04 جولا‎ئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  11. electricpulp.com۔ "آرنلڈ، تھامس والکر – دائرۃ المعارف ایرانیکا"۔ www.iranicaonline.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  12. electricpulp.com۔ "آرنلڈ، تھامس والکر – دائرۃ المعارف ایرانیکا"۔ www.iranicaonline.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  13. "Thomas W. Arnold | Making Britain"۔ www.open.ac.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  14. "Thomas Walker Arnold"۔ Goodreads۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  15. electricpulp.com۔ "آرنلڈ، تھامس والکر – دائرۃ المعارف ایرانیکا"۔ www.iranicaonline.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  16. [1]
  17. electricpulp.com۔ "آرنلڈ، تھامس والکر – دائرۃ المعارف ایرانیکا"۔ www.iranicaonline.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  18. استشهاد فارغ (معاونت) 
  19. "Sir Thomas Walker Arnold | Aligarh Movement"۔ aligarhmovement.com۔ 04 جولا‎ئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  20. "Thomas W. Arnold | Making Britain"۔ www.open.ac.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  21. electricpulp.com۔ "آرنلڈ، تھامس والکر – دائرۃ المعارف ایرانیکا"۔ www.iranicaonline.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016 
  22. electricpulp.com۔ "آرنلڈ، تھامس والکر – دائرۃ المعارف ایرانیکا"۔ www.iranicaonline.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2016