جامعہ محمدیہ منصورہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جامعہ محمدیہ منصورہ
الجامعة المحمدية
Jamia Mohammadia Mansoora's logo
لاطینی: Jamia Mohammadia mansoora, malegaon
شعار رب زدني علما (عربی)
اردو میں شعار
"اے میرے پروردگار! میرے علم میں مزید اضافہ کر"
قسم اسلامی یونیورسٹی
قیام جمادی الاولی 1398ھ مطابق مئی 1978ء
الحاق AMU
چانسلر ارشد مختار
تدریسی عملہ
+300
طلبہ +4000
مقام مالیگاؤں، مہاراشٹر، بھارت بھارت کا پرچم
کیمپس +10
مجلات مجلہ البلاغ
مجلہ صوت الحق
مجلہ النادی المحمدی ومجلہ الحمیراء
وابستگیاں JMES
ویب سائٹ

www.jmes.org.in

www.jmessharia.org.in

بھارت کی صنعتی ریاست مہاراشٹر کے کثیر مسلم آبادی والے معروف ومشہور شہر مالیگاؤں میں واقع ایک عظیم الشان سلفی ادارہ۔ 1978ء مولانا مختار احمد ندوی رحمه الله نے اس ادارہ کی بنیاد رکھی۔

یہ ادارہ ابتدا میں اپنی نوعیت کا اکلوتا دار العلوم تھا، جہاں شرعی علوم و عصری علوم کے امتزاج سے تیار کردہ ایک انوکھے نصاب پر تعلیم دی جاتی تھی۔ تاہم آج مولانا مختار احمد ندوی کے نقش قدم پر متعدد ادارے اس قسم کے نصاب کو اختیار کر رہے ہیں۔ ب

قیام کا پس منظر[ترمیم]

تاسیس[ترمیم]

1979ء مولانا مختار احمد ندوی نے اس ادارے کو قائم کیا۔ جمادی الاولی 1398ھ مطابق مئی 1979ء میں عالم اسلام کے مشہور عالم دین اور محدث مولانا عبید اللہ رحمانی رحمہ اللہ (مولف مرعاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح) نے اس کی سنگ بنیاد رکھی۔ نیز فضيلة الشيخ عبد المحسن العباد (وائس چانسلر، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ)، فضيلة الشيخ صالح بن عبد الله المحيسن (ڈین دعوہ فیکلٹی، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ)، فضيلة الشيخ محمد بن عبد الله العجلان (وائس چانسلر، جامعة امام محمد بن سعود الإسلامية، رياض)، مولانا ابو الحسن علي مياں ندوی، شیخ عبد الرحمن الحمود (چیف جسٹس شرعی کورٹ، قطر) اور شيخ عبد الله المفلح جيسے علمائے کرام اس جامعہ کی تاسیس میں شامل رہے۔

تعلیمی نصاب سے متعلق بانئ جامعہ کا موقف[ترمیم]

تاریخ ساز تعلیمی کانفرنس[ترمیم]

25-26 نومبر 2017ء کو جامعہ محمدیہ نے ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس "دینی وعصرى نصاب کا امتزاج، اہمیت، پیش رفت اور احتساب" کے نام سے منعقد کیا۔ یہ کانفرنس انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوا اور اس کے دور رس اثرات مرتب ہوئے۔

ذیلی ادارے[ترمیم]

  • محمدیہ طبیہ کالج
  • مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس
  • عبد اللطيف بن علي الشايع فیکلٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی
  • لؤلؤة يوسف بودي پولیٹیکنک
  • جونیر کالج آف اسلامک سٹڈیز۔
  • معهد إعداد الأئمة والدعاة
  • کلیہ عائشہ صدیقہ للبنات
  • معہد عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن الكريم ۔
  • اسماء خاتون جونیر کالج
  • محمدیہ اردو پرائمری سکول
  • محمدیہ اردو ہائی اسکول
  • شعبہ حفظ
  • فارمیسی کالج (زیر تعمیر)
  • بزنس ایڈمنسٹریشن کالج (زیر تعمیر)

کلیة اللغة العربية والدراسات الإسلامية[ترمیم]

College Of Arabic Language & Islamic Studies (قدیم نام: محمد بن ناصر الساير اسلامک لا کالج)

محمد بن ناصر الساير اسلامک لا کالج
کلیة محمد بن ناصر الساير للشريعة الإسلامية
جامعہ محمدیہ
مقام مالیگاؤں
سنہ تاسیس 2016
حیثیت کالج
صدر شعبہ ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ
ویب سائٹ https://jmessharia.org.in

شاخیں[ترمیم]

یہ ادارہ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی ((JAMIA MOHAMMADIA EDUCATION SOCIETY (JMES ) )) کے زیر انصرام ہے۔ جس کی ہندوستان بھر مختلف شاخیں ہیں۔ چند حسب ذیک ہیں:۔

  • جامعہ محمدیہ منصورہ بنگلور
  • کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات، مئو وغیرہ۔

اساتذہ[ترمیم]

نصاب[ترمیم]

ہندوستان کے پرانے نصاب درس نظامی سے ہٹ کر ایک الگ اور سلفی منہج پر مرتب نصاب تیار کیا گیا۔ نیز اس میں حکومتی اداروں اور اسکولوں کے مکمل نصاب کو بھی ضم کر دیا گیا۔ یعنی یہ ادارہ بہ یک وقت ایک دینی مدرسہ بھی ہوا اور عصر حاضر کے اسکولی نصاب کے مطابق ایک اسکول بھی۔

طلبہ[ترمیم]

مختار احمد ندوی کی کوششیں اور اساتذہ و طلبہ نے خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیا۔ اور آج اس ادارے سے تعلیم یافتہ طلبہ دنیا بھر میں پھیلے ھوئے ہیں۔ ھندوستان کے علاوہ سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین، عرب امارات، عمان، جیسے خلیجی ممالک میں ان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ممالک برطانیہ, کینیڈا اور امریکا میں بھی یہاں سے تعلیم یافتہ طلبہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہاں سے تعلیم یافتہ طلبہ و طالبات لفظ محمدیہ کی مناسبت سے اپنے نام کے آگے محمدی لکھتے ہیں۔

مشہور فضلاء[ترمیم]

  1. ڈاکٹر محمد وسیم خان محمدی مدنی.
  2. ڈاکٹر شمس کمال انجم۔
  3. ڈاکٹر قاضی سفیان مدنی محمدی۔
  4. ڈاکٹر عبد الرقیب مدنی محمدی۔
  5. شیخ یاسر الجابری محمدی مدنی۔
  6. ابو رضوان محمدی۔
  7. ثناء الله مدنی محمدى.
  8. انصار زبير محمدى.
  9. مختار احمد محمدی مدنی۔
  10. مصطفی بشیر محمدی مدنی۔
  11. علی محمد محمدی مدنی
  12. عبد اللہ کافی مدنی محمدی۔
  13. عبد الوکیل مدنی محمدی .
  14. سید واجد حسن مدنی محمدی .
  15. عبد الحمید مدنی محمدی .
  16. کے عبد الرحمن کے عبد الکریم محمدی مدنی

تصاویر[ترمیم]

مسجد الجامعة}}.
كلية الهندسة والتقنية بالجامعة المحمدية}}.

بیرونی روابط[ترمیم]