جوزف سمتھ
جوزف اسمتھ | |
|---|---|
جوزف اسمتھ کی ایک تاریخی تصویر | |
| لقب | پیغمبر |
| ذاتی زندگی | |
| پیدائش | جوزف اسمتھ جونیئر 23 دسمبر 1805 |
| وفات | 27 جون 1844ء (38 سال) |
| مدفن | نیوویو، الینوائے، امریکا |
| مذہب | مورمنیت |
| قومیت | امریکی |
| شریک حیات | ایما سمتھ اور کئی دوسری بیگمات |
| اولاد | 11 |
| والدین | جوزف سمتھ سینیئر، لوسی میک سمتھ |
| وجہ شہرت | مورمنیت کے بانی |
| دستخط | |
جوزف اسمتھ جونیئر (انگریزی: Joseph Smith Jr.؛ 23 دسمبر 1805ء – 27 جون 1844ء) ایک امریکی مذہبی رہنما اور مورمن ازم کے بانی تھے۔ انھوں نے کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی بنیاد رکھی، جو بعد میں مورمن تحریک کا مرکز بن گیا۔ جوزف سمتھ کو مورمنیت کے پیروکار پیغمبر اور الہامی رہنما مانتے ہیں۔[1]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]جوزف سمتھ 23 دسمبر 1805 کو شارون، ورمونٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد جوزف سمتھ سینیئر اور والدہ لوسی میک سمتھ تھے۔ وہ ایک کسان خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے بچپن میں غربت کا سامنا رہا۔[2] ان کے مذہبی خیالات کا آغاز کم عمری میں ہی ہوا جب انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں یسوع مسیح کے نظارے ہوئے۔[3]
مورمنیت کی بنیاد
[ترمیم]1827 میں جوزف سمتھ نے دعویٰ کیا کہ انھیں مورمن کی کتاب کی تحریریں فرشتے مورونی کے ذریعے ملی ہیں۔ یہ تحریریں انھوں نے طلائی تختیوں پر دریافت کیں اور انھیں الہام کے ذریعے انگریزی میں ترجمہ کیا۔ سنہ 1830ء میں مورمن کی کتاب شائع ہوئی، جس کے ساتھ ہی انھوں نے کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی بنیاد رکھی۔[4]
تنازعات اور قتل
[ترمیم]جوزف سمتھ کی مذہبی تعلیمات اور سماجی اصلاحات نے ان کے پیروکاروں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی، لیکن ان پر کئی الزامات بھی لگے۔ 27 جون 1844ء کو جوزف سمتھ کو الینوائے کے شہر کارتیج میں ایک جیل پر حملے کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔ ان کی موت کے بعد مورمنیت کی قیادت کو لے کر اختلاف ہو گیا، اکثر پیروکاروں نے بریگھم ینگ کا ساتھ دیا۔[5]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://www.britannica.com/biography/Joseph-Smith-American-religious-leader-1805-1844
- ↑ https://www.churchofjesuschrist.org/study/history/topics/joseph-smith?lang=eng
- ↑ https://www.smithsonianmag.com/history/the-visions-of-joseph-smith-89385555/[مردہ ربط]
- ↑ https://www.britannica.com/topic/Church-of-Jesus-Christ-of-Latter-day-Saints
- ↑ https://www.history.com/topics/religion/joseph-smith
- 1805ء کی پیدائشیں
- 23 دسمبر کی پیدائشیں
- جوزف سمتھ
- الینوائے کے مذہبی رہنما
- الینوائے میں آتشیں اسلحہ سے اموات
- امریکی فری میسن
- امریکی مرد غیر افسانوی مصنفین
- امریکی مرد مصنفین
- امریکی مقتولین
- انگریز نژاد امریکی شخصیت
- انیسویں صدی کے امریکی مرد مصنفین
- انیسویں صدی کے امریکی مصنفین
- اونٹاریو کاؤنٹی، نیو یارک کی شخصیات
- بانیان مذاہب
- ریاستہائے متحدہ کے صدارتی امیدوار، 1844ء
- فرشتہ بیں شخصیات
- مقتول امریکی سیاست دان
- مقتول مذہبی رہنماہان
- مقتول مرد مصنفین
- مورمنیت میں انبیا
- نئی مذہبی تحریکوں کے بانی
- نیو یارک (ریاست) کے مذہبی رہنما
- ورمونٹ کے مذہبی رہنما
- ونڈسر کاؤنٹی، ورمونٹ کی شخصیات
- 1844ء کی وفیات
- امریکی شہر کے بانی
- امریکی بانیان
- ریاست ہائے متحدہ میں بچپن کی شادی
- کرامات دکھانے والی شخصیات
- الینوائے میں مقتول افراد
- مسیحی شہدا
- مرد مقتولین
- امریکی مقدسین آخری ایام
- امریکی الٰہیات دان
- الینوائے میں تدفین
- مسیحی فرقے
- ریاستہائے متحدہ کے صدارتی امیدوار
- ریاستہائے متحدہ میں مقتول افراد
- امریکی انسداد پسند
- مسیحی عارف
- انبیاء
- مسیحیت