"بلقیس ایدھی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 15: سطر 15:
}}
}}


'''بلقیس بانو ایدھی''' [[عبد الستار ایدھی]] کی بیوہ، ایک نرس اور [[پاکستان]] میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک ہیں۔ ان کی عرفیت '''مادر پاکستان''' ہے۔ وہ 1947ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ [[بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن]] کی سربراہ ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کے لیے 1986ء '''رومن میگسیسی اعزار''' (Ramon Magsaysay Award) حاصل کیا۔<ref name=rmaf>[http://www.rmaf.org.ph/Awardees/Citation/CitationEdhiAbd.htm Ramon Magsaysay Award Citation] accessed June 30, 2008</ref> [[حکومت پاکستان]] نے انہیں [[ہلال امتياز]] سے نوازا ہے۔ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں [[مدر ٹریسا]] ایوارڈ 2015ء سے نوازا ہے۔
'''بلقیس بانو ایدھی''' [[عبد الستار ایدھی]] کی بیوہ، ایک نرس اور [[پاکستان]] میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک ہیں۔ ان کی عرفیت '''مادر پاکستان''' ہے۔ وہ 1947ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ [[بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن]] کی سربراہ ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کے لیے 1986ء '''رومن میگسیسی اعزار''' (Ramon Magsaysay Award) حاصل کیا۔<ref name=rmaf>[http://www.rmaf.org.ph/Awardees/Citation/CitationEdhiAbd.htm Ramon Magsaysay Award Citation] {{wayback|url=http://www.rmaf.org.ph/Awardees/Citation/CitationEdhiAbd.htm |date=20110423230700 }} accessed June 30, 2008</ref> [[حکومت پاکستان]] نے انہیں [[ہلال امتياز]] سے نوازا ہے۔ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں [[مدر ٹریسا]] ایوارڈ 2015ء سے نوازا ہے۔


== زندگی ==
== زندگی ==
سطر 36: سطر 36:
== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [http://www.islamicity.com/articles/Articles.asp?ref=SW0412-2541 عبد الستار ایدھی پر مضمون]
* [http://www.islamicity.com/articles/Articles.asp?ref=SW0412-2541 عبد الستار ایدھی پر مضمون]
* [http://www.jazbah.org/bilquis.php بلقیس ایدھی پر مضمون]
* [http://www.jazbah.org/bilquis.php بلقیس ایدھی پر مضمون] {{wayback|url=http://www.jazbah.org/bilquis.php |date=20041208124335 }}


== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==

نسخہ بمطابق 08:23، 29 دسمبر 2020ء

بلقیس بانو ایدھی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 اگست، 1947ء
کراچی
وفات 15 اپریل 2022ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات عبد الستار ایدھی
اولاد دو بیٹے، دو بیٹیاں
والدین معلوم نہیں
عملی زندگی
تعليم پیشہ ورانہ
پیشہ نرس اور خلق دوست
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

بلقیس بانو ایدھی عبد الستار ایدھی کی بیوہ، ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک ہیں۔ ان کی عرفیت مادر پاکستان ہے۔ وہ 1947ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کے لیے 1986ء رومن میگسیسی اعزار (Ramon Magsaysay Award) حاصل کیا۔[1] حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتياز سے نوازا ہے۔ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں مدر ٹریسا ایوارڈ 2015ء سے نوازا ہے۔

زندگی

ایک نیوز ویب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں ایدھی صاحب کے قائم کردہ نرسنگ ٹریننگ اسکول میں داخلہ لیا اور نرسنگ کی باقاعدہ پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی۔ ان کی محنت، لگن اور جوش وجذبے کو دیکھتے ہوئے ایدھی صاحب نے نرسنگ کے اس ادارے کی ذمہ داریاں انہیں سونپ دیں۔ بلقیس ایدھی کے مطابق، ”اس دور میں نرسنگ کے شعبے کی طرف خواتین کا رجحان بہت کم تھا۔ ‘‘ انہوں نے اس ادارے میں دو برس تک جانفشانی اور انتہائی لگن کے ساتھ کام کیا اور یہی محنت اور جذبہ ہی عبد الستار ایدھی کے دل میں بھی گھر کر گیا۔ یوں 1966ء میں بلقیس بانو، عبد الستار ایدھی کی رفیق حیات بن گئیں۔ شادی کے بعد ان دونوں سماجی شخصیات نے بہت سے نئے فلاحی کاموں کا آغاز کیا۔ بے گھر ہونے والی خواتین کو ادارے میں جگہ دینا ہو یا ایدھی میٹرنٹی ہوم میں زچہ وبچہ کی دیکھ بھال کرنا ہو، اس طرح کے خواتین سے متعلق تمام فلاحی کاموں کی نگرانی بلقیس ایدھی کرنے لگیں۔

بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن

ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں سے متعلق فلاحی کاموں کے لیے بلقیس ایدھی نے بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی بھی بنیاد رکھی۔ یہ فاؤنڈیشن لاوارث بچوں کی دیکھ بھال سے لے کر لاوارث اور بے گھر لڑکیوں کی شادیاں کروانے کی ذمہ داری انجام دیتی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کا کام بلقیس ایدھی اپنی دو بیٹیوں اور الگ عملے کے ساتھ دیکھتی ہیں۔ ’ناجائز بچوں ‘ کو قتل سے بچانے کے لیے جھولا پراجیکٹ بلقیس ایدھی کے نمایاں ترین فلاحی کاموں میں سے ایک ’ناجائز‘ بچوں کی زندگی بچانے کے لیے شروع کیا جانے والا جھولا پراجیکٹ ہے۔ پاکستان بھر میں قائم ایدھی فاؤنڈیشن کے ہر مرکز کے باہر ایک جھولا رکھا ہے جس پر لکھا ہے ‘بچوں کو قتل نہ کریں، جھولے میں ڈال دیں ‘۔ ان جھولوں میں لوگ ایسے بچوں کو خاموشی سے ڈال جاتے ہیں جو کسی بھی وجہ سے خاندان کے لیے قابل قبول نہیں ہوتے۔ ان بچوں کو ایدھی سینٹر میں پالا پوسا جاتا ہے۔ پھر ایسے بچوں کو بے اولاد والدین کو دینے کے کام کی نگرانی بھی بلقیس ایدھی کی ذمہ داری ہے۔ بلقیس ایدھی کے مطابق، ”اب تک تقریبا 16000لاوارث بچوں کو بے اولاد والدین کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ ‘‘ bilquis-edhi-awarded-mother-teresa-award-in-india-1448268316-1414صرف یہی نہیں بلکہ کئی ہزار خواتین کو پناہ دینے، انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور کسی وجہ سے اپنے گھر سے ناراض ہو کر آنے والی خواتین کی ان کے خاندان کے ساتھ صلح کرا کے انہیں ان کے گھروں تک پہنچانے جیسے کام بھی بلقیس ایدھی انجام دیتی ہیں۔ مدر ٹریسا ایوارڈ 2015ء بلقیس ایدھی نے پڑوسی ملک بھارت سے تعلق رکھنے والی سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم لڑکی گیتا کی 15 برس تک دیکھ بھال کی۔ گیتا 10برس کی عمر میں غلطی سے پاکستان پہنچ گئی تھی، جسے ایدھی سینٹر کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بلقیس ایدھی کی طرف سے گیتا کا مذہبی تشخص برقرار رکھنے اور اسے اُس کے ملک واپس بھیجنے کے لیے انتھک کوششوں کا اعتراف بھارت کی طرف سے بھی کیا گیا ہے۔ اسی اعتراف کے طور پر بھارت نے بلقیس ایدھی کو مدر ٹریسا ایوارڈ 2015ء سے نوازہ ہے۔

مزيد دیکھیں

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. Ramon Magsaysay Award Citation آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rmaf.org.ph (Error: unknown archive URL) accessed June 30, 2008