"فضیل احمد ناصری" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
0 مآخذ کو بحال کرکے 1 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 30: سطر 30:


== اعزازات ==
== اعزازات ==
* علامہ اقبال ایوارڈ<ref name="award1">{{cite web |title=مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز |url=https://urdu.millattimes.com/archives/38282 |website=MillatTimes.com |accessdate=24 جولائی 2019}}</ref><ref name="award">{{cite web |title=مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز |url=http://jahazimedia.com/مولانا-فضیل-احمد-ناصری-علامہ-اقبال-ایو/ |website=JahaziMedia.com |accessdate=24 جولائی 2019 }}{{مردہ ربط|date=December 2020 |bot=InternetArchiveBot }}</ref>
* علامہ اقبال ایوارڈ<ref name="award1">{{cite web |title=مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز |url=https://urdu.millattimes.com/archives/38282 |website=MillatTimes.com |accessdate=24 جولائی 2019 |archive-date=2019-04-18 |archive-url=https://web.archive.org/web/20190418223335/https://urdu.millattimes.com/archives/38282 |url-status=dead }}</ref><ref name="award">{{cite web |title=مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز |url=http://jahazimedia.com/مولانا-فضیل-احمد-ناصری-علامہ-اقبال-ایو/ |website=JahaziMedia.com |accessdate=24 جولائی 2019 }}{{مردہ ربط|date=December 2020 |bot=InternetArchiveBot }}</ref>
* [[انظر شاہ کشمیری|مولانا سید انظر شاہ کشمیری]] ایوارڈ منجانب آل انڈیا تنظیم علمائے حق، نئی دہلی۔
* [[انظر شاہ کشمیری|مولانا سید انظر شاہ کشمیری]] ایوارڈ منجانب آل انڈیا تنظیم علمائے حق، نئی دہلی۔



نسخہ بمطابق 01:14، 16 جنوری 2021ء

مولانا فضیل احمد ناصری
نائب ناظم تعلیمات، جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند
برسر منصب
10 جنوری 2018 سے
استاذ حدیث و فقہ، جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند
برسر منصب
اکتوبر 2008 سے
ذاتی
پیدائش (1978-05-13) 13 مئی 1978 (عمر 46 برس)
مذہباسلام
فقہی مسلکحنفی
تحریکدیوبندی
بنیادی دلچسپیاردو ادب، اردو شاعری
قابل ذکر کامحدیثِ عنبر، تفہیمِ الہامی، تفہیم المیبذی
قلمی نامعنبر
مرتبہ
اعزازاتعلامہ اقبال ایوارڈ، مولانا انظر شاہ کشمیری ایوارڈ

مولانا فضیل احمد ناصری دیوبندی مکتبہ فکر سے وابستہ عالمِ دین اور اردو کے ادیب اور شاعر ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ حدیثِ عنبر بہت معروف ہے۔[1][2]

تعلیم

فضیل احمد ناصری نے مکتبی تعلیم اپنے والد مولانا جمیل احمد ناصری سے پائی۔ تحفیظ القرآن کا نصاب مدرسہ حسینیہ دار العلوم پروہی، پتونا و اسراہی میں حافظ مہر حسین پتونوی کی نگرانی میں پورا کیا۔ مدرسہ دینیہ غازی پور اتر پردیش میں مولانا قاری شبیر احمد کی نگرانی میں قرآن کا دور کیا۔ عربی درجات کی تعلیم مدرسہ اسلامیہ شکرپور بھروارہ ضلع دربھنگہ بہار میں پائی جہاں پانچ سالہ قیام کے دوران میں درجۂ فارسی تا عربی چہارم کا نصاب پڑھا۔ وہاں سے فراغت کے بعد 1995 کے اواخر میں دار العلوم دیوبندمیں داخلہ لیا جہاں عربی ششم سے دورۂ حدیث تک کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1998 میں دار العلوم دیوبند سے درسِ نظامی کی تکمیل کی۔[2][1]

تدریسی خدمات

فضیل احمد ناصری نے اپنے تدریسی دور کا آغاز 1999 میں دار العلوم عزیزیہ میراروڈ تھانے مہاراشٹر سے کیا، جہاں چار سالہ قیام کے دوران میں تقریباً ہر علم و فن کی کتابیں پڑھائیں۔ وہاں سے 2004 میں گجرات کی راجدھانی گئے جہاں جامعہ دارالقرآن سرخیز میں ڈھائی سال عربی درجات کی متعدد اور بڑی کتابیں پڑھائیں۔ناصری اس کے بعد احمد آباد ہی کے ایک دوسرے ادارے، جامعہ فیضان القرآن سرس پور میں ڈیڑھ سال بصیغۂ تدریس گزارے۔2008 میں جامعہ امام محمد انور شاہ، دیوبند چلے گئے، جہاں ان کی تدریسی خدمات تا حال جاری ہیں۔ اس ادارے میں بخاری شریف سمیت تقریباً ساری ہی بڑی کتابیں وقتاً فوقتاً پڑھا رہے ہیں۔[1]

تصانیف

  • حدیث عنبر (اولین شعری مجموعہ)
  • تفہیمِ الہامی شرح اردو منتخب الحسامی
  • تفہیم المیبذی شرح اردو میبذی
  • پچاسی سالہ فنکار: اپنے آئنے میں (مولانا وحید الدین خان کے افکار کا جائزہ)
  • آؤ کہ لہو رو لیں (شعری مجموعہ)
  • ستاروں کی بارات (خاکوں کا مجموعہ)

اعزازات

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ نایاب حسن قاسمی۔ دار العلوم دیوبند کا صحافتی منظر نامہ۔ ادارہ تحقیقِ اسلامی، دیوبند۔ صفحہ: 311-313 
  2. ^ ا ب ڈاکٹر اعجاز ارشد قاسمی۔ علمائے دیوبند کی اردو شاعری (جون 2017 ایڈیشن)۔ کرئیٹو اسٹار پبلیکیشنز، جامعہ نگر، نئی دہلی۔ صفحہ: 191 
  3. "مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز"۔ MillatTimes.com۔ 18 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2019 
  4. "مولانا فضیل احمد ناصری علامہ اقبال ایوارڈ سے سرفراز"۔ JahaziMedia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2019  [مردہ ربط]