"چھوٹے استاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 29: سطر 29:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [http://starplus.startv.in/show/chhote-ustaad-–-do-deshon-ki-ek-awaaz/about_53.aspx چھوٹے استاد، دو دیشوں کی ایک آواز]
* [http://starplus.startv.in/show/chhote-ustaad-–-do-deshon-ki-ek-awaaz/about_53.aspx چھوٹے استاد، دو دیشوں کی ایک آواز] {{wayback|url=http://starplus.startv.in/show/chhote-ustaad-%E2%80%93-do-deshon-ki-ek-awaaz/about_53.aspx |date=20120830021418 }}


[[زمرہ:سٹارپلس]]
[[زمرہ:سٹارپلس]]

نسخہ بمطابق 05:20، 4 فروری 2021ء

چھوٹے استاد۔ دو دیشوں کی ایک آواز ہندوستانی چینل سٹار پلس پر پاکستانی اور ہندوستانی بچوں اور بچیوں کا گلوکاری کا ایک مقابلہ ہے۔ اس مقابلے میں 8 سے 14 برس کے 20 بچوں نے حصہ لیا جن میں سے 10 بچوں کا انتخاب نصرت فتح علی خان کے جانشین پاکستانی گلوکار راحت نصرت فتح علی خان نے پاکستان سے اور دس بچوں کا انتخاب ہندوستانی گلوکار سونو نگم نے بھارت سے کیا۔ ان سب کو جوڑیوں میں تقسیم کیا گیا اور ایک ایک پاکستانی اور ایک ایک ہندوستانی بچے کو ملا کر ایک ایک جوڑی بنائی گئی۔ فاتح کے لیے 20 لاکھ ہندوستانی روپے اور رنر آپ کے لیے 10 لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی۔ 10 اکتوبر کو فائنل (گرینڈ فنالے) میں ممتاز ہندوستانی گلوکارہ آشا بھوسلے اور پاکستان سے شفقت امانت علی خان کے علاوہ کرینہ کپور، تشار کپور اور بہت سی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

میزبان

جج

اس پروگرام کے دو جج تھے۔

فاتح

  • اکانکشا اور روحان

شرکاء

  • جوڑی نمبر 1 - اکانکشا اور روحان (فاتح)
  • جوڑی نمبر 3 - رشب اور مون (دوسری پوزیشن)
  • جوڑی نمبر 5 - احسن اور شیانتن (تیسری پوزیشن)۔ 18 اگست 2010 کو مقابلہ سے باہر ہونے والے امیدواروں میں سے ایک جوڑی چنی گئی۔ مقابلہ سے باہر ہونے والے امیدواروں سے ایک ایک گانا سنا گیا اور پھر بہترین کارکردگی والے ہندوستانی بچوں میں سے شیانتن اور پاکستانی بچوں میں سے احسن کو چن کر ایک نئی جوڑی بنا دی گئی اور یوں جوڑیوں میں ایک اور جوڑی کا اضافہ ہو گیا۔
  • جوڑی نمبر 2 - شیامنتن اور روز (2 اکتوبر کو چاروں جوڑویوں میں سے سب سے کم ووٹ ملنے کی وجہ سے مقابلہ سے باہر ہو گئے)
  • جوڑی نمبر 4 - مائر اور میوری (25 ستمبر کو مقابلہ سے باہر ہو گئے)
  • جوڑی نمبر 6- وانیہ اور انش (29 اگست کو مقابلہ سے باہر ہو گئے)
  • جوڑی نمبر 7 - ستندر اور شاہد (12 ستمبر کو مقابلہ سے باہر ہو گئے)
  • جوڑی نمبر 8 - شیانتن اور فہد (22 اگست کو مقابلہ سے باہر ہو گئے)
  • جوڑی نمبر 9 - دیپن اور فریحہ (8 اگست کو مقابلہ سے باہر ہو گئے)
  • جوڑی نمبر 10- بھانو اور احسن (5 ستمبر کو مقابلہ سے باہر ہو گئے)
  • جوڑی نمبر 11 - فیصل اور دبنجنا (1 اگست کو مقابلہ سے باہر ہو گئے)

بیرونی روابط