"سیلولر جیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 84: سطر 84:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [http://www.andamancellularjail.org/ سیلولر جیل کی دفتری ویب سائٹ]
* [http://www.andamancellularjail.org/ سیلولر جیل کی دفتری ویب سائٹ] {{wayback|url=http://www.andamancellularjail.org/ |date=20081222083952 }}


[[زمرہ:1906ء میں پایہ تکمیل سرکاری عمارات]]
[[زمرہ:1906ء میں پایہ تکمیل سرکاری عمارات]]

نسخہ بمطابق 05:50، 21 جون 2021ء

سیلولر جیل (الفستان جیل)
سیلولر جیل کا باب الداخلہ
عمومی معلومات
قسمسیاسی قیدیوں (مجاہدین تحریک آزادی ہند) کی جیل
معماری طرزCellular, Pronged
شہر یا قصبہپورٹ بلیئر، انڈمان
ملکبھارت
متناسقات11°40′30″N 92°44′53″E / 11.675°N 92.748°E / 11.675; 92.748
آغاز تعمیر1896
تکمیل1906
لاگت517,352[1]
مؤکلبرطانوی راج
مالکحکومت ہند

سیلولر جیل جو کالا پانی کے نام سے معروف ہے (کالا لفظ سنسکرت زبان کے لفظ کال سے مشتق ہیں جس کے معنی وقت یا موت کے ہیں)، جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل تھی۔ ہندوستان کے استعماری عہد میں برطانوی حکومت خصوصاً اپنے سیاسی قیدیوں کو یہاں جلا وطن کرتی تھی۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران میں متعدد معروف تحریکی افراد یہاں قید رہے جن میں محمود حسن دیوبندی، حسین احمد مدنی، جعفر تھانیسری، بٹوکیشور دت اور ویر ساورکر وغیرہ کے نام ملتے ہیں۔ اب اس جیل کی عمارت کو ایک یادگار قومی عمارت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔[2]

تاریخ

سیلولر جیل جزائر انڈمان و نکوبار کے دار الحکومت پورٹ بلیئر میں واقع ہے۔ اسے انگریزوں نے تحریک آزادی ہند کے مجاہدین کو قید رکھنے کے لیے بنایا تھا، جو ہندوستان کی سر زمین سے ہزاروں کلومیٹر دور اور سمندر کے ناقابل رسائی راستے پر واقع تھی۔

تحریک آزادی کے مجاہدین پر حکومت انگلشیہ کے مظالم کی خاموش گواہ اس جیل کی بنیاد 1897ء میں رکھی گئی تھی۔ اس جیل کے اندر 694 كوٹھرياں ہیں، ان کوٹھریوں کو بنانے کا مقصد قیدیوں کے باہمی میل جول کو روکنا تھا۔ آکٹوپس کی طرح سات شاخوں میں پھیلے اسے عظیم الشان جیل کے اب صرف تین حصہ باقی رہ گئے ہیں۔ جیل کی دیواروں پر بہادر شہیدوں کے نام لکھے ہیں۔ یہاں ایک عجائب گھر بھی ہے جہاں ان ہتھیاروں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جن سے ان مجاہدین پر مظالم ڈھائے جاتے تھے۔

نگارخانہ

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "A memorial to the freedom fighters"۔ Hinduonnet.com۔ India: The Hindu۔ اگست 15, 2004۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 2, 2006 
  2. History of Andaman Cellular Jail: Recapture of Andaman Islands to keep Political Prisoners آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ andamancellularjail.org (Error: unknown archive URL). AndamanCellularJail.org. اخذ کردہ بتاریخ 6 اگست 2010ء

بیرونی روابط