دوران حمل خون کی کمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دوران حمل خون کی کمی
دیگر نامحمل کے دوران اینیمیا
تخصصامراض نسواں
علاماتتھکاوٹ, زرد رنگت, دل کی تیزدھڑکن, کمزوری[1]
طبی پیچیدگیاںماں کے لیے: خون کی منتقلی، بعد از حمل مایوسی (ڈپریشن)، دل کے مسائل، موت کا خطرہ[2][1]
بچہ: قبل از وقت پیدائش، کم وزن پیدائش[3]
تدارکصحت مند غذا، حمل کے درمیان 2 سال کا وقفہ، قبل از پیدائش کے سپلیمنٹس[3][2]
معالجی تدابیرآئرن سپلیمنٹس، خون کی منتقلی۔[2]
تعدد5فیصد(امریکا)، > 80 فیصد(مخصوص ترقی پذیر ممالک)[4]

دوران حمل خون کی کمی، حمل کے دوران اکثر خواتین میں خون کے سرخ خلیات (آر بی سی) یا خون میں ہیموگلوبن کی کمی ہوجاتی ے۔ [2] خواتین میں عام طور پر یہ علامات غیر مخصوص ہوتی ہیں، لیکن ان میں تھکاوٹ ، جلد کی زرد رنگت ، تیزدھڑکن ، سانس کی قلت اور کمزوری شامل ہو سکتی ہے۔ [1] [5] ماں کو ہونے والی پیچیدگیوں میں خون کی ضرورت ، پوسٹ پارٹم ڈپریشن ، دل کے مسائل اور موت کا خطرہ شامل ہو سکتے ہیں۔ [2] [1] بچے کی پیچیدگیوں میں قبل از وقت پیدائش اور پیدائش پر کم وزن ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ [3]

یہ عام طور پر آئرن کی کمی اور خون کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگرچہ، دوسری قسمیں بھی ہوتی ہیں۔ تشخیص کے لیے ،معمول کی جانچ کی سفارش کی جاتی ہے۔ [2] جو پہلی یا تیسری سہ ماہی میں کم ہیموگلوبن کی بنیاد پر کی جاتی ہے- تشخیص پہلی سہ ماہی کے دوران اگر 110 گرام/ایل یا ہیماتوکرٹ 33فیصد سے کم یا دوسری سہ ماہی میں ہیموگلوبن 105 گرام/ایل سے کم یا ہیماتوکرٹ 32 فی صد سے کم ہونے پر مبنی ہے- [2] آئرن ٹیسٹ، جیسے سیرم فیریٹین ، آئرن کی کمی کو مسترد کر سکتے ہیں۔ [2] اقسام کو سیل کے اوسط حجم کی بنیاد پر مزید درجہ بند کیا جا سکتا ہے۔ [2]

خون کی کمی کو دور کرنے کی کوششوں میں صحت مند غذا کھانا، حمل کے درمیان کم از کم دو سا ل وقفہ کرنا اور قبل از پیدائش کے سپلیمنٹس شامل ہیں۔ [3] علاج میں اضافی آئرن سپلیمنٹس شامل کیے جا سکتے ہیں۔ [2] آئرن کی کمی میں بہتری چند ہفتوں میں ہو جانی چاہیے۔ [2] فولیٹ کی کمی میں فولیٹ سپلیمنٹس لیے جا سکتے ہیں۔ [5] شدید خون کی کمی کی صورت میں اگر ہیموگلوبن کی سطح 60 g/L سے کم ہو، تو خون چڑھانے کی سفارش کی جا سکتی ہے۔ [2]

حمل میں خون کی کمی عام ہے۔ [6] ریاستہائے متحدہ میں شرحیں 5فیصدسے کچھ ترقی پذیر ممالک میں 80فیصدسے زیادہ ہوتی ہیں۔ [4] یہ نوعمری کے حمل میں اور بھی زیادہ عام ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ خواتین میں خون کی کمی کے علاج کے لیے خرچ سرمایہ کاری پر بارہ گنا منافع فراہم کرتا ہے۔ [3]

حوالہ جات:[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت Christian Breymann (October 2015)۔ "Iron Deficiency Anemia in Pregnancy"۔ Seminars in Hematology۔ 52 (4): 339–347۔ ISSN 1532-8686۔ PMID 26404445۔ doi:10.1053/j.seminhematol.2015.07.003 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ "Anemia in Pregnancy: ACOG Practice Bulletin, Number 233."۔ Obstetrics and gynecology۔ 138 (2): e55–e64۔ 1 August 2021۔ PMID 34293770 تأكد من صحة قيمة |pmid= (معاونت)۔ doi:10.1097/AOG.0000000000004477 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ "Anaemia"۔ www.who.int (بزبان انگریزی)۔ 10 اکتوبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2023 
  4. ^ ا ب D Sun، A McLeod، S Gandhi، AK Malinowski، N Shehata (December 2017)۔ "Anemia in Pregnancy: A Pragmatic Approach."۔ Obstetrical & gynecological survey۔ 72 (12): 730–737۔ PMID 29280474۔ doi:10.1097/OGX.0000000000000510 
  5. ^ ا ب "Anemia During Pregnancy - Women's Health Issues"۔ Merck Manuals Consumer Version (بزبان انگریزی)۔ 24 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2023 
  6. "Anemia - Anemia in Pregnancy | NHLBI, NIH"۔ www.nhlbi.nih.gov (بزبان انگریزی)۔ 24 March 2022۔ 11 اکتوبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2023