مندرجات کا رخ کریں

رام چند پاکستانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رامچند پاکستانی
ڈرامے کا پوسٹر
ہدایت کارمہرین جبار
پروڈیوسرجاوید جبار
تحریرجاوید جبار
منظر نویسسید محمد احمد
ستارے
موسیقی
دیبوجیوتی مشرا

سوریہ مشرا

سارتھک سرکار

سراج حسین

سنیماگرافیسفیان خان
ایڈیٹراسیم سنہا
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کار
تاریخ نمائش
  • 2 اکتوبر 2008ء (2008ء-10-02) (پاکستان)
دورانیہ
103 منٹ
ملکپاکستان
زباناردو
بجٹروپیہ 0.60 کروڑ (US$56,000) [1]

رامچند پاکستانی ایک پاکستان کی اردو زبان میں بننے والی فلم ہے۔ یہ ایک ڈرامے کی شکل میں ہے اور فلم کی ہدایت مہرین جبار دی تھی جب کہ فلمسازی جاوید جبار کی تھی۔[2] اس فلم میں نندتا داس، راشد فاروقی، سید فاضل حسین، ماریہ واسطی اور نعمان اعجاز اہم کردار نبھائے تھے۔ یہ فلم ایک بچے کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جو غیر ارادی طور پر پاکستان میں داخل ہوتا ہے اور کس طرح اس سے اس کا خاندان انتہائی الجھن کا شکار ہوتا ہے۔[3] یہ فلم بھارت میں بھی جاری ہوئی تھی۔[4]

کہانی

[ترمیم]

چمپا (نندتا داس ایک ہندو خاتون ہے جو اچانک اکیلی پڑ جاتی ہے جب اس کا جواں سال لڑکا اور شوہر بھارت پاکستان سرحد پر موجود اپنے گاؤں سے غائب ہو جاتے ہیں جو تھرپارکر کے ننگرپارکر علاقے پاس واقع ہے۔ اس فلم میں بھارت-پاکستان سرحد کو جون 2002ء کے دور میں عبور کرنے کو دکھایا گیا ہے، جب دونوں ملکوں کے بیچ جنگ جیسی صورت حال تھی۔ اس ڈرامے کے اصل کردارجو سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں دو پاکستانی ہندو اچھوت دلت خاندان کے ارکان رہے ہیں اور اپنے اس غیر ارادی عمل سے ایک عورت، ایک آدمی اور ان کا بچہ متاثر ہوتا ہے۔

اس کہانی کا کلیدی حصہ اس بات کو دکھاتا ہے کہ کس طرح ایک آٹھ سالہ پاکستانی بچہ اپنی ماں سے بچھڑکر قیدی بننے کا صدمہ جھیلتا ہے، جس کے ساتھ اس کے والد بھی بھارت میں قید ہوتے ہیں کیونکہ یہ ملک ان دونوں کے ملک پاکستان سے غیر دوستانہ تعلقات رکھتا ہے۔ اس دوران یہ عورت جو بہ یک وقت ماں اور بیوی رہتی ہے، اچانک عزیزوں کے غائب ہوجانے سے دل برداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرتی ہے، جس میں صرف اپنی بقا کے لیے جدوجہد مرکوز ہوتی ہے۔

فلم ریویو

[ترمیم]

رامچند پاکستانی ایک جذباتی اور حقیقت پر مبنی فلم ہے جو ایک 7 سالہ بچے رامچند اور اس کے والد شنکر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو غلطی سے پاکستان اور ہندوستان کی سرحد پار کر جاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بھارتی فورسز انھیں گرفتار کر لیتی ہیں۔ اس گرفتاری کے باعث دونوں کئی سال قید میں گزارتے ہیں اور اس دوران رامچند کی ماں بے بسی کے ساتھ اپنے خاندان کی تلاش میں رہتی ہے۔ اس کہانی کو ناقدین نے انسانی حقوق کی پامالی اور سرحدی سیاست کے اثرات کے تناظر میں بہت اہم قرار دیا ہے۔[5]

ہدایتکارہ مہریں جبار نے فلم کو سادگی، حقیقت پسندی اور جذباتی باریکیوں کے ساتھ پیش کیا ہے۔ فلم کے موضوع اور انداز پیشکش کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا اور اسے ایک مؤثر سماجی بیانیہ قرار دیا گیا۔ نیو یارک ٹائمز نے فلم کو ”سادہ مگر حساس سنیما“ کہا ہے جو نظریاتی اختلافات سے زیادہ انسانی دکھ اور بچھڑنے کے درد پر توجہ دیتا ہے۔[6]

اداکاری فلم کا مضبوط پہلو ہے، خاص طور پر رامچند کا کردار ادا کرنے والے بچے کو ناقدین نے بے ساختگی اور جذباتی ادائیگی کے باعث سراہا۔ ہالی وڈ رپورٹر نے کرداروں کی حقیقت پسندی اور جذباتی تاثر کو فلم کی کامیابی کا بنیادی عنصر قرار دیا۔[7]

فلم کے مناظر اور لوکیشنز دیہی سندھ کی ثقافت، طرز زندگی اور سماجی حقیقت کو نہایت کامیابی سے ظاہر کرتے ہیں۔ فلم کے مکالمے اور سادگی اسے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی اور عالمی ناظرین کے لیے بھی قابلِ فہم اور متاثر کن بناتے ہیں۔ روٹن ٹماٹوز پر فلم کو مثبت ناقدانہ رد عمل ملا اور اسے ایک ”اہم انسانی دستاویز“ کہا گیا۔[8]

اگرچہ کچھ ناقدین نے فلم کی رفتار کو سست اور بعض مناظر کو طویل قرار دیا ہے، لیکن مجموعی طور پر اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ فلم کا جذباتی وزن، موضوع کی گہرائی اور حقیقی بیانیہ اسے ایک متاثر کن فلم بناتا ہے۔ فینڈینگو کے مطابق فلم کی طاقت اس کے جذباتی سچ میں ہے، تکنیکی چمک دمک میں نہیں۔[9]

دس سال بعد فلم کے پروڈیوسر جاوید جبار نے لکھا کہ رامچند پاکستانی محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک دستاویزی یادگار ہے جو ان گمنام انسانوں کی نمائندگی کرتی ہے جو سرحدوں، جنگوں اور حکومتی پالیسیوں کے بیچ پھنس جاتے ہیں۔[10][8] [10] [6] [7] [5] [9]

کردار

[ترمیم]
  • نندتا داس چمپا کے طور پر
  • سید فضل حسین کم سن رامچند کے طور پر
  • نوید جبار بالغ رامچند کے طور پر
  • راشد فاروقی شنکر کے طور پر
  • ماریہ واسطی کملا کے طور پر
  • نعمان اعجاز عبد اللہ کے طور پر
  • عدنان شاہ شرما کے طور پر
  • آدرش ایاز موتی کے طور پر
  • فاروق پاریو سُریش کے طور پر
  • شہود علوی آصف حسین کے طور پر
  • ژالے سہروردی لکشمی کے طور پر
  • عاطف بدر لالو کے طور پر
  • سلیم معراج وِشیش کے طور پر
  • سیف حسن مراد کے طور پر
  • راؤ سلیم تفتیش کنندے کے طور
  • کریم بخش بلوچ، بلوچ کے طور پر
  • ماسٹر یعقوب بابا گل کے طور پر
  • حسن نیازی دیپک کے طور پر
  • کریم رضا پروفیسر کے طور پر
  • محمد رفیق بنگالی کے طور پر
  • سجاد شاہ انسپکٹر کے طور پر
  • اقبال موتی لانی مولوی کے طور پر
  • انیس چاچر کیپٹن سلیم کے طور پر

نغموں کے سریلے دُھن

[ترمیم]

نغموں کے دھنوں کی تیاری دیبوجیوتی مشرا نے کی تھی اور اس میں حسب ذیل نغمے ہیں:

شمارنغمہگلوکاردھنوقت
01تیری میری پریتشُبھا مُدگلدیبوجیوتی مشرا5:34
02اللہ میگھ دےشُبھا مُدگل & شفقت امانت علیدیبوجیوتی مشرا4:41
03پھر وہی راستےشفقت امانت علیدیبوجیوتی مشرا5:52
04کھڑی نیم کے نیچےمائی بھگیدیبوجیوتی مشرا5:24
05ترین پونداایلن فقیردیبوجیوتی مشرا6:09
06میری ماتسازدیبوجیوتی مشرا4:19

اعزازات

[ترمیم]

ٓٓاس فلم کو حسب ذیل ایوارڈ حاصل ہوئے:

  1. فِپریسکی پرائز بین الاقوامی فلمی نقادوں کی فیڈریشن ایشین فلم فیسٹول، جولائی، 2008ء کو دیا گیا۔،
  2. 13ویں ستیاجیت رے ایوارڈ لندن فلم فیسٹول کے موقع پر اعزازی تذکرہ کیا گیا تھا۔۔
  3. راشد فاروقی کے لیے بہترین ایوارڈ، کارا فلم فیسٹول، پاکستان، 2009ء کے موقع پر
  4. فری بورگ بین الاقوامی فلم فیسٹول، سویٹزرلینڈ، مارچ 2009ء کے موقع پر۔
  5. 2010ء پاکستانی میڈیا ایوارڈ
  6. 2012ء سارک فلم ایوارڈ۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  1. گوری مندر، میری ماٹی نغمے کے فلمائے جانے کا مقام
  2. ننگرپارکر بودھیسر مندر: ترین پونڈا نغمے کے فلمائے جانے کا مقام

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ "Pakistani movie to play in India"۔ DAWN۔ 19 جولائی 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-07
  2. ↑ "Ramchand-Pakistani – Trailer – Cast – Showtimes"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-22
  3. ↑ "Ramchand Pakistani"۔ The Times of India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-22
  4. ↑ "Kolkata release of Pak film in limbo"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-22
  5. 1 2 Economic Times — Ramchand Pakistani Movie Review. https://economictimes.indiatimes.com/industry/media/entertainment/ramchand-pakistani-movie-review/articleshow/3546043.cms?from=mdr
  6. 1 2 The New York Times — Review: Ramchand Pakistani. https://www.nytimes.com/2010/04/21/movies/21ram.html
  7. 1 2 The Hollywood Reporter — Ramchand Pakistani review. https://www.hollywoodreporter.com/movies/movie-reviews/ramchand-pakistani-125659/
  8. 1 2 Rotten Tomatoes — Ramchand Pakistani. https://www.rottentomatoes.com/m/ramchand_pakistani
  9. 1 2 Fandango — Critic Reviews: Ramchand Pakistani. https://www.fandango.com/ramchand-pakistani-129722/critic-reviews
  10. 1 2 Javed Jabbar — "Ramchand Pakistani: 10 years on", The News / SPO. https://spopk.org/ramchand-pakistani-10-years-on-by-javed-jabbar-the-news-september-9-2018/ آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ spopk.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)

بیرونی روابط

[ترمیم]