مندرجات کا رخ کریں

راولپنڈی رنگ روڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راولپنڈی رنگ روڈ Ring Road
معلومات نظام
لمبائی:23.8 میل (38.3 کلومیٹر)
قائم:2022
شاہراہوں کے نام

راولپنڈی رنگ روڈ جو 38.3 کلومیٹر طویل رنگ روڈ ہے چھ لین پر مشتمل ہوگی۔ یہ روات کے قریب بانٹھ جی ٹی روڈ سے شروع ہوکر موٹر وے کے قریب ٹھلیاں پر اختتام پزیر ہوگا۔ رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں، کل پانچ انٹر چینجز ہوں گے۔

اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 8,992 کنال اراضی خریدی گئی ہے اور زمین کے حصول کے لیے 5.90 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ہے۔

منصوبے پر 22.8 ارب روپے لاگت آئے گی۔ رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے اردگرد کی تمام اراضی کو کمرشل قرار دیا جائے گا اور سڑک کے دونوں اطراف تین سے دس منزلہ عمارتیں اور پلازے بھی بنائے جائیں گے۔ رنگ روڈ کے ساتھ ساتھ سروس روڈز بھی ہوں گی۔

رنگ روڈ کے ساتھ کل 300,000 پودے لگائے جائیں گے اور سڑک کے ساتھ تفریحی مقامات، بینچ، پھول بھی ہوں گے۔ کمپیوٹرائزڈ ایل ای ڈیز رنگ روڈ کے ساتھ لگائی جائیں گی تاکہ کمپنیاں اپنی تشہیر کر سکیں۔ رنگ روڈ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]