ایم-13 موٹروے (پاکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایم-13
Kharian-Rawalpindi Motorway
Route information
Maintained by نیشنل ہائی وے اتھارٹی
Length117 کلومیٹر (73 میل)
HistoryUnder Construction
Major junctions
East end کھاریاں
West end راولپنڈی
Location
Countryپاکستان
Major cities
Highway system

ایم-13 موٹروے ( اردو: موٹروے 13 ) یا کھاریاں-راولپنڈی موٹروے،، جو ستمبر 2022ء سے زیر تعمیر ہے [1] یہ موٹروے راولپنڈی کو کھاریاں سے جوڑے گا۔ 117 کلومیٹر (73 میل) طویل موٹروے میں 8 انٹرچینجز، 2 سروس ایریاز، 26 پل ہوں گے، جن میں ایک پل دریائے جہلم پر تعمیر ہو گا جس میں 1.3 کلومیٹر (0.81 میل) کی دو جڑواں ٹیوب سرنگیں ہوں گی۔ اوردوسرا پل 0.6 کلومیٹر (0.37 میل) بالترتیب دینا اور سوہاوہ کے درمیان سالٹ رینج کو عبور کرنے کے لیے تعمیر کیاجائے گا۔ [2] M-13 چار لین والی موٹروے ہوگی (چھ لین تک توسیع پزیر) جس کی حد رفتار 120 کلومیٹر/گھنٹہ (75 میل فی گھنٹہ) ہوگی اور 2 سال کی متوقع مدت میں تکمیل ہو گی۔ [3] یہ موٹر وے دار الحکومت اسلام آباد اور لاہور کے درمیان سفر کے وقت کو موجودہ M2 موٹروے کے بنسبت ایک گھنٹہ کم کر دے گی، اس کے مکمل ہونے کے بعد جی ٹی روڈ N5 ہائی وے سے ٹریفک کا رش کم ہو جائے گا۔ [1] یہ راولپنڈی رنگ روڈ کے ذریعے M2 موٹروے سے لنک ہو گی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Waseem Ashraf Butt (2022-09-30)۔ "Land being acquired for Kharian-Pindi motorway"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2022 
  2. "Request for Proposal – Kharian Rawalpindi Motorway" (PDF)۔ National Highways Authority (NHA)۔ 7 فروری 2022۔ صفحہ: 49–50۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 دسمبر 2022 
  3. "Transaction structure of Kharian-Rawalpindi Motorway approved"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 2021-10-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2022 

بیرونی روابط[ترمیم]