مندرجات کا رخ کریں

ریوینینٹ (2015ء فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریوینینٹ
The Revenant
ریوینینٹ
ہدایت کارالیخاندرو گونسالیس اناریتو
پروڈیوسر
منظر نویس
ماخوذ ازریوینینٹ (The Revenant)
از مائیکل پنک
ستارے
موسیقی
سنیماگرافیEmmanuel Lubezki
ایڈیٹرStephen Mirrione
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارٹوینٹیتھ سنچری فوکس
تاریخ نمائش
  • 16 دسمبر 2015ء (2015ء-12-16) (TCL Chinese Theatre)
  • 25 دسمبر 2015ء (2015ء-12-25) (ریاستہائے متحدہ)
دورانیہ
156 منٹ[1]
ملکریاستہائے متحدہ
زبان
بجٹ$135 ملین[2]
باکس آفس$515.2 ملین[3]

ریوینینٹ (The Revenant) (لفظی معنی: واپس آ جانے والا شخص؛ وہ شخص جو قبر سے اٹھ کر آئے؛ ہ جو مرنے کے بعد روح کی صورت میں آئے) 2015ء میں بننے والی ایک امریکی تاریخی ڈراما فلم ہے، جس کا ہدایت کار، شریک پروڈیوسر اور شریک مصنف الیخاندرو گونسالیس اناریتو ہے۔

کہانی

[ترمیم]

1823ء میں کپتان اینڈریو ہنری کی قیادت میں پھندے بازوں کا ایک گروہ ایک کشتی پر سمور اور کھالوں کے شکار کے لیے ریاستہائے متحدہ کے عظیم میدان میں ڈکوٹاز کے علاقے میں جاتا ہے۔ یہاں اریکارا ایک سرخ ہندی قبیلہ ان پر اچانک حملہ کر دیتا ہے اور کئی شکاریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔ بچ جانے والے اپنی کشتی پر فرار ہو جاتے ہیں۔ ہیو گلاس جو علاقے کا واقف اور تجربہ کار رہنما تھا، سفر کشتی پر جاری رکھنے کی بجائے پیدل فورٹ کیووا جانے کی تجویز دیتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دریا کو سفر خود کشی کے متراف ہے کیونکہ اریکارا یقینا دوبادہ دریائی راستہ پر حملہ کریں گے۔ ہیو گلاس کے تجربے کو تسلیم کرتے ہوئے اینڈریو ہنری کشتی کو چھوڑ کر پیدل سفر کرنے کا حکم دیتا ہے۔ کشتی کو بے یار و مددگار چھوڑنے کے علاوہ سمور اور کھالوں کو اٹھا کر پیدل سفر کرنے کا فیصلہ کچھ لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے، خاص کر جان فٹز جیرالڈ کو جو ہیو گلاس اور اس نے نصف سرخ ہندی بیٹے ہاک کے خلاف معاندانہ رویہ رکھتا ہے۔ اریکارا ان کا تعاقب جاری رکھتے ہیں جن کا خیال ہے کہ یہی پھندے باز سردار کی بیٹی پوواکا کے اغوا کے ذمہ دار ہیں۔

راستے کی رہنمائی کرتے ہوئے ہیو گلاس ایک خاکستری ریچھ اور اس کے بچوں کے درمیان آ جاتا ہے اور خاکستری ریچھ اسے اپنے بچوں کے لیے خطرہ تصور کرتے ہوئے اس پر حملہ کر دیتا ہے۔ اپنی رائفل کو کھونے اور ریچھ کی طرف بری طرح زخمی ہونے کے باوجود وہ اپنے شکاری خنجر سے اسے ہلاک کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھی اسے قریب المرگ حالت میں پاتے ہیں اور ایک عارضی سٹریچر پر اسے اٹھا کر ساتھ لے کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ فٹز جیرالڈ دلیل دیتا ہے کہ ہیو گلاس زندہ نہیں رہ سکتا اس لیے اسے مار دینا چاہیے تا کہ سفر تیزی سے مکمل ہو سکے۔ اینڈریو ہنری ہیو گلاس کو قتل نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ سمجھتا ہے ان کی زندگی ہیو گلاس پر واجب الادا ہے اور وہ ان لوگوں کو ادائیگی کی پیشکش کرتا ہے جو ہیو گلاس کے ساتھ رہیں۔ ہاک اور نوجوان جم بریجر رضاکارانہ طور پر آمادہ ہوتے ہیں اور جان فٹز جیرالڈ کو اپنے حصے کی ادائیگی بھی اسے دینے کی شرط پر رکنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ اینڈریو ہنری کے خیال میں ہیو گلاس کے بچنے کی کوئی امید نہیں اور وہ فٹز جیرالڈ سے وعدہ لیتا ہے کہ وہ ہیو گلاس کے زخموں کی وجہ سے طبعی موت کے بعد اس کی مناسب تدفین کرے گا۔ دریں اثنا اریکارا ایک فرانسیسی کینیڈین شکاری گروہ سے سمور اور کھالوں کے بدلے گھوڑوں کی تجارت کرتے ہیں۔

جم بریجر جب اپنی چھاگل (انگریزی: کینٹین) میں پانی بھرنے جاتا ہے تو فٹز جیرالڈ ہیو گلاس کو مارنے کو کوشش کرتا ہے اور ہاک کو خیانت کا پتہ چل جاتا ہے۔ ہاک بریجر کو بلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن فٹز جیرالڈ اسے ہلاک کر دیتا ہے جبکہ ہیو گلاس بے بسی دیکھتا رہتا ہے۔ جب بریجر لوٹتا ہے تو فٹز جیرالڈ کہتا ہے کہ ہاک غائب ہے۔ ریچھ کے حملے سے پھاڑے ہوئے گلے کی وجہ سے ہیو گلاس کچھ بولنے سے قاصر رہتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "The Revenant"۔ London: British Board of Film Classification۔ December 28, 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 28, 2015 
  2. Waxman, Sharon (October 16, 2015)۔ "'The Revenant' Budget Soars to $135 Million As New Regency Foots the Bill (Exclusive)"۔ TheWrap۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 28, 2015 
  3. "The Revenant (2015)"۔ باکس آفس موجو۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 3, 2016 

بیرونی روابط

[ترمیم]