زویا ناصر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زویا ناصر

معلومات شخصیت
پیدائش (1990-10-15) اکتوبر 15, 1990 (عمر 33 برس)
لاہور، پنجاب، پاکستان
دیگر نام زوئی
والدین ناصر ادیب (والد)
آمنہ الفت (والدہ)
عملی زندگی
تعليم کاسمیٹولوجی بذریعہ ایف آئی ٹی، نیویارک
پیشہ
دور فعالیت 2018 – تاحال
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زویا ناصر (پیدائش: 15 اکتوبر 1990ء) پاکستانی اداکارہ، کاروباری شخصیت، ماڈل اور بیوٹیشن ہیں۔ [1] [2] اس نے اداکاری کا آغاز اے آر وائی ڈیجیٹل کے کرائم ڈراما ہانیہ میں مرکزی کردار سے کیا اور بعد میں دیوانگی میں نظر آئیں۔ [2] زویا نے ہم ٹی وی کے دوبارہ میں نرمین کا کردار کیا اور بعد میں انھوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراما میرے ہمسفر میں سمین کا کردار نبھایا۔ [3] [4] [5] [6]

ذاتی زندگی[ترمیم]

زویا کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے۔ اس کے والد ناصر ادیب ایک مشہور سکرین رائٹر ہیں جن میں سب سے زیادہ فلمیں لکھنے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہے (جنھوں نے مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی لکھا تھا)۔ ان کی والدہ آمنہ الفت ایک سیاست دان ہیں اور اس وقت وہ پاکستان کے سنسر بورڈ کی رکن ہیں۔ ان کے مرحوم دادا غلام حسین بھی فلم ڈائریکٹر اور اداکار تھے جبکہ ان کی دادی کا نام خدیجہ بیگم تھا۔ زویا نے بیوٹیشن کے طور پر اپنے شوق کو آگے بڑھایا اور لاہور میں زویا ناصر کے ذریعہ ساشا کے نام سے ایک سیلون ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Zoya Nasir launches her YouTube Channel"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2020-04-04۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2020 
  2. ^ ا ب "From the innocent Hania to the outspoken Narmeen, Zoya shows versatility"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2020-02-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2020 
  3. Iqra Sarfaraz۔ "Zoya Nasir"۔ The News International (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2020 
  4. Buraq Shabbir۔ "Introducing Zoya Nasir"۔ The News International (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2020 
  5. "Zoya Nasir of 'Hania' fame talks about personal struggles at TEDx Talks"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2019-04-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2020 
  6. "In my first ever acting gig, I've chosen a tough role: Zoya Nasir"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2019-04-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2020