سلمان اعظمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سلمان عباس یا سلمان اعظمی ایک پاکستانی شیعہ شاعر تھے۔ان کے والد جناب ریحان اعظمی اردو نوحہ نگاری میں ایک ناقابل فراموش نام ہیں۔سلمان اعظمی مشہور و معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اہل بیت ؑ جناب ریحان اعظمی کے بڑے صاحبزادے تھے جو خود بھی کم عمری سے نوحہ نگاری میں مہارت رکھتے تھے، انھوں نے بھی اپنے والد کی طرح سینکڑوں نوحے مرتب کیے جو ملک و بیرون ملک متعدد معروف نوحہ خوانوں نے مومنین کی خدمت میں پیش کیے، محرم الحرام 2018ء میں ان کا ایک لکھا ہوا کلام "انا زعفر جن" دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہوا جو امریکا میں مقیم معروف نوحہ خواں میثم عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا تھا۔سلمان اعظمی وفات سے پہلے کئی ہفتوں تک کراچی کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہے۔[1] آپ کی وفات 17 نومبر 2018ء کو ہوئی۔سلمان اعظمی کا جسد خاکی اسپتال سے مرکزی مسجد جعفر طیار ملیر کراچی منتقل کیا گیا۔ آپ معروف شاعر ریحان اعظمی کے فرزند تھے۔ سلمان اعظمی کی نماز جنازہ 18 نومبر 2018ء کو بعد نماز ظہر مرکزی امام بارگاہ ملیر جعفر طیار میں ادا کی گئی۔ جبکہ تدفین وادی حسینؑ قبرستان سپر ہائی وے میں کی گئی۔

سلمان اعظمی کے والد ریحان اعظمی، سلمان اعظمی کی تدفین کے بعد غمگین بیٹھے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلمان اعظمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔[2] بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ریحان اعظمی اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔[3]

ادارہ شیعیت نیوز نے شاعر اہل بیت ؑ جناب سلمان اعظمی کی ناگہانی وفات اور عظیم نقصان پر ان کے ہزاروں چاہنے والوں ، اہل خانہ، عزیز واقارب اور بالخصوص شاعر اہل بیت ؑ جناب ریحان اعظمی صاحب کی خدمت میں ان کے جوان لال کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا اور بارگاہ چہاردہ معصومین ؑ میں سلمان اعظمی کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]