سمیعہ عثمان فتح
سمیعہ عثمان فتح (پیدائش: 28 جولائی 1940) [1] پاکستان کی ایک سابقہ سیاستدان ہیں ۔ 1973ء میں، وہ ملک کے ایوان بالا سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بنیں۔
پس منظر
[ترمیم]سمیعہ گجرات (پاکستان) کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ [2] انہوں نے اپنی تعلیم بڑی لگن سے مکمل کی۔ ان کی شادی شیخ عثمان فتح سے ہوئی۔
کیریئر
[ترمیم]سمیعہ اور ان کے شوہر دونوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ممبر تھے۔[2] تاہم، ان کے شوہر نے 1972ء میں پارٹی چھوڑ دی۔ 1968ء میں وہ ضلع گجرات کے لیے پی پی پی کی خواتین ونگ کی صدر مقرر ہوئیں۔
سینیٹ آف پاکستان
[ترمیم]بطور پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار سمیعہ 1973ء میں ایک عام نشست پر سینٹ کی رکن منتخب ہوئیں۔ اس طرح وہ ملک کی پہلی خاتون سینیٹر بن گئیں۔[3] اپنے دور میں وہ واحد خاتون سینیٹر تھیں۔[2] [4] 6 اگست 1973ء کو حلف اٹھانے کے بعد وہ اگست 1973ء سے اگست 1975ء تک سینٹ کی رکن رہیں۔[5] اپنے دور میں انھوں نے اقتصادی امور اور شماریات ڈویژن کی فنانس، منصوبہ بندی اور ترقی سے متعلق کمیٹی میں خدمات انجام دیں۔[6]
پاکستان کی قومی اسمبلی
[ترمیم]1977ء میں سمیعہ ایک بار پھر پی پی پی کے ٹکٹ پر خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔[1]
غیر ملکی دورے
[ترمیم]فروری 1975ء میں سمیعہ امریکا کے سرکاری دورے پر وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کے وفد کا حصہ تھیں۔ [2] [7]
سیاسی سرگرمی
[ترمیم]انھوں نے 1977ء میں ضیاء الحق کی فوجی آمریت کے خلاف مظاہروں کا انتظام کیا اور ان میں شرکت کی۔ [1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ The Role of Women Parliamentarians in Pakistani Politics (1970-1988) pg 532 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ prr.hec.gov.pk (Error: unknown archive URL) Thesis by Ghazala Nawaz QAU, Islamabad 2016. Retrieved 21 November 2020
- ^ ا ب پ ت Entourage for Prime Minister Bhutto's Trip From US Embassy in Islamabad to State Department. January 1975, US Archives. Retrieved 21 November 2020
- ↑ The Role of Women Parliamentarians in Pakistani Politics (1970-1988) pg 220 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ prr.hec.gov.pk (Error: unknown archive URL) Thesis by Ghazala Nawaz QAU, Islamabad 2016. Retrieved 21 November 2020
- ↑ Women's Representation in the Senate of Pakistan pg 60 Retrieved 22 November 2020
- ↑ "Samia Usman Fatah, Senate of Pakistan"۔ www.senate.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-21
- ↑ The Role of Women Parliamentarians in Pakistani Politics (1970-1988) pg 222 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ prr.hec.gov.pk (Error: unknown archive URL) Thesis by Ghazala Nawaz QAU, Islamabad 2016. Retrieved 21 November 2020
- ↑ State Dinner ZAB visit to USA 1975. Ford Library and Museum. Retrieved 21 November 2020
بیرونی روابط
[ترمیم]- پروفائل: سینیٹ آف پاکستان