سونم باجوہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سونم باجوہ
سونم باجوہ 2020 میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1989-08-16) اگست 16, 1989 (عمر 34 برس)
نینی تال، اتر پردیش (اب اتراکھنڈ میں)، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 5 فٹ 7 انچ[1]
عملی زندگی
تعليم دہلی یونیورسٹی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ
  • ماڈل
  • اداکارہ
دور فعالیت 2013 – تاحال
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سونم پریت باجوہ (انگریزی: Sonam Bajwa) (ولادت: 16 اگست 1989ء) بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہیں جو پنجابی، ہندی، تمل اور تیلگو زبان کے سنیما میں نظر آتی ہیں۔[2] انھوں نے 2012ء میں فیمینا مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔ سونم باجوہ نے اپنی اداکاری زندگی کا آغاز 2013ء میں پنجابی فلم بیسٹ آف لک سے کیا تھا۔ انھوں نے 2014ء میں بننے والی فلم پنجاب 1984ء میں خواتین کا مرکزی کردار ادا کیا۔[2] انھوں نے 2020ء میں پی ٹی سی پنجابی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ فلم اردب متیاران کے لیے جیتا تھا۔[3]

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

سونم باجوہ 16 اگست 1989ء کو بھارت کے نینی تال میں ایک پنجابی گھر میں پیدا ہوئیں۔[4][5] انھوں نے دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ وہ 2012ء میں ممبئی چلی گئیں، ممبئی میں انھوں نے فیمینا مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا۔ سونم ائیر ہوسٹس بن گئیں اور اس کے بعد اداکاری میں کیریئر بنایا۔[2][1]

سونم باجوہ کو 2019ء میں فلم کیری آن جٹا 2 کے لیے پی ٹی سی پنجابی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا[6] اور 2020ء میں انھوں نے پی ٹی سی پنجابی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ ایوارڈ فلم اردب متیاران کے لیے جیتا تھا۔[3]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال نام کردار زبان نوٹ
2021 دل دیاں گلاں میزبان پنجابی [7]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ "Sonampreet Bajwa Profile"۔ Times Internet۔ 27 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2018 
  2. ^ ا ب پ Rinku Gupta (26 نومبر 2014)۔ "Punjabi model turns Tamil bride"۔ دی نیو انڈین ایکسپریس۔ 11 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2018 
  3. ^ ا ب "PTC Punjabi Film Awards 2020: Here's What The Winners Have To Say"۔ PTC Punjabi۔ 4 July 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2021 
  4. Rinku Gupta (26 نومبر 2014)۔ "Sonam's dreams come true"۔ دی نیو انڈین ایکسپریس۔ 07 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2018 
  5. "Sonam Bajwa thanks everyone for the birthday wishes, says she is blessed beyond measure"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 17 اگست 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اکتوبر 2020 
  6. "PTC Punjabi Film Awards 2019: Here's The Full List Of Nominations"۔ PTC Punjabi۔ 10 مارچ 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2021 
  7. "Karan Aujla gets candid with Sonam Bajwa - Dil Diyan Gallan"۔ Zee5۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مارچ 2021