سیاہ موت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سیاہ موت کا پھیلاو
پیٹر بروگل کی تصویر موت کی فتح (1562ء) جو قرون وسطیٰ میں طاعون کی وبا کے یورپ پر پڑنے والے بد ترین اثرات کی عکاس ہے

سیاہ موت (انگریزی: Black Death، عربی: موت الاسود، فارسی: مرگ سیاہ)، جسے سیاہ طاعون بھی کہا جاتا ہے، ایک تباہ کن وبائی مرض تھا جس نے 14 ویں صدی کے وسط میں (1347ء1350ء) یورپ کو جکڑ لیا اور یورپ کی دو تہائی آبادی اس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئی۔ تقریباً اسی زمانے میں ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے متعدد علاقوں میں بھی متعدی امراض پھوٹے، جو اس امر کا اشارہ کرتے ہیں کہ یورپ میں پھیلنے والا طاعون دراصل کثیر علاقائی وبائی مرض تھا۔ مشرق وسطیٰ، ہندوستان اور چین کو ملا کر اس طاعون نے کم از کم 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔

یہی مرض مختلف شدت سے 1700ء تک یورپ میں ہر نسل میں آتا رہا۔ بعد میں آنے والے معروف طاعونوں میں 1629-1631ء کا اطالوی طاعون، لندن کا عظیم طاعون (1665-66ء)، ویانا کا عظیم طاعون (1679ء) مارسے (Marseilles) کا عظیم طاعون 1720-1722ء اور ماسکو کا طاعون 1771ء شامل ہیں۔ حالانکہ مرض کی شناخت کے حوالے سے تنازع موجود ہے لیکن اس کی وبائی شکل کا 18 ویں صدی میں خاتمہ ہو گیا۔

سیاہ موت نے یورپ کی آبادی پر تباہ کن اثرات مرتب کیے اور بر اعظم کے سماجی ڈھانچے پر بھی بدترین اثرات مرتب کیے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]